Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 6

سورة النور

وَ الَّذِیۡنَ یَرۡمُوۡنَ اَزۡوَاجَہُمۡ وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہُمۡ شُہَدَآءُ اِلَّاۤ اَنۡفُسُہُمۡ فَشَہَادَۃُ اَحَدِہِمۡ اَرۡبَعُ شَہٰدٰتٍۭ بِاللّٰہِ ۙ اِنَّہٗ لَمِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۶﴾

And those who accuse their wives [of adultery] and have no witnesses except themselves - then the witness of one of them [shall be] four testimonies [swearing] by Allah that indeed, he is of the truthful.

جو لوگ اپنی بیویوں پر بدکاری کی تہمت لگائیں اور ان کا کوئی گواہ بجز خود ان کی ذات کےنہ ہو تو ایسے لوگوں میں سے ہر ایک کا ثبوت یہ ہے کہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر کہیں کہ وہ سچوں میں سے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
یَرۡمُوۡنَ
تہمت لگاتے ہیں
اَزۡوَاجَہُمۡ
اپنی بیویوں پر
وَلَمۡ
اور نہیں
یَکُنۡ
ہیں
لَّہُمۡ
ان کے لیے
شُہَدَآءُ
کوئی گواہ
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡفُسُہُمۡ
وہ خود ہی
فَشَہَادَۃُ
تو گواہی ہوگی
اَحَدِہِمۡ
ان میں سے ایک کی
اَرۡبَعُ
چار
شَہٰدٰتٍۭ
گواہیاں
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ(کی قسم) کے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَمِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
البتہ سچوں میں سے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
یَرۡمُوۡنَ
تہمت لگا ئیں
اَزۡوَاجَہُمۡ
اپنی بیویوں پر
وَلَمۡ یَکُنۡ
اور نہ ہوں
لَّہُمۡ
ان کے پاس
شُہَدَآءُ
گواہ
اِلَّاۤ
سوائے
اَنۡفُسُہُمۡ
ان کے اپنے نفس
فَشَہَادَۃُ
تو گواہی
اَحَدِہِمۡ
ان میں سے ایک شخص کی
اَرۡبَعُ
چار
شَہٰدٰتٍۭ
شہادتیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالی کی قسم کے ساتھ
اِنَّہٗ
بلاشبہ وہ
لَمِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
یقینا سچے لوگوں میں سے ہے
Translated by

Juna Garhi

And those who accuse their wives [of adultery] and have no witnesses except themselves - then the witness of one of them [shall be] four testimonies [swearing] by Allah that indeed, he is of the truthful.

جو لوگ اپنی بیویوں پر بدکاری کی تہمت لگائیں اور ان کا کوئی گواہ بجز خود ان کی ذات کےنہ ہو تو ایسے لوگوں میں سے ہر ایک کا ثبوت یہ ہے کہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر کہیں کہ وہ سچوں میں سے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ اپنی بیویوں پر تہمت لگائیں اور ان کے اپنے سوا ان کے پاس گواہ بھی کوئی نہ ہو تو ان میں سے ایسے شخص کی شہادت یوں ہوگی کہ وہ چار دفعہ اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ وہ سچا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جو لوگ اپنی بیویوں پر تہمت لگائیں اوران کے پاس اپنے سواکوئی گواہ نہ ہوں ان میں سے ایک شخص کی گواہی اﷲ تعالیٰ کی قسم کے ساتھ چار(4)شہادتیں ہیں کہ بلاشبہ وہ یقیناًسچے لوگوں میں سے ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who accuse their wives (of adultery) and they have no witnesses except their own selves, then the evidence of one of them would be to swear four oaths by Allah that he is from among the truthful,

اور جو لوگ عیب لگائیں اپنی جوروؤں کو اور شاہد نہ ہوں ان کے پاس سوائے ان کی جان کے تو ایسے شخص کی گواہی کی یہ صورت ہے کہ چار بار گواہی دے اللہ کی قسم کھا کر، کہ مقرر وہ شخص سچا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر زنا کا الزام لگائیں اور ان کے پاس اپنی ذات کے سوا اور گواہ نہ ہوں تو ایسے ایک شخص کی گواہی یہ ہے کہ اللہ کی قسم کے ساتھ چار بار گواہی دے کہ وہ یقیناً سچا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who accuse their own wives but have no witness except themselves, the evidence of one of them is that he shall swear four times by Allah and declare that he is true (in his charge).

اور جو لوگ اپنی بیویوں پر الزام لگائیں اور ان کے پاس خود ان کے اپنے سوا دوسرے کوئی گواہ نہ ہوں تو ان میں سے ایک شخص کی شہادت ﴿یہ ہے کہ وہ﴾ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ وہ ﴿اپنے الزام میں﴾ سچا ہے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ اپنی بیویوں پر تہمت لگائیں ( ٧ ) اور خود اپنے سوا ان کے پاس کوئی اور گواہ نہ ہوں تو ایسے کسی شخص کو جو گواہی دینی ہوگی وہ یہ ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر یہ بیان دے کہ وہ ( بیوی پر لگائے ہوئے الزام میں ) یقینا سچا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ اپنی جوروں کو زنا عیب لگائیں اور ان کے پاس سو ان کے خود کے اور گواہ نہ ہوں تو ان میں سے ایک ایک کی گواہی یوں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر چار بار گواہی دے وہ (اپنے بیان میں) سچا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ اپنی بیویوں پر (بدکاری کی) تہمت لگائیں اور ان کے پاس خود ان کے سوا کوئی گواہنہ ہو تو ان میں سے ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ چار بار اللہ کی قسم کھائے کہ بیشک وہ سچا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر (زنا کا) الزام لگاتے ہیں اور ان کے پاس اپنی ذات کے سوا کوئی اور گواہ نہیں ہے تو ان میں سے ہر ایک کی گواہی یہ ہے کہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر (وہ کہے کہ ) بےشکوہ اپنے دعوے میں سچا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ اپنی عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگائیں اور خود ان کے سوا ان کے گواہ نہ ہوں تو ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ پہلے تو چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بےشک وہ سچا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And as for those who accuse their wives and there are not for them witnesses except themselves, the testimony of one of them shall be four testimonies by Allah: that verily he is of the truth-tellers

اور جو لوگ اپنی بیویوں کو تہمت لگائیں اور ان کے پاس بجز اپنے (اور) کوئی گواہ نہ ہو تو ان کی شہادت یہ ہے کہ وہ (مرد) چار بار اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ میں سچا ہوں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ اپنی بیویوں پر تہمت لگائیں اور ان کے پاس ان کی ذات کے سوا کوئی گواہ نہ ہو تو اس کی گواہی کا طریقہ یہ ہے کہ چار بار اللہ کی قسم کھا کر کہیں کہ وہ سچے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ اپنی بیویوں پر ( بدکاری ) کی تہمت لگائیں اور ان کے پاس خود ان کے اپنے ( نفس کے ) سوا کوئی گواہ نہ ہو تو ان میں سے ( ہر ) ایک ( شخص ) کی گواہی ( یہ ہے کہ وہ ) چار مرتبہ اللہ ( تعالیٰ ) کی قسم کھاکر گواہی دے کہ بے شک وہ سچا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ اپنی عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگائیں اور کوئی گواہ نہ لاسکیں تو ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ پہلے تو چار بار اللہ کی قسم کھائے کہ بیشک وہ سچا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ تہمت لگائیں اپنی بیویوں کو جب کہ ان کے پاس اس کے لیے کوئی گواہ نہ ہوں، سوائے ان کی اپنی جانوں کے تو ان میں سے ایک شخص کی شہادت کی صورت یہ ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ وہ اپنے اس الزام میں قطعی طور پر سچا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ اپنی بیویوں پر زناکی تہمت لگائیں اور ان کے اپنے سوا ان کے پاس کوئی گواہ نہ ہو تو ایساآدمی اللہ کی قسم کھا کر چار مرتبہ گواہی دے کہ وہ بیشک اپنی بات میں س چاہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو اپنی عورتوں کو عیب لگائیں ( ف۱۱ ) اور ان کے پاس اپنے بیان کے سوا گواہ نہ ہوں تو ایسے کسی کی گواہی یہ ہے کہ چار بار گواہی دے اللہ کے نام سے کہ وہ سچا ہے ( ف۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اپنی بیویوں پر ( بدکاری کی ) تہمت لگائیں اور ان کے پاس سوائے اپنی ذات کے کوئی گواہ نہ ہوں تو ایسے کسی بھی ایک شخص کی گواہی یہ ہے کہ ( وہ خود ) چار مرتبہ اللہ کی قَسم کھا کر گواہی دے کہ وہ ( الزام لگانے میں ) سچا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو ( خاوند ) اپنی بیویوں پر تہمت ( زنا ) لگائیں اور ( ثبوت کیلئے ) ان کے پاس خود ان کے سوا کوئی گواہ نہ ہو تو ان میں سے کسی کی گواہی اس طرح معتبر ہوگی کہ وہ چار مرتبہ خدا کی قسم کھائے کہ وہ ( اپنے دعویٰ میں ) سچا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And for those who launch a charge against their spouses, and have (in support) no evidence but their own,- their solitary evidence (can be received) if they bear witness four times (with an oath) by Allah that they are solemnly telling the truth;

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who accuse their spouses of committing adultery but have no witness except themselves, should testify four times saying, "God is my witness that I am telling the truth".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And for those who accuse their wives, but have no witnesses except themselves, let the testimony of one of them be four testimonies by Allah that he is one of those who speak the truth.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who accuse their wives and have no witnesses except themselves, the evidence of one of these (should be taken) four times, bearing Allah to witness that he is most surely of the truthful ones.

Translated by

William Pickthall

As for those who accuse their wives but have no witnesses except themselves; let the testimony of one of them be four testimonies, (swearing) by Allah that he is of those who speak the truth;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग अपनी पत्नियों पर दोषारोपण करें और उन के पास स्वयं के सिवा गवाह मौजूद न हों, तो उन में से एक (अर्थात पति) चार बार अल्लाह की क़सम खाकर यह गवाही दे कि वह बिलकुल सच्चा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ اپنی (منکوحہ) بیبیوں کو (زنا کی) تہمت لگائيں اور ان کے پاس بجز اپنے (ہی دعوٰے کے) اور کوئی گواہ نہ ہوں (جن کا عدد میں چار ہونا چاہیے) تو ان کی شہادت (جو کہ دافع حبس یا حد قذف ہو) یہی ہے کہ چار بار اللہ کی قسم کھا کر یہ کہہ دے کہ بیشک میں سچا ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو لوگ اپنی بیویوں پر الزام لگائیں اور ان کے پاس ان کے سوادوسرے گواہ نہ ہوں۔ ان میں سے وہ شخص چاربار اللہ کی قسم کھاکر شہادت دے کہ وہ سچا ہے۔ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو لوگ اپنی بیویوں پر الزام لگائیں اور ان کے پاس خود ان کے اپنے سوا دوسرے کوئی گواہ نہ ہوں تو ان میں سے ایک شخص کی شہادت (یہ ہے کہ وہ) چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ وہ ( اپنے الزام) میں سچا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ اپنی بیویوں کو تہمت لگائیں اور ان کے پاس ان کی اپنی جانوں کے علاوہ گواہ نہ ہوں تو یہ تہمت لگانے والا اللہ کی قسم کھا کر چار مرتبہ یوں کہے کہ بلاشبہ وہ سچوں میں سے ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ عیب لگائیں اپنی جوروؤں کو اور شاہد نہ ہوں ان کے پاس سوائے ان کی جان کے تو ایسے شخص کی گواہی کی یہ صورت ہے کہ چار بار گواہی دے اللہ کی قسم کھا کر کہ مقرر وہ شخص سچا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ اپنی بیویوں پر زنا کا عیب لگائیں اور ان کے پاس سوائے اپنی ذات کے اور کوئی گواہ نہ ہو تو ایسے شخص کی گواہی یہی ہے کہ وہ چار بار اللہ کی قسم کھا کر یہ کہہ دے کہ بیشک وہ اپنے دعویٰ میں سچا ہے