Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 39

سورة النور

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَعۡمَالُہُمۡ کَسَرَابٍۭ بِقِیۡعَۃٍ یَّحۡسَبُہُ الظَّمۡاٰنُ مَآءً ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءَہٗ لَمۡ یَجِدۡہُ شَیۡئًا وَّ وَجَدَ اللّٰہَ عِنۡدَہٗ فَوَفّٰىہُ حِسَابَہٗ ؕ وَ اللّٰہُ سَرِیۡعُ الۡحِسَابِ ﴿ۙ۳۹﴾

But those who disbelieved - their deeds are like a mirage in a lowland which a thirsty one thinks is water until, when he comes to it, he finds it is nothing but finds Allah before Him, and He will pay him in full his due; and Allah is swift in account.

اور کافروں کے اعمال مثل اس چمکتی ہوئی ریت کے ہیں جو چٹیل میدان میں ہوجسے پیاسا شخص دور سے پانی سمجھتا ہے لیکن جب اس کے پاس پہنچتا ہے تو اسے کچھ بھی نہیں پاتا ہاں اللہ کو اپنے پاس پاتا ہے جو اس کا حساب پورا پورا چکا دیتا ہے ۔ اللہ بہت جلد حساب کر دینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اَعۡمَالُہُمۡ
اعمال ان کے
کَسَرَابٍۭ
مانند سراب کے ہیں
بِقِیۡعَۃٍ
چٹیل میدان میں
یَّحۡسَبُہُ
سمجھتا ہے اسے
الظَّمۡاٰنُ
سخت پیاسا
مَآءً
پانی
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءَہٗ
وہ آتا ہے اس کے پاس
لَمۡ
نہیں
یَجِدۡہُ
وہ پاتا اسے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّوَجَدَ
اور پاتا ہے
اللّٰہَ
اللہ کو
عِنۡدَہٗ
اپنے پاس
فَوَفّٰىہُ
پھر وہ پورا پورا دیتا ہے اسے
حِسَابَہٗ
حساب اس کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
سَرِیۡعُ
جلد لینے والا ہے
الۡحِسَابِ
حساب
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اَعۡمَالُہُمۡ
اعمال ان کے
کَسَرَابٍۭ
سراب جیسے ہیں
بِقِیۡعَۃٍ
ایک صحرا میں
یَّحۡسَبُہُ
خیال کرتا ہے جس کو
الظَّمۡاٰنُ
پیاسا
مَآءً
پانی
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءَہٗ
وہ وہاں آیا اس کے پاس
لَمۡ یَجِدۡہُ
نہیں پایا اس کو
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّوَجَدَ
اور موجود پایا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
عِنۡدَہٗ
اپنے پاس
فَوَفّٰىہُ
تو اس(اللہ تعالی)نے پورا چکا دیا اسے
حِسَابَہٗ
حساب اس کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
سَرِیۡعُ
بہت جلد لینے والا ہے
الۡحِسَابِ
حساب اس کا
Translated by

Juna Garhi

But those who disbelieved - their deeds are like a mirage in a lowland which a thirsty one thinks is water until, when he comes to it, he finds it is nothing but finds Allah before Him, and He will pay him in full his due; and Allah is swift in account.

اور کافروں کے اعمال مثل اس چمکتی ہوئی ریت کے ہیں جو چٹیل میدان میں ہوجسے پیاسا شخص دور سے پانی سمجھتا ہے لیکن جب اس کے پاس پہنچتا ہے تو اسے کچھ بھی نہیں پاتا ہاں اللہ کو اپنے پاس پاتا ہے جو اس کا حساب پورا پورا چکا دیتا ہے ۔ اللہ بہت جلد حساب کر دینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کافر ہیں ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے ایک چٹیل میدان میں کوئی سراب ہو جسے پیاسا پانی سمجھ رہا ہو۔ حتی کہ جب وہ اس سراب کے قریب آتا ہے تو وہاں کچھ بھی نہیں پاتا۔ بلکہ اس نے اللہ کو وہاں موجود پایا جس نے اس کا حساب چکادیا اور اللہ کو حساب چکانے میں دیر نہیں لگتی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفرکیاہے اُن کے اعمال صحرامیں سراب جیسے ہیں۔ جس کوپیاساپانی خیال کرتا ہے حتیٰ کہ جب وہاںآیاتواس نے اس کو کچھ بھی نہ پایااوراپنے پاس اﷲ تعالیٰ کو موجود پایا پھر اللہ تعالیٰ نے اسے اس کا پوراحساب چکادیا اور اﷲ تعالیٰ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for those who disbelieve, their deeds are like a mirage in a desert plane which a thirsty person deems to be water, until when he comes to it, he finds it nothing, and finds (the decree of) Allah with him, so He pays him his account in full. And Allah is swift at reckoning.

اور جو لوگ منکر ہیں ان کے کام جیسے ریت جنگل میں پیاسا جانے اس کو پانی یہاں تک کہ جب پہنچا اس پر اس کو کچھ نہ پایا، اور اللہ کو پایا اپنے پاس پھر اس کو پورا پہنچا دیا اس کا لکھا، اور اللہ جلد لینے والا ہے حساب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کافر ہیں ان کے اعمال ایسے ہیں جیسے سراب کسی چٹیل میدان میں پیاسا اسے پانی سمجھتا ہے یہاں تک کہ وہ جب اس کے پاس آیا تو اس نے وہاں کچھ نہ پایا البتہ اس نے اس کے پاس اللہ کو پایا تو اس نے پورا پورا چکا دیا اسے اس کا حساب اور اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(On the other hand,) the deeds of those who disbelieved, maybe likened to a mirage in a waterless desert, which the thirsty one took for water; but when he reached there he found nothing to drink; nay, he found there Allah Who settled his full account, and Allah is very swift at reckoning.

﴿اس کے برعکس﴾ جنہوں نے کفر کیا 70 ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے دشت بے آب میں سراب کہ پیاسا اس کو پانی سمجھے ہوئے تھا ، مگر جب وہاں پہنچا تو کچھ نہ پایا ، بلکہ وہاں اس نے اللہ کو موجود پایا ، جس نے اس کا پورا پورا حساب چکا دیا ، اور اللہ کو حساب لیتے دیر نہیں لگتی ۔ 71

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( دوسری طرف ) جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے ایک چٹیل صحرا میں ایک سراب ہو جسے پیاسا آدمی پانی سمجھ بیٹھتا ہے ، یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ کچھ بھی نہیں تھا ( ٣٥ ) اور اس کے پاس اللہ کو پاتا ہے ، چنانچہ اللہ اس کا پورا پورا حساب چکا دیتا ہے ۔ ( ٣٦ ) اور اللہ بہت جلدی حساب لے لیتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافروں کے (نیک) اعمال جیسے خیرات (وغیرہ) اس چمکتی ریتی کی طرح ہیں جو چٹیل میدان گمان کرتا ہے اس کو پیاسا پانی یہاں تک کہ جب آیا اس کے پاس نہ پایا اس کو کچھ اور پاتا اور (دیکھتا ہے تو کیا) خدا کو اپنے پاس پاسا ہے وہ اس کا حساب پورا چکا دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ جلد حساب لینے والا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال (کی مثال ایسے ہے) جیسے میدان میں ریت کہ پیاسا اس کو (دور سے) پانی سمجھے۔ یہاں تک کہ جب اس کے قریب پہنچے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اور اس کے پاس اللہ (قضائے الٰہی) کو پائے سو وہ اس سے اس کا (اس کی عمر کا) حساب پورا پورا چکا دے اور اللہ جلد حساب کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال ایک چٹیل میدان کے سراب (چمکتے ریت کے دھوکے) کی طرح ہیں۔ جسے پیاسا پانی سمجھ کر اس کے قریب جاتا ہے تو اسے کچھ بھی نہیں ملتا۔ اور اس نے اللہ کو اپنے پاس پایا تو اللہ نے اس کا حساب برابر کردیا اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے میدان میں ریت کہ پیاسا اسے پانی سمجھے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آئے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اور خدا ہی کو اپنے پاس دیکھے تو وہ اسے اس کا حساب پورا پورا چکا دے۔ اور خدا جلد حساب کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve--their works are like a mirage in a desert which the thirsty deemeth to be water, until when he cometh thereto he findeth not aught, and findeth Allahs with himself, and He payeth him his account in full; and Allah is swift at reckoning.

اور جو لوگ کافر ہیں ان کے اعمال مثل سراب کے ہیں چٹیل میدان میں کہ پیاسا اس کو پانی خیال کرتا ہے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آیا تو اسے کچھ بھی نہ پایا اور اس کے پاس (قضاء) الہی کو پایا ۔ سو اللہ نے اس کا حساب پورا چکا دیا ۔ اور اللہ بہت ہی جلد حساب کردیتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے کفر کیا ، ان کے اعمال کی تمثیل یہ ہے کہ جیسے چٹیل صحرا میں سراب ہو ، جس کو پیاسا پانی گمان کرے ۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس آئے گا تو وہاں کچھ نہ پائے گا ۔ البتہ اس کے پاس اللہ کو پائے گا ، پس وہ اس کا حساب چکادے گا اور اللہ جلد حساب چکانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال ( کی مثال ایسی ہے ) گویا کہ ایک میدان میں چمکتی ریت ( ہو ) جسے پیاسا ( شخص ) پانی خیال کرتا ہے یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس آئے تو اسے کچھ کوئی چیز نہ پائے اور اللہ ( تعالیٰ ) کو اپنے پاس پائے پس وہ ( اللہ ( تعالیٰ ) ) اسے اس کا پورا پورا حساب چکادیں اور اللہ ( تعالیٰ ) جلد حساب ( کرنے ) والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے کہ جیسے میدان میں ریت ‘ کہ پیاسا اسے پانی سمجھے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آئے تو کچھ بھی نہ پائے اور اللہ ہی کو اپنے پاس دیکھے تو وہ اسے اس کا پورا پورا حساب چکا دے اور اللہ جلد حساب کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کے برعکس جو لوگ اڑے رہے ہوں گے اپنے کفر و باطل پر ان کے اعمال کی مثال کسی چٹیل میدان میں چمکنے والی اس ریت کی سی ہے جسے پیاسا شخص پانی سمجھ رہا ہو یہاں تک کہ جب وہ پانی کی امید میں چلتا ہوا اس کے پاس پہنچے تو اس کو وہاں پانی والی تو کچھ بھی نہ ملے البتہ وہاں وہ اللہ کی طرف سے آنے والی موت کو پالے اور وہ اس کا حساب چکا دے۔

Translated by

Noor ul Amin

اورجو کا فرہیں ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے ایک چٹیل میدان میں کوئی سراب ( چمکتا ہوا ریت ) ہو جسے پیاساپانی سمجھ رہاہوحتیٰ کہ جب وہ اس سراب کے قریب آتا ہے تووہاں کچھ نہیں پاتابلکہ اس نے اللہ کو وہاں موجود پایا جو اس کے اعمال کاپورا حساب اسے چکادیتا ہے اور اللہ کو حساب چکا نے میں دیر نہیں لگتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو کافر ہوئے ان کے کام ایسے ہیں جیسے دھوپ میں چمکتا ریتا کسی جنگل میں کہ پیاسا اسے پانی سمجھے ، یہاں تک جب اس کے پاس آیا تو اسے کچھ نہ پایا ( ف۹۰ ) اور اللہ کو اپنے قریب پایا تو اس نے اس کا حساب پورا بھردیا ، اور اللہ جلد حساب کرلیتا ہے ( ف۹۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافروں کے اعمال چٹیل میدان میں سراب کی مانند ہیں جس کو پیاسا پانی سمجھتا ہے ۔ یہاں تک کہ جب اس کے پاس آتا ہے تو اسے کچھ ( بھی ) نہیں پاتا ( اسی طرح اس نے آخرت میں ) اللہ کو اپنے پاس پایا مگر اللہ نے اس کا پورا حساب ( دنیا میں ہی ) چکا دیا تھا ، اور اللہ جلد حساب کرنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے اعمال سراب کی مانند ہیں جو ایک چٹیل میدان میں ہو ۔ جسے آدمی پانی خیال کرتا ہے یہاں تک کہ جب اس کے پاس جاتا ہے تو اسے کچھ نہیں پاتا بلکہ وہاں اللہ کو موجود پاتا ہے ۔ جس نے اس کا پورا پورا حساب چکا دیا ۔ اور اللہ بہت جلدی حساب لینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But the Unbelievers,- their deeds are like a mirage in sandy deserts, which the man parched with thirst mistakes for water; until when he comes up to it, he finds it to be nothing: But he finds Allah (ever) with him, and Allah will pay him his account: and Allah is swift in taking account.

Translated by

Muhammad Sarwar

The deeds of the unbelievers are like a mirage which a thirsty man thinks is water until he goes near and finds nothing. Instead he finds God who gives him his due recompense. God's reckoning is swift.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

As for those who disbelieved, their deeds are like a mirage in a Qi`ah. The thirsty one thinks it to be water until he comes up to it, he finds it to be nothing; but he finds Allah with him, Who will pay him his due. And Allah is swift in taking account.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who disbelieve, their deeds are like the mirage in a desert, which the thirsty man deems to be water; until when he comes to it he finds it to be naught, and there he finds Allah, so He pays back to him his reckoning in full; and Allah is quick in reckoning;

Translated by

William Pickthall

As for those who disbelieve, their deeds are as a mirage in a desert. The thirsty one supposeth it to be water till he cometh unto it and findeth it naught, and findeth, in the place thereof, Allah Who payeth him his due; and Allah is swift at reckoning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रहे वे लोग जिन्होंने इनकार किया उन के कर्म चटियल मैदान में मरीचिका की तरह है कि प्यासा उसे पानी समझता है, यहाँ तक कि जब वह उस के पास पहुँचा तो उसे कुछ भी न पाया। अलबत्ता अल्लाह ही को उस के पास पाया, जिस ने उस का हिसाब पूरा-पूरा चुका दिया। और अल्लाह बहुत जल्द हिसाब करता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ کافر ہیں ان کے اعمال ایسے ہیں جیسے ایک چٹیل میدان میں چمکتا ہوا ریت کا پیاسا (آدمی) اس کو (دور سے) پانی خیال کرتا ہے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آیا تو اس کو (جو سمجھ رکھا تھا) کچھ بھی نہ پایا اور قضائے الہیٰ کو پایا سو اللہ تعالیٰ نے اس (کی عمر) کا حساب اس کو برابر سرا بر چکا دیا (یعنی عمر کا خاتمہ کردیا) اور اللہ دم بھر میں حساب کردیتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جنہوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال سراب جیسی ہے جیسے پیاسا اسے پانی سمجھ رہا تھا جب وہاں پہنچا تو کچھ نہ پایا بلکہ وہاں اس نے اللہ کو موجود پایا جس نے اس کا پوراپورا حساب چکادیا۔ اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔ “ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(والذین کفروا۔۔۔۔۔۔۔۔ واللہ سریع الحساب اوکظلمت۔۔۔۔۔۔۔۔ من نور (٣٩ : ٤٠) (اس کے برعکس) جنہوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے دشت بےآب میں سراب کہ پیاسا اس کو پانی سمجھے ہوئے تھا ‘ مگر جب وہاں پہنچا تو کچھ نہ پایا ‘ بلکہ وہاں اس نے اللہ کو موجود پایا ‘ جس نے اس کا پورا پورا حساب چکا دیا ‘ اور اللہ کو حساب لیتے دیر نہیں لگتی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال ایسے ہیں جیسے چٹیل میدان میں چمکتا ہوا ریت ہو جسے پیاسا آدمی پانی سمجھ رہا ہو، یہاں تک کہ جب اس کے پاس آیا تو اس کو کچھ بھی نہ پایا۔ اور اس نے وہاں اللہ کی قضاء کو پا لیا سو اللہ نے اس کا حساب پورا کردیا اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ منکر ہیں ان کے کام جیسے ریت جنگل میں پیاسا جانے اس کو پانی یہاں تک کہ جب پہنچا اس پر اس کو کچھ نہ پایا اور اللہ کو پایا اپنے پاس پھر اس کو پورا پہنچا دیا اس کا لکھا، اور اللہ جلد لینے والا ہے حساب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ کافر ہیں ان کے اعمال ایسے ہیں جیسے چٹیل میدان میں چمکتا ہواریت کہ پیاس اس کو دور سے پانی سمجھتا ہے یہاں تک کہ جب وہ اس پانی کے پاس آیا تو اس کو کچھ بھی نہ پایا اور وہاں پہنچ کر اپنے پاس خدا کو حساب لینے کے لئے موجود پایا سو اللہ نے اس کا پورا پورا حساب اس کو چکا دیا اور اللہ بہت جلد حساب کردینے والا ہے