The Etiquette of addressing the Prophet
Allah says:
لاَا تَجْعَلُوا دُعَاء الرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعَاء بَعْضِكُم بَعْضًا
...
Make not the calling of the Messenger among you as your calling one of another.
Ad-Dahhak said, reporting from Ibn Abbas:
"They used to say, `O Muhammad,' or `O Abu Al-Qasim,' but Allah forbade them to do that, as a sign of respect towards H... is Prophet, and told them to say, `O Prophet of Allah,' `O Messenger of Allah."'
This was also the view of Mujahid and Sa`id bin Jubayr.
Qatadah said:
"Allah commanded that His Prophet should be treated with respect and honor, and that he should be a leader."
Muqatil said concerning the Ayah:
لاَا تَجْعَلُوا دُعَاء الرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعَاء بَعْضِكُم بَعْضًا
(Make not the calling of the Messenger among you as your calling one of another).
"When you address him, do not say, `O Muhammad,' or `O son of `Abdullah'; rather honor him and say, `O Prophet of Allah,' or, `O Messenger of Allah.'
لاَا تَجْعَلُوا دُعَاء الرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعَاء بَعْضِكُم بَعْضًا
Make not the calling of the Messenger among you as your calling one of another."
A second view concerning the meaning of the Ayah is that it means
`do not think that if he prays against you it is like when anyone else prays against you, because his prayers will be answered; so beware lest he prays against you and you will be doomed.'
Ibn Abi Hatim recorded this from Ibn Abbas, Al-Hasan Al-Basri and Atiyyah Al-`Awfi.
And Allah knows best.
...
قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنكُمْ لِوَاذًا
...
Allah knows those of you who slip away under shelter.
Muqatil bin Hayyan said,
"This refers to the hypocrites who used to find it too difficult to listen to the Khutbah on Fridays, so they would hide behind some of the Companions of Muhammad and sneak out of the Masjid.
It was not proper for a man to leave on Fridays once the Khutbah began, unless he had permission from the Prophet. If one of them wanted to leave, he would make a gesture to the Prophet with his finger, and the Prophet would give permission without the man speaking. This is because if the Prophet was giving the Khutbah and a man spoke, it would invalidate his Friday prayer." As-Suddi said, "If they were with him for a congregational prayer, they would hide behind one another so that he could not see them."
The Prohibition of going against the Messenger's Commandment
Then Allah says:
...
فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ
...
And let those beware who oppose the Messenger's commandment,
This means going against the commandment of the Prophet, which is his way, methodology and Sunnah. All words and deeds will be measured against his words and deeds; those that are in accordance with his words and deeds will be accepted, and whatever does not match up will be rejected, no matter who the person is who said and did them.
It was recorded in the Two Sahihs and elsewhere that the Messenger of Allah said:
مَنْ عَمِلَ عَمَلً لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ
Whoever does a deed that is not in accordance with this matter of ours will have it rejected.
meaning, let those beware who go against the Shariah of the Messenger, in secret and in the open,
...
أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ
...
lest some Fitnah should befall them,
i.e., lest some disbelief or hypocrisy or innovation enter their hearts.
...
أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
or a painful torment be inflicted on them.
means in this world afflicting them with capital punishment, or by law of prescribed punishment, or by confinement in prison, or so on.
Imam Ahmad recorded that Abu Hurayrah said,
"The Messenger of Allah said:
مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهَا جَعَلَ الْفَرَاشُ وَهَذِهِ الدَّوَابُّ اللَّيِي يَقَعْنَ فِي النَّارِ يَقَعْنَ فِيهَا وَجَعَلَ يَحْجُزُهُنَّ وَيَغْلِبْنَهُ فَيَقْتَحِمْنَ فِيهَا قَالَ فَذَلِكَ مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ أَنَا اخِذٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ هَلُمَّ عَنِ النَّارِ فَتَغْلِبُونِي وَتَقْتَحِمُونَ فِيهَا
The parable of me and you is as the example of a man who kindled a fire and when it illuminated all around him, moths and other creatures started falling into the fire, and he was trying to stop them but they overwhelmed him and still kept falling in. This is the parable of me and you. I am trying to restrain you and keep you away from the fire, but you overwhelm me and fall in.
This was also narrated by Al-Bukhari and Muslim.
Show more
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارنے کے آداب
لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بلاتے تو آپ کے نام یا کنیت سے معمولی طور پر جیسے آپس میں ایک دوسرے کو پکارا کرتے ہیں آپ کو بھی پکار لیا کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے اس گستاخی سے منع فرمایا کہ نام نہ لو بلکہ یا نبی اللہ یارسول اللہ کہہ کر پکارو ۔ تاکہ آپ کی... بزرگی اور عزت وادب کا پاس رہے ۔ اسی کے مثل آیت ( يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَقُوْلُوا انْظُرْنَا وَاسْمَعُوْا ۭ وَلِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابٌ اَلِــيْمٌ ١٠٤ ) 2- البقرة:104 ) ہے اور اسی جیسی آیت ( يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْٓا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْـهَرُوْا لَهٗ بِالْقَوْلِ كَجَــهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ اَنْ تَحْبَــطَ اَعْمَالُكُمْ وَاَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ Ą ) 49- الحجرات:2 ) ہے یعنی ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز پر بلند نہ کرو ۔ آپ کے سامنے اونچی اونچی آوازوں سے نہ بولو جیسے کہ بےتکلفی سے آپس میں ایک دوسرے کے سامنے چلاتے ہو اگر ایسا کیا تو سب اعمال غارت ہوجائیں گے اور پتہ بھی نہ چلے ۔ یہاں تک کہ فرمایا جو لوگ تجھے حجروں کے پیچھے سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر بےعقل ہیں اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ تم خود ان کے پاس آجاتے تو یہ ان کے لئے بہتر تھا ۔ پس یہ سب آداب سکھائے گئے کہ آپ سے خطاب کس طرح کریں ، آپ سے بات چیت کس طرح کریں ، آپ کے سامنے کس طرح بولیں چالیں بلکہ پہلے تو آپ سے سرگوشیاں کرنے کے لئے صدقہ کرنے کا بھی حکم تھا ۔ ایک مطلب تو اس آیت کا یہ ہوا ۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کو تم اپنی دعاؤں کی طرح سمجھو ، آپ کی دعا مقبول ومستجاب ہے ۔ خبردار کبھی ہمارے نبی کو تکلیف نہ دینا کہیں ایسانہ ہو کہ ان کے منہ سے کوئی کلمہ نکل جائے تو تہس نہس ہوجاؤ ۔ اس سے اگلے جملے کی تفسیر میں مقاتل بن حیان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں جمعہ کے دن خطبے میں بیٹھا رہنا منافقوں پر بہت بھاری پڑتا تھا جب کسی کو کوئی ایسی ضرورت ہوتی تو اشارے سے آپ سے اجازت چاہتا اور آپ اجازت دے دیتے اس لئے کہ خطبے کی حالت میں بولنے سے جمعہ باطل ہو جاتا ہے تو یہ منافق آڑ ہی آڑ میں نظریں بچا کر سرک جاتے تھے سدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے جماعت میں جب منافق ہوتے تو ایک دوسرے کی آڑ لے کر بھاگ جاتے ۔ اللہ کے پیغمبر سے اور اللہ کی کتاب سے ہٹ جاتے ، صف سے نکل جاتے ، مخالفت پر آمادہ ہوجاتے ۔ جو لوگ امر رسول ، سنت رسول ، فرمان رسول ، طریقہ رسول اور شرع رسول کے خلاف کریں وہ سزا یاب ہونگے ۔ انسان کو اپنے اقوال وافعال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں اور احادیث سے ملانے چاہئیں جو موافق ہوں اچھے ہیں جو موافق نہ ہوں مردود ہے ۔ ظاہر یا باطن میں جو بھی ہے شریعت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کرے اس کے دل میں کفر ونفاق ، بدعت وبرائی کا بیج بودیا جاتا ہے یا اسے سخت عذاب ہوتا ہے ۔ یا تو دنیا میں ہی قتل قید حد وغیر جیسی سزائیں ملتی ہیں یا آخرت میں عذاب اخروی ملے گا ۔ مسند احمد میں حدیث ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں میری اور تمہاری مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے آگ جلائی جب وہ روشن ہوئی تو پتنگوں اور پروانوں کا اجتماع ہوگیا اور وہ دھڑا دھڑ اس میں گرنے لگے ۔ اب یہ انہیں ہر چند روک رہا ہے لیکن وہ ہیں شوق سے اس میں گرے جاتے ہیں اور اس شخص کے روکنے سے نہیں روکتے ۔ یہی حالت میری اور تمہاری ہے کہ تم آگ میں گرنا چاہتے ہو اور میں تمہیں اپنی باہوں میں لپیٹ لپیٹ کر اس سے روک رہا ہوں کہ آگ میں نہ گھسو ، آگ سے بچو لیکن تم میری مانتے اور اس آگ میں گھسے چلے جا رہے ہو ۔ یہ حدیث بخاری مسلم میں بھی ہے ۔ Show more