Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 46

سورة النور

لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ ؕ وَ اللّٰہُ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۴۶﴾

We have certainly sent down distinct verses. And Allah guides whom He wills to a straight path.

بلاشک و شبہ ہم نے روشن اور واضح آیتیں اتار دی ہیں اللہ تعالٰی جسے چاہے سیدھی راہ دکھا دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کیں ہم نے
اٰیٰتٍ
آیات
مُّبَیِّنٰتٍ
واضح
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَہۡدِیۡ
وہ ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِلٰی صِرَاطٍ
طرف راستے
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقینا
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کیں ہم نے
اٰیٰتٍ
آیات
مُّبَیِّنٰتٍ
واضح
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَہۡدِیۡ
ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِلٰی
طرف
صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھی راہ کی
Translated by

Juna Garhi

We have certainly sent down distinct verses. And Allah guides whom He wills to a straight path.

بلاشک و شبہ ہم نے روشن اور واضح آیتیں اتار دی ہیں اللہ تعالٰی جسے چاہے سیدھی راہ دکھا دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے صاف صاف حقیقت بتلانے والی آیات اتاری ہیں اور سیدھی راہ کی طرف رہنمائی تو اللہ ہی جسے چاہے کرتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقیناہم نے واضح آیات نازل کر دی ہیں اوراﷲ تعالیٰ جسے چاہتاہے سیدھی راہ کی طرف ہدایت دیتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We have surely sent down enlightening verses. And Allah guides whom He wills to the straight path.

ہم نے اتاریں آیتیں کھول کھول کر بتلانے والی، اور اللہ چلائے جس کو چاہے سیدھی راہ پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے نازل کردی ہیں روشن آیات۔ اور اللہ ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have sent down Revelations that make the reality quite plain; however, Allah guides to the straight path whomsoever He pleases.

ہم نے صاف صاف حقیقت بتانے والی آیات نازل کر دی ہیں ، آگے صراط مستقیم کی طرف ہدایت اللہ ہی جسے چاہتا ہے دیتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک ہم نے وہ آیتیں نازل کی ہیں جو حقیقت کو کھول کھول کر بیان کرنے والی ہیں ، اور اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے تک پہنچا دیتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم تو (اپنے پہچاننے کے لئے) کھلی کھلی نشانیاں اتار چکے ہیں (جس کو دیکھ کر خدا کی پہچان ہوتی ہے) اور اس پر بھی) اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھے 4 رستے پر لگاتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلا شبہ ہم نے واضح آیات نازل فرمائی ہیں اور اللہ جسے چاہتے ہیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت فرماتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقینا ہم نے آیتوں کو صاف صاف نازل کیا ہے اور اللہ جس کو چاہتا ہے صراط مستقیم کی ہدایت عطا کردیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم ہی نے روشن آیتیں نازل کیں ہیں اور خدا جس کو چاہتا ہے سیدھے رستے کی طرف ہدایات کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly We have sent down revelations illuminating: and Allah guideth whomsoever He listeth unto a path straight.

بیشک ہم نے کھلے ہوئے نشان نازل کئے ہیں اور اللہ جسے چاہے سیدھی راہ کی طرف ہدایت کردیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے واضح کردینے والی آیات اتار دی ہیں اور اللہ ہی جس کو چاہتا ہے ، سیدھی راہ کی ہدایت دیتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

البتہ تحقیق ہم نے ہی واضح کرنے والی ( روشن ) آیتیں نازل فرمائی ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم ہی نے روشن آیتیں نازل کی ہیں اور اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھے رستے کی طرف ہدایت کرتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ ہم ہی نے اتاریں حق اور حقیقت کو کھول کر بیان کرنے والی عظیم الشان آیتیں، اور اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت سے نوازتا ہے سیدھے راستے کی طرف،

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے صاف صاف واضح آیات نازل کی ہیں اور اللہ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہم نے اتاریں صاف بیان کرنے والی آیتیں ( ف۱۰۸ ) اور اللہ جسے چاہے سیدھی راہ دکھائے ( ف۱۰۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یقیناً ہم نے واضح اور روشن بیان والی آیتیں نازل فرمائی ہیں ، اور اللہ ( ان کے ذریعے ) جسے چاہتا ہے سیدھی راہ کی طرف ہدایت فرما دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یقیناً ہم نے حقیقت واضح کرنے والی آیتیں نازل کر دی ہیں اور اللہ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کر دیتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have indeed sent down signs that make things manifest: and Allah guides whom He wills to a way that is straight.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have revealed illustrious revelations. God guides to the right path whomever He wants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We have indeed sent down manifest Ayat. And Allah guides whom He wills to the straight path.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly We have revealed clear communications, and Allah guides whom He pleases to the right way.

Translated by

William Pickthall

Verily We have sent down revelations and explained them. Allah guideth whom He will unto a straight path.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने सत्य को प्रकट कर देने वाली आयतें उतार दी हैं। आगे अल्लाह जिसे चाहता है सीधे मार्ग की ओर लगा देता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے (حق کے) سمجھانے والے دلائل نازل فرمائے ہیں اور ان (عام میں سے) جس کو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے راہ راست کی طرف ہدایت فرماتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے واضح آیات نازل کی ہیں اللہ جسے چاہتا ہے صراط مستقیم کی طرف ہدایت دیتا ہے۔ “ (٤٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے صاف صاف حقیقت بتانے والی آیات نازل کردی ہیں۔ آگے صراط مستقیم کی طرف ہدایت اللہ ہی جسے چاہتا ہے دیتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

واقعی بات یہ ہے کہ ہم نے ایسی آیات نازل کی ہیں جو بیان کرنے والی ہیں، اور اللہ جسے چاہے صراط مستقیم کی طرف ہدایت دیتا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے اتاریں آیتیں کھول کھول کر بتلانے والی اور اللہ چلائے جس کو چاہے سیدھی راہ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ ہم نے واضح اور روشن دلائل نازل کئے ہیں۔ اور اللہ جس کو چاہتا ہے راہ راست کی طرف اس کی رہنمائی کرتا ہے