Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 12

سورة النور

لَوۡ لَاۤ اِذۡ سَمِعۡتُمُوۡہُ ظَنَّ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتُ بِاَنۡفُسِہِمۡ خَیۡرًا ۙ وَّ قَالُوۡا ہٰذَاۤ اِفۡکٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۲﴾

Why, when you heard it, did not the believing men and believing women think good of one another and say, "This is an obvious falsehood"?

اسے سنتے ہی مومن مردوں عورتوں نے اپنے حق میں نیک گمانی کیوں نہ کی اور کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ تو کھلم کھلا صریح بہتان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَوۡلَاۤ
کیوں نہ
اِذۡ
جب
سَمِعۡتُمُوۡہُ
سنا تم نے اسے
ظَنَّ
گمان کیا
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومن مردوں نے
وَالۡمُؤۡمِنٰتُ
اور مومن عورتوں نے
بِاَنۡفُسِہِمۡ
اپنے بارے میں
خَیۡرًا
اچھا
وَّقَالُوۡا
اور کہا انہوں نے
ہٰذَاۤ
یہ ہے
اِفۡکٌ
بہتان
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَوۡلَاۤ
کیوں نہیں
اِذۡ
جب
سَمِعۡتُمُوۡہُ
سنا تم نے اُس کو
ظَنَّ
گمان کیا
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومن مردوں نے
وَالۡمُؤۡمِنٰتُ
اور مومن عورتوں نے
بِاَنۡفُسِہِمۡ
اپنے آپ سے
خَیۡرًا
اچھا
وَّقَالُوۡا
اور (کیوں نہیں) اُنہوں نے کہا
ہٰذَاۤ
یہ ہے
اِفۡکٌ
بہتان
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

Why, when you heard it, did not the believing men and believing women think good of one another and say, "This is an obvious falsehood"?

اسے سنتے ہی مومن مردوں عورتوں نے اپنے حق میں نیک گمانی کیوں نہ کی اور کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ تو کھلم کھلا صریح بہتان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب تم نے یہ قصہ سنا تھا تو مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے دل میں اچھی بات کیوں نہ سوچی اور یوں کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ تو صریح بہتان ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب تم نے اسے سُناتومومن مرداورمومن عورتوں نے اپنے آپ سے اچھا گمان کیوں نہ کیا اور کیوں نہیں کہا کہ یہ کھلابہتان ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] Why - when you (0 believers) heard of it - did the believing men and the believing women not think well on their own selves and (why did they not) say, ` This is a manifest lie&.

کیوں نہ جب تم نے اس کو سنا تھا خیال کیا ہوتا ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں نے اپنے لوگوں پر بھلا خیال اور کہا ہوتا یہ صریح طوفان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم لوگوں نے یہ بات سنی تو مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں اپنے بارے میں اچھا گمان کرتے اور کہہ دیتے کہ یہ تو ایک کھلا بہتان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جس وقت تم لوگوں نے اسے سنا تھا اسی وقت کیوں نہ مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے آپ سے نیک گمان کیا 12 اور کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ صریح بہتان ہے؟ 13

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس وقت تم لوگوں نے یہ بات سنی تھی تو ایسا کیوں نہ ہوا کہ مومن مرد بھی اور مومن عورتیں بھی اپنے بارے میں نیک گمان رکھتے اور کہہ دیتے کہ یہ کھلم کھلا جھوٹ ہے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو تم کو کیا ہوگیا) جب تم نے یہ (نالائق) بات سنی تھی تو ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں کو پانی ذات 1 والوں پر نیک گمان کرنا تھا اور یوں کہنا تھا یہ کھلا طوفان ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب تم لوگوں نے یہ بات سنی تو مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے آپس والوں کے ساتھ ایک گمان کیوں نہ کیا اور کیوں نہ کہا کہ یہ صریح جھوٹ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب تم لوگوں نے سنا تھا تو مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے لوگوں پر نیک گمان کیوں نہ کیا اور کہا ہوتا کہ یہ تو کھلاجھوٹ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب تم نے وہ بات سنی تھی تو مومن مردوں اور عورتوں نے کیوں اپنے دلوں میں نیک گمان نہ کیا۔ اور کیوں نہ کہا کہ یہ صریح طوفان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore, when ye heard it, did not the believing men and believing women imagine best of their own people and say: this is a calumny manifest!

جب تم لوگوں نے یہ (افوہ) سنی تھی تو کیوں نہ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں نے اپنوں کے حق میں نیک گمان کیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے یہ بات سنی تو مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کی بابت نیک گمان کرتے اور کہہ دیتے کہ یہ تو ایک کھلا ہوا بہتان ہے!

Translated by

Mufti Naeem

ایسا کیوں نہ ہوا کہ جس وقت تم ( لوگوں ) نے وہ بات سنی تھی تو ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں اپنے دلوں میں اچھائی ( کا گمان ) کرتے اور کہتے کہ یہ واضح بہتان ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب تم نے وہ بات سنی تھی تو مومن مردوں اور عورتوں نے کیوں نہ اپنے دلوں میں نیک گمان کیا ‘ اور کیوں نہ کہا کہ یہ صریح جھوٹ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ کیوں نہ ہوا کہ جب تم لوگوں نے ان کو سنا تھا تو مومن مرد اور مومن عورتیں اپنے بارے میں نیک گمان کرتے اور وہ سب یوں کہتے کہ یہ تو ایک کھلا بہتان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جب تم نے یہ قصہ سناتومومن مردوں اور عورتوں نے اپنے ہی جیسے مومن مردوں اور عورتوں کے بارے میں اپنے دل میں اچھی بات کیوں نہ سوچی اور یوں کیوں نہ کہہ دیاکہ:’’یہ توصاف بہتان ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیوں نہ ہوا ہوا جب تم نے اسے سنا تھا کہ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں نے اپنوں پر نیک گمان کیا ہوتا ( ف۲۰ ) اور کہتے یہ کھلا بہتان ہے ( ف۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اس ( بہتان ) کو سنا تھا تو مومن مرد اور مومن عورتیں اپنوں کے بارے میں نیک گمان کر لیتے اور ( یہ ) کہہ دیتے کہ یہ کھلا ( جھوٹ پر مبنی ) بہتان ہے

Translated by

Hussain Najfi

ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم لوگوں نے یہ ( بہتان ) سنا تھا تو مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں اپنوں کے حق میں نیک گمان کرتے اور کہتے کہ یہ تو ایک کھلا ہوا بہتان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Why did not the believers - men and women - when ye heard of the affair,- put the best construction on it in their own minds and say, "This (charge) is an obvious lie"?

Translated by

Muhammad Sarwar

Would that on your hearing this report, the believing men and woman among you had a favorable attitude towards it, and had said, "This report is clearly false".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Why then, did not the believers, men and women, when you heard it, think good of their own people and say: "This is an obvious lie"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Why did not the believing men and the believing women, when you heard it, think well of their own people, and say: This is an evident falsehood?

Translated by

William Pickthall

Why did not the believers, men and women, when ye heard it, think good of their own own folk, and say: It is a manifest untruth?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐसा क्यों न हुआ कि जब तुम लोगों ने उसे सुना था, तब मोमिन पुरुष और मोमिन स्त्रियाँ अपने आप से अच्छा गुमान करते और कहते कि "यह तो खुली तोहमत है?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(آگے ان قاذفین مومنین کو ناصحانہ ملامت ہے) جب تم لوگوں نے یہ بات سنی تھی تو مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں نے آپس والوں کے ساتھ گمان نیک (4) کیوں نہ کیا اور ( زبان سے) کیوں نہ کہا کہ یہ صریح جھوٹ ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جس وقت تم لوگوں نے اسے سنا اس وقت کیوں نہ مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے دل میں نیک گمان کیا اور کیوں نہ کہا کہ یہ تو کھلا بہتان ہے ؟ “ (١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس وقت تم لوگوں نے اسے سنا تھا اسی وقت کیوں نہ مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے آپ سے نیک گمان کیا اور کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ صریح بہتا ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب تم نے اس کو سناتو مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے آپس والوں کے ساتھ اچھا گمان کیوں نہ کیا اور یوں کیوں نہ کہا کہ یہ صریح تہمت ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیوں نہ جب تم نے اس کو سنا تھا خیال کیا ہوتا ایمان والے مردوں پر اور ایمان والی عورتوں نے اپنے لوگوں پر بھلا خیال اور کہا ہوتا یہ صریح طوفان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جب تم لوگوں نے اس طوفان کی خبر کو سنا تھا تو مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں نے اپنوں کے ساتھ نیک گمان کیوں نہ کیا اور سنتے ہی یوں کیوں نہ کہا کہ یہ صریح کذب اور بہتان ہے