Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 53

سورة النور

وَ اَقۡسَمُوۡا بِاللّٰہِ جَہۡدَ اَیۡمَانِہِمۡ لَئِنۡ اَمَرۡتَہُمۡ لَیَخۡرُجُنَّ ؕ قُلۡ لَّا تُقۡسِمُوۡا ۚ طَاعَۃٌ مَّعۡرُوۡفَۃٌ ؕ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۵۳﴾

And they swear by Allah their strongest oaths that if you ordered them, they would go forth [in Allah 's cause]. Say, "Do not swear. [Such] obedience is known. Indeed, Allah is Acquainted with that which you do."

بڑی پختگی کے ساتھ اللہ تعالٰی کی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ آپ کا حکم ہوتے ہی نکل کھڑے ہونگے ۔ کہہ دیجئے کہ بس قسمیں نہ کھاؤ ( تمہاری ) اطاعت ( کی حقیقت ) معلوم ہے جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالٰی اس سے باخبر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَقۡسَمُوۡا
اور انہوں نے قسمیں کھائیں
بِاللّٰہِ
اللہ کی
جَہۡدَ
پکی/پختہ
اَیۡمَانِہِمۡ
قسمیں اپنی
لَئِنۡ
البتہ اگر
اَمَرۡتَہُمۡ
حکم دیا آپ نے انہیں
لَیَخۡرُجُنَّ
البتہ وہ ضرور نکلیں گے
قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّاتُقۡسِمُوۡا
نہ تم قسمیں کھاؤ
طَاعَۃٌ
اطاعت تو
مَّعۡرُوۡفَۃٌ
جانی پہچانی ہے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
خَبِیۡرٌۢ
خوب خبر رکھنے والا ہے
بِمَا
اس کی جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَقۡسَمُوۡا
اور انہوں نے قسمیں کھائیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
جَہۡدَ
پختہ
اَیۡمَانِہِمۡ
اپنی قسمیں
لَئِنۡ
یقینا اگر
اَمَرۡتَہُمۡ
آپ حکم دیں اُنہیں
لَیَخۡرُجُنَّ
تو وہ ضرور نکلیں گے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّاتُقۡسِمُوۡا
نہ تم قسمیں کھاؤ
طَاعَۃٌ
اطاعت ہے
مَّعۡرُوۡفَۃٌ
معلوم
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
خَبِیۡرٌۢ
پوری خبر رکھنےوالا ہے
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And they swear by Allah their strongest oaths that if you ordered them, they would go forth [in Allah 's cause]. Say, "Do not swear. [Such] obedience is known. Indeed, Allah is Acquainted with that which you do."

بڑی پختگی کے ساتھ اللہ تعالٰی کی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ آپ کا حکم ہوتے ہی نکل کھڑے ہونگے ۔ کہہ دیجئے کہ بس قسمیں نہ کھاؤ ( تمہاری ) اطاعت ( کی حقیقت ) معلوم ہے جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالٰی اس سے باخبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(منافقین) اللہ کی پختہ قسمیں کھا کر (رسول سے) کہتے ہیں کہ اگر آپ انھیں حکم دیں تو وہ ضرور (جہاد پر) نکلیں گے آپ ان سے کہئے کہ قسمیں نہ کھاؤ۔ مطلوب (قسمیں نہیں بلکہ) دستور کے مطابق اطاعت ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھائیں،اپنی پختہ قسمیں کہ یقینااگر آپ انہیں حکم دیں تووہ ضرورنکلیں گے،آپ کہہ دیں قسمیں نہ کھاؤ، معلوم اطاعت (ہی کافی ) ہے،بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس کی پوری خبررکھنے والاہے جوتم عمل کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they (the hypocrites) swear by Allah on eloquent oaths that if you (0 prophet) order them, they will certainly leave (their homes for Jihad). Say, ` do not swear, (the reality of your) obedience is known. Indeed Allah is fully aware of what you do.&

اور قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی اپنی تاکید کی قسمیں کہ اگر تو حکم کرے تو سب کچھ چھوڑ کر نکل جائیں، تو کہہ قسمیں نہ کھاؤ حکمبرداری چاہئے جو دستور ہے، البتہ اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ اللہ کی قسمیں کھا کر کہتے ہیں اپنی امکانی حد تک پکی قسمیں کہ اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہیں حکم دیں گے تو وہ ضرور نکلیں گے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہیے کہ تم لوگ قسمیں نہ کھاؤ بس معروف طریقے سے اطاعت اختیار کرو یقیناً جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ ﴿منافق﴾ اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ ” آپ حکم دیں تو ہم گھروں سے نکل کھڑے ہوں ۔ ” ان سے کہو ” قسمیں نہ کھاؤ ، تمہاری اطاعت کا حال معلوم ہے 81 ، تمہارے کرتوتوں سے اللہ بے خبر نہیں ہے ۔ ” 82

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ ( منافق لوگ ) بڑے زوروں سے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ( اے پیغمبر ) تم انہیں حکم دو گے تو یہ نکل کھڑے ہوں گے ۔ ( ان سے ) کہو کہ : قسمیں نہ کھاؤ ۔ ( تمہاری ) فرمانبرداری کا سب کو پتہ ہے ۔ ( ٤٠ ) یقین جانو کہ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) ان منافقوں نے اللہ کی پکی قسمیں کھائیں کہ مگر تو ان کو حکم کیر تو وہ جہاد کے لئے) ضرور نکلیں گے کہ دے قسم نہ کھائو ( جھوٹی قسم کھانے سے کیا ائدہ تمہاری اطاعت معلوم ہے بیشک جو تم کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ اللہ کی بڑی سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر آپ ان کو حکم دیں تو یہ ضرور (گھروں سے) نکل کھڑے ہوں۔ فرمائیے قسمیں مت کھاؤ (تمہاری) فرمانبرداری (کی حقیقت) معلوم ہے (کیونکہ) بیشک تمہارے کاموں سے خوب باخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ بڑی تاکید سے اللہ کی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ اگر انہیں حکم دیا گیا تو وہ (جہاد ‘ ہجرت کرنے) نکل پڑیں گے۔ آپ کہہ دیجئے کہ تم قسمیں نہ کھائو کیونکہ تمہاری فرماں برداری معلوم ہے ۔ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ کو اس کا علم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (یہ) خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تم ان کو حکم دو تو (سب گھروں سے) نکل کھڑے ہوں۔ کہہ دو کہ قسمیں مت کھاؤ، پسندیدہ فرمانبرداری (درکار ہے) ۔ بےشک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they swear by Allah with their solemn oaths that, if thou commandest them they will surely go forth. Say thou: swear not, obedience is recognize! verily Allah is Aware of that which ye Work.

اور یہ لوگ بڑے زور سے اللہ کی قسم کھاتے رہتے ہیں کہ اگر آپ ہمیں حکم دیں تو ہم نکل پڑیں ۔ آپ کہیے کہ (بس) قسمیں نہ کھاؤ فرمانبرداری معلوم ہے اللہ تمہارے اعمال کی پوری خبر رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے پکی پکی قسمیں کھائیں کہ اگر تم ان کو ( جہاد کا ) حکم دو گے تو وہ ضرور نکلیں گے ۔ کہہ دو کہ قسمیں نہ کھاؤ! بس دستور کے مطابق اطاعت اصل چیز ہے ۔ جو کچھ تم کر رہے ہو ، اللہ اس سے خوب باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی بڑی سخت ( تاکیدی ) قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر آپ ان کو حکم دیں تو وہ ابھی ( گھروں سے جہاد کے لیے ) نکل پڑیں ، آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ قسمیں مت کھاؤ ( تمہاری ) فرماں برداری ( کی حقیقت ہمیں ) معلوم ہے ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ اللہ کی پختہ قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تم ان کو حکم دو تو سب گھروں سے نکل کھڑے ہوں کہہ دو کہ قسمیں مت کھائو اچھی فرمانبرداری چاہیے بیشک اللہ تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور منافقوں کے بارے میں مزید سنو کہ یہ لوگ قسمیں کھاتے ہیں اللہ کے پاک نام کی بڑے زور شور سے کہ اگر آپ ان کو گھر بار چھوڑ دینے کا بھی حکم دیں تو وہ ضرور نکل کھڑے ہوں گے سو ان سے کہو کہ قسمیں نہ کھاؤ فرمانبرداری کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں بلاشبہ اللہ کو ان سب کاموں کی پوری خبر ہے جو تم لوگ کر رہے ہوف

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کی پختہ قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ’’اگرآپ انہیں حکم دیں تووہ ضرور ( جہاد پر ) نکلیں گے‘‘ آپ ان سے کہہ دیجئے کہ’’قسمیں نہ کھائو ، تمہاری اطاعت ( کی حقیقت ) معلوم ہے اور جو تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہوں نے ( ف۱۱۷ ) اللہ کی قسم کھائی اپنے حلف میں حد کی کوشش سے کہ اگر تم انھیں حکم دو گے تو وہ ضرور جہاد کو نکلیں گے تم فرماؤ قسمیں نہ کھاؤ ( ف۱۱۸ ) موافق شرع حکم برداری چاہیے ، اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو ( ف۱۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ لوگ اللہ کی بڑی بھاری ( تاکیدی ) قَسمیں کھاتے ہیں کہ اگر آپ انہیں حکم دیں تو وہ ( جہاد کے لئے ) ضرور نکلیں گے ، آپ فرما دیں کہ تم قَسمیں مت کھاؤ ( بلکہ ) معروف طریقہ سے فرمانبرداری ( درکار ) ہے ، بیشک اللہ ان کاموں سے خوب آگاہ ہے جو تم کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ ( منافق ) اپنے مقدور بھر اللہ کی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ اگر آپ انہیں حکم دیں گے تو وہ ( اپنے گھروں سے بھی ) نکل کھڑے ہوں گے آپ کہیئے کہ تم قسمیں نہ کھاؤ ۔ پس معروف و معلوم فرمانبرداری مطلوب ہے ۔ بےشک جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خوب واقف ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They swear their strongest oaths by Allah that, if only thou wouldst command them, they would leave (their homes). Say: "Swear ye not; Obedience is (more) reasonable; verily, Allah is well acquainted with all that ye do."

Translated by

Muhammad Sarwar

They strongly swear by God that they would march to fight (for the cause of God) if you were to order them to. Tell them, "You do not need to swear; fighting for the cause of God is a virtuous deed and God is Well Aware of what you do".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They swear by Allah their strongest oaths that if only you would order them, they would leave. Say: "Swear you not; obedience is known. Verily, Allah knows well what you do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they swear by Allah with the most energetic of their oaths that if you command them they would certainly go forth. Say: Swear not; reasonable obedience (is desired); surely Allah is aware of what you do.

Translated by

William Pickthall

They swear by Allah solemnly that, if thou order them, they will go forth. Say: Swear not; known obedience (is better). Lo! Allah is Informed of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे अल्लाह की कड़ी-कड़ी क़समें खाते हैं कि यदि तुम उन्हें हुक्म दो तो वे अवश्य निकल खड़े होंगे। कह दो, "क़समें न खाओ। सामान्य नियम के अनुसार आज्ञापालन ही वास्तविक चीज़ है। तुम जो कुछ करते हो अल्लाह उस की ख़बर रखता है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ لوگ بڑا زور لگا کر قسمیں کھایا کرتے ہیں کہ والله (ہم ایسے فرمانبردار ہیں کہ) اگر آپ ان کو (یعنی ہم کو) حکم دیں تو وہ ابھی نکل کھڑے ہوں آپ (ان سے کہہ دیجیئے کہ بس قسمیں نہ کھاؤ (تمہاری) فرمانبرداری (کی حقیقت) معلوم ہے (کیوں کہ) اللہ تعالیٰ تہارے اعمال کی پوری خبر رکھتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ کے نام سے پختہ قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ آپ حکم دیں تو ہم گھروں سے نکل کھڑے ہوں۔ ان سے کہو قسمیں نہ کھاؤ تمہاری اطاعت معلوم ہے۔ تمہارے کرتوتوں سے اللہ بیخبر نہیں ہے۔ (٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ (منافق) اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھاکر کہتے ہیں کہ آپ حکم دیں تو ہم گھروں سے نکل کھڑے ہوں ۔ ان سے کہو قسمیں نہ کھائو ‘ تمہاری اطاعت کا حال معلوم ہے۔ تمہارے کرتوتوں سے اللہ بیخبر نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے خوب مضبوطی کے ساتھ قسم کھائی کہ اگر آپ انہیں حکم دیں گے تو ضرور نکل جائیں گے، آپ فرما دیجیے کہ قسم نہ کھاؤ، فرمانبر داری پہچانی ہوئی ہے۔ بلاشبہ اللہ ان کاموں سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی اپنی تاکید کی قسمیں کہ اگر تو حکم کرے تو سب کچھ چھوڑ کر نکل جائیں، تو کہہ قسمیں نہ کھاؤ حکم برداری چاہیے جو دستور ہے البتہ اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ لوگ بڑی تاکید سے اس بات پر اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر آپ ان کو حکم دیں یعنی جہاد یا ہجرت کا تو وہ ابھی نکل کھڑے ہوں آپ ان سے کہہ دیجئے بس قسمیں نہ کھائو تمہاری فرمانبرداری کی حقیقت معلوم ہے جو کچھ تم کرتے ہو یقیناً اللہ اس سے باخبر ہے