Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 40

سورة النور

اَوۡ کَظُلُمٰتٍ فِیۡ بَحۡرٍ لُّجِّیٍّ یَّغۡشٰہُ مَوۡجٌ مِّنۡ فَوۡقِہٖ مَوۡجٌ مِّنۡ فَوۡقِہٖ سَحَابٌ ؕ ظُلُمٰتٌۢ بَعۡضُہَا فَوۡقَ بَعۡضٍ ؕ اِذَاۤ اَخۡرَجَ یَدَہٗ لَمۡ یَکَدۡ یَرٰىہَا ؕ وَ مَنۡ لَّمۡ یَجۡعَلِ اللّٰہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ ﴿٪۴۰﴾  11

Or [they are] like darknesses within an unfathomable sea which is covered by waves, upon which are waves, over which are clouds - darknesses, some of them upon others. When one puts out his hand [therein], he can hardly see it. And he to whom Allah has not granted light - for him there is no light.

یا مثل ان اندھیروں کے ہے جو نہایت گہرے سمندر کی تہ میں ہوں جسے اوپر تلے کی موجوں نے ڈھانپ رکھا ہو ، پھر اوپر سے بادل چھائے ہوئے ہوں ۔ الغرض اندھیریاں ہیں جو اوپر تلے پے درپے ہیں ۔ جب اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی قریب ہے کہ نہ دیکھ سکے ، اور ( بات یہ ہے کہ ) جسے اللہ تعالٰی ہی نور نہ دے اس کے پاس کوئی روشنی نہیں ہوتی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
کَظُلُمٰتٍ
مانند اندھیروں کے
فِیۡ بَحۡرٍ
سمندر میں
لُّجِّیٍّ
نہایت گہرے
یَّغۡشٰہُ
ڈھانپ لیتی ہے اسے
مَوۡجٌ
موج
مِّنۡ فَوۡقِہٖ
اس کے اوپر سے
مَوۡجٌ
ایک (اور)موج
مِّنۡ فَوۡقِہٖ
اس کے اوپر سے
سَحَابٌ
بادل
ظُلُمٰتٌۢ
اندھیرے ہیں
بَعۡضُہَا
بعض ان کے
فَوۡقَ
اوپر ہیں
بَعۡضٍ
بعض کے
اِذَاۤ
جب
اَخۡرَجَ
وہ نکالے
یَدَہٗ
ہاتھ اپنا
لَمۡ
نہیں
یَکَدۡ
وہ قریب کہ
یَرٰىہَا
وہ دیکھ سکے اسے
وَمَنۡ
اور وہ جو
لَّمۡ
نہیں
یَجۡعَلِ
بنایا
اللّٰہُ
اللہ نے
لَہٗ
اس کے لیے
نُوۡرًا
کوئی نور
فَمَا
تو نہیں
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ نُّوۡرٍ
کوئی نور
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
کَظُلُمٰتٍ
جیسے تاریکیاں ہیں
فِیۡ بَحۡرٍ
سمندر میں
لُّجِّیٍّ
گہرے
یَّغۡشٰہُ
ڈھانپتی ہے اُس کو
مَوۡجٌ
موج
مِّنۡ فَوۡقِہٖ
اس کے اوپر
مَوۡجٌ
ایک موج
مِّنۡ فَوۡقِہٖ
اس کے اوپر
سَحَابٌ
ایک بادل ہے
ظُلُمٰتٌۢ
کئی اندھیرے ہیں
بَعۡضُہَا فَوۡقَ بَعۡضٍ
اُوپرتلے
اِذَاۤ
جب
اَخۡرَجَ
وہ نکالے
یَدَہٗ
اپنا ہاتھ
لَمۡ یَکَدۡ
نہیں قریب
یَرٰىہَا
دیکھ پائے اسے
وَمَنۡ
اور جس کو
لَّمۡ یَجۡعَلِ
نہ دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَہٗ
اس کے لیے
نُوۡرًا
نور
فَمَا
پھرنہیں
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ نُّوۡرٍ
کوئی نور
Translated by

Juna Garhi

Or [they are] like darknesses within an unfathomable sea which is covered by waves, upon which are waves, over which are clouds - darknesses, some of them upon others. When one puts out his hand [therein], he can hardly see it. And he to whom Allah has not granted light - for him there is no light.

یا مثل ان اندھیروں کے ہے جو نہایت گہرے سمندر کی تہ میں ہوں جسے اوپر تلے کی موجوں نے ڈھانپ رکھا ہو ، پھر اوپر سے بادل چھائے ہوئے ہوں ۔ الغرض اندھیریاں ہیں جو اوپر تلے پے درپے ہیں ۔ جب اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی قریب ہے کہ نہ دیکھ سکے ، اور ( بات یہ ہے کہ ) جسے اللہ تعالٰی ہی نور نہ دے اس کے پاس کوئی روشنی نہیں ہوتی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا ( پھر کافروں کے اعمال کی مثال ایسی ہے) جیسے ایک گہرے سمندر میں اندھیرے ہوں جسے موج نے ڈھانپ لیا ہو۔ پھر اس کے اوپر ایک اور موج ہو اور اس کے اوپر بادل ہو ایک تاریکی پر ایک تاریکی چڑھی ہو اگر کوئی شخص اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی نہ دیکھ سکے اور جسے اللہ روشنی نہ عطا کرے اس کے لئے (کہیں سے بھی) روشنی نہیں ( مل سکتی )

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاجیسے انتہائی گہرے سمندرمیں تاریکیاں ہوں جسے ایک موج ڈھانپتی ہے اس کے اوپر ایک اور موج ہے اس کے اوپر ایک بادل ہے، اوپر تلے کئی اندھیرے ہیں،جب آدمی اپناہاتھ نکالے تواسے قریب سے نہ دیکھ پائے اور جس کو اﷲ تعالیٰ ہی نور نہ دے اس کے لیے کوئی نو رنہیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or (their deeds) are like layers of darkness in a vast deep sea overwhelmed by a wave, above which there is another wave, above which there are clouds - layers of darkness, one above the other. When one puts forth his hand, he can hardly see it. And the one to whom Allah does not give light can have no light at all.

یا جیسے اندھیرے گہرے دریا میں چڑھی آتی ہے اس پر ایک لہر اس پر ایک اور لہر اس کے اوپر بادل اندھیرے ہیں ایک پر ایک جب نکالے اپنا ہاتھ لگتا نہیں کہ اس کو وہ سوجھے اور جس کو اللہ نے نہ دی روشنی اس کے واسطے کہیں نہیں روشنی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا بہت گہرے سمندر میں اندھیروں کی مانند اسے ڈھانپ لیتی ہو ایک موج اس کے اوپر ہو ایک اور موج اس کے اوپر ہوں بادل اندھیرے ہی اندھیرے ہیں ایک دوسرے کے اوپر جب وہ اپنا ہاتھ نکالتا ہے تو اسے بھی نہیں دیکھ سکتا اور جس کو اللہ نے ہی کوئی نور عطا نہ کیا ہو تو اس کے لیے کہیں کوئی نور نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or (their efforts may be likened to those of a man trying to swim in) a deep dark ocean, covered with billows, one over the other, and above it a cloud: darkness upon darkness: so much so that if he stretches out his hand, he cannot see it. There is no light for the one whom Allah does not give light.

یا پھر اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک گہرے سمندر میں اندھیرا ، کہ اوپر ایک موج چھائی ہوئی ہے ، اس پر ایک اور موج ، اور اس کے اوپر بادل ، پر تاریکی مسلّط ہے ، آدمی اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی نہ دیکھنے پائے ۔ 72 جسے اللہ نور نہ بخشے اس کے لیے پھر کوئی نور نہیں ۔ 73 ؏5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا پھر ان ( اعمال ) کی مثال ایسی ہے جیسے کسی گہرے سمندر میں پھیلے ہوئے اندھیرے ، کہ سمندر کو ایک موج نے ڈھانپ رکھا ہو ، جس کے اوپر ایک اور موج ہو ، اور اس کے اوپر بادل ، غرض اوپر تلے اندھیرے ہی اندھیرے ۔ اگر کوئی اپناہاتھ باہر نکالے تو اسے بھی نہ دیکھ پائے ۔ ( ٣٧ ) اور جس شخص کو اللہ ہی نور عطا نہ کرے ، اس کے نصیب میں کوئی نور نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا (ان کے اعمال) گہرے سمندر کے اندھیروں کی طرح ہیں جس کو ایک موج نے ڈھاک رکھا ہے اس کے اوپر ایک موج ہے اس کے اوپر بال ہے (ایر غرض) کئی اندھیرے میں ایک کے اوپر ایک 2 اگر کوئی اپنا ہاتھ نکالے (تو اس قدر اندھیرا ہے کہ) اس کو دیکھ نہ سکے اور جس کو اللہ (اپنی ہدایت کی) روشنی نہ دے اس کو روشنی کہاں ملے گی 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا (ان کی مثال ایسی ہے) جیسے گہرے سمندر میں اندھیرے ، جس پر لہر چلی آتی ہو اس (لہر) کے اوپر دوسری لہر اس کے اوپر بادل (ہے غرض) اوپر تلے بہت سے اندھیرے (ہی اندھیرے) ہیں جب اپنا ہاتھ نکالے (دیکھنے کے لئے) تو اسے دیکھ بھی نہ سکے اور اللہ ہی جس کو نور نہ دے تو اس کو (کہیں سے بھی) نور (ہدایت) میسر نہیں ہوسکتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(یا ان کے اعمال ایسے ہیں) جیسے گہرے دریا میں اندھیرا ایک موج دوسری موج پر چھائی ہوئی ہے اس کے اوپر بادل ہے۔ تاریکی پر تاریکی مسلط ہے۔ اگر وہ اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی دیکھنے نہ پائے (سچ ہے) جسے اللہ ہی روشنی نہ دے اس کو کہیں روشنی نہیں ملتی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا (ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے) جیسے دریائے عمیق میں اندھیرے جس پر لہر چڑھی چلی آتی ہو اور اس کے اوپر اور لہر (آرہی ہو) اور اس کے اوپر بادل ہو، غرض اندھیرے ہی اندھیرے ہوں، ایک پر ایک (چھایا ہوا) جب اپنا ہاتھ نکالے تو کچھ نہ دیکھ سکے۔ اور جس کو خدا روشنی نہ دے اس کو (کہیں بھی) روشنی نہیں (مل سکتی)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or, like the darknesses in a sea deep; there covereth it a wave from above it, a wave from above it, above which is a cloud: darknesses one above anot her: when he putteth out his hand well-nigh he seeth it not. And upto whomsoever Allah shall not appoint a light, his shall be no light.

یا (وہ اعمال) ایسے ہیں جیسے بڑے گہرے سمندر کے اندرونی اندھیرے کہ اس کو ایک (بڑی) موج نے ڈھانپ لیا ہو پھر اس (موج) کے اوپر (ایک اور) موج ہو (پھر) اس کے اوپر بادل ہو (غرض) اوپر تلے اندھیرے ہیں اگر کوئی اپنا ہاتھ نکالے تو اس کے دیکھنے کا احتمال تک نہیں ۔ اور جس کو اللہ ہی نور (ہدایت) نہ دے اس کے لئے (کہیں سے) نور نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا یوں خیال کرو کہ جیسے ایک گہرے سمندر کے اندر تاریکیاں ہوں ، موج کے اوپر موج اٹھ رہی ہو ، اوپر سے بادل چھائے ہوئے ہوں ، تاریکیوں پر تاریکیاں چھائی ہوئی ہوں ۔ اگر اپنا ہاتھ بھی نکالے تو اس کو بھی نہ دیکھ پائے اور جس کو اللہ روشنی نہ بخشے تو اس کیلئے کوئی روشنی نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یا جیسے کہ ایک بڑے گہرے سمندر میں اندھیرے ( ہوں ) جن کو ایک بڑی لہر نے ڈھانپ لیا ہو اور اس ( لہر ) کے اوپر دوسری لہر ( آرہی ہو اور ) اس کے اوپر بادل ہوں ( غرض ) ایک کے اوپر ایک اندھیرے ہی اندھیرے ( حالت یہ ہے کہ ) جب وہ اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی نہ دیکھ سکے اور جس کے لیے اللہ ( تعالیٰ ) ہی روشنی مقدر ( مقرر ) نہ کریں پس اس کے لیے کوئی ( بھی ) روشنی نہیں ( ہوسکتی ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے، جیسے دریا کی گہرائی میں اندھیرے جس پر لہر چڑھی ہوئی ہو ‘ اس کے اوپر اور لہر آرہی ہو اور اوپر سیاہ بادل ہو غرض اندھیرے ہی اندھیرے ہوں ایک پر ایک چھایا ہوا جب اپنا ہاتھ نکالے تو کچھ نہ دیکھ سکے اور جس کو اللہ روشنی نہ دے اس کو کہیں بھی روشنی نہیں مل سکتی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہ اللہ کو تو حساب چکاتے کوئی دیر نہیں لگتی یا جیسے کسی گہرے سمندر کے ایسے ہولناک اور گھمبیر اندہیرے ہوں جہاں موج پر موج چھائے جا رہی ہو اور اس کے اوپر بادل ہو غرضیکہ طرح طرح کے گھٹا ٹوپ اندھیرے ایک دوسرے پر اس طرح مسلط ہوں کہ آدمی جب اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی دیکھنے نہ پائے اور جسے اللہ نور سے نہ نوازے اس کے لیے کہیں سے بھی کوئی نور نہیں ہوسکتا

Translated by

Noor ul Amin

یا ( ان کے اعمال ) کسی گہرے سمندرمیں اندھیروں کے مانندہے جسے موج نے ڈھانپ لیا ہو پھر اس کے اوپر اور موج ہواوراس کے اوپربادل ہوگویا اوپرتلے صرف تاریکیاں ہی ہوں ، اگر کوئی شحص اپناہاتھ نکالے تواسے بھی نہ دیکھ سکے اور جسے اللہ روشنی عطانہ کرے اس کے لئے ( کہیں سے بھی ) روشنی نہیں مل سکتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا جیسے اندھیریاں کسی کنڈے کے ( گہرائی والے ) دریا میں ( ف۹۲ ) اس کے اوپر موج موج کے اوپر اور موج اس کے اوپر بادل ، اندھیرے ہیں ایک پر ایک ( ف۹۳ ) جب اپنا ہاتھ نکالے تو سوجھائی دیتا معلوم نہ ہو ( ف۹٤ ) اور جسے اللہ نور نہ دے اس کے لیے کہیں نور نہیں ( ف۹۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا ( کافروں کے اعمال ) اس گہرے سمندر کی تاریکیوں کی مانند ہیں جسے موج نے ڈھانپا ہوا ہو ( پھر ) اس کے اوپر ایک اور موج ہو ( اور ) اس کے اوپر بادل ہوں ( یہ تہ در تہ ) تاریکیاں ایک دوسرے کے اوپر ہیں ، جب ( ایسے سمندر میں ڈوبنے والا کوئی شخص ) اپنا ہاتھ باہر نکالے تو اسے ( کوئی بھی ) دیکھ نہ سکے ، اور جس کے لئے اللہ ہی نے نورِ ( ہدایت ) نہیں بنایا تو اس کے لئے ( کہیں بھی ) نور نہیں ہوتا

Translated by

Hussain Najfi

یا پھر ان کی مثال ایسی ہے جیسے گہرے سمندر میں اندھیرا ۔ کہ اسے ایک موج ڈھانپ لے پھر اس ( موج ) کے اوپر ایک اور موج ہو ۔ اور پھر اس کے اوپر بادل ہو ۔ الغرض اندھیروں پر اندھیرا کہ اگر کوئی اپنا ہاتھ نکالے تو اسے دیکھ نہ پائے اور جسے اللہ نور ( ہدایت ) نہ دے تو اس کے لئے کوئی نور نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or (the Unbelievers' state) is like the depths of darkness in a vast deep ocean, overwhelmed with billow topped by billow, topped by (dark) clouds: depths of darkness, one above another: if a man stretches out his hands, he can hardly see it! for any to whom Allah giveth not light, there is no light!

Translated by

Muhammad Sarwar

Or it (the deeds of the unbelievers) are like the darkness of a deep, stormy sea with layers of giant waves, covered by dark clouds. It is darkness upon darkness whereby even if one stretches out his hands he can not see them. One can have no light unless God gives him light.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or like the darkness in a vast deep sea, overwhelmed with waves topped by waves, topped by dark clouds, (layers of) darkness upon darkness: if a man stretches out his hand, he can hardly see it! And he for whom Allah has not appointed light, for him there is no light.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or like utter darkness in the deep sea: there covers it a wave above which is another wave, above which is a cloud, (layers of) utter darkness one above another; when he holds out his hand, he is almost unable to see it; and to whomsoever Allah does not give light, he has no light.

Translated by

William Pickthall

Or as darkness on a vast, abysmal sea. There covereth him a wave, above which is a wave, above which is a cloud. Layer upon layer of darkness. When he holdeth out his hand he scarce can see it. And he for whom Allah hath not appointed light, for him there is no light.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या फिर जैसे एक गहरे समुद्र में अँधेरे, लहर के ऊपर लहर छा रही है; उस के ऊपर बादल है, अँधेरे हैं एक पर एक। जब वह अपना हाथ निकाले तो उसे वह सुझाई देता प्रतीत न हो। जिसे अल्लाह ही प्रकाश न दे फिर उस के लिए कोई प्रकाश नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا وہ ایسے ہیں جیسے بڑے گہرے سمندر کے اندرونی اندھیرے کہ اس کو بڑی لہر نے ڈھانک لیا ہو اس (لہر) کے اوپر دوسری لہر اس کے اوپر بادل (ہے غرض اوپر تلے بہت سے اندھیرے (ہی اندھیرے) ہیں اگر (کوئی ایسی حالت میں) اپنا ہاتھ نکالے (اور دیکھنا چاہے) تو دیکھنے کا احتمال بھی نہیں اور جس کو اللہ تعالیٰ ہی نور (ہدایت) نہ دے اس کو (کہیں سے بھی) نور نہیں (میسر ہو سکتا) ۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یا پھر اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک گہرے سمندر میں اندھیرا ہے اسکے اوپر ایک موج چھائی ہوئی ہے اس پر پھر ایک موج ہے اور اس کے اوپر بادل کی تاریکی مسلّط ہے۔ وہ اپنا ہاتھ نکالے تو اسے دیکھ نہ پائے جسے اللہ روشنی عطا نہ کرے اس کے لیے روشنی کہاں سے ہوگی۔ “ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا پھر اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک گہرے سمندر میں اندھیرا ‘ کہ اوپر ایک موج چھائی ہوئی ہے ‘ اس پر ایک اور موج ‘ اور اس کے اوپر بادل ‘ تاریکی پر تاریکی مسلط ہے ‘ آدمی اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی نہ دیکھنے پائے جسے اللہ نور نہ بخشے اس کے لیے پھر کوئی نور نہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا جیسے کسی گہرے سمندر کے اندرونی حصہ میں اندھیریاں ہوں جسے موج نے ڈھانک رکھا ہو، اس کے اوپر ایک موج ہو اس کے اوپر بادل ہو، اندھیریاں ہیں بعض بعض کے اوپر ہیں۔ جب اپنے ہاتھ کو نکالے تو اسے نہ دیکھ پائے۔ اور جس کے لیے اللہ نور مقرر نہ فرمائے سو اس کے لیے کوئی نور نہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا جیسے اندھیرے گہرے دریا میں چڑھی آتی ہے اس پر ایک لہر اس پر ایک اور لہر اس کے اوپر بادل اندھیرے ہیں ایک پر ایک جب نکالے اپنا ہاتھ لگتا نہیں کہ اس کو وہ سوجھے اور جس کو اللہ نے نہ دی روشنی اس کے واسطے کہیں نہیں روشنی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا کافروں کے اعمال ایسے ہیں جیسے بڑے عمیق سمندر کے اندرونی اندھیرے اس سمندر کو موج بالائے موج نے ڈھانک رکھا ہو اس موج پر بادل چھایا ہوا ہو۔ غرض بہت سے اندھیرے ہیں جو اوپر تلے چھائے ہوئے ہیں ان حالات میں اگر کوئی شخص سمندر کی تہ میں اپنا ہاتھ نکالے تو اس کا احتمال ہی نہیں کہ وہ اس ہاتھ کو دیکھ سکے اور بات یہ ہے کہ جس کو اللہ روشنی نہ دے اس کو کہیں روشنی نہیں مل سکتی