Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 14

سورة النور

وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ لَمَسَّکُمۡ فِیۡ مَاۤ اَفَضۡتُمۡ فِیۡہِ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۴﴾ۚ ۖ

And if it had not been for the favor of Allah upon you and His mercy in this world and the Hereafter, you would have been touched for that [lie] in which you were involved by a great punishment

اگر اللہ تعالٰی کا فضل و کرم تم پر دنیا اور آخرت میں نہ ہوتا تو یقیناً تم نے جس بات کے چرچے شروع کر رکھے تھے اس بارے میں تمہیں بہت بڑا عذاب پہنچتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتا
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَرَحۡمَتُہٗ
اور رحمت اس کی
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
لَمَسَّکُمۡ
یقینًا پہنچ جاتا تمہیں
فِیۡ مَاۤ
اس میں سے جو
اَفَضۡتُمۡ
پڑ گئے تھے تم
فِیۡہِ
جس میں
عَذَابٌ
عذاب
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡلَا
اور اگر نہ (ہوتا)
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَرَحۡمَتُہٗ
اور رحمت اس کی
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
لَمَسَّکُمۡ
ضرور پہنچتا تمہیں
فِیۡ مَاۤ
جس میں
اَفَضۡتُمۡ
مشغول ہو گئےتھے تم
فِیۡہِ
اس (بات )میں
عَذَابٌ
عذاب
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

And if it had not been for the favor of Allah upon you and His mercy in this world and the Hereafter, you would have been touched for that [lie] in which you were involved by a great punishment

اگر اللہ تعالٰی کا فضل و کرم تم پر دنیا اور آخرت میں نہ ہوتا تو یقیناً تم نے جس بات کے چرچے شروع کر رکھے تھے اس بارے میں تمہیں بہت بڑا عذاب پہنچتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تم پر دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل اور اس کی زحمت نہ ہوتی تو جن باتوں میں تم پڑگئے تھے اس کی پاداش میں تمہیں بہت بڑا عذاب آلیتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرتم پر دنیا اور آخرت میں اﷲ تعالیٰ کافضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی تویقینااس بات میں جس میں تم پڑگئے تھے، تمہیں ضرور بہت بڑاعذاب پہنچتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And had it not been for the grace of Allah upon you, and His mercy in this world and in the Hereafter, a great punishment would have reached you for what you got indulged in -

اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت دنیا اور آخرت میں تو تم پر پڑتی اس چرچا کرنے میں کوئی آفت بڑی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر دنیا اور آخرت میں تو ضرور تمہیں پہنچتا بہت بڑا عذاب اس معاملے کے باعث جس کا تم نے چرچا کیا تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Were it not for Allah's grace and mercy towards you in this world and in the Hereafter, a painful scourge would have visited you because of the things in which you were involved.

اگر تم لوگوں پر دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل اور رحم و کرم نہ ہوتا تو جن باتوں میں تم پڑ گئے تھے ان کی پاداش میں بڑا عذاب تمہیں آلیتا ۔ ﴿ذرا غور تو کرو ، اس وقت تم کیسی سخت غلطی کر رہے تھے﴾

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم پر دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جن باتوں میں تم پڑگئے تھے ان کی وجہ سے تم پر اس وقت سخت عذاب آپڑتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تم پر دنیا اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کا کرم نہ ہوتا تو اس بات کا کھوج کرنے میں دیا اس کا چرچا کرنے میں) کوئی بڑا عذاب تم سے چمٹ جاتا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تم پر دنیا وآخرت میں اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس شغل میں تم پڑے تھے اس کی وجہ سے تم پر ضرور بہت بڑا عذاب ہوتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر دنیا اور آخرت میں اللہ کا تم پر فضل وکرم اور رحمت نہ ہوتی جس بات کا تم نے چرچا کیا تھا اس کی وجہ سے تم پر کوئی سخت عذاب آجاتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر دنیا اور آخرت میں تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس بات کا تم چرچا کرتے تھے اس کی وجہ سے تم پر بڑا (سخت) عذاب نازل ہوتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Had there not been Allah's grace upon you and His mercy in the World and the Hereafter, surely there would have touched you for that whcrein ye had rushed, torment mighty--

اور اگر تم پر اللہ کا فضل وکرم نہ ہوتا دنیا میں (بھی) اور آخرت میں (بھی) تو جس شغل میں تم پڑے تھے اس میں تم پر سخت عذاب واقع ہوتا ۔ (عذاب عظیم کے مستحق تو اس وقت ہوتے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی ، دنیا اور آخرت میں ، تو جس چیز میں تم ملوث ہوگئے تھے ، اس کے باعث تم کو ایک عذابِ عظیم آپکڑتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم ( لوگوں ) پر دنیا اور آخرت میں اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس ( بہتان بازی ) میں تم پڑگئے تھے اس کی وجہ سے ضرور تمہیں بڑا ( سخت ) عذاب آپکڑتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر دنیا و آخرت میں تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس کام میں تم لگے ہوئے تھے اس کی وجہ سے تم پر بڑا سخت عذاب نازل ہوتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم لوگوں پر اللہ کی مہربانی اور اس کی رحمت نہ ہوتی دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، تو یقینی طور پر تم لوگوں کو پہنچ کر رہتا، ایک بہت بڑا عذاب ان باتوں کی وجہ سے جن میں تم لوگ پڑگئے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرتم پر دنیااورآخرت میں اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تواس بارے میں تمہاری چہ مہ گوئیوں کی وجہ سے ایک بڑاعذاب آ لیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر دنیا اور آخرت میں نہ ہوتی ( ف۲۲ ) تو جس چرچے میں تم پڑے اس پر تمہیں بڑا عذاب پہنچتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم پر دنیا و آخرت میں اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس ( تہمت کے ) چرچے میں تم پڑ گئے ہو اس پر تمہیں زبردست عذاب پہنچتا

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تم پر دنیا و آخرت میں خدا کا فضل و کرم اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس بات میں تم پڑ گئے تھے ( اور اس کا چرچا کیا تھا ) تمہیں سخت عذاب پہنچتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Were it not for the grace and mercy of Allah on you, in this world and the Hereafter, a grievous penalty would have seized you in that ye rushed glibly into this affair.

Translated by

Muhammad Sarwar

Were it not for the favors and mercy of God upon you, in this world and in the life to come, a great torment would strike you for your involvement in this false report.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Had it not been for the grace of Allah and His mercy unto you in this world and in the Hereafter, a great torment would have touched you for that whereof you had spoken.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And were it not for Allah's grace upon you and His mercy in this world and the hereafter, a grievous chastisement would certainly have touched you on account of the discourse which you entered into.

Translated by

William Pickthall

Had it not been for the grace of Allah and His mercy unto you in the world and the Hereafter an awful doom had overtaken you for that whereof ye murmured.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि तुम पर दुनिया और आख़िरत में अल्लाह की उदार कृपा और उस की दयालुता न होती तो जिस बात में तुम पड़ गए उस के कारण तुम्हें एक बड़ी यातना आ लेती

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آخرت میں تو جس شغل میں تم پڑے تھے اسمیں تم پر سخت عذاب واقع ہوتا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تم پر دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل اور رحم وکرم نہ ہوتا تو جن باتوں میں تم پڑگئے تھے ان کی پاداش میں بڑا عذاب تمہیں آلیتا۔ “ (١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تم لوگوں پر دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل اور رحم و کرم نہ ہوتا تو جن باتوں میں تم پڑگئے تھے ان کی پاداش میں بڑا عذاب تمہیں آلیتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر دنیا اور آخرت میں تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس بات میں تم لگے رہے اس کی وجہ سے تم پر بڑا عذاب واقع ہوجاتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت دنیا اور آخرت میں تو تم پر پڑتی اس چرچا کرنے میں کوئی آفت بڑی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم پر دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس بات کا چرچا تم نے شروع کررکھا تھا اس کی وجہ سے تم پر کوئی سخت عذاب واقع ہوجاتا اور تم اس عذاب کے اس وقت مستحق ہوجاتے