Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 62

سورة النور

اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ اِذَا کَانُوۡا مَعَہٗ عَلٰۤی اَمۡرٍ جَامِعٍ لَّمۡ یَذۡہَبُوۡا حَتّٰی یَسۡتَاۡذِنُوۡہُ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَسۡتَاۡذِنُوۡنَکَ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ ۚ فَاِذَا اسۡتَاۡذَنُوۡکَ لِبَعۡضِ شَاۡنِہِمۡ فَاۡذَنۡ لِّمَنۡ شِئۡتَ مِنۡہُمۡ وَ اسۡتَغۡفِرۡ لَہُمُ اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۶۲﴾

The believers are only those who believe in Allah and His Messenger and, when they are [meeting] with him for a matter of common interest, do not depart until they have asked his permission. Indeed, those who ask your permission, [O Muhammad] - those are the ones who believe in Allah and His Messenger. So when they ask your permission for something of their affairs, then give permission to whom you will among them and ask forgiveness for them of Allah . Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

با ایمان لوگ تو وہی ہیں جو اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسول پر یقین رکھتے ہیں اور جب ایسے معاملہ میں جس میں لوگوں کے جمع ہونے کی ضرورت ہوتی ہے نبی کے ساتھ ہوتے ہیں توجب تک آپ سے اجازت نہ لیں کہیں نہیں جاتے ۔ جو لوگ ایسے موقع پر آپ سے اجازت لے لیتے ہیں حقیقت میں یہی ہیں جو اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسول پر ایمان لا چکے ہیں پس جب ایسے لوگ آپ سے اپنے کسی کام کے لئے اجازت طلب کریں تو آپ ان میں سے جسے چاہیں اجازت دے دیں اور ان کے لئے اللہ تعالٰی سے بخشش کی دعا مانگیں ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بےشک
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومن تو
الَّذِیۡنَ
وہ ہیں جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول پر
وَاِذَا
اور جب
کَانُوۡا
وہ ہوتے ہیں
مَعَہٗ
آپ کے ساتھ
عَلٰۤی اَمۡرٍ
کسی کام پر
جَامِعٍ
اجتماعی
لَّمۡ
نہیں
یَذۡہَبُوۡا
وہ جاتے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَسۡتَاۡذِنُوۡہُ
وہ اجازت لے لیں ان سے
اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَسۡتَاۡذِنُوۡنَکَ
اجازت مانگتے ہیں آپ سے
اُولٰٓئِکَ
یہی وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جو
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لائے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول پر
فَاِذَا
پھر جب
اسۡتَاۡذَنُوۡکَ
وہ اجازت مانگیں آپ سے
لِبَعۡضِ شَاۡنِہِمۡ
اپنے کسی کام کے لیے
فَاۡذَنۡ
تو اجازت دے دیجیے
لِّمَنۡ
جس کے لیے
شِئۡتَ
آپ چاہیں
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَاسۡتَغۡفِرۡ
اور بخشش مانگیے
لَہُمُ
ان کے لیے
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
درحقیقت
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان والے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ ہیں
اٰمَنُوۡا
جو ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اُس کے رسول پر
وَاِذَا
اور جب
کَانُوۡا
وہ ہوتے ہیں
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
عَلٰۤی
اُوپر
اَمۡرٍ
کسی کام کے
جَامِعٍ
جمع کرنے والا
لَّمۡ یَذۡہَبُوۡا
وہ نہیں جاتے
حَتّٰی
حتیٰ کہ
یَسۡتَاۡذِنُوۡہُ
وہ اجازت لےلیں اس سے
اِنَّ
یقیناً جو
الَّذِیۡنَ
لوگ
یَسۡتَاۡذِنُوۡنَکَ
اجازت طلب کرتے ہیں آپ سے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لاتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول پر
فَاِذَا
چناچہ جب
اسۡتَاۡذَنُوۡکَ
وہ اجازت مانگیں آپ سے
لِبَعۡضِ شَاۡنِہِمۡ
اپنے کسی کام کے لیے
فَاۡذَنۡ
پھر آپ اجازت دےدیں
لِّمَنۡ
جس کے لیے
شِئۡتَ
آپ چاہیں
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَاسۡتَغۡفِرۡ لَہُمُ
اور بخشش مانگیں ان کے لیے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

The believers are only those who believe in Allah and His Messenger and, when they are [meeting] with him for a matter of common interest, do not depart until they have asked his permission. Indeed, those who ask your permission, [O Muhammad] - those are the ones who believe in Allah and His Messenger. So when they ask your permission for something of their affairs, then give permission to whom you will among them and ask forgiveness for them of Allah . Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

با ایمان لوگ تو وہی ہیں جو اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسول پر یقین رکھتے ہیں اور جب ایسے معاملہ میں جس میں لوگوں کے جمع ہونے کی ضرورت ہوتی ہے نبی کے ساتھ ہوتے ہیں توجب تک آپ سے اجازت نہ لیں کہیں نہیں جاتے ۔ جو لوگ ایسے موقع پر آپ سے اجازت لے لیتے ہیں حقیقت میں یہی ہیں جو اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسول پر ایمان لا چکے ہیں پس جب ایسے لوگ آپ سے اپنے کسی کام کے لئے اجازت طلب کریں تو آپ ان میں سے جسے چاہیں اجازت دے دیں اور ان کے لئے اللہ تعالٰی سے بخشش کی دعا مانگیں ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مومن تو وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں اور جب وہ کسی اجتماعی کام میں رسول کے ساتھ ہوتے ہیں تو اس سے اجازت لئے بغیر جاتے نہیں (اے رسول) ! جو لوگ آپ سے (اجازت مانگتے ہیں وہی اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانے والا ہے، تو جب وہ اپنے کسی کام کے لئے آپ سے اذن مانگیں تو ان میں سے جسے آپ چاہیں اجازت دیں (اور جسے چاہیے نہ دیں) اور ان کے لئے اللہ سے بخشش طلب کیجئے۔ اللہ تعالیٰ یقینا بخشنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

درحقیقت ایمان والے وہی ہیں جواﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول پرایمان لائے اورجب کسی اجتماعی کام کے موقع پراس کے ساتھ ہوتے ہیں تووہاں سے وہ نہیں جاتے حتیٰ کہ اُس سے اجازت طلب کرلیں یقیناجولوگ آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں وہی اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں۔چنانچہ جب وہ اپنے کسی کام کے لیے آپ سے اجازت مانگیں توان میں سے جسے آپ چاہیں اجازت دے دیں اوراُن کے لیے اﷲ تعالیٰ سے بخشش مانگیں،یقیناًاﷲ تعالیٰ بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The believers are only those who believe in Allah and His messenger and who, when they are with him for a collective matter, do not leave unless they seek his permission. Surely, those who seek your permission are the ones who believe in Allah and His messenger. So, if they seek permission from you for some business of theirs, give permission to whom you wish from among them, and pray to Allah for their forgiveness. Surely, Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

ایمان والے وہ ہیں جو یقین لائے ہیں اللہ پر اور اس کے رسول پر اور جب ہوتے ہیں اس کے ساتھ کسی جمع ہونے کے کام میں تو چلے نہیں جاتے جب تک اس سے اجازت نہ لے لیں، جو لوگ تجھ سے اجازت لیتے ہیں وہی ہیں جو مانتے ہیں اللہ کو اور اس کے رسول کو پھر جب اجازت مانگیں تجھ سے اپنے کسی کام کے لئے تو اجازت دے جس کو ان میں سے تو چاہے اور معافی مانگ ان کے واسطے اللہ سے، اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

مؤمن تو صرف وہی ہیں جو ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور جب وہ کسی اجتماعی کام کے ضمن میں رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہوتے ہیں تو وہاں سے جاتے نہیں جب تک کہ ان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت نہ لے لیں یقیناً جو لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت طلب کرتے ہیں وہی ہیں جو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر پھر جب وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت مانگیں اپنے کسی عذر کی وجہ سے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان میں سے جس کو چاہیں اجازت دے دیجیے اور ان کے لیے اللہ سے استغفار کیجیے یقیناً اللہ بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

True Believers are those who sincerely believe in Allah and His Messenger and who do not leave him without permission when they are with the Messenger for some common good; only those who ask your permission sincerely believe in Allah and His Messenger. Therefore, when they ask your permission for a private business, you may give permission to whomever you like, and ask Allah's forgiveness for such people: Allah is indeed Forgiving and Merciful.

97 مومن تو اصل میں وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دل سے مانیں اور جب کسی اجتماعی کام کے موقع پر رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ساتھ ہوں تو اس سے اجازت لیے بغیر نہ جائیں ۔ 98 جو لوگ تم سے اجازت مانگتے ہیں وہی اللہ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ماننے والے ہیں ، پس جب وہ اپنے کسی کام سے اجازت مانگیں 99 تو جسے تم چاہو اجازت دے دیا کرو 100 اور ایسے لوگوں کے حق میں اللہ سے دعائے مغفرت کیا کرو ، 101 اللہ یقیناً غفور و رحیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

مومن تو وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کو دل سے مانتے ہیں اور جب رسول کے ساتھ کسی اجتماعی کام میں شریک ہوتے ہیں تو ان سے اجازت لیے بغیر کہیں نہیں جاتے ۔ ( ٤٧ ) ( اے پیغمبر ) جو لوگ تم سے اجازت لیتے ہیں ، یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کو دل سے مانتے ہیں ۔ چنانچہ جب وہ اپنے کسی کام کے لیے تم سے اجازت مانگیں تو ان میں سے جن کو چاہو ، اجازت دے دیا کرو ، اور ان کے لیے اللہ سے مغفرت کی دعا کیا کرو ۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا تم سمجھو اب مدد دہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور جب کسی جمع ہونے کے کام میں (جیسے جمعہ یا جماعت یا علاج یا مشورہ یا جہاد وغیرہ پیغمبر کے ساتھ ہوتے ہیں تو جب تک اس سے اجازت نہ لیں 5 وہاں سے (اٹھ کر) نہیں جاتے بیشک جو لوگ تجھ سے (جاتے وقت) اجازت لیتے ہیں دی اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں پھر جب یہ لوگ اپنے کسیک ام کے لیء تجھ سے (جانے کی) اجازت مانگیں تو جس کو تو چاہے ان میں سے اجازت دے اور اللہ اس کی بخشش کی دعا کر 6 بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلا شبہ ایمان والے وہی ہیں جو اللہ اور اس کے پیغمبر پر ایمان رکھتے ہیں اور جب کبھی ایسے کام کے لئے جو اکٹھے ہو کر کرنے کا ہو ان (پیغمبر) کے پاس جمع ہوں تو ان سے اجازت لئے بغیر چلے نہیں جاتے۔ بیشک جو لوگ آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں وہی اللہ اور اس کے پیغمبر پر ایمان رکھتے ہیں پھر جب یہ لوگ اپنے کسی کام کے لئے آپ سے (جانے کی) اجازت طلب کریں تو ان میں سے آپ جسے چاہیں اجازت فرمادیا کریں۔ اور (اجازت دے کر بھی) ان کے لئے اللہ سے بخشش کی دعا کیجئے بیشک اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں انہیں جب کبھی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی اہم کام کے لئے جمع ہونے کا حکم دیتے ہیں تو جب تک رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجات نہیں لیتے وہاں سے نہیں جاتے۔ بیشک جو لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت مانگتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ پر ایمان اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وہ آپ سے کسی کام کے لئے جانے کی اجازت مانگیں تو آپ ان میں سے جس کو چاہیں اجازت دے دیجئے اور ان کے لئے بخشش کی دعاکیجئے۔ بیشک اللہ بخشنے والا اور نہایت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومن تو وہ ہیں جو خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور جب کبھی ایسے کام کے لئے جو جمع ہو کر کرنے کا ہو پیغمبر خدا کے پاس جمع ہوں تو ان سے اجازت لئے بغیر چلے نہیں جاتے۔ اے پیغمبر جو لوگ تم سے اجازت حاصل کرتے ہیں وہی خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں۔ سو جب یہ لوگ تم سے کسی کام کے لئے اجازت مانگا کریں تو ان میں سے جسے چاہا کرو اجازت دے دیا کرو اور ان کے لئے خدا سے بخششیں مانگا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The believers are those alone who have believed in Allah and His apostle, and when they are with him on some affair collecting People together they depart not Until they have asked his leave. Verily those who ask thy leave, those are they who believe in Allah and His apostle. So if they ask thy leave for some business of theirs, give thou leave unto whomsoever of them thou wilt, and ask thou forgiveness of Allah for them. Verily Allah is Forgiving, Merciful.

بس مومنین تو وہی ہیں جو ایمان رکھتے ہیں اللہ اور اس کے رسول پر اور جب رسول کے پاس (کسی ایسے) کام پر ہوتے ہیں جس کے لئے مجمع کیا گیا ہے تو جب تک آپ سے اجازت نہیں لے لیتے جاتے نہیں ۔ بیشک جو لوگ آپ سے اجازت لیتے ہیں وہ وہی لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں ۔ پھر جب یہ لوگ آپ سے اجازت طلب کریں اپنے کسی کام کے لئے تو آپ ان میں سے جس کیلئے چاہیں اجازت دے دیں ۔ اور آپ ان کے لئے اللہ سے مغفرت کی دعا بھی کیجیے بیشک اللہ بخشنے والا ہے مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مؤمن تو بس وہی ہیں جو اللہ اور رسول پر پختہ ایمان رکھتے ہیں ۔ اور جب کسی اجتماعی معاملہ کیلئے رسول کے پاس ہوتے ہیں تو اس وقت تک وہاں سے نہیں ٹلتے ، جب تک اس سے اجازت نہ لے لیں ۔ جو لوگ تم سے اجازت لے کر جاتے ہیں ، وہی اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والے ہیں ۔ تو جب وہ اپنی کسی ضرورت سے اجازت مانگیں تو تم ان میں سے جس کو چاہو اجازت دے دیا کرو اور ان کیلئے اللہ سے مغفرت کی دعا کرو ۔ بیشک اللہ مغفرت فرمانے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ایمان والے تو وہی ہیں جو اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) پر ایمان لائے اور جب وہ ان ( حضور ﷺ ) کے ساتھ کسی ایسے کام میں ہوتے ہیں جو جمع ہوکر کرنے کا ہو تو جب تک آپ ( ﷺ ) سے اس کی اجازت نہیں لیتے وہاں نہیں جاتے ، بلاشبہ ( اے نبی ﷺ ) جو لوگ آپ سے اجازت مانگتے ہیں ، یہی میں وہ لوگ جو اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے اجازت مانگیں تو ان میں سے جس کو چاہیں اجازت دے دیں اور ان کے لیے اللہ ( تعالیٰ ) سے بخشش طلب کریں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) مغفرت کرنے والے رحم کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومن تو وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور جو کام جمع ہو کر ‘ کرنے کا ہو اور پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جمع ہوں تو ان سے اجازت لیے بغیر نہیں چلے جاتے ‘ اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جو لوگ تم سے اجازت حاصل کرتے ہیں وہی اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں ‘ سو جب بھی یہ لوگ تم سے کسی کام کے لیے اجازت مانگا کریں تو ان میں سے جسے چاہو اجازت دے دیا کرو اور ان کے لیے اللہ سے بخشش مانگا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مومن تو حقیقت میں وہی لوگ ہیں جو (دل و جان سے) ایمان لائے اللہ اور اس کے رسول پر اور جب وہ کسی اجتماعی کام میں رسول کے ساتھ ہوں تو اس وقت تک نہ جائیں جب تک کہ وہ ان سے اجازت نہ لے لیں اے پیغمبر جو لوگ آپ سے اجازت مانگتے ہیں بلاشبہ وہی ہیں جو ایمان و یقین رکھتے ہیں اللہ پر اور اس کے رسول پر پس جب یہ لوگ اپنے کسی کے لیے آپ سے اجازت مانگا کریں تو آپ ان میں سے جس کے لیے چاہیں اجازت دے دیا کریں اور ان کے لیے اللہ سے بخشش کی دعاء بھی کیا کریں بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا نہایت ہی مہربان ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

مومن تووہ ہیںجو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں اور جب وہ کسی اجتماعی کام میں رسول کے ساتھ ہوتے ہیں تو اس سے اجازت لئے بغیر جاتے نہیں ( اے رسول ) جو لوگ آپ سے ( اجازت ) مانگتے ہیں وہی اللہ اور رسول پر ایمان لانے والے ہیں تو جب وہ اپنے کسی کام کے لئے آپ سے اجازت مانگیں توا ن میں سے جسے آپ چاہیں اجازت دیں اور ا ن کے لئے اللہ سے بخشش طلب کیجئے ، اللہ یقینا بڑا بخشنے والارحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ایمان والے تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر یقین لائے اور جب رسول کے پاس کسی ایسے کام میں حاضر ہوئے ہوں جس کے لیے جمع کیے گئے ہوں ( ف۱۵۱ ) تو نہ جائیں جب تک ان سے اجازت نہ لے لیں وہ جو تم سے اجازت مانگتے ہیں وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں ( ف۱۵۲ ) پھر جب وہ تم سے اجازت مانگیں اپنے کسی کام کے لیے تو ان میں جسے تم چاہو اجازت دے دو اور ان کے لیے اللہ سے معافی مانگو ( ف۱۵۳ ) بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ایمان والے تو وہی لوگ ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان لے آئے ہیں اور جب وہ آپ کے ساتھ کسی ایسے ( اجتماعی ) کام پر حاضر ہوں جو ( لوگوں کو ) یکجا کرنے والا ہو تو وہاں سے چلے نہ جا ئیں ( یعنی امت میں اجتماعیت اور وحدت پیدا کرنے کے عمل میں دل جمعی سے شریک ہوں ) جب تک کہ وہ ( کسی خاص عذر کے باعث ) آپ سے اجازت نہ لے لیں ، ( اے رسولِ معظّم! ) بیشک جو لوگ ( آپ ہی کو حاکم اور مَرجَع سمجھ کر ) آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں وہی لوگ اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان رکھنے والے ہیں ، پھر جب وہ آپ سے اپنے کسی کام کے لئے ( جانے کی ) اجازت چاہیں تو آپ ( حاکم و مختار ہیں ) ان میں سے جسے چاہیں اجازت مرحمت فرما دیں اور ان کے لئے ( اپنی مجلس سے اجازت لے کر جانے پر بھی ) اللہ سے بخشش مانگیں ( کہ کہیں اتنی بات پر بھی گرفت نہ ہو جائے ) ، بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

مؤمن تو صرف وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول ( ص ) پر ایمان رکھتے ہیں اور جب کسی اجتماعی معاملہ میں رسول کے ساتھ ہوتے ہیں تو جب تک آپ سے اجازت نہیں لیتے کہیں نہیں جاتے ۔ بےشک جو لوگ آپ سے اجازت مانگتے ہیں وہی اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں ۔ پس جب وہ آپ سے اپنے کسی کام کیلئے اجازت مانگیں تو آپ ان میں سے جسے چاہیں اجازت دے دیں اور ان کیلئے اللہ سے مغفرت طلب کریں ۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Only those are believers, who believe in Allah and His Messenger: when they are with him on a matter requiring collective action, they do not depart until they have asked for his leave; those who ask for thy leave are those who believe in Allah and His Messenger; so when they ask for thy leave, for some business of theirs, give leave to those of them whom thou wilt, and ask Allah for their forgiveness: for Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

The true believers are those who have faith in God and His Messenger and when they are dealing with the Messenger in important matters, they do not leave without his permission. (Muhammad), those who ask your permission believe in God and His Messenger. When they ask your leave to attend to their affairs, you may give permission to anyone of them you choose and ask forgiveness for them from God. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The believers are only those who believe in Allah and His Messenger; and when they are with him on some common matter, they go not away until they have asked his permission. Verily, those who ask your permission, those are they who (really) believe in Allah and His Messenger. So if they ask your permission for some affairs of theirs, give permission to whom you will of them, and ask Allah for their forgiveness. Truly, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Only those are believers who believe in Allah and His Apostle, and when they are with him on a momentous affair they go not away until they have asked his permission; surely they who ask your permission are they who believe in Allah and His Apostle; so when they ask your permission for some affair of theirs, give permission to whom you please of them and ask forgiveness for them from Allah; surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

They only are the true believers who believe in Allah and His messenger and, when they are with him on some common errand, go not away until they have asked leave of him. Lo! those who ask leave of thee, those are they who believe in Allah and His messenger. So, if they ask thy leave for some affair of theirs, give leave to whom thou wilt of them, and ask for them forgiveness of Allah. Lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मोमिन तो बस वही है जो अल्लाह और उस के रसूल पर पक्का ईमान रखते हैं। और जब किसी सामूहिक मामले के लिए उस के साथ हो तो चले न जाएँ जब तक कि उस से अनुमति न प्राप्त कर लें। (ऐ नबी!) जो लोग (आवश्यकता पड़ने पर) तुम से अनुमति ले लेते हैं, वही लोग अल्लाह और रसूल पर ईमान रखते हैं, तो जब वे किसी काम के लिए अनुमति चाहें तो उन में से जिस को चाहो अनुमति दे दिया करो, और उन लोगों के लिए अल्लाह से क्षमा की प्रार्थना किया करो। निस्संदेह अल्लाह बहुत क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس مسلمان تو وہی ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول (علیہ السلام) پر ایمان رکھتے ہیں اور جب رسول (علیہ السلام) کے پاس ایسے کام پر ہوتے ہیں جس کے لیے مجمع کیا گیا ہے (اور اتفاقاً وہاں سے جانے کی ضرورت پڑتی ہے) تو جب تک آپ سے اجازت نہ لیں نہیں جاتے (2) (اے پیغمبر) جو لوگ آپ سے (ایسے موقع پر) اجازت لیتے ہیں پس وہی اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں (3) تو جب یہ ( اہل ایمان لوگ) ایسے موقع پر اپنے کسی ضروری کام کے لیے آپ سے جانے کی اجازت طلب کریں تو ان میں سے جس کے لیے آپ چاہیں اجازت دے دیا کریں (4) اور (اجازت دے کر بھی) آپ ان کے لیے مغفرت کی دعا کیجیئے (5) بلاشبہ اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” حقیقی مومن وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کو دل سے مانیں اور جب کسی اجتماعی کام کے لیے رسول کے پاس ہوں تو آپ سے اجازت لیے بغیر نہ جائیں۔ اے نبی جو لوگ تم سے اجازت مانگتے ہیں وہی اللہ اور رسول کے ماننے والے ہیں۔ جب وہ اپنے کسی کام کے لیے اجازت مانگیں تو جیسے چاہیں آپ جازت دیں اور ایسے لوگوں کے حق میں اللہ سے دعائے مغفرت کیا کریں، اللہ یقیناً غفورورحیم ہے۔ “ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مومن تو اصل میں وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دل سے مانیں اور جب کسی اجتماعی کام کے موقع پر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہوں۔ تو اس سے اجازت لیے بغیر نہ جائیں۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ جو لوگ تم سے اجازت مانگتے ہیں وہی اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ماننے والے ہیں ‘ پس جب وہ اپنے کسی کام سے اجازت مانگیں تو جسے تو چاہو ‘ اجازت دے دیا کرو۔ اور ایسے لوگوں کے حق میں اللہ سے دعائے مغفرت کیا کرو ‘ اللہ یقیناً غفورورحیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ایمان والے وہی ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور جب وہ رسول کے ساتھ کسی ایسے کام کے لیے جمع ہوتے ہیں جس کے لیے جمع کیا گیا تو اس وقت تک نہیں جاتے جب تک آپ سے اجازت نہ لیں، بلاشبہ جو لوگ آپ سے اجازت لیتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں، سو جب وہ آپ سے اپنے کسی کام کے لیے اجازت طلب کریں تو ان میں سے آپ جسے چاہیں اجازت دیدیں اور ان کے لیے اللہ سے مغفرت کی دعا کیجیے بلاشبہ اللہ غفور ہے رحیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ایمان والے وہ ہیں جو یقین لائے ہیں اللہ پر اور اس کے رسول پر اور جب ہوتے ہیں اس کے ساتھ کسی جمع ہونے کے کام میں تو چلے نہیں جاتے جب تک اس سے اجازت نہ لے لیں جو لوگ تجھ سے اجازت لیتے ہیں وہ ہی ہیں جو مانتے ہیں اللہ کو اور اس کے رسول کو پھر جب اجازت مانگیں تجھ سے اپنے کسی کام کے لیے تو اجازت دے جس کو ان میں سے تو چاہے اور معافی مانگ ان کے واسطے اللہ سے، اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کامل مومن تو بس وہ لوگ ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں اور جب کبھی رسول کے پاس کسی ایسے اہم کام کیلئے جمع ہوتے ہیں جس کے لئے اجتماع کیا گیا ہے تو جب تک رسول سے اجازت نہ لے لیں وہاں سے نہیں جاتے بیشک جو لوگ آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں تو وہی ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں سو اے پیغمبر جب یہ لوگ آپ سے اپن کسی کام کیلئے جانے کی اجازت طلب کیا کریں تو آپ ان میں جس کو چاہیں جانے کی اجازت دے دیا کیجئے اور ان کے لئے خدا سے بخشش کی دعا کردیا کیجئے بیشک اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے