Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 25

سورة النور

یَوۡمَئِذٍ یُّوَفِّیۡہِمُ اللّٰہُ دِیۡنَہُمُ الۡحَقَّ وَ یَعۡلَمُوۡنَ اَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡحَقُّ الۡمُبِیۡنُ ﴿۲۵﴾

That Day, Allah will pay them in full their deserved recompense, and they will know that it is Allah who is the perfect in justice.

اس دن اللہ تعالٰی انہیں پورا پورا بدلہ حق و انصاف کے ساتھ دے گا اور وہ جان لیں گے کہ اللہ تعالٰی ہی حق ہے ( اور وہی ) ظاہر کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَئِذٍ
اس دن
یُّوَفِّیۡہِمُ
پورا پورا دے گا انہیں
اللّٰہُ
اللہ
دِیۡنَہُمُ
بدلہ ان کا
الۡحَقَّ
درست
وَیَعۡلَمُوۡنَ
اور وہ جان لیں گے
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
ہُوَ
وہی
الۡحَقُّ
حق ہے
الۡمُبِیۡنُ
ظاہر کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَئِذٍ
اُس دن
یُّوَفِّیۡہِمُ
پورا دے گا ان کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
دِیۡنَہُمُ
بدلہ اُن کا
الۡحَقَّ
حقیقی
وَیَعۡلَمُوۡنَ
اور وہ جان لیں گے
اَنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہی
الۡحَقُّ
حق ہے
الۡمُبِیۡنُ
ظاہر کرنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

That Day, Allah will pay them in full their deserved recompense, and they will know that it is Allah who is the perfect in justice.

اس دن اللہ تعالٰی انہیں پورا پورا بدلہ حق و انصاف کے ساتھ دے گا اور وہ جان لیں گے کہ اللہ تعالٰی ہی حق ہے ( اور وہی ) ظاہر کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس دن اللہ تعالیٰ انھیں وہ بدلہ دے گا جس کے وہ مستحق ہیں اور وہ جان لیں گے کہ اللہ ہی حق ہے، سچ کو سچ کر دکھانے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس دن اﷲ تعالیٰ انہیں پورا پورا حقیقی بدلہ دے گا اور وہ جان لیں گے کہ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہی حق ہے، جو ظاہرکرنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] On that day Allah will give them their due recompense in full and they will know that Allah is the Truth Who makes all things manifest.

اس دن پوری دے گا ان کو اللہ ان کی سزا جو چاہئے، اور جان لیں گے کہ اللہ وہی ہے سچا کھولنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن اللہ ان لوگوں کو پورا پورا دے گا ان کا واقعی بدلہ اور وہ جان لیں گے کہ اللہ ہی حق ہے کھول کر بیان کرنے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On that Day Allah will give them the full recompense they deserve, and they will realize that Allah is the very Truth, Who makes the Truth manifest.

اس دن اللہ وہ بدلہ انہیں بھر پور دے دیگا جس کے وہ مستحق ہیں اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اللہ ہی حق ہے سچ کو سچ کر دکھانے والا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس دن اللہ ان کو وہ بدلہ پورا پورا دیدے گا جس کے وہ مستحق ہیں اور ان کو پتہ چل جائے گا کہ اللہ ہی حق ہے ، اور وہی ساری بات کھول دینے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس دن اللہ ت عالیٰ ان کو پورا واجبی بدلہ (ان کے اعمال کا) دے گا اور وہ جان لیں گے کہ اللہ تعالیٰ ہی سچا کھولنے والا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس دن اللہ ان کو پورا پورا (اور) ٹھیک بدلہ دیں گے اور یہ جان لیں گے کہ اللہ ہی حق ہیں (اور حق کو) ظاہر کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس دن اللہ ان کو پوری پوری سزادے گا۔ اور وہ (اچھی طرح) جان لیں گے کہ اللہ ہی برحق ہے اور وہی حق کو ظاہر کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس دن خدا ان کو (ان کے اعمال کا) پورا پورا (اور) ٹھیک بدلہ دے گا اور ان کو معلوم ہوجائے گا کہ خدا برحق (اور حق کو) ظاہر کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

On that Day Allah shall pay them in full their recompense, and they shall know that Allah! He is the True, the Manifest.

اس روز اللہ ان کو ان کا واجبی بدلہ پورا پورا دے گا اور یہ جان جائیں گے کہ اللہ ہی ٹھیک فیصلہ کرنے والا ہے بات کو کھول دینے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس دن اللہ ان کا واجبی بدلہ پورا کردے گا اور وہ جان لیں گے کہ اللہ ہی حق اور واضح کردینے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس دن اللہ ( تعالیٰ ) ان کی ( ان کے کاموں کا ) پورا پورا ( اور ) ٹھیک ( ٹھیک ) بدلہ دے دیں گے اور وہ جان لیں گے کہ بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہی سچے ( برحق ) اور ( حق کو ) واضح کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس دن اللہ ان کو ان کے اعمال کا پورا پورا اور ٹھیک بدلہ دے گا اور ان کو معلوم ہوجائے گا کہ اللہ برحق اور حق کو ظاہر کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس دن اللہ انھیں ان کا وہ بدلہ پورے کا پورا دے گا جس کے وہ مستحق ہیں اور انھیں قطعی طور پر خود معلوم ہوجائے گا کہ اللہ ہی ہے حق اور حقیقت کو کھول دینے والا۔

Translated by

Noor ul Amin

اس دن اللہ انہیں وہ بدلہ دے گاجسکے وہ مستحق ہیں اور وہ جان لیں گے کہ اللہ ہی واضح حق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس دن اللہ انھیں ان کی سچی سزا پوری دے گا ( ف٤۲ ) اور جان لیں گے کہ اللہ ہی صریح حق ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اس دن اللہ انہیں ان ( کے اعمال ) کی پوری پوری جزا جس کے وہ صحیح حق دار ہیں دے دے گا اور وہ جان لیں گے کہ اللہ ( خود بھی ) حق ہے ( اور حق کو ) ظاہر فرمانے والا ( بھی ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس دن اللہ انہیں پورا پورا بدلہ دے گا جس کے وہ حقدار ہیں اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اللہ ہی حق ہے جو نمایاں ہے ( اور حق کا ظاہر کرنے والا ہے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

On that Day Allah will pay them back (all) their just dues, and they will realise that Allah is the (very) Truth, that makes all things manifest.

Translated by

Muhammad Sarwar

On that day God will give them due recompense and they will know that God is the Supreme Judge.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

On that Day Allah will pay them the recompense of their deeds in full, and they will know that Allah, He is the Manifest Truth.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On that day Allah will pay back to them in full their just reward, and they shall know that Allah is the evident Truth.

Translated by

William Pickthall

On that day Allah will pay them their just due, and they will know that Allah, He is the Manifest Truth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस दिन अल्लाह उन्हें उन का ठीक बदला पूरी तरह दे देगा जिस के वे पात्र है। और वे जान लेंगे कि निस्संदेह अल्लाह ही सत्य है खुला हुआ, प्रकट कर देने वाला

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس روز اللہ تعالیٰ ان کا واجبی بدلہ پورا پورا دے گا اور اس روز (ٹھیک ٹھیک) ان کو معلوم ہوگا کہ اللہ ٹھیک فیصلہ کرنے والا ہے (اور) بات (کی حقیقت کو) کھول دینے والا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس دن انہیں اللہ پورا پورا بدلہ دے گا۔ جس کے وہ مستحق ہیں اور انہیں معلوم ہوجائے گا کہ اللہ ہی حق ہے سچ کو سچ کر دکھانے والا۔ “ (٢٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس دن اللہ وہ بدلہ انہیں پھر پور دے دے گا جس کے وہ مستحق ہیں اور انہیں معلوم ہوجائے گا کہ اللہ ہی حق ہے سچ کو سچ کر دکھانے والا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس دن اللہ ان کو پوری سزا دے دے گا، جو ان کی واقعی سزا ہوگی اور وہ لوگ جان لیں گے کہ بلاشبہ اللہ حق ہے اور ظاہر فرمانے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس دن پوری دے گا ان کو اللہ ان کی سزا جو چاہے اور جان لیں گے کہ اللہ وہی ہے سچا کھولنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس دن جس سزا کے وہ مستحق ہیں اللہ ان کی وہ سزا ان کو پوری پوری دے گا اور وہ یہ جان لیں گے کہ اللہ ہی کی ذات برحق ہے اور وہی ہر شئے کی حقیقت کو ظاہر کرنے والا ہے