Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 59

سورة النور

وَ اِذَا بَلَغَ الۡاَطۡفَالُ مِنۡکُمُ الۡحُلُمَ فَلۡیَسۡتَاۡذِنُوۡا کَمَا اسۡتَاۡذَنَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمۡ اٰیٰتِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۵۹﴾

And when the children among you reach puberty, let them ask permission [at all times] as those before them have done. Thus does Allah make clear to you His verses; and Allah is Knowing and Wise.

اور تمہارے بچے ( بھی ) جب بلوغت کو پہنچ جائیں تو جس طرح ان کے اگلے لوگ اجازت مانگتے ہیں انہیں بھی اجازت مانگ کر آنا چاہیے اللہ تعالٰی تم سے اسی طرح اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے ۔ اللہ تعالٰی ہی علم و حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
بَلَغَ
پہنچ جائیں
الۡاَطۡفَالُ
بچے
مِنۡکُمُ
تم میں سے
الۡحُلُمَ
بلوغت کو
فَلۡیَسۡتَاۡذِنُوۡا
پس چاہیے کہ وہ اجازت لیا کریں
کَمَا
جیسا کہ
اسۡتَاۡذَنَ
اجازت لیتے تھے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
واضح کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اٰیٰتِہٖ
اپنی آیات کو
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
بَلَغَ
پہنچ جائیں
الۡاَطۡفَالُ
بچے
مِنۡکُمُ
تمہارے
الۡحُلُمَ
بلوغت کو
فَلۡیَسۡتَاۡذِنُوۡا
تو وہ لازما ًاجازت طلب کریں
کَمَا
جیسے
اسۡتَاۡذَنَ
اجازت طلب کرتے تھے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
اُن سے پہلے تھے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
کھول کر بیان کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اٰیٰتِہٖ
اپنی آیات
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And when the children among you reach puberty, let them ask permission [at all times] as those before them have done. Thus does Allah make clear to you His verses; and Allah is Knowing and Wise.

اور تمہارے بچے ( بھی ) جب بلوغت کو پہنچ جائیں تو جس طرح ان کے اگلے لوگ اجازت مانگتے ہیں انہیں بھی اجازت مانگ کر آنا چاہیے اللہ تعالٰی تم سے اسی طرح اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے ۔ اللہ تعالٰی ہی علم و حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب لڑے سن بلوغ کو پہنچ جائیں تو وہ بھی اس طرح اذن لیا کریں جیسا کہ ان سے پہلے (ان کے برے) اجازت لیتے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح تمہارے لیے اپنے احکام کھول کر بیان کرتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب تمہارے بچے بلوغت کوپہنچ جائیں تووہ لازماً اجازت طلب کریں جیسے ان سے پہلے کے لوگ اجازت طلب کرتیےتھے اس طرح اﷲ تعالیٰ اپنی آیات تمہارے لیے کھول کربیان کرتاہے اوراﷲ تعالیٰ خوب جاننے والا، کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when the children from among you reach puberty, they must seek permission as the permission is sought by those before them. This is how Allah explains His verses to you. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

اور جب پہنچیں لڑکے تم میں کے عقل کی حد کو تو ان کو ویسی ہی اجازت لینی چاہئے جیسے لیتے رہے ہیں ان سے اگلے، یوں کھول کر سناتا ہے اللہ تم کو اپنی باتیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب تمہارے بچے بلوغت کی عمر کو پہنچ جائیں تو چاہیے کہ وہ بھی اجازت لیں جیسے ان سے پہلے لوگ اجازت لیتے ہیں اس طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیات کی وضاحت کرتا ہے۔ اور اللہ علیم ہے حکیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when your children have grown sex conscious, they should receive your permission for this just as their elders get permission. In this way Allah makes His Revelations plain to you for He is All-Knowing, AllWise.

اور جب تمہارے بچے عقل کی حد کو پہنچ جائیں 91 تو چاہیے کہ اسی طرح اجازت لیکر آیا کریں جس طرح ان کے بڑے اجازت لیتے رہے ہیں ۔ اس طرح اللہ اپنی آیات تمہارے سامنے کھولتا ہے ، اور وہ علیم و حکیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب تمہارے بچے بلوغ کو پہنچ جائیں ، تو وہ بھی اسی طرح اجازت لیا کریں جیسے ان سے پہلے بالغ ہونے والے اجازت لیتے رہے ہیں ۔ اللہ اسی طرح اپنی آیتیں کھول کھول کر تمہارے سامنے بیان کرتا ہے ، اور اللہ علم کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب تمہارے لڑکے جوان ہوجائیں تو جس طرح وہ لوگ (ہر وقت) اجازت لیتے ہیں جو ان سے 4 پہلے جوان ہوچکے ہیں یہ بھی اجازت لیا کریں یونہی اللہ تعالیٰ اپنے حکم تم سے کھول کر بیان کرتا ہے اور اللہ (سب) جانتا ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تمہارے لڑکے بالغ ہوجائیں تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیے جس طرح ان سے اگلے (بالغ آدمی) اجازت حاصل کرتے ہیں۔ اس طرح اللہ تم پر اپنی آیتیں وضاحت کے ساتھ بیان فرماتے ہیں اور اللہ علم والے (اور) حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب تم میں سے لڑکے بالغ ہونے کی عمر تک پہنچ جائیں تو جس طرح ان سے پہلے بالغ مرد اجازت لیتے تھے اسی طرح یہ بھی اجازت حاصل کریں۔ اس طرح اللہ تمہارے لئے آیات کو کھو کھول کر بیان کرتا ہے اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تمہارے لڑکے بالغ ہوجائیں تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیئے جس طرح ان سے اگلے (یعنی بڑے آدمی) اجازت حاصل کرتے رہے ہیں۔ اس طرح خدا تم سے اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے۔ اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when the children among you attain puberty, then let them ask leave even as those before them asked leave. In this wise Allah expoundeth unto you His commandments; and Allah is Knowing, Wise.

اور جب تم میں کے لڑکے بلوغ کو پہنچ جائیں ۔ تو انہیں بھی اجازت لینا چاہیے جیسا جیسا کہ ان کے اگلے لوگ اجازت لے چکے ہیں اسی طرح اللہ تم سے اپنے احکام کھول کر بیان کرتا ہے اور اللہ بڑا علم والا ہے اور بڑا حکم والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب تم میں سے وہ جو بچے ہیں ، بلوغ کو پہنچ جائیں تو چاہئے کہ وہ بھی اسی طرح اجازت لیں ، جس طرح ان کے پہلوں نے اجازت لی ۔ اس طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیات کی وضاحت کرتا ہے اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب تم میں سے بچے بلوغ ( کی عمر ) کو پہنچیں تو چاہیے کہ وہ ( بھی ) اجازت لیا کریںجس طرح ان سے پہلے والے ( بڑی عمر کے ) لوگ اجازت لیتے تھے اسی طرح اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے لیے اپنی آیات کو کھول کھول کر بیان فرماتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والے بڑی حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تمہارے لڑکے بالغ ہوجائیں تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیے جس طرح ان سے اگلے (یعنی بڑے آدمی) اجازت حاصل کرتے رہے ہیں۔ اس طرح اللہ تم سے اپنی آیتیں کھول کر بیان فرماتا ہے اور اللہ جاننے ولا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب تمہارے لڑکے بلوغ کی حد کو پہنچ جائیں، تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چای ہے جس طرح کہ ان کے بڑے اجازت لیتے ہیں اسی طرح اللہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے تمہارے لیے اپنے احکام اور اللہ سب کچھ جانتا بڑا ہی حکمت والا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تمہارے بچے بلوغت کو پہنچ جائیں تووہ بھی تم سے اسی طرح اجازت لیں جیساکہ ان سے پہلے ( ان کے بڑے ) اجازت لیتے رہے ہیں اللہ اسی طرح تمہارے لئے احکام کھول کربیان کرتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والاحکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب تم میں لڑکے ( ف۱۳۹ ) جوانی کو پہنچ جائیں تو وہ بھی اذن مانگیں ( ف۱٤۰ ) جیسے ان کے اگلوں ( ف۱٤۱ ) نے اذن مانگا ، اللہ یونہی بیان فرماتا ہے تم سے اپنی آیتیں ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب تم میں سے بچے حدِ بلوغ کو پہنچ جائیں تو وہ ( تمہارے پاس آنے کے لئے ) اجازت لیا کریں جیسا کہ ان سے پہلے ( دیگر بالغ افراد ) اجازت لیتے رہتے ہیں ، اس طرح اللہ تمہارے لئے اپنے احکام خُوب واضح فرماتا ہے ، اور اللہ خوب علم والا اور حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب تمہارے لڑکے حدِ بلوغ کو پہنچ جائیں تو انہیں بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیے جس طرح ان سے پہلے لوگ ( اپنے بڑوں سے ) اجازت لیتے رہے ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لئے اپنی آیتیں کھول کر بیان کرتا ہے ۔ اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when the children among you come of age, let them (also) ask for permission, as do those senior to them (in age): Thus does Allah make clear His Signs to you: for Allah is full of knowledge and wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

When your children become mature, they must ask your permission before entering your house, as the rest of the mature people do. Thus does God explain to you His revelations. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when the children among you come to puberty, then let them (also) ask for permission, as those senior to them (in age) ask permission. Thus Allah makes clear His Ayat for you. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when the children among you have attained to puberty, let them seek permission as those before them sought permission; thus does Allah make clear to you His communications, and Allah is knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

And when the children among you come to puberty then let them ask leave even as those before them used to ask it. Thus Allah maketh clear His revelations for you. Allah is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब तुम में से बच्चे युवावस्था को पहुँच जाएँ तो उन्हें चाहिए कि अनुमति ले लिया करें जैसे उन से पहले लोग अनुमति लेते रहे हैं। इस प्रकार अल्लाह तुम्हारे लिए अपनी आयतों को स्पष्ट करता है। अल्लाह भली-भाँति जानने वाला, तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس وقت تم میں وہ لڑکے (جن کا اوپر حکم آیا ہے) حد بلوغ کو پہنچیں تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیے جیسا کہ ان سے اگلے لوگ اجازت لیتے ہیں، اسی طرح اللہ تعالیٰ تم سے اپنے احکام صاف صاف بیان کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ جاننے والا حکمت والا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب تمہارے بچے بلوغت کی حد کو پہنچ جائیں۔ تو چاہیے کہ اسی طرح اجازت لے کر آیاکریں جس طرح ان کے بڑے اجازت لیتے ہیں۔ اس طرح اللہ اپنی آیات تمہارے سامنے کھولتا ہے اور وہ علیم و حکیم ہے۔ “ (٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب تمہارے بچے عقل کی حد کو پہنچ جائیں تو چاہیے کہ اسی طرح اجازت لے کر آیا کریں جس طرح ان کے بڑے اجازت لیتے رہے ہیں ‘ اس طرح اللہ اپنی آیات تمہارے سامنے کھولتا ہے اور وہ علیم و حکیم ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہارے لڑکے جب حد بلوغ کو پہنچ جائیں تو وہ اجازت لیں جیسے ان لوگوں نے اجازت لی جو ان سے پہلے ہیں، اسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیات بیان فرماتا ہے اور اللہ علیم ہے حکیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پہنچیں لڑکے تم میں کے عقل کی حد کو تو ان کو ویسی ہی اجازت لینی چاہیے جیسے لیتے رہے ہیں ان سے اگلے یوں کھول کر سناتا ہے اللہ تم کو اپنی باتیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب تم میں کے لڑکے حد بلوغ کو پہنچ جائیں تو جس طرح ان سے پہلے کے بالغ مرد اجازت لیتے آئے ہیں اسی طرح یہ بھی اجازت حاصل کیا کریں اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے اپنے احکام صاف صاف بیان کرتا ہے اور اللہ سب جاننے والا حکمت والا ہے