Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 19

سورة النور

اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الۡفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۹﴾

Indeed, those who like that immorality should be spread [or publicized] among those who have believed will have a painful punishment in this world and the Hereafter. And Allah knows and you do not know.

جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُحِبُّوۡنَ
پسند کرتے ہیں
اَنۡ
کہ
تَشِیۡعَ
پھیلے
الۡفَاحِشَۃُ
بےحیائی
فِی الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
یُحِبُّوۡنَ
پسند کرتے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
تَشِیۡعَ
پھیلے
الۡفَاحِشَۃُ
بے حیائی
فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا
اہل ایمان میں
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
لَا
نہیں
تَعۡلَمُوۡنَ
جانتے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who like that immorality should be spread [or publicized] among those who have believed will have a painful punishment in this world and the Hereafter. And Allah knows and you do not know.

جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں میں بےحیائی کی اشاعت ہو ان کے لئے دنیا میں بھی دردناک عذاب ہے اور آخرت میں بھی۔ اور (اس کے نتائج کو) اللہ ہی بہتر جانتا ہے تم نہیں جانتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ جولوگ پسندکرتے ہیں کہ اہلِ ایمان میں بے حیائی پھیلے بلاشبہ ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے اوراﷲ تعالیٰ جانتاہے اورتم نہیں جانتے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who like that shamelessness spreads among the believers, for them there is painful punishment in this world and the Hereafter. And Allah knows and you do not know.

جو لوگ چاہتے ہیں کہ چرچا ہو بدکاری کا ایمان والوں میں ان کے لئے عذاب ہے درد ناک دنیا اور آخرت میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بیشک جو لوگ چاہتے ہیں کہ اہل ایمان میں بےحیائی کا چرچا ہو ان کے لیے دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب ہے اور اللہ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those, who like that indecency should spread among the Believers, they deserve a painful punishment in this world and in the Hereafter, for Allah knows and you do not know (its consequences).

جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں کے گروہ میں فحش پھیلے وہ دنیا اور آخرت میں دردناک سزا کے مستحق ہیں ، 16 اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔ 17

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یاد رکھو کہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے ، ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے ۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمان میں فحش باتیں (لچھ پنے اور بدکاری کی) پھیلیں ان کو دنیا اور آخرت (دونوں) میں تکلیف کا عذاب ہوگا اور (چھپی غیب کی باتیں) اللہ تعالیٰ 7 جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ چاہتے ہیں کہ مومنوں میں بےحیائی پھیلے ان کو دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہوگا اور اللہ جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مومنوں میں بےحیائی پھیلے ان کے لئے دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب ہے۔ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں بےحیائی یعنی (تہمت بدکاری کی خبر) پھیلے ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب ہوگا۔ اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who love that in decency should be propagated regarding those who believe, for them shall be a torment afflictive in the world and the Hereafter. And Allah knoweth, and ye know not.

یقیناً جو لوگ چاہتے ہیں کہ مومنین کے درمیان بےحائی کا چرچا رہے ۔ ان کے لئے سزائے دردناک ہے دنیا میں (بھی) اور آخرت میں (بھی) اللہ علم رکھتا ہے اور تم علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بے حیائی کا چرچا ہو ، ان کیلئے دنیا اور آخرت میں ایک دردناک عذاب ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے ( تو ) ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دُکھ دینے والا عذاب ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بدکاری کا چرچا ہو ان کے لیے درد ناک عذاب ہے دنیا اور آخرت میں اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بےحیائی پھیلے ان کے لیے ایک بڑا ہی دردناک عذاب ہے، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، اللہ جانتا ہے اور تم لوگ نہیں جانتے۔

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں میں بے حیائی کی اشاعت ہوان کے لئے دنیامیں بھی دردناک عذاب ہے اور آخرت میں بھی اور ( اس کے نتائج کو ) اللہ ہی بہترجانتا ہے تم نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں برا چرچا پھیلے ان کے لیے دردناک عذاب ہے دنیا ( ف۲۷ ) اور آخرت میں ( ف۲۸ ) اور اللہ جانتا ہے ( ف۲۹ ) اور تم نہیں جانتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلے ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے ، اور اللہ ( ایسے لوگوں کے عزائم کو ) جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ چاہتے ہیں کہ اہلِ ایمان میں بے حیائی و برائی کی اشاعت ہو ( اور اس کا چرچا ہو ) ان کیلئے دنیا و آخرت میں دردناک عذاب ہے ۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who love (to see) scandal published broadcast among the Believers, will have a grievous Penalty in this life and in the Hereafter: Allah knows, and ye know not.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who like to publicize indecency among the believers will face painful torment in this world and in the life to come. God knows what you do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who like that Fahishah should be circulated among those who believe, they will have a painful torment in this world and in the Hereafter. And Allah knows and you know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely (as for) those who love that scandal should circulate respecting those who believe, they shall have a grievous chastisement in this world and the hereafter; and Allah knows, while you do not know.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who love that slander should be spread concerning those who believe, theirs will be a painful punishment in the world and the Hereafter. Allah knoweth. Ye know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग चाहते हैं कि उन लोगों में जो ईमान लाए है, अश्लीहलता फैले, उन के लिए दुनिया और आख़िरत (लोक-परलोक) में दुखद यातना है। और अल्लाह बड़ा करुणामय, अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ (بعد نزول ان آیات کے بھی) چاہتے ہیں کہ بےحیائی کی بات کا مسلمانوں میں چرچا ہو (1) ان کے لیے دنیا اور آخرت میں سزائے دردناک (مقرر) ہے اور (اس امر پر سزا کا تعجب مت کرو کیوں کہ) اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو لگ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں کی جماعت میں بےحیائی پھیلے وہ دنیا اور آخرت میں دردناک سزا کے مستحق ہیں۔ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ (١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں کے گروہ میں فحش پھیلے وہ دنیا اور آخرت میں درد ناک سزا کے مستحق ہیں ‘ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہے کہ ایمان والوں میں بےحیائی کی بات کا چرچا ہو ان کے لیے دنیا و آخرت میں درد ناک عذاب ہے، اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ چاہتے ہیں کہ چرچا ہو بدکاری کا ایمان والوں میں   ان کے لیے عذاب ہے دردناک دنیا اور آخرت میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بےحیائی کی بات شہرت پذیر ہو تو ان کو دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہوگا۔ اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے