Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 21

سورة النور

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ ؕ وَ مَنۡ یَّتَّبِعۡ خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ فَاِنَّہٗ یَاۡمُرُ بِالۡفَحۡشَآءِ وَ الۡمُنۡکَرِ ؕ وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ مَا زَکٰی مِنۡکُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَبَدًا ۙ وَّ لٰکِنَّ اللّٰہَ یُزَکِّیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۲۱﴾

O you who have believed, do not follow the footsteps of Satan. And whoever follows the footsteps of Satan - indeed, he enjoins immorality and wrongdoing. And if not for the favor of Allah upon you and His mercy, not one of you would have been pure, ever, but Allah purifies whom He wills, and Allah is Hearing and Knowing.

ایمان والو! شیطان کے قدم بقدم نہ چلو ۔ جو شخص شیطانی قدموں کی پیروی کرے تو وہ تو بے حیائی اور برے کاموں کا ہی حکم کرے گا اور اگر اللہ تعالٰی کا فضل و کرم تم پر نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی بھی کبھی بھی پاک صاف نہ ہوتا ۔ لیکن اللہ تعالٰی جسے پاک کرنا چاہے ، کر دیتا ہے اور اللہ سب سننے والا سب جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتَتَّبِعُوۡا
نہ تم پیروی کرو
خُطُوٰتِ
قدموں کی
الشَّیۡطٰنِ
شیطا ن کے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَّبِعۡ
پیروی کرے گا
خُطُوٰتِ
قدموں کی
الشَّیۡطٰنِ
شیطا ن کے
فَاِنَّہٗ
تو بےشک وہ
یَاۡمُرُ
وہ حکم دیتا ہے
بِالۡفَحۡشَآءِ
بےحیائی کا
وَالۡمُنۡکَرِ
اور برائی کا
وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتا
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَرَحۡمَتُہٗ
اور رحمت اس کی
مَا
نہ
زَکٰی
پاک ہو سکتا
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّنۡ اَحَدٍ
کوئی ایک
اَبَدًا
کبھی بھی
وَّلٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ
یُزَکِّیۡ
وہ پاک کرتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
سَمِیۡعٌ
خوب سننے والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائےہو
لَاتَتَّبِعُوۡا
نہ تم پیروی کرو
خُطُوٰتِ
قدمو ں کی
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کے
وَمَنۡ
اور جو شخص
یَّتَّبِعۡ
وہ پیروی کرے گا
خُطُوٰتِ
قدمو ں کی
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کے
فَاِنَّہٗ
تو بلاشبہ وہ
یَاۡمُرُ
وہ حکم دے گا
بِالۡفَحۡشَآءِ
بے حیائی کا
وَالۡمُنۡکَرِ
اور برائی کا
وَلَوۡلَا
اور اگر نہ (ہوتا)
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَرَحۡمَتُہٗ
اور رحمت اس کی
مَا زَکٰی
نہ پاک ہو پاتا
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّنۡ اَحَدٍ
کوئی ایک
اَبَدًا
کبھی بھی
وَّلٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعا لیٰ
یُزَکِّیۡ
وہ پاک کرتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
سَمِیۡعٌ
سب کچھ سننے والا
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not follow the footsteps of Satan. And whoever follows the footsteps of Satan - indeed, he enjoins immorality and wrongdoing. And if not for the favor of Allah upon you and His mercy, not one of you would have been pure, ever, but Allah purifies whom He wills, and Allah is Hearing and Knowing.

ایمان والو! شیطان کے قدم بقدم نہ چلو ۔ جو شخص شیطانی قدموں کی پیروی کرے تو وہ تو بے حیائی اور برے کاموں کا ہی حکم کرے گا اور اگر اللہ تعالٰی کا فضل و کرم تم پر نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی بھی کبھی بھی پاک صاف نہ ہوتا ۔ لیکن اللہ تعالٰی جسے پاک کرنا چاہے ، کر دیتا ہے اور اللہ سب سننے والا سب جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو۔ اور جو شخص شیطان کے قدموں پر چلے گا تو وہ تو بےحیائی اور برے کاموں کا ہی حکم دے گا۔ اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی پاک صاف نہ رہ سکتا تھا۔ مگر اللہ جسے چاہے پاک سیرت بنا دیتا ہے اور اللہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!تم شیطان کے نقشِ قدم کی پیروی نہ کرواور جو شخص شیطان کے نقشِ قدم کی پیروی کرے گاتوبلاشبہ وہ اسے بے حیائی اوربُرائی کا حکم دے گااور اگر تم پراﷲ تعالیٰ کافضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی توتم میں سے کوئی بھی کبھی پاک نہ ہو پاتا لیکن اﷲ تعالیٰ جس کوچاہتاہے پاک کرتاہے اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

those who believe, do not follow the footsteps of Satan. And whoever follows the footsteps of Satan, (should know that) he orders (one to commit) shameless acts and evil deeds. And had it not been for the grace of Allah upon you, and His mercy, not a single person from you would have ever attained purity. But Allah purifies whomsoever He wills. And Allah is All-Hearing, All-Knowing.

اے ایمان والو ! نہ چلو قدموں پر شیطان کے اور جو کوئی چلے گا قدموں پر شیطان کے سو وہ تو یہی بتلائے گا بےحیائی اور بری بات اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت تو نہ سنورتا تم میں ایک شخص بھی کبھی لیکن اللہ سنوارتا ہے جس کو چاہے اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! شیطان کے نقش قدم کی پیروی نہ کرو اور جو کوئی شیطان کے ِ نقش قدم کی پیروی کرے گا تو شیطان تو اسے بےحیائی اور برائی ہی کا حکم دے گا اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی ایک بھی کبھی پاک نہ ہوسکتا لیکن اللہ جس کو چاہتا ہے پاک کرتا ہے۔ اور اللہ سب کچھ سننے والا ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Believers, do not follow in Satan's footsteps, for he will incite to indecency and wickedness any who will follow him. If Allah had not shown His Brace and mercy to you, none of you would have been able to cleanse yourself, for it is Allah alone Who cleanses whom He wills, and Allah is All-Hearing, All-Knowing.

اے لوگو جو ایمان لائےہو ، شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو ۔ اس کی پیروی کوئی کرے گا تو وہ تو اسے فحش اور بدی ہی کا حکم دے گا ۔ اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا تو تم میں سے کو ئی شخص پاک نہ ہو سکتا ۔ 18 مگر اللہ ہی جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے ، اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔ 19

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! تم شیطان کے پیچھے نہ چلو ، اور اگر کوئی شخص شیطان کے پیچھے چلے ، تو شیطان تو ہمیشہ بے حیائی اور بدی کی تلقین کرے گا ۔ اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی کبھی پاک صاف نہ ہوتا ، لیکن اللہ جس کو چاہتا ہے پاک صاف کردیتا ہے ۔ اور اللہ ہر بات سنتا ، ہر چیز جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو شیطان کے قدم بقدم مت چلو (اس کی جو کوئی پر یوی کرے گا قدموں شیطان کی پیروی کرے (وہ گمراہ ہوگا) اس لئے کہ شیطان تو بےحیائی اور برے ہی کام کرنے کو صا سے) کہے گا اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور کرم تر پر نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی (گناہ سے) پاک نہ رہسکتا لیکن اللہ (اپنے بندوں میں سے) جس کو چاہتا ہے 1 پاک کردیتا ہے اور اللہ تعالیٰ (سب) سنتا جانتا ہے ہے۔ 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! شیطان کے قدموں پہ نہ چلو اور جو شیطان کے نقش قدم پر چلے گا تو وہ (ہمیشہ ہر شخص کو) بےحیائی اور برے کام ہی کرنے کو کہے گا اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی ، کبھی بھی (توبہ کرکے) پاک نہ ہوسکتا۔ و لیکن اللہ جسے چاہتے ہیں پاک کردیتے ہیں۔ اور اللہ سننے والے ، جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو اور جو شیطان کے نقش قدم پر چلتا ہے تو (یاد رکھو کہ ) بیشک وہ شیطان تو بےحیائی اور بری باتوں ہی کا حکم دے گا۔ اور اگر تمہارے اوپر اللہ کا فضل و کرم اور رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی (گناہ سے) کبھی پاک نہ ہوتا۔ اور لیکن اللہ جس کو چاہتا ہے پاک صاف کردیتا ہے۔ اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے مومنو! شیطان کے قدموں پر نہ چلنا۔ اور جو شخص شیطان کے قدموں پر چلے گا تو شیطان تو بےحیائی (کی باتیں) اور برے کام ہی بتائے گا۔ اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو ایک شخص بھی تم میں پاک نہ ہوسکتا۔ مگر خدا جس کو چاہتا ہے پاک کردیتا ہے۔ اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! follow not the footsteps of the Satan. And whosoever followeth the footsteps of the Satan, then he only urgeth to indecency and abomination. And had there not been the grace of Allah upon you and His mercy, not one of you would ever have been cleansed; but Allah cleanseth whomsoever He Will and Allah is Hearing, Knowing.

اے ایمان والو تم شیطان کے قدم بہ قدم نہ چلو اور جو کوئی شیطان کے قدم بہ قدم چلتا ہے تو وہ بےحیائی اور بیہودگی ہی کا حکم دیتا ہے ۔ اور اگر تم پر اللہ کا فضل وکرم نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی کبھی بھی پاک وصاف نہ ہوتا ۔ لیکن اللہ جس کو چاہتا ہے پاک وصاف کردیتا ہے اور اللہ بڑا سننے والا ہے بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو! شیطان کے نقوشِ قدم کی پیروی نہ کرو اور جو شیطان کے نقوش قدم کی پیروی کرتا ہے تو وہ یاد رکھے کہ شیطان ہمیشہ بے حیائی اور برائی کی راہ سجھاتا ہے اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی پاک نہ ہوسکتا ۔ بلکہ اللہ ہی ہے جو پاک کرتا ہے جس کو چاہتا ہے اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایما ن والو! شیطان کے نقشِ قدم پر نہ چلو اور جو شخص شیان کے نقشِ قدم پر چلے گا ( تو ) بے شک وہ ( شیطان ) تو بے حیائی اور بُرے کاموں کا ہی حکم کرتا ہے اور اگر تم پر اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے ایک ( شخص ) بھی کبھی بھی پاک صاف نہ ہوسکتا اور لیکن اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں پاک کردیتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) سننے والے جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! شیطان کے کہنے پر نہ چلنا ‘ اور جو شخص شیطان کی پیروی کرے گا تو شیطان بےحیائی اور برے کاموں کی ترغیب دے گا اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو تم میں ایک بندہ بھی پاک نہ رہ سکتا مگر اللہ جس کو چاہتا ہے پاک کردیتا ہے اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو تم بھی اس وعید سے نہ بچتے اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو تم پیروی نہ کرنا شیطان کے نقش قدم کی، اور جو کوئی پیروی کرے گا شیطان کے نقش قدم کی تو یقینا وہ اپنا ہی نقصان کرے گا کہ بیشک وہ تو بےحیائی اور برائی ہی سکھاتا ہے۔ اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی کبھی بھی پاک صاف نہ ہوتا، لیکن اللہ جسے چاہے پاک کردیتا ہے، اور اللہ ہر کسی کی سنتا سب کچھ جانتا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والوں !شیطان کے نقشِ قدم پر مت چلو اورجو شخص شیطان کے نقشِ قدم پر چلے گاتووہ بے حیا ئی اور برے کاموں کا حکم دے گا ، اوراگرتم پر اللہ کافضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی توتم میں سے کوئی بھی پاک نہ رہ سکتاتھا ، مگراللہ جسے چاہےپاک سیرت بنادیتا ہے اور اللہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو تم اس کا مزہ چکھتے ( ف۳۰ ) اے ایمان والو! شیطان کے قدموں پر نہ چلو ، اور جو شیطان کے قدموں پر چلے تو وہ تو بےحیائی اور بری ہی بات بتائے گا ( ف۳۱ ) اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم میں کوئی بھی کبھی ستھرا نہ ہوسکتا ( ف۳۲ ) ہاں اللہ ستھرا کردیتا ہے جسے چاہے ( ف۳۳ ) اور اللہ سنتا جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! شیطان کے راستوں پر نہ چلو ، اور جو شخص شیطان کے نقوشِ قدم پر چلتا ہے تو وہ یقیناً بے حیائی اور برے کاموں ( کے فروغ ) کا حکم دیتا ہے ، اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی شخص بھی کبھی ( اس گناہِ تہمت کے داغ سے ) پاک نہ ہو سکتا لیکن اللہ جسے چاہتا ہے پاک فرما دیتا ہے ، اور اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو ۔ اور جو کوئی شیطان کے نقش قدم پر چلتا ہے تو وہ اسے بے حیائی اور ہر طرح کی برائی کا حکم دیتا ہے اور اگر تم پر خدا کا فضل و کرم اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی کبھی پاک و صاف نہ ہوتا ۔ لیکن اللہ جسے چاہتا ہے اسے پاک و صاف کر دیتا ہے اور اللہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! follow not Satan's footsteps: if any will follow the footsteps of Satan, he will (but) command what is shameful and wrong: and were it not for the grace and mercy of Allah on you, not one of you would ever have been pure: but Allah doth purify whom He pleases: and Allah is One Who hears and knows (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not follow the footsteps of satan; whoever does so will be made by satan to commit indecency and sin. Were it not for the favor and mercy of God, none of you would ever have been purified. God purifies whomever He wants. God is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Follow not the Khutuwat of Shaytan. And whosoever follows the footsteps of Shaytan, then, verily, he commands Al-Fahsha' and the evil deeds. And had it not been for the grace of Allah and His mercy on you, not one of you would ever have been pure from sins. But Allah purifies whom He wills, and Allah is All-Hearer, All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not follow the footsteps of the Shaitan, and whoever follows the footsteps of the Shaitan, then surely he bids the doing of indecency and evil; and were it not for Allah's grace upon you and His mercy, not one of you would have ever been pure, but Allah purifies whom He pleases; and Allah is Hearing, Knowing.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Follow not the footsteps of the devil. Unto whomsoever followeth the footsteps of the devil, lo! he commandeth filthiness and wrong. Had it not been for the grace of Allah and His mercy unto you, not one of you would ever have grown pure. But Allah causeth whom He will to grow. And Allah is Hearer, Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! शैतान के पद-चिन्हों पर न चलो। जो कोई शैतान के पद-चिन्हों पर चलेगा तो वह तो उसे अश्लीलता और बुराई का आदेश देगा। और यदि अल्लाह का उदार अनुग्रह और उस की दयालुता तुम पर न होती तो तुम में से कोई भी आत्म-विश्वास को प्राप्त न कर सकता। किन्तु अल्लाह जिसे चाहता है, सँवारता-निखारता है। अल्लाह तो सब कुछ सुनता, जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو تم شیطان کے قدم بقدم مت چلو (یعنی اس کے اغوا پر عمل مت کرو) اور جو شخص شیطان کے قدم بقدم چلتا ہے تو وہ تو (ہمیشہ ہر شخص کو) بےحیائی اور نا معقول ہی کام کرنے کو کہے گا اور اگر تم پر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی کبھی بھی (توبہ کر کے) پاک و صاف نہ ہوتا (3) لیکن اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے) (توبہ کی توفیق دے کر) پاک صاف کردیتا ہے اور اللہ تعالیٰ سب کچھ سنتا ہے اور سب کچھ جانتا ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو ؟ شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو جو اس کی پیروی کرے گا شیطان اسے فحش اور بدکاری کا حکم دے گا اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم وکرم تم پر نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی شخص پاک نہ ہوسکتا۔ لیکن اللہ جسے چاہتا ہے پاک کرتا ہے اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو ‘ جو ایمان لائے ہو ‘ شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو۔ اس کی پیروی کوئی کرے گا تو وہ تو اسے فحش اور بدی ہی کا حکم دے گا اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی شخص پاک نہ ہوسکتا مگر اللہ ہی جسے چاہتا ہے پاک کردیتا ہے اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو شیطان کے قدموں کا اتباع نہ کرو، اور جو شخص شیطان کے قدموں کے پیچھے چلتا ہے سو وہ بےحیائی کے کاموں کا اور برائیوں کا حکم دیتا ہے، اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کبھی بھی کوئی شخص پاک نہ ہوتا، لیکن اللہ پاک کرتا ہے جس کو چاہتا ہے اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو نہ چلو قدموں پر شیطان کے اور جو کوئی چلے گا قدموں پر شیطان کے سو وہ تو یہی بتلائے گا بےحیائی اور بری بات اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت تو نہ سنورتا تم میں ایک شخص بھی کبھی و لیکن اللہ سنوارتا ہے جس کو چاہے اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! تم شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو اور جو شخص شیطان کے قدم بقدم چلے گا تو شیطان تو بےحیائی کا نامعقول ہی کام کرنے کو کہے گا۔ اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کبھی کوئی اس گناہ سے پاک نہ ہوتا لیکن اللہ جس کو چاہتا ہے پاک صاف کردیتا ہے اور اللہ سب سننے والا سب جاننے والا ہے