Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 41

سورة النور

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ یُسَبِّحُ لَہٗ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ الطَّیۡرُ صٰٓفّٰتٍ ؕ کُلٌّ قَدۡ عَلِمَ صَلَاتَہٗ وَ تَسۡبِیۡحَہٗ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِمَا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۴۱﴾

Do you not see that Allah is exalted by whomever is within the heavens and the earth and [by] the birds with wings spread [in flight]? Each [of them] has known his [means of] prayer and exalting [Him], and Allah is Knowing of what they do.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آسمانوں اور زمین کی کل مخلوق اور پر پھیلائے اڑنے والے کل پرند اللہ کی تسبیح میں مشغول ہیں ۔ ہر ایک کی نماز اور تسبیح اسے معلوم ہے لوگ جو کچھ کریں اس سے اللہ بخوبی واقف ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
کہ بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یُسَبِّحُ
تسبیح کرتا ہے
لَہٗ
اس کے لیے
مَنۡ
جو کوئی
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
وَالطَّیۡرُ
اور پرندے(بھی)
صٰٓفّٰتٍ
پَر پھیلائے
کُلٌّ
ہر ایک نے
قَدۡ
تحقیق
عَلِمَ
جان لی ہے
صَلَاتَہٗ
نماز پنی
وَتَسۡبِیۡحَہٗ
اور تسبیح اپنی
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِمَا
اسے جو
یَفۡعَلُوۡنَ
وہ کر رہے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یُسَبِّحُ
تسبیح بیان کرتا ہے
لَہٗ
اُس کے لیے
مَنۡ
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین(میں)
وَالطَّیۡرُ
اور پرندے
صٰٓفّٰتٍ
پر پھیلائے ہوئے
کُلٌّ
ہر ایک
قَدۡ عَلِمَ
یقینا ًجان لیا ہے
صَلَاتَہٗ
اپنی نماز
وَتَسۡبِیۡحَہٗ
اور اپنی تسبیح
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِمَا
جوکچھ
یَفۡعَلُوۡنَ
وہ کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Do you not see that Allah is exalted by whomever is within the heavens and the earth and [by] the birds with wings spread [in flight]? Each [of them] has known his [means of] prayer and exalting [Him], and Allah is Knowing of what they do.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آسمانوں اور زمین کی کل مخلوق اور پر پھیلائے اڑنے والے کل پرند اللہ کی تسبیح میں مشغول ہیں ۔ ہر ایک کی نماز اور تسبیح اسے معلوم ہے لوگ جو کچھ کریں اس سے اللہ بخوبی واقف ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم دیکھتے نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے (اور فضا میں) پر پھیلائے ہوئے پرندے بھی، یہ سب اللہ ہی کی تسبیح کر رہے ہیں۔ ہر مخلوق کو اپنی نماز اور تسبیح کا طریقہ معلوم ہے اور جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ سب کچھ جانتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ یقینااﷲ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتا ہے جوآسمانوں اور زمین میں ہے اورپرندے بھی جوپر پھیلائے ہوئے ہیں؟ ہرایک نے یقینااپنی نمازاوراپنی تسبیح کو جان لیا ہے اوراﷲ تعالیٰ خوب جاننے والا ہے جو کچھ بھی وہ کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did you not realize that purity of Allah is proclaimed by all those in the heavens and the earth, and by the birds with their wings spread out? Everyone knows one&s own (way of) praying (to Allah) and one&s own (way of) proclaiming Allah&s purity. And Allah knows well what they do.

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ کی یاد کرتے ہیں جو کوئی ہیں آسمان و زمین میں اور اڑتے جانور پر کھولے ہوئے ہر ایک نے جان رکھی ہے اپنی طرح کی بندگی اور یاد، اور اللہ کو معلوم ہے جو کچھ کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کی تسبیح کرتے ہیں جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں اور پروں کو پھیلائے ہوئے پرندے بھی۔ ہر ایک نے جان لی ہے اپنی نماز اور تسبیح اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you not observe that all those who are in the heavens and the earth, and the birds with outspread wings, glorify Allah? Each one knows the mode of its prayer and glorification, and Allah has full knowledge of all they do.

74 کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کی تسبیح کر رہے ہیں وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ پرندے جو پر پھیلائے اڑ رہے ہیں؟ ہر ایک اپنی نماز اور تسبیح کا طریقہ جانتا ہے ، اور یہ سب جو کچھ کرتے ہیں اللہ اس سے با خبر رہتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں ، اور وہ پرندے بھی جو پر پھیلائے ہوئے اڑتے ہیں ۔ ہر ایک کو اپنی نماز اور اپنی تسبیح کا طریقہ معلوم ہے ۔ ( ٣٨ ) اور اللہ ان کے سارے کاموں سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے سننے والے یا اپنے پیغمبر) کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ آسمان اور زمین میں جتنے ہیں اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہیں اور پرندے بھی باز پھیلا 4 ہوئے ہر ایک کو اپنی بندگی اور اللہ تعالیٰ کی یاد کا ڈھنگ معلوم ہے 5 اور جو یہ کیا کرتے ہیں وہ اللہ کو معلوم ہے 6 ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) کیا تو نہیں دیکھتا کہ جو آسمانوں یا زمین میں ہیں اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں اور (بالخصوص) پرندے جو پر پھیلائے ہوئے (اڑتے پھرتے) ہیں ہر ایک اپنی عبادت اور تسبیح (کے طریقے) جانتا ہے اور اللہ کو ان سب کے افعال کا پورا علم ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تمہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور پر پھیلائے ہوئے پرندے ہیں ان سب نے اپنی عبادت کا طریقہ اور اپنی تسبیح کو جان رکھا ہے اور جو کچھ وہ کرتے ہیں ان سب باتوں کا علم اللہ کو ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں خدا کی تسبیح کرتے ہیں اور پر پھیلائے ہوئے جانور بھی۔ اور سب اپنی نماز اور تسبیح کے طریقے سے واقف ہیں۔ اور جو کچھ وہ کرتے ہیں (سب) خدا کو معلوم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beholdest thou not that Allah --those hallow Him whosoever is in the heavens and the earth and the birds with wings outspread? Surely each one knoweth his prayer and his hallowing; and Allah is the Knower of that which they do.

کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ کی تسبیح کرتے رہتے ہیں جو کوئی بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں اور پرند بھی جو پر پھیلائے ہوئے ہیں ۔ ہر ایک کو معلوم ہے اپنی اپنی دعا اور اپنی تسبیح ۔ اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ لوگ کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دیکھتے نہیں کہ اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور پرندے بھی پروں کو پھیلائے ہوئے! ہر ایک کو اپنی نماز اور تسبیح معلوم ہے اور اللہ باخبر ہے اس چیز سے ، جو وہ کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب! ) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ جو ( مخلوقات ) آسمانوں اور زمین میں ہیں بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کی تسبیح کرتی ہیں اور پر پھیلائے ہوئے پرندے ( بھی ) تحقیق سب اپنی نماز اور تسبیح ( کے طریقے ) کوجانتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں جو کچھ وہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اللہ کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور پر پھیلائے ہوئے پرندے بھی سب اپنی نماز اور تسبیح کے طریقوں سے واقف ہیں اور جو کچھ وہ کرتے ہیں سب اللہ کو معلوم ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں وہ سب جو کہ آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور پرند بھی اپنے پر پھیلائے ہوئے ہر ایک نے اچھی طرح جان پہچان رکھا ہے اپنی نماز اور اپنی تسبیح کو اور اللہ کو پوری طرح علم ہے ان سب کاموں کا جو یہ لوگ کر رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اے نبی ! کیا تم دیکھتے نہیں کہ زمین وآسمان میں پائی جانے والی تمام مخلوقات اور فضامیں پر پھیلاتے ہوئے پر ندے یہ سب اللہ ہی کی تسبیح کررہے ہیں ہرمخلوق کو اپنی تسبیح معلوم ہےجو وہ کرتے ہیں ، اللہ سب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نے نہ دیکھا کہ اللہ کی تسبیح کرتے ہیں جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں اور پرندے ( ف۹٦ ) پر پھیلائے سب نے جان رکھی ہے اپنی نماز اور اپنی تسبیح ، اور اللہ ان کے کاموں کو جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کوئی بھی آسمانوں اور زمین میں ہے وہ ( سب ) اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں اور پرندے ( بھی فضاؤں میں ) پر پھیلائے ہوئے ( اسی کی تسبیح کرتے ہیں ) ، ہر ایک ( اللہ کے حضور ) اپنی نماز اور اپنی تسبیح کو جانتا ہے ، اور اللہ ان کاموں سے خوب آگاہ ہے جو وہ انجام دیتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں اللہ کی تسبیح کرتے ہیں اور پر پھیلائے ہوئے پرندے بھی ہر ایک اپنی اپنی ( مخصوص ) نماز و تسبیح کو جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Seest thou not that it is Allah Whose praises all beings in the heavens and on earth do celebrate, and the birds (of the air) with wings outspread? Each one knows its own (mode of) prayer and praise. And Allah knows well all that they do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not considered that all that is between the heavens and the earth glorifies God and that the birds spread their wings in the air to glorify God? He knows everyone's prayers and praising; God has absolute knowledge of what they do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See you not that Allah, He it is Whom glorify whosoever is in the heavens and the earth, and the birds with wings outspread Of each one He knows indeed his Salah and his glorification; and Allah is All-Aware of what they do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not see that Allah is He Whom do glorify all those who are in the heavens and the earth, and the (very) birds with expanded wings? He knows the prayer of each one and its glorification, and Allah is Cognizant of what they do.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen that Allah, He it is Whom all who are in the heavens and the earth praise, and the birds in their flight? Of each He knoweth verily the worship and the praise; and Allah is Aware of what they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने नहीं देखा कि जो कोई भी आकाशों और धरती में है, अल्लाह की तसबीह (गुणगान) कर रहा है और पंख पसारे हुए पक्षी भी? हर एक अपनी नमाज़ और तसबीह से परिचित है। अल्लाह भली-भाँति जानता है जो कुछ वे करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے مخاطب) کیا تجھ کو معلوم نہیں ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتے ہیں سب جو کچھ کہ آسمانوں اور زمین میں (مخلوقات) ہیں اور (بالخصوص) پرندے جو پر پھیلائے ہوئے (اڑتے پھرتے) ہیں سب کو اپنی اپنی دعا اور اپنی تسبیح معلوم ہے اور اللہ تعالیٰ کو ان لوگوں کے سب افعال کا پورا علم ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کی تسبیح کررہے ہیں وہ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور پرندے جو پر پھیلائے اڑتے ہیں ؟ ہر ایک اپنی نماز اور تسبیح کا طریقہ جانتا ہے اور یہ جو کچھ کرتے ہیں اللہ اس سے باخبر ہے۔ (٤١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کی تسبیح کررہے ہیں ‘ وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ پرندے جو پر پھیلائے اڑ رہے ہیں ؟ ہر ایک اپنی نماز اور تسبیح کا طریقہ جانتا ہے ‘ اور یہ سب جو کچھ کرتے ہیں اللہ اس سے با خبر رہتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب کیا تو نے نہیں دیکھا کہ وہ سب اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں جو آسمانوں میں اور زمین میں ہیں اور پرندے جو پر پھیلائے ہوئے ہیں ہر ایک نے اپنی نماز اور تسبیح کو جان لیا ہے۔ اور جن کاموں کو لوگ کرتے ہیں اللہ انہیں جانتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ کی یاد کرتے ہیں جو کوئی ہیں آسمان و زمین میں اور اڑتے جانور پر کھولے ہوئے ہر ایک نے جان رکھی ہے اپنی طرح کی بندگی اور یاد اور اللہ کو معلوم ہے جو کچھ کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا اے مخاطب تجھ کو یہ بات معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے اور وہ پرندے جو پر پھیلائے ہوئے اڑتے پھرتے ہیں یہ سب خدا کی پاکی بیان کرتے ہیں ان سب نے اپنی اپنی عبادت کا طریقہ اور اپنی تسبیح کو جان رکھا ہے اور جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کو سب معلوم ہے