Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 16

سورة النور

وَ لَوۡ لَاۤ اِذۡ سَمِعۡتُمُوۡہُ قُلۡتُمۡ مَّا یَکُوۡنُ لَنَاۤ اَنۡ نَّتَکَلَّمَ بِہٰذَا ٭ۖ سُبۡحٰنَکَ ہٰذَا بُہۡتَانٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۶﴾

And why, when you heard it, did you not say, "It is not for us to speak of this. Exalted are You, [O Allah ]; this is a great slander"?

تم نے ایسی بات کو سنتے ہی کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں ایسی بات منہ سے نکالنی بھی لائق نہیں ۔ یا اللہ! تو پاک ہے ، یہ تو بہت بڑا بہتان ہے اور تہمت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡلَاۤ
اور کیوں نہ
اِذۡ
جب
سَمِعۡتُمُوۡہُ
سنا تھا تم نے اسے
قُلۡتُمۡ
کہا تم نے
مَّا
نہیں
یَکُوۡنُ
ہے
لَنَاۤ
ہمارے لیے
اَنۡ
کہ
نَّتَکَلَّمَ
ہم کلام کریں
بِہٰذَا
ساتھ اس(بات)کے
سُبۡحٰنَکَ
پاک ہے تو
ہٰذَا
یہ ہے
بُہۡتَانٌ
بہتان
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡلَاۤ
اور کیوں نہیں
اِذۡ
جب
سَمِعۡتُمُوۡہُ
سنا تم نے اس کو
قُلۡتُمۡ
کہا تم نے
مَّا
نہیں
یَکُوۡنُ
ہے (یہ)
لَنَاۤ
ہمارے لیے
اَنۡ
کہ
نَّتَکَلَّمَ
ہم کلام کریں
بِہٰذَا
ساتھ اس کے
سُبۡحٰنَکَ
تُو پاک ہے
ہٰذَا
یہ ہے
بُہۡتَانٌ
بہتان
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

And why, when you heard it, did you not say, "It is not for us to speak of this. Exalted are You, [O Allah ]; this is a great slander"?

تم نے ایسی بات کو سنتے ہی کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں ایسی بات منہ سے نکالنی بھی لائق نہیں ۔ یا اللہ! تو پاک ہے ، یہ تو بہت بڑا بہتان ہے اور تہمت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب تم نے یہ قصہ سنا تھا تو تم نے یوں کیوں نہ کہہ دیا کہ : ہمیں یہ مناسب نہیں کہ ایسی بات کریں، سبحان اللہ ! یہ تو بہت بڑا بہتان ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورایسا کیوں نہ ہوا کہ جونہی تم نے اسے سناتوکہہ دیا ہوتاکہ ہمارے لیے مناسب نہیں کہ ہم اس کے ساتھ کلام کریں، توپاک ہے، یہ بہت بڑابہتان ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And why, when you heard of it, did you not say, ` It is not for us to speak about this. Pure are You (0 Allah). This is a terrible calumny,&

اور کیوں نہ جب تم نے اس کو سنا تھا کہا ہوتا ہم کو نہیں لائق کہ منہ پر لائیں یہ بات اللہ تو پاک ہے یہ تو بڑا بہتان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اسے سنا تو تم کہتے کہ ہمارے لیے جائز نہیں ہے کہ ہم ایسی بات زبان پر لائیں ( اور کہتے کہ) اے اللہ ! ُ تو پاک ہے یہ تو ایک بہت بڑا بہتان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

کیوں نہ اسے سنتے ہی تم نے کہہ دیا کہ ” ہمیں ایسی بات زبان سے نکالنا زیب نہیں دیتا ، سبحان اللہ ، یہ تو ایک بہتان عظیم ہے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس وقت تم نے یہ بات سنی تھی ، اسی وقت تم نے یہ کیوں نہیں کہا کہ : ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہم یہ بات منہ سے نکالیں ، یا اللہ ! آپ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے ، یہ تو بڑا زبردست بہتان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم نے ایسا کیوں نہیں کیا جب یہ (جھوٹی) خبر سنی تھی تو کہہ دینا تھ اہم ایسی (برت بات) منہ سے نہیں نکال سکتے سبحان اللہ یہ بڑا بھاری طوفان ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہہ دیا کہہ ہمیں زیب نہیں دیتا کہ ایسی بات زبان پر لائیں ، (پروردگار) تو پاک ہے یہ تو بہت بڑا بہتان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب اور تم نے اس (بہتان کو) سنا تھا تو تم نے سنتے ہی کیوں نہ کہا کہ ہمیں ایسی بات کرنا مناسب نہ تھا۔ اللہ کی ذات پاک ہے اور یہ بڑا الزام ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں شایاں نہیں کہ ایسی بات زبان پر نہ لائیں۔ (پروردگار) تو پاک ہے یہ تو (بہت) بڑا بہتان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And wherefore, when ye heard it, did ye not say: it is not for us to speak thereof, hallowed be Thou! that is a slander mighty!

اور تم نے جب اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہہ دیا تھا کہ ہم کیسے بات منہ سے نکالیں توبہ یہ تو سخت بہتان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ایسا کیوں نہ ہوا کہ اس کو سنتے ہی تم نے کہہ دیا ہوتا کہ ہمیں کیا حق ہے کہ ہم ایسی بات زبان پر لائیں! معاذ اللہ! یہ تو ایک بہت بڑا بہتان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم ( لوگوں ) نے اسے سنا تھا تو کہہ دیتے کہ ہمیں یہ حق نہیں ( پہنچا ) کہ ایسی بات منہ سے نکالیں ، ( سبحان اللہ! ) اے اللہ آپ ( ہر عیب سے ) پاک ہیں ، یہ بہت بڑا بہتان ( طوفان ) ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں مناسب نہیں کہ ایسی بات زبان پر لائیں ‘ اللہ تو پاک ہے یہ تو بہت بڑا بہتان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ کیوں نہ ہوا کہ جب تم لوگوں نے اس کو سنا تھا تو تم سنتے ہی یوں کہہ دیتے کہ ہمیں تو ایسی بات منہ سے نکالنا بھی زیب نہیں دیتا، اللہ تو پاک ہے یہ تو ایک بہت بڑا بہتان ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تم لوگوں نے یہ جھوٹی خبرسنی ، توکیوں نہیں کہا ، ہمارے لئے یہ مناسب نہیں کہ ایسی بات کریں ، اے ہمارے رب!توتمام عیب سے پاک ہے ، یہ توبہت بڑابہتان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیوں نہ ہوا جب تم نے سنا تھا کہا ہوتا کہ ہمیں نہیں پہنچتا کہ ایسی بات کہیں ( ف۲۵ ) الہٰی پاکی ہے تجھے ( ف۲٦ ) یہ بڑا بہتان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب تم نے یہ ( بہتان ) سنا تھا تو تم نے ( اسی وقت ) یہ کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمارے لئے یہ ( جائز ہی ) نہیں کہ ہم اسے زبان پر لے آئیں ( بلکہ تم یہ کہتے کہ اے اللہ! ) تو پاک ہے ( اس بات سے کہ ایسی عورت کو اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبوب زوجہ بنا دے ) ، یہ بہت بڑا بہتان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے یہ ( افواہ ) سنی تھی تو کہہ دیتے کہ ہمارے لئے زیبا نہیں ہے کہ یہ بات منہ سے نکالیں ۔ سبحان اللہ! یہ تو بڑا بہتان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And why did ye not, when ye heard it, say? - "It is not right of us to speak of this: Glory to Allah! this is a most serious slander!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Would that on hearing this report, you had said, "We have nothing to say about it. God forbid! It is a serious accusation."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And why did you not, when you heard it, say: "It is not right for us to speak of this. Glory be to You (O Allah)! This is a great lie."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And why did you not, when you heard it, say: It does not beseem us that we should talk of it; glory be to Thee! this is a great calumny?

Translated by

William Pickthall

Wherefor, when ye heard it, said ye not: It is not for us to speak of this. Glory be to Thee (O Allah)! This is awful calumny.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐसा क्यों न हुआ कि जब तुम ने उसे सुना था तो कह देते, "हमारे लिए उचित नहीं कि हम ऐसी बात ज़बान पर लाएँ। महान और उच्च है तू (अल्लाह)! यह तो एक बड़ी तोहमत है?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم نے جب اس (بات) کو (اول) سنا تھا تو یوں کیوں نہ کہا کہ ہم کو زیبا نہیں کہ ہم ایسی بات منہ سے بھی نکالیں معاذالله یہ تو بہت بڑا بہتان ہے۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیوں نہ تم نے سنتے ہی کہہ دیا کہ ہمیں ایسی بات زبان سے نکالنا زیب نہیں دیتا سبحان اللہ یہ تو عظیم بہتان ہے۔ “ (١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیوں نہ اسے سنتے ہی تم نے کہہ دیا کہ ہمیں ایسی بات زبان سے نکالنا زیب نہیں دیتا ‘ سبحان اللہ ‘ یہ تو ایک بہتان عظیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تم نے اس کو سنا تو یوں کیوں نہ کہا کہ یہ بات اس لائق نہیں ہے کہ ہم اسے اپنے منہ سے نکالیں سبحان اللہ یہ بڑا بہتان ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کیوں نہ جب تم نے اس کو سنا تھا کہا ہوتا ہم کو نہیں لائق کہ منہ پر لائیں یہ بات اللہ تو پاک ہے یہ تو بڑا بہتان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب تم نے اس بہتان کو سنا تھا تو تم نے سنتے ہی یوں کیوں نہ کہا کہ ہم کو یہ زیبا نہیں کہ ہم ایسی بات منہ سے نکالیں معاذ اللہ یہ تو بڑا بہتان ہے