Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 15

سورة النور

اِذۡ تَلَقَّوۡنَہٗ بِاَلۡسِنَتِکُمۡ وَ تَقُوۡلُوۡنَ بِاَفۡوَاہِکُمۡ مَّا لَیۡسَ لَکُمۡ بِہٖ عِلۡمٌ وَّ تَحۡسَبُوۡنَہٗ ہَیِّنًا ٭ۖ وَّ ہُوَ عِنۡدَ اللّٰہِ عَظِیۡمٌ ﴿۱۵﴾

When you received it with your tongues and said with your mouths that of which you had no knowledge and thought it was insignificant while it was, in the sight of Allah , tremendous.

جبکہ تم اسے اپنی زبانوں سے نقل در نقل کرنے لگے اور اپنے منہ سے وہ بات نکالنے لگے جس کی تمہیں مطلق خبر نہ تھی ، گو تم اسے ہلکی بات سمجھتے رہے لیکن اللہ تعالٰی کے نزدیک وہ بہت بڑی بات تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
تَلَقَّوۡنَہٗ
تم لے رہے تھے اسے
بِاَلۡسِنَتِکُمۡ
اپنی زبانوں سے
وَتَقُوۡلُوۡنَ
اور تم کہہ رہے تھے
بِاَفۡوَاہِکُمۡ
اپنے مونہوں سے
مَّا
وہ جو
لَیۡسَ
نہیں(تھا)
لَکُمۡ
تمہیں
بِہٖ
جس کا
عِلۡمٌ
کوئی علم
وَّتَحۡسَبُوۡنَہٗ
اور تم سمجھ رہے تھے اسے
ہَیِّنًا
معمولی
وَّہُوَ
حالانکہ وہ
عِنۡدَ
نزدیک
اللّٰہِ
اللہ کے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا تھا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
تَلَقَّوۡنَہٗ
تم ایک دوسرے سے لے رہے تھے اس کو
بِاَلۡسِنَتِکُمۡ
اپنی زبانوں کے ساتھ
وَتَقُوۡلُوۡنَ
اور تم کہہ رہے تھے
بِاَفۡوَاہِکُمۡ
اپنے مونہوں سے
مَّا
جس کا
لَیۡسَ
نہیں
لَکُمۡ
تمہیں
بِہٖ
اس کا
عِلۡمٌ
کچھ علم
وَّتَحۡسَبُوۡنَہٗ
اور تم سمجھ رہے تھے ایسے
ہَیِّنًا
معمولی
وَّہُوَ
حا لانکہ وہ
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے نزدیک
عَظِیۡمٌ
بہت بڑی( بات ) تھی
Translated by

Juna Garhi

When you received it with your tongues and said with your mouths that of which you had no knowledge and thought it was insignificant while it was, in the sight of Allah , tremendous.

جبکہ تم اسے اپنی زبانوں سے نقل در نقل کرنے لگے اور اپنے منہ سے وہ بات نکالنے لگے جس کی تمہیں مطلق خبر نہ تھی ، گو تم اسے ہلکی بات سمجھتے رہے لیکن اللہ تعالٰی کے نزدیک وہ بہت بڑی بات تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس وقت تمہاری ایک زبان سے دوسری زبان اس جہان کو لیتی جارہی تھی اور تم اپنے منہ سے وہ کچھ کہہ رہے تھے جس کے متعلق تمہیں کچھ علم نہ تھا اور تم اسے معمولی بات سمجھ رہے تھے، حالانکہ وہ اللہ کے ہاں بہت بڑی بات تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب تم اسے اپنی زبانوں کے ساتھ ایک دوسرے سے لے رہے تھے اوراپنے مونہوں سے وہ کہہ رہے تھے جس کا تمہیں کچھ بھی علم نہ تھااورتم اسے معمولی سمجھ رہے تھے حالانکہ وہ اﷲ تعالیٰ کے نزدیک بہت بڑی بات تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] when you were welcoming it with your tongues and were saying with your mouths something of which you had no knowledge, and were taking it as a trivial matter, while in the sight of Allah it was grave.

جب لینے لگے تم اس کو اپنی زبانوں پر اور بولنے لگے اپنے منہ سے جس چیز کی تم کو خبر نہیں اور تم سمجھتے ہو اس کو ہلکی بات اور یہ اللہ کے یہاں بہت بڑی ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جب تم لے رہے تھے اسے اپنی زبانوں سے اور تم اپنے مونہوں سے وہ کچھ کہہ رہے تھے جس کے بارے میں تمہیں کوئی علم نہیں تھا اور تم اسے معمولی سمجھ رہے تھے جبکہ اللہ کے نزدیک یہ بہت بڑی بات تھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Just think how erroneous you were,) when you passed this lie on from one tongue to the other and uttered with your mouths that of which you had no knowledge. You took it as a trifling matter whereas it was a grave offence in the sight of Allah.

جبکہ تمہاری ایک زبان سے دوسری زبان اس جھوٹ کو لیتی چلی جا رہی تھی اور تم اپنے منہ سے وہ کچھ کہے جا رہے تھے جس کی متعلق تمہیں کوئی علم نہ تھا ۔ تم اسے ایک معمولی بات سمجھ رہے تھے ، حالانکہ اللہ کے نزدیک یہ بڑی بات تھی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جب تم اپنی زبانوں سے اس بات کو ایک دوسرے سے نقل کر رہے تھے ( ١٢ ) اور اپنے منہ سے وہ بات کہہ رہے تھے جس کا تمہیں کوئی علم نہیں تھا ، اور تم اس بات کو معمولی سمجھ رہے تھے ، حالانکہ اللہ کے نزدیک وہ بڑی سنگین بات تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب تم اس کو زبان اور زبان لانے لگے ایک نے سنا دوسرے سے کہہ دیا اس نے سنا تیسرے سے کہہ دیا اور بےسمجھے بوکھے (تحقیق کئے) منہ سے بکنے لگے اور تم سمجھے یہ کوئی بڑی بات نہیں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک تو وہ بڑی تھی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب تم اس (جھوٹ) کو اپنی زبانوں سے ایک دوسرے سے ذکر کر رہے تھے اور اپنے منہ سے ایسی بات کہتے تھے جس کا تم کو علم بھی نہ تھا اور تم اس کو ایک معمولی بات سمجھتے تھے اور اللہ کے نزدیک وہ بڑی بھاری (اہم) بات تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب تم اس بات کو زبان پر لانے لگے اور منہ سے وہ بات کہنے لگے جس کا تمہیں علم نہ تھا تم اسے بہت ہلکی بات سمجھا حالانکہ اللہ کے نزدیک وہ ایک بہت بڑی بات تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب تم اپنی زبانوں سے اس کا ایک دوسرے سے ذکر کرتے تھے اور اپنے منہ سے ایسی بات کہتے تھے جس کا تم کو کچھ علم نہ تھا اور تم اسے ایک ہلکی بات سمجھتے تھے اور خدا کے نزدیک وہ بڑی بھاری بات تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

When ye were publishing it with your tongues and saying that with your mouths of which ye had no knowledge. Ye deemed it light, and it was with Allah mighty!

جب تم اپنی زبانوں سے نقل درنقل کررہے تھے اور اپنے منہ سے وہ کچھ کہہ رہے تھے جس کی تمہیں کوئی تحقیق نہ تھی اور تم اسے ہلکا سمجھ رہے تھے حالا کہ وہ اللہ کے نزدیک بہت بڑی بات تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( خیال کرو ) جب تم اپنی زبانوں سے وہ بات نقل کر رہے تھے اور اپنے مونہوں سے وہ بات کہہ رہے تھے ، جس کی بابت تمہیں کوئی علم نہیں تھا اور تم اس کو معمولی بات خیال کر رہے تھے حالانکہ اللہ کے نزدیک یہ ایک بہت بڑی بات ہے!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( ذرا غور تو کرو تم کتنی سنگین غلطی کررہے تھے ) جب تم ( لوگ ) اپنی زبانوں سے اس ( بہتان ) کا ایک دوسرے سے تذکرہ کررہے تھے اور تم اپنے مونہوں سے ( ایسی بات ) کہہ رہے تھے جس کا تم کو کچھ ( بھی ) علم نہ تھا اور تم اسے ایک معمولی بات سمجھ رہے تھے حالانکہ اللہ ( تعالیٰ ) کے نزدیک یہ بڑی ( بھاری بات ) تھی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب تم اپنی زبانوں سے اس کا ایک دوسرے سے ذکر کرتے تھے اور اپنے منہ سے ایسی بات کہتے تھے جس کا تم کو کچھ بھی علم نہ تھا اور تم اسے ایک معمولی بات سمجھتے تھے اور اللہ کے نزدیک وہ بڑی سخت بات تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جب کہ تم لوگ اس طوفان کو اپنی زبانوں سے نقل در نقل کرتے جا رہے تھے اور تم اپنے مونہوں سے وہ کچھ کہتے جا رہے تھے جس کا تمہیں کوئی علم نہ تھا اور تم اس کو معمولی چیز سمجھ رہے تھے، مگر اللہ کے نزدیک وہ بہت بڑی بات تھی،

Translated by

Noor ul Amin

جب تم اپنی زبانوں سے اس بہتان کو اُچھالتے تھے اور اپنے منہ سے وہ کہہ رہے تھے جس کے متعلق تمہیں علم نہ تھا اور تم اسے معمولی سمجھ رہے تھے ، حالانکہ وہ اللہ کے ہاں بہت بڑی بات تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب تم ایسی بات اپنی زبانوں پر ایک دوسرے سے سن کر لاتے تھے اور اپنے منہ سے وہ نکالتے تھے جس کا تمہیں علم نہیں اور اسے سہل سمجھتے تھے ( ف۲۳ ) اور وہ اللہ کے نزدیک بڑی بات ہے ( ف۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جب تم اس ( بات ) کو ( ایک دوسرے سے سن کر ) اپنی زبانوں پر لاتے رہے اور اپنے منہ سے وہ کچھ کہتے رہے جس کا ( خود ) تمہیں کوئی علم ہی نہ تھا اور اس ( چرچے ) کو معمولی بات خیال کر رہے تھے ، حالانکہ وہ اللہ کے حضور بہت بڑی ( جسارت ہو رہی ) تھی

Translated by

Hussain Najfi

جب تم لوگ اس ( بہتان ) کو ایک دوسرے کی زبان سے نقل کر رہے تھے اور اپنے مونہوں سے وہ بات کہہ رہے تھے جس کا خود تمہیں علم نہیں تھا ۔ اور تم اسے ایک معمولی بات سمجھ رہے تھے ۔ حالانکہ اللہ کے نزدیک وہ بہت بڑی بات تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold, ye received it on your tongues, and said out of your mouths things of which ye had no knowledge; and ye thought it to be a light matter, while it was most serious in the sight of Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Your tongues moved and your mouths spoke of something of which you had no knowledge. You thought it to be a trivial matter, while in the eyes of God it is blasphemy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When you were propagating it with your tongues, and uttering with your mouths that whereof you had no knowledge, you counted it a little thing, while with Allah it was very great.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When you received it with your tongues and spoke with your mouths what you had no knowledge of, and you deemed it an easy matter while with Allah it was grievous.

Translated by

William Pickthall

When ye welcomed it with your tongues, and uttered with your mouths that whereof ye had no knowledge, ye counted it a trifle. In the sight of Allah it is very great.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सोचो, जब तुम एक-दूसरे से उस (झूठ) को अपनी ज़बानों पर लेते जा रहे थे और तुम अपने मुँह से वह कुछ कहे जा रहे थे, जिस के विषय में तुम्हें कोई ज्ञान न था और तुम उसे एक साधारण बात समझ रहे थे; हालाँकि अल्लाह के निकट वह एक भारी बात थी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جب کہ تم اس (جھوٹ) کو اپنی زبانوں سے نقل در نقل کر رہے تھے حالانکہ وہ اللہ کے نزدیک بہت بھاری ہے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جب تم ایک دوسرے کی زبان سے جھوٹ پھیلا رہے تھے اور تم اپنے منہ سے وہ کچھ کہے جارہے تھے۔ جس کے متعلق تمہیں کوئی علم نہ تھا تم اسے ایک معمولی بات سمجھ رہے تھے حالانکہ اللہ کے نزدیک یہ بڑی بات تھی۔ (١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(ذرا غور تو کرو ‘ اس وقت تم کیسی سخت غلطی کررہے تھے) جبکہ تمہاری ایک زبان سے دوسری زبان اس جھوٹ کو لیتی چلی جارہی تھی اور تم اپنے منہ سے وہ کچھ کہے جارہے تھے جس کے متعلق تمہیں کوئی علم نہ تھا۔ تم اسے ایک معمولی بات سمجھ رہے تھے ‘ حالانکہ اللہ کے نزدیک یہ بڑی بات تھی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب تم اس بات کو اپنی زبانوں سے نقل در نقل کر رہے تھے اور اپنے مونہوں سے ایسی بات کہہ رہے تھے جس کا تمہیں علم نہیں ہے، اور تم اسے ہلکی بات سمجھ رہے تھے حالانکہ وہ اللہ کے نزدیک بڑی بھاری بات ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب لینے لگے تم اس کو اپنی زبانوں پر اور بولنے لگے اپنے منہ سے جس چیز کی تم کو خبر نہیں اور تم سمجھتے ہو اس کو ہلکی بات اور یہ اللہ کے یہاں بہت بڑی ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جب کہ تم اپنی زبانوں سے اس خبرکو ایک دوسرے سے نقل کررہے تھے اور اپنے منہ سے ایسی باتیں کہہ رہے تھے جن کی حقیقت کا تم کو مطلق علم نہ تھا اور تم اس طوفان کو ہلکی بات سمجھ رہے تھے حالانکہ وہ اللہ کے نزدیک بڑی سخت بات تھی