Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 58

سورة النور

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لِیَسۡتَاۡذِنۡکُمُ الَّذِیۡنَ مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ وَ الَّذِیۡنَ لَمۡ یَبۡلُغُوا الۡحُلُمَ مِنۡکُمۡ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ ؕ مِنۡ قَبۡلِ صَلٰوۃِ الۡفَجۡرِ وَ حِیۡنَ تَضَعُوۡنَ ثِیَابَکُمۡ مِّنَ الظَّہِیۡرَۃِ وَ مِنۡۢ بَعۡدِ صَلٰوۃِ الۡعِشَآءِ ۟ ؕ ثَلٰثُ عَوۡرٰتٍ لَّکُمۡ ؕ لَیۡسَ عَلَیۡکُمۡ وَ لَا عَلَیۡہِمۡ جُنَاحٌۢ بَعۡدَہُنَّ ؕ طَوّٰفُوۡنَ عَلَیۡکُمۡ بَعۡضُکُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ ؕ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمُ الۡاٰیٰتِ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۵۸﴾

O you who have believed, let those whom your right hands possess and those who have not [yet] reached puberty among you ask permission of you [before entering] at three times: before the dawn prayer and when you put aside your clothing [for rest] at noon and after the night prayer. [These are] three times of privacy for you. There is no blame upon you nor upon them beyond these [periods], for they continually circulate among you - some of you, among others. Thus does Allah make clear to you the verses; and Allah is Knowing and Wise.

ایمان والو! تم سے تمہاری ملکیت کے غلاموں کو اور انہیں بھی جو تم میں سے بلوغت کو نہ پہنچے ہوں ( اپنے آنے کی ) تین وقتوں میں اجازت حاصل کرنی ضروری ہے ۔ نماز فجر سے پہلے اور ظہر کے وقت جب کہ تم اپنے کپڑے اتار رکھتے ہو اور عشا کی نماز کے بعد ، یہ تینوں وقت تمہاری ( خلوت ) اور پردہ کے ہیں ، ان وقتوں کے ماسوا نہ تو تم پر کوئی گناہ ہے اور نہ ان پر ، تم سب آپس میں ایک دوسرے کے پاس بکثرت آنے جانے والے ہو ( ہی ) ، اللہ اس طرح کھول کھول کر اپنے احکام تم سے بیان فرما رہا ہے ۔ اللہ تعالٰی پورے علم اور کامل حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لِیَسۡتَاۡذِنۡکُمُ
چاہیے کہ اجازت طلب کریں تم سے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جن کے
مَلَکَتۡ
مالک ہوئے
اَیۡمَانُکُمۡ
دائیں ہاتھ تمہارے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
لَمۡ
نہیں
یَبۡلُغُوا
وہ پہنچے
الۡحُلُمَ
بلوغت کو
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
ثَلٰثَ
تین
مَرّٰتٍ
بار
مِنۡ قَبۡلِ
پہلے
صَلٰوۃِ
نمازِ
الۡفَجۡرِ
فجر سے
وَحِیۡنَ
اور جس وقت
تَضَعُوۡنَ
تم اتار رکھتے ہو
ثِیَابَکُمۡ
کپڑے اپنے
مِّنَ الظَّہِیۡرَۃِ
دوپہر کے وقت
وَمِنۡۢ بَعۡدِ
اور بعد
صَلٰوۃِ
نمازِ
الۡعِشَآءِ
عشاء کے
ثَلٰثُ
تین
عَوۡرٰتٍ
پردے کے(وقت ہیں)
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
لَیۡسَ
نہیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَلَا
اور نہ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
جُنَاحٌۢ
کوئی گناہ
بَعۡدَہُنَّ
بعد ان(اوقات) کے
طَوّٰفُوۡنَ
بکثرت آنے جانے والے ہیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
بَعۡضُکُمۡ
بعض تمہارے
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
واضح کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاٰیٰتِ
آیات
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو!
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لِیَسۡتَاۡذِنۡکُمُ
لازماًوہ اجازت طلب کریں تم سے
الَّذِیۡنَ
وہ جن کے
مَلَکَتۡ
مالک ہوئے
اَیۡمَانُکُمۡ
تمہارے دائیں ہاتھ
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
لَمۡ
نہیں
یَبۡلُغُوا
وہ پہنچے
الۡحُلُمَ
بلوغت کی حد تک
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
ثَلٰثَ
تین
مَرّٰتٍ
بار
مِنۡ قَبۡلِ
پہلے
صَلٰوۃِ
نماز سے
الۡفَجۡرِ
فجر کی
وَحِیۡنَ
اور جب
تَضَعُوۡنَ
تم اتار کر رکھ دیتے ہو
ثِیَابَکُمۡ
کپڑے اپنے
مِّنَ الظَّہِیۡرَۃِ
دوپہر کو
وَمِنۡۢ بَعۡدِ
اور بعد
صَلٰوۃِ
نماز کے
الۡعِشَآءِ
عشاء کی
ثَلٰثُ
تین
عَوۡرٰتٍ
پردے کے (اوقات) ہیں
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
لَیۡسَ
نہیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَلَا عَلَیۡہِمۡ
اور نہ اُن پر
جُنَاحٌۢ
کوئی گناہ
بَعۡدَہُنَّ
بعد ان کے
طَوّٰفُوۡنَ
کثرت سے چکر لگانے والے ہیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
بَعۡضُکُمۡ
بعض تمہارے
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
وضاحت کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاٰیٰتِ
آیات کی
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, let those whom your right hands possess and those who have not [yet] reached puberty among you ask permission of you [before entering] at three times: before the dawn prayer and when you put aside your clothing [for rest] at noon and after the night prayer. [These are] three times of privacy for you. There is no blame upon you nor upon them beyond these [periods], for they continually circulate among you - some of you, among others. Thus does Allah make clear to you the verses; and Allah is Knowing and Wise.

ایمان والو! تم سے تمہاری ملکیت کے غلاموں کو اور انہیں بھی جو تم میں سے بلوغت کو نہ پہنچے ہوں ( اپنے آنے کی ) تین وقتوں میں اجازت حاصل کرنی ضروری ہے ۔ نماز فجر سے پہلے اور ظہر کے وقت جب کہ تم اپنے کپڑے اتار رکھتے ہو اور عشا کی نماز کے بعد ، یہ تینوں وقت تمہاری ( خلوت ) اور پردہ کے ہیں ، ان وقتوں کے ماسوا نہ تو تم پر کوئی گناہ ہے اور نہ ان پر ، تم سب آپس میں ایک دوسرے کے پاس بکثرت آنے جانے والے ہو ( ہی ) ، اللہ اس طرح کھول کھول کر اپنے احکام تم سے بیان فرما رہا ہے ۔ اللہ تعالٰی پورے علم اور کامل حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! تمہارے غلاموں اور ان لڑکوں پر جو ابھی حد بلوغ کو نہ پہنچے ہوں، لازم ہے کہ وہ (دن میں) تین بار اجازت لے کر گھروں میں داخل ہوا کریں۔ نماز فجر سے پہلے اور ظہر کے وقت جب تم کپڑے اتارتے ہو اور عشاء کی نماز کے بعد یہ تین اوقات تہارے لئے پردہ کے وقف ہیں۔ ان اوقات کے علاوہ (دوسرے وقتوں) میں ان کو بلا اجازت آنے جانے سے نہ ان پر کچھ گناہ ہے اور نہ تم پر، تمہیں ایک دوسرے کے پاس بار بار آنا ہی پڑتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لئے اپنے ارشادات کی وضاحت کرتا ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو!تم سے وہ لازماًاجازت طلب کریں جن کے مالک تمہارے دائیں ہاتھ ہوئے اوروہ بھی جوتم میں سے ابھی بلوغت کی حدتک نہیں پہنچے (اجازت طلب کریں)تین بار، فجرکی نماز سے پہلے اوردوپہرکوجب تم اپنے کپڑے اُتارکررکھ دیتے ہواورعشاء کی نماز کے بعد۔یہ تین تمہارے پردے کے اوقات ہیں،ان کے بعدنہ تم پر کوئی گناہ ہے اورنہ ہی اُن پر،تم ایک دوسرے پرکثرت سے چکرلگانے والے ہو۔اسی طرح اﷲ تعالیٰ تمہارے لیے آیات کی وضاحت کرتاہے اوراﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, the slaves owned by you and those of you who have not reached puberty must seek your permission (to see you) at three times: before the prayer of Fajr, when you take off your clothes at noon and after the prayer of ` Isha&. These are three times of privacy for you. There is no harm, neither to you nor to them after these (three times). They are your frequent visitors as some of you are (frequent visitors) of the others. This is how Allah explains the verses to you. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

اے ایمان والو ! اجازت لے کر آئیں تم سے جو تمہارے ہاتھ کے مال ہیں اور جو کہ نہیں پہنچے تم میں عقل کی حد کو تین بار فجر کی نماز سے پہلے اور جب اتار رکھتے ہو اپنے کپڑے دوپہر میں اور عشاء کی نماز سے پیچھے یہ تین وقت بدن کھلنے کے ہیں تمہارے، کچھ تنگی نہیں تم پر اور نہ ان پر ان وقتوں کے پیچھے، پھرا ہی کرتے ہو ایک دوسرے کے پاس یوں کھولتا ہے اللہ تمہارے آگے باتیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ایمان والو ! چاہیے کہ تم سے اجازت لیا کریں تمہارے غلام اور لونڈیاں اور تمہارے وہ بچے بھی جو ابھی بلوغت کی عمر کو نہیں پہنچے تین اوقات میں فجر کی نماز سے پہلے اور جب تم اپنے کپڑے اتار دیتے ہو دوپہر کے وقت اور عشاء کی نماز کے بعد یہ تین اوقات تمہارے پردے کے ہیں ان اوقات کے بعد (وہ بلا اجازت آئیں تو) تم پر اور ان پر کوئی حرج نہیں تم ایک دوسرے کے پاس پھرتے پھراتے ہی رہتے ہو اسی طرح اللہ واضح کرتا ہے تمہارے لیے اپنی آیات۔ اور اللہ علیم ہے حکیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Believers, your slaves and those of your children, who have not yet become sex conscious, must ask your permission before coming in to see you on three occasions: before the Fajr Prayer and at noon when you put off your clothes and after the `Isha' Prayer. These are your three times of privacy. There is no sin for you or for them if they come without permission at other times than these, for you have to visit: ne another over and over again. In this way Allah makes His Comm andments clear to you for He is All-Knowing, All-Wise.

85 اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، لازم ہے کہ تمہارے مملوک 86 اور تمہارے وہ بچے جو ابھی عقل کی حد کو نہیں پہنچے ہیں 87 ، تین اوقات میں اجازت لے کر تمہارے پاس آیا کریں ، صبح کی نماز سے پہلے ، اور دوپہر کو جبکہ تم کپڑے اتار کر رکھ دیتے ہو ، اور عشاء کی نماز کے بعد ۔ یہ تین وقت تمہارے لیے پردے کے وقت ہیں ۔ 88 ان کے بعد وہ بلا اجازت آئیں تو نہ تم پر کوئی گناہ ہے نہ ان پر ، 89 تمہیں ایک دوسرے کے پاس بار بار آنا ہی ہوتا ہے ۔ 90 اس طرح اللہ تمہارے لیے اپنے ارشادات کی توضیح کرتا ہے ، اور وہ علیم و حکیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جو غلام لونڈیاں تمہاری ملکیت میں ہیں ، اور تم میں سے جو بچے ابھی بلوغ تک نہیں پہنچے ان کو چاہیے کہ وہ تین اوقات میں ( تمہارے پاس آنے کے لیے ) تم سے اجازت لیا کریں ۔ نماز فجر سے پہلے ، اور جب تم دوپہر کے وقت اپنے کپڑے اتار کر رکھا کرتے ہو ، اور نماز عشاء کے بعد ( ٤٢ ) یہ تین وقت تمہارے پردے کے اوقات ہیں ۔ ان اوقات کے علاوہ نہ تم پر کوئی تنگی ہے ، نہ ان پر ۔ ان کا بھی تمہارے پاس آنا جانا لگا رہتا ہے ، تمہارا بھی ایک دوسرے کے پاس ۔ اللہ اسی طرح آیتوں کو تمہارے سامنے کھول کھول کر بیان کرتا ہے ، اور اللہ علم کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو تمہارے غلام لونڈی اور جو (لڑکے لڑکیاں) تم میں سے ابھی جوان نہیں ہوئے 1 میں تین وقتوں میں تمہارے پاس آنے کی اجازت لیا کریں (ایک تو) جر کی نماز کے پہلے (کیونکہ رات کو آدمی کھلا رہتا ہے) اور دوسرے دوپہر دن کو جب تم سونے کے لئے اپنے کپڑے اتار رکھتے ہو اور تیسرے عشا کی نماز کے بعد یہ تین وقت تمہاری 2 بےپردگی کے وقت ہیں ان وقتوں کے سوا (بےاجازت آنے میں) نہ تم پر گناہ ہے نہ ان پر تم ایک دوسرے کے پاس آتے جاتے رہتے 3 ہو یونہی اللہ تعالیٰ اپنے حکمتم سے کھول کھول کر بیان کرتا ہے (تاکہ تم اچھی طرح سمجھ جائو اور ان پر عمل کرو اور اللہ سب جانچ ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! (تمہارے پاس آنے کے لئے) تمہارے غلام لونڈیاں اور جو (بچے) تم میں سے حدبلوغ کو نہیں پہنچے ان کو تین بار (تین اوقات میں) اجازت حاصل کرنا چاہیے (ایک تو) صبح کی نماز سے پہلے اور (دوسرے آرام کرنے کے لئے) جب دوپہر کو تم اپنے (کچھ) کپڑے اتار دیتے ہو اور نماز عشاء کے بعد یہ تین تمہارے پردے کے اوقات ہیں اس سے آگے پیچھے نہ تم پر گناہ ہے اور نہ ان پر کہ (کام کاج کے لئے) ایک دوسرے کے پاس کثرت سے آتے رہتے ہو۔ اس طرح اللہ اپنی آیتیں تم پر کھول کر بیان فرماتے ہیں اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تمہارے غلام اور وہ جو تم میں سے بالغ نہیں ہوئے تین وقت ایسے ہیں کہ اس میں انہیں تم سے اجازت لے کر آنا چاہیے۔ نماز فجر سے پہلے۔ اور دوپہر کو جب تم اپنے کپڑے اتار کر رکھ دیتے ہو اور عشاء کے بعد۔ یہ تین وقت تمہارے پردے کے اوقات ہیں۔ ان اوقات کے علاوہ تمہارے اوپر یا ان (غلاموں اور لڑکوں) پر کوئی الزام نہیں ہے کیونکہ وہ تمہارے پاس کثرت سے آتے جاتے رہتے ہیں۔ اس طرح اللہ نے تمہارے لئے اپنی آیات کو صاف صاف بیان کردیا ہے۔ اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچّے تم میں سے بلوغ کو نہیں پہنچے تین دفعہ یعنی (تین اوقات میں) تم سے اجازت لیا کریں۔ (ایک تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے گرمی کی دوپہر کو) جب تم کپڑے اتار دیتے ہو۔ اور تیسرے عشاء کی نماز کے بعد۔ (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے (کے) ہیں ان کے (آگے) پیچھے (یعنی دوسرے وقتوں میں) نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر۔ کہ کام کاج کے لئے ایک دوسرے کے پاس آتے رہتے ہو۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں تم سے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے اور خدا بڑا علم والا اور بڑا حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! let those whom your right hands own and those of you who have not attained puberty ask leave of you three times before the dawn prayer, and when ye lay aside your garments noonday, and after the night-prayer: three at times of privacy for you. NO fault there is upon you or upon them beyond these times going round upon you, some of you upon some others. In this wise Allah expoundeth unto you the commandments; and Allah is Knowing, Wise.

اے ایمان والو تمہارے مملوکوں کو اور تم میں جو (لڑکے) حد بلوغ کو نہیں پہنچے ہیں ان کو تم سے تین وقتوں میں اجازت لینا چاہیے ۔ (ایک) نماز صبح سے پہلے (دوسرے) جب دوپہر کو اپنے کپڑے اتار دیا کرتے ہو اور (تیسرے) بعد نماز عشا (یہ) تین وقت تمہارے پردہ کے ہیں ۔ ان (اوقات) کے سو ا نہ تم پر کوئی الزام ہے اور نہ ان پر ۔ وہ بکثرت تمہارے پاس آتے جاتے رہتے ہیں کوئی کسی کے پاس ۔ اسی طرح اللہ تم سے احکام کھول کر بیان کرتا ہے اور اللہ بڑا علم والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! تمہارے غلام اور لونڈیاں بھی اور تمہارے اندر کے وہ بھی جو ابھی بلوغ کو نہیں پہنچے ہیں ، تین وقتوں میں اجازت لیا کریں: ایک نماز فجر سے پہلے ، دوسرے دوپہر کو جب تم اپنے کپڑے اتارتے ہو اور نماز عشاء کے بعد ۔ یہ تین اوقات تمہاری بے پردگی کے ہیں ۔ ان اوقات کے علاوہ تمہارے اور ان کے اوپر بدون اجازت آنے جانے میں کوئی قباحت نہیں ۔ تم ایک دوسرے کے پاس آمد وشد رکھنے والے ہو ۔ اس طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیات کی وضاحت کرتا ہے اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! چاہیے کہ وہ ( غلام باندی ) جن کے تم مالک ہو اور وہ ( بچے ) جو تم میں سے بلوغ ( کی عمر ) کو نہیں پہنچے تم سے ( تمہارے پاس آنے کے لیے ) تین مرتبہ ( اوقات میں ) اجازت لیا کریں ، فجر کی نماز سے پہلے اور جب دوپہر کو تم اپنے ( کچھ ) کپڑے اتار دیتے ہو اعشاء کی نماز کے بعد ، ( یہ ) تین تمہارے پردے ( کے اوقات ) ہیں ، ان ( اوقات ) کے بعد نہ تم پر اور نہ ان پر کوئی گناہ ہے ( کیونکہ ) وہ کثرت سے تمہارے پاس آتے جاتے رہتے ہیں تم میں سے بعض بعض کے پاس ، اسی طرح اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے لیے آیات کو کھول کھول کر بیان فرماتے ہیں ، اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والے بڑی حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچے بالغ نہیں ہوئے تین اوقات میں تم سے اجازت لے لیا کریں۔ ایک تو صبح نماز سے پہلے دوسرے گرمی کی دوپہر کو جب تم کپڑے اتار دیتے ہو اور تیسرے عشاء کی نماز کے بعد یہ تین اوقات تمہارے پردے کے ہیں ان کے آگے پیچھے یعنی دوسرے وقتوں میں نہ تم پر کچھ گناہ ہے نہ ان پر کہ کام کاج کے لیے ایک دوسرے کے پاس آتے جاتے ہو اس طرح اللہ اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے اور اللہ بڑا علم والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو تمہارے مملوکوں اور ان لڑکوں کو جو ابھی بلوغ کی حد کو نہیں پہنچے تمہارے پاس آنے کے لیے تین وقتوں میں اجازت لینی چاہیے یعنی صبح کی نماز سے پہلے دوپہر کے وقت جب تم لوگ اپنے کپڑے اتار دیتے ہو اور عشاء کی نماز کے بعد کیونکہ یہ تینوں وقت تمہارے پردے کے وقت کے ہوتے ہیں۔ ان کے علاوہ ان کے بلا اجازت آجانے میں نہ تم پر کوئی گناہ ہے نہ ان پر، کیونکہ تمہیں آپس میں ایک دوسرے کے پاس بار بار آنا جانا ہوتا ہے تو ہر وقت اجازت لینے میں حرج ہوتا ہے اسی طرح اللہ کھول کر بیان فرماتا ہے تمہارے لیے اپنے احکام اور اللہ سب کچھ جانتا بڑا ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!تمہارے غلام اور لونڈیاں اور تمہارے نابالغ بچوں پر لازم ہے کہ وہ ( دن میں ) تین بارگھروں میں اجازت لے کرداخل ہوا کریں نمازِفجرسے پہلے اور ظہر کے بعد جب تم کپڑے اتارکرآرام کرتے ہو اور عشاء کی نماز کے بعد ، یہ تین اوقات تمہارے پر دہ کے وقت ہیں ان اوقات کے علاوہ دوسرے وقتوں ان پر بغیر اجازت آنے جانے پر کوئی گناہ نہیں اور نہ تم پر ، تمہیں ایک دوسرے کے پاس آنا پڑتا ہے ، اسی طرح تمہارے لئے اپنے ارشادات واضح کرتا ہے اور وہ جاننے والاحکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! چاہیے کہ تم سے اذن لیں تمہارے ہاتھ کے مال غلام ( ف۱۳۰ ) اور جو تم میں ابھی جوانی کو نہ پہنچے ( ف۱۳۱ ) تین وقت ( ف۱۳۲ ) نمازِ صبح سے پہلے ( ف۱۳۳ ) اور جب تم اپنے کپڑے اتار رکھتے ہو دوپہر کو ( ف۱۳٤ ) اور نماز عشاء کے بعد ( ف۱۳۵ ) یہ تین وقت تمہاری شرم کے ہیں ( ف۱۳٦ ) ان تین کے بعد کچھ گناہ نہیں تم پر نہ ان پر ( ف۱۳۷ ) آمدورفت رکھتے ہیں تمہارے یہاں ایک دوسرے کے پاس ( ف۱۳۸ ) اللہ یونہی بیان کرتا ہے تمہارے لیے آیتیں ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! چاہئے کہ تمہارے زیردست ( غلام اور باندیاں ) اور تمہارے ہی وہ بچے جو ( ابھی ) جوان نہیں ہوئے ( تمہارے پاس آنے کے لئے ) تین مواقع پر تم سے اجازت لیا کریں: ( ایک ) نمازِ فجر سے پہلے اور ( دوسرے ) دوپہر کے وقت جب تم ( آرام کے لئے ) کپڑے اتارتے ہو اور ( تیسرے ) نمازِ عشاء کے بعد ( جب تم خواب گاہوں میں چلے جاتے ہو ) ، ( یہ ) تین ( وقت ) تمہارے پردے کے ہیں ، ان ( اوقات ) کے علاوہ نہ تم پر کوئی گناہ ہے اور نہ ان پر ، ( کیونکہ بقیہ اوقات میں وہ ) تمہارے ہاں کثرت کے ساتھ ایک دوسرے کے پاس آتے جاتے رہتے ہیں ، اسی طرح اللہ تمہارے لئے آیتیں واضح فرماتا ہے ، اور اللہ خوب جاننے والا حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! چاہیے کہ تمہارے غلام اور وہ بچے جو ابھی حدِ بلوغ کو نہیں پہنچے ( گھروں میں داخل ہوتے وقت ) تین بار تم سے اجازت طلب کریں ۔ نمازِ صبح سے پہلے ، اور جس وقت تم دوپہر کو اپنے کپڑے اتار دیتے ہو اور نماز عشاء کے بعد ۔ یہ تین وقت ( آرام کرنے کیلئے ) تمہارے لئے پردے کے وقت ہیں ان اوقات کے علاوہ تم پر اور ان پر کوئی حرج نہیں ہے تم لوگ ایک دوسرے کے پاس بار بار چکر لگاتے رہتے ہو ۔ اسی طرح اللہ آیتوں کو کھول کر بیان کرتا ہے اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! let those whom your right hands possess, and the (children) among you who have not come of age ask your permission (before they come to your presence), on three occasions: before morning prayer; the while ye doff your clothes for the noonday heat; and after the late-night prayer: these are your three times of undress: outside those times it is not wrong for you or for them to move about attending to each other: Thus does Allah make clear the Signs to you: for Allah is full of knowledge and wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, your slaves and the immature people must ask your permission three times a day before entering your house: before the morning prayer, at noon time and after the late evening prayer; these are most private times. After your permission has been granted, there is no harm if they come into your presence from time to time. This is how God explains His revelations to you. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Let your slaves and slave-girls, and those among you who have not come to the age of puberty ask your permission on three occasions: before the Fajr prayer, and while you put off your clothes during the afternoon, and after the `Isha' prayer. (These) three (times) are of privacy for you; other than these times there is no sin on you or on them to move about, attending to each other. Thus Allah makes clear the Ayat to you. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! let those whom your right hands possess and those of you who have not attained to puberty ask permission of you three times; before the morning prayer, and when you put off your clothes at midday in summer, and after the prayer of the nightfall; these are three times of privacy for you; neither is it a sin for you nor for them besides these, some of you must go round about (waiting) upon others; thus does Allah make clear to you the communications, and Allah is Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Let your slaves, and those of you who have not come to puberty, ask leave of you at three times (before they come into your presence): Before the prayer of dawn, and when ye lay aside your raiment for the heat of noon, and after the prayer of night. Three times of privacy for you. It is no sin for them or for you at other times, when some of you go round attendant upon others (if they come into your presence without leave). Thus Allah maketh clear the revelations for you. Allah is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! जो तुम्हारी मिल्कियत में हो और तुम में जो अभी युवावस्था को नहीं पहुँचे हैं, उन को चाहिए कि तीन समयों में तुम से अनुमति लेकर तुम्हारे पास आएँ: प्रभात काल की नमाज़ से पहले और जब दोपहर को तुम (आराम के लिए) अपने कपड़े उतार रखते हो और रात्रि की नमाज़ के पश्चात - ये तीन समय तुम्हारे लिए परदे के हैं। इन के पश्चात न तो तुम पर कोई गुनाह है और न उन पर। वे तुम्हारे पास अधिक चक्कर लगाते है। तुम्हारे ही कुछ अंश परस्पर कुछ अंश के पास आकर मिलते हैं। इस प्रकार अल्लाह तुम्हारे लिए अपनी आयतों को स्पष्टप करता है। अल्लाह भली-भाँति जानने वाला है, तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو (تمہارے پاس آنے کے لیے) مملوکوں کو اور تم میں جو حد بلوغ کو نہیں پہنچے تین وقتوں میں اجازت لینا چاہیئے ایک (تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے) جب (سونے سے لیٹنے کے لیے) دوپہر کو اپنے (بعض) کپڑے اتار دیے ہو اور (تیسرے) نماز عشاء کے بعد (4) یہ تین وقت تمہارے پردوں کے وقت ہیں (اور) ان اوقات کے سوا نہ تم پر کوئی الزام ہے اور نہ بلا اجازت چلے آنے میں) ان پر کچھ الزام ہے (کیوں کہ) وہ بکثرت تمہارے پاس آتے جاتے رہتے ہیں کوئی کسی کے پاس اور کوئی کسی کے پاس اسی طرح (جیسا یہ حکم صاف صاف کردیا) اللہ تعالیٰ تم سے اپنے احکام صاف صاف بیان کرتا ہے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو جو ایمان لائے ہو لازم ہے کہ تمہارے غلام اور تمہارے بچے جو ابھی بلوغت کی حد کو نہیں پہنچے ہیں۔ تین اوقات میں اجازت لے کر تمہارے پاس آیاکریں صبح کی نماز سے پہلے اور دوپہر کو جب تم کپڑے اتار دیتے ہو اور عشاء کی نماز کے بعد۔ تین وقت تمہارے لیے پردے کے اوقات ہیں ان کے بعد بلا اجازت آئیں تو نہ تم پر کوئی گناہ ہے اور نہ ان پر۔ کیونکہ تمہیں ایک دوسرے کے پاس باربار آنا ہوتا ہے۔ اس طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لیے اپنے ارشادات کی وضاحت کرتا ہے۔ اور سب کچھ جاننے اور حکمت والا ہے۔ (٥٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ لازم ہے کہ تمہارے لونڈی غلام اور تمہارے وہ بچے جو ابھی عقل کی حد کو نہیں پہنچے ہیں ‘ تین اوقات میں اجازت لے کر تمہارے پاس آیا کریں : صبح کی نماز سے پہلے اور دوپہر کو جب کہ تم کپڑے اتار کر رکھ دیتے ہو ‘ اور عشاء کی نماز کے عبد۔ یہ تین وقت تمہارے لیے پردے کے وقت ہیں۔ ان کے بعد وہ بلا اجازت آئیں تو نہ تم پر کوئی گناہ ہے ‘ نہ ان پر۔ تمہیں ایک دوسرے کے پاس بار بار آناہی ہوتا ہے ‘ اس طرح اللہ تمہارے لیے اپنے ارشادات کی توضیح کرتا ہے ‘ اور وہ علیم و حکیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو جو تمہارے مملوک ہیں اور تم میں سے وہ لڑکے جو بلوغ کو نہیں پہنچے تین وقتوں میں اجازت لیا کریں، نماز فجر سے پہلے، اور جس وقت تم دوپہر میں اپنے کپڑے اتار کر رکھتے ہو، اور نماز عشاء کے بعد، یہ تین وقت تمہارے پردہ کے ہیں۔ ان اوقات کے علاوہ تم پر اور ان پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ وہ بکثرت تمہارے پاس آتے جاتے ہیں، کوئی کسی کے پاس اور کوئی کسی کے پاس، اللہ اسی طرح تمہارے لیے احکام بیان فرماتا ہے اور اللہ علیم ہے حکیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو اجازت لے کر آئیں تم سے جو تمہارے ہاتھ کے مال ہیں اور جو کہ نہیں پہنچے تم میں عقل کی حد کو تین بار فجر کی نماز سے پہلے اور جب اتار رکھتے ہو اپنے کپڑے دوپہر میں اور عشاء کی نماز سے پیچھے یہ تین وقت بدن کھلنے کے ہیں تمہارے کچھ تنگی نہیں تم پر اور نہ ان پر ان وقتوں کے پیچھے پھرا ہی کرتے ہو ایک دوسرے کے پاس یوں کھولتا ہے اللہ، تمہارے آگے باتیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! تمہاری لونڈی اور غلام اور تم میں کے وہ ہوشیار لڑکے جو ابھی بالغ نہیں ہوئے ان سب کو چاہئے کہ تین اوقات میں تمہارے پاس تم سے اجازت لیکر آئیں ایک تو صبح کی نماز سے پہلے اور ایک جب تم دوپہر کے وقت اپنے کپڑے اتار کر رکھ دیا کرتے ہو اور ایک عشاء کی نماز کے بعد یہ مذکورہ تین وقت تمہارے پردے کے ہیں ان اوقات کے علاوہ نہ تم پر کوئی الزام ہے اور نہ ان لونڈی غلاموں اور لڑکوں پر کوئی الزام ہے کیونکہ یہ لوگ خدمت کی غرض سے بکثرت تمہارے پاس آتے جاتے رہتے ہیں کوئی کسی کے پاس اور کوئی کسی کے پاس اسی طرح اللہ اپنے احکام تمہارے لئے صاف صاف بیان کرتا ہے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے