Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 63

سورة النور

لَا تَجۡعَلُوۡا دُعَآءَ الرَّسُوۡلِ بَیۡنَکُمۡ کَدُعَآءِ بَعۡضِکُمۡ بَعۡضًا ؕ قَدۡ یَعۡلَمُ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ یَتَسَلَّلُوۡنَ مِنۡکُمۡ لِوَاذًا ۚ فَلۡیَحۡذَرِ الَّذِیۡنَ یُخَالِفُوۡنَ عَنۡ اَمۡرِہٖۤ اَنۡ تُصِیۡبَہُمۡ فِتۡنَۃٌ اَوۡ یُصِیۡبَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۳﴾

Do not make [your] calling of the Messenger among yourselves as the call of one of you to another. Already Allah knows those of you who slip away, concealed by others. So let those beware who dissent from the Prophet's order, lest fitnah strike them or a painful punishment.

تم اللہ تعالٰی کے نبی کے بلانے کو ایسا بلاوا نہ کر لو جیسا کہ آپس میں ایک دوسرے کو ہوتا ہے تم میں سے انہیں اللہ خوب جانتا ہے جو نظر بچا کر چپکے سے سرک جاتے ہیں سنو جو لوگ حکم رسول کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ڈرتے رہنا چاہیے کہ کہیں ان پر کوئی زبردست آفت نہ آپڑے یا انہیں دردناک عذاب نہ پہنچے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاتَجۡعَلُوۡا
نہ تم بنا لو
دُعَآءَ
بلانا
الرَّسُوۡلِ
رسول کا
بَیۡنَکُمۡ
آپس میں
کَدُعَآءِ
مانند بلانے کے
بَعۡضِکُمۡ
تمہارے بعض کے
بَعۡضًا
بعض کو
قَدۡ
تحقیق
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
یَتَسَلَّلُوۡنَ
کھسک جاتے ہیں
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
لِوَاذًا
آڑ لیتے ہوئے
فَلۡیَحۡذَرِ
پس چاہیے کہ ڈریں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُخَالِفُوۡنَ
مخالفت کرتے ہیں
عَنۡ اَمۡرِہٖۤ
اس کے حکم کی
اَنۡ
کہ
تُصِیۡبَہُمۡ
پہنچے انہیں
فِتۡنَۃٌ
کوئی آزمائش
اَوۡ
یا
یُصِیۡبَہُمۡ
پہنچے انہیں
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاتَجۡعَلُوۡا
نہ تم بناؤ
دُعَآءَ
بلانے کو
الرَّسُوۡلِ
رسول کے
بَیۡنَکُمۡ
اپنے درمیان
کَدُعَآءِ
جیسا کہ بلانا ہے
بَعۡضِکُمۡ
تم میں سے بعض کا
بَعۡضًا
بعض کو
قَدۡ
یقیناً
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡنَ
اُن کو جو
یَتَسَلَّلُوۡنَ
کھسک جاتے ہیں
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
لِوَاذًا
آڑلیتے ہوئے
فَلۡیَحۡذَرِ
سو لازما ًڈریں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُخَالِفُوۡنَ
خلاف ورزی کرتے ہیں
عَنۡ اَمۡرِہٖۤ
اس (رسول) کے حکم کی
اَنۡ
یہ کہ
تُصِیۡبَہُمۡ
پہنچے اُنہیں
فِتۡنَۃٌ
کوئی فتنہ
اَوۡ
یا
یُصِیۡبَہُمۡ
پہنچے ان کو
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

Do not make [your] calling of the Messenger among yourselves as the call of one of you to another. Already Allah knows those of you who slip away, concealed by others. So let those beware who dissent from the Prophet's order, lest fitnah strike them or a painful punishment.

تم اللہ تعالٰی کے نبی کے بلانے کو ایسا بلاوا نہ کر لو جیسا کہ آپس میں ایک دوسرے کو ہوتا ہے تم میں سے انہیں اللہ خوب جانتا ہے جو نظر بچا کر چپکے سے سرک جاتے ہیں سنو جو لوگ حکم رسول کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ڈرتے رہنا چاہیے کہ کہیں ان پر کوئی زبردست آفت نہ آپڑے یا انہیں دردناک عذاب نہ پہنچے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(مسلمانو) ! رسول کے بلانے کو ایسا نہ سمجھ لو جیسے تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جانتا ہے جو تم میں سے چپکے سے کھسک جاتے ہیں لہذا جو لوگ رسول کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں انھیں اس بات سے ڈرنا چاہئے کہ وہ کسی مصیبت میں گرفتار نہ ہوجائیں یا انھیں کوئی دردناک عذاب پہنچ جائے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم رسول کے بلانے کواس طرح کابلانانہ بناؤجیسے تم میں سے ایک دوسرے کوبُلاتاہے۔یقینااﷲ تعالیٰ اُن لوگوں کوخوب جانتا ہے جو تم میں سے آڑلیتے ہوئے کھسک جاتے ہیں سو جولوگ رسول کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ لازماًڈریں کہ اُن کوکوئی فتنہ پہنچے یا اُن کودردناک عذاب پہنچے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do not take the call of the messenger among you as a call of one of you to another. Allah definitely knows those of you who sneak out, covering one another. So, those who violate his (messenger&s) order must beware, lest they are visited by a trial or they are visited by a painful punishment.

مت کرلو بلانا رسول کا اپنے اندر برابر اس کے جو بلاتا ہے تم میں ایک دوسرے کو اللہ جانتا ہے ان لوگوں کو تم میں سے جو سٹک جاتے ہیں آنکھ بچا کر سو ڈرتے رہیں وہ لوگ جو خلاف کرتے ہیں اس کے حکم کا اس سے کہ آ پڑے ان پر کچھ خرابی یا پہنچے ان کو عذاب درد ناک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم لوگ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بلانے کو ایسے نہ سمجھ لو جیسے تمہارا آپس میں ایک دوسرے کو بلانا اللہ خوب جانتا ہے تم میں سے ان لوگوں کو جو ایک دوسرے کی اوٹ لے کر کھسک جاتے ہیں تو جو لوگ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ڈرنا چاہیے کہ ان پر کوئی آزمائش آجائے یا ان کو کوئی دردناک عذاب آپکڑے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Believers, do not consider the summoning by the Messenger like the summoning among you by one another. Allah knows well those of you who steal away, concealing themselves behind others. Let those who disobey the order of the Messenger beware lest they should be involved in some affliction, or are visited by a woeful scourge.

مسلمانو ، اپنے درمیان رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بلانے کو آپس میں ایک دوسرے کا سا بلانا نہ سمجھ بیٹھو ۔ 102 اللہ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو تم میں ایسے ہیں کہ ایک دوسرے کی آڑ لیتے ہوئے چپکے سے سَٹک جاتے ہیں ۔ 103 رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈرنا چاہیے کہ وہ کسی فتنے میں گرفتار نہ ہو جائیں 104 یا ان پر دردناک عذاب نہ آجائے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے لوگو ) اپنے درمیان رسول کو بلانے کو ایسا ( معمولی ) نہ سمجھو جیسے تم آپس میں ایک دوسرے کو بلایا کرتے ہو ( ٤٨ ) اللہ تم میں سے ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ایک دوسرے کی آڑ لے کر چپکے سے کھسک جاتے ہیں ۔ لہذا جو لوگ اس کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں ، ان کو اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ کہیں ان پر کوئی آفت نہ آپڑے ، یا انہیں کوئی دردناک عذاب نہ آپکڑے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو) رسول کے مجلانے کو اپنے میں ایسا مت سمجھو جیسا آپس میں ایک دوسرے کو بلان اسمجھتے ہو 7 الہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو جانتا ہے جو تم میں آنکھ بچا کر (یا دوسروں کی آڑ میں ہو کر بےاجازت) سٹک جاتے ہیں۔ پھر جو لوگ پیغمبر کا حکم نہیں مانتے ان کو ڈرنا چاہیے (دنیا میں) کوئی مصیبت ان پر نہ آئے پڑے یا (آخرت میں) کوئی تکلیف کا عذاب ان کو نہ پہنچے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پیغمبر کے بلانے (سے بات کرنے) کو ایسا نہ سمجھو جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے (بات کرتے) ہو۔ بلا شبہ اللہ ان لوگوں سے واقف ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں تو جو لوگ اس (اللہ) کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہیے کہ ان پر (دنیا میں) کوئی مصیبت آپڑے یا (آخرت میں) ان پر درد ناک عذاب نازل ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بلانے کو ایسا نہ سمجھو جیسے تم ایک دوسرے کو بلاتے ہو بیشک اللہ ان لوگوں کو اچھی طرح جانتا ہے جو تم میں سے کسی کی آڑ لے کر بغیر اجازت چپکے سے کھسک لیتے ہیں۔ وہ لوگ جو ان کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کو اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ ان پر کوئی آفت نہ آن پڑے یا ان پر درد ناک عذاب نازل نہ ہوجائے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو پیغمبر کے بلانے کو ایسا خیال نہ کرنا جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔ بےشک خدا کو یہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں تو جو لوگ ان کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہیئے کہ (ایسا نہ ہو کہ) ان پر کوئی آفت پڑ جائے یا تکلیف دینے والا عذاب نازل ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Place not the apostle's calling among you on the same footing as your calling of each other. Of a surety Allah knoweth those who slip away privately; let therefore those who oppose His commandment beware lest there befall them a trial or there befall them a torment afflictive.

تم لوگ رسول کے بلانے کو ایسا مت سمجھو جیسا تم میں ایک دوسرے کو بلا لیتا ہے ۔ اللہ خوب جانتا ہے ان لوگوں کو جو تم میں سے آڑ میں ہو کر کھسک جاتے ہیں ۔ ان لوگوں کو جو اللہ کے حکم کی مخالفت کررہے ہیں ڈرنا چاہیے کہ کہیں ان پر (دنیا میں ہی) کوئی آفت نازل ہوجائے یا انہیں کوئی درد ناک عذاب آپکڑے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم لوگ رسول کے بلانے کو اس طرح کا بلانا نہ سمجھو ، جس طرح تم ایک دوسرے کو بلاتے ہو ۔ اللہ تم میں سے ان لوگوں سے اچھی طرح باخبر رہا ہے جو ایک دوسرے کی آڑ لیتے ہوئے کھسک جایا کرتے رہے ہیں ۔ پس وہ لوگ جو اس کے حکم سے گریز کرتے رہے ہیں ، اس بات سے ڈریں کہ ان پر کوئی آزمائش آجائے یا ان کو ایک دردناک عذاب آپکڑے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے ایمان والو ) رسول ( ﷺ ) کے بلانے کو ایک دوسرے کے آپس کے ملانے کی طرح نہ بناؤ ( سمجھو ) تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) تم میں سے ان لوگوں کو جانتے ہیں جو آنکھ بچاکر ( آڑ لے کر ) چپکے سے بلا اجازت چلے جاتے ہیں ، پس جو لوگ ان ( ﷺ ) کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں چاہیے کہ اس بات سے ڈریں کہ انہیں آزمائش پہنچے یا نہیں دردناک عذاب پہنچے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! پیغمبر کے بلانے کو ایسا خیال نہ کرنا جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو بیشک اللہ کو وہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں۔ تو جو لوگ ان کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہیے کہ ایسا نہ ہو کہ ان پر کوئی آفت پڑجائے یا دردناک عذاب نازل ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایمان والو، خبردار کہیں تم رسول کے بلانے کو آپس میں ایک دوسرے کو بلانے کی طرح نہ سمجھ لینا۔ یقینا اللہ پوری اور اچھی طرح جانتا پہچانتا ہے ان لوگوں کو جو تم میں کھسک جاتے ہیں آنکھ بچا کر سو ڈرنا اور اپنے ہولناک انجام سے بچنا چاہیے ان لوگوں کو جو خلاف ورزی کرتے ہیں اس وحدہ لاشریک کے حکم و ارشاد کی اس بات سے کہ کہیں اچانک اس دنیا ہی میں آن پڑے ان پر کوئی ہولناک آفت یا آپکڑے ان کو آخرت کا دردناک عذاب

Translated by

Noor ul Amin

( مسلمانو ) رسول کے بلانے کو ایسا نہ سمجھ لوجیسے تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو ، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو خوب جانتا ہےجو تم میں سے چپکے سے کھسک جاتے ہیں لہٰذاجولوگ رسول کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں انہیں اس بات سے ڈرنا چاہیےکہ وہ کسی مصیبت میں گرفتارہوجائیں یاانہیں کوئی دردناک عذاب پہنچ جائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

رسول کے پکارنے کو آپس میں ایسا نہ ٹھہرالو جیسا تم میں ایک دوسرے کو پکارتا ہے ( ف۱۵٤ ) بیشک اللہ جانتا ہے جو تم میں چپکے نکل جاتے ہیں کسی چیز کی آڑ لے کر ( ف۱۵۵ ) تو ڈریں وہ جو رسول کے حکم کے خلاف کرتے ہیں کہ انھیں کوئی فتنہ پہنچے ( ف۱۵٦ ) یا ان پر دردناک عذاب پڑے ( ف۱۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے مسلمانو! ) تم رسول کے بلانے کو آپس میں ایک دوسرے کو بلانے کی مثل قرار نہ دو ( جب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلانا تمہارے باہمی بلاوے کی مثل نہیں تو خود رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ گرامی تمہاری مثل کیسے ہو سکتی ہے ) ، بیشک اللہ ایسے لوگوں کو ( خوب ) جانتا ہے جو تم میں سے ایک دوسرے کی آڑ میں ( دربارِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ) چپکے سے کھسک جاتے ہیں ، پس وہ لوگ ڈریں جو رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے امرِ ( ادب ) کی خلاف ورزی کر رہے ہیں کہ ( دنیا میں ہی ) انہیں کوئی آفت آپہنچے گی یا ( آخرت میں ) ان پر دردناک عذاب آن پڑے گا

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اپنے درمیان رسول کے بلانے کو آپس میں ایک دوسرے کو بلانے کی طرح نہ بناؤ ۔ اللہ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو تم میں سے ایک دوسرے کی آڑ لے کر کھسک جاتے ہیں ۔ جو لوگ حکمِ خدا سے انحراف کرتے ہیں ان کو اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ وہ کسی فتنہ میں مبتلا نہ ہو جائیں یا انہیں کوئی دردناک عذاب نہ پہنچ جائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Deem not the summons of the Messenger among yourselves like the summons of one of you to another: Allah doth know those of you who slip away under shelter of some excuse: then let those beware who withstand the Messenger's order, lest some trial befall them, or a grievous penalty be inflicted on them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not address the Messenger as you would call each other. God knows those who secretly walk away from you and hide themselves. Those who oppose the Messengers should beware, lest some trouble or a painful torment should befall them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Make not the calling of the Messenger among you as your calling one of another. Allah knows those of you who slip away under shelter. And let those beware who oppose the Messenger's commandment, lest some Fitnah should befall them or a painful torment be inflicted on them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do not hold the Apostle's calling (you) among you to be like your calling one to the other; Allah indeed knows those who steal away from among you, concealing themselves; therefore let those beware who go against his order lest a trial afflict them or there befall them a painful chastisement.

Translated by

William Pickthall

Make not the calling of the messenger among you as your calling one of another. Allah knoweth those of you who steal away, hiding themselves. And let those who conspire to evade orders beware lest grief or painful punishment befall them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अपने बीच रसूल के बुलाने को तुम आपस में एक-दूसरे जैसा बुलाना न समझना। अल्लाह उन लोगों को भली-भाँति जानता है जो तुम में से ऐसे हैं कि (एक-दूसरे की) आड़ लेकर चुपके से खिसक जाते हैं। अतः उन को, जो उस के आदेश की अवहेलना करते हैं, डरना चाहिए कि कही ऐसा न हो कि उन पर कोई आज़माइश आ पड़े या उन पर कोई दुखद यातना आ जाए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم لوگ رسول (علیہ السلام) کے بلانے کو ایسا (معمولی بلانا) مت سمجھو جیسا تم میں ایک دوسرے کو بلا لیتا ہے (6) اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو (خوب) جانتا ہے جو (دوسروں کی) آڑ میں ہو کر تم میں سے (مجلس نبوی (علیہ السلام) سے) کھسک جاتے ہیں سو جو لوگ اللہ تعالیٰ کے حکم کی (جو کہ بواسطہ رسول (علیہ السلام) کے پہنچا ہے) مخالفت کرتے ہیں ان کو اس سے ڈرنا چاہیے کہ ان پر (دنیا میں) کوئی آفت (نہ) آن پڑے یا ان پر (آخرت میں) کوئی دردناک عذاب نازل (نہ) ہوجائے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” مسلمانوں رسول کو اس طرح نہ بلایا کرو جس طرح ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔ اللہ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو تم میں ایک دوسرے کا بہانہ بنا کر چپکے سے نکل جاتے ہیں۔ رسول کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈرنا چاہیے کہ وہ کسی فتنے میں گرفتار نہ ہوجائیں یا ان پر دردناک عذاب نہ آجائے۔ (٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مسلمانو ‘ اپنے درمیان رسول کے بلانے کو آپس میں ایک دوسرے کا سابلانا نہ سمجھ بیٹھو۔ اللہ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو تم میں ایسے ہیں کہ ایک دوسرے کی آڑ لیتے ہوئے چپکے سے سٹک جاتے ہیں۔ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈرنا چاہیے کہ وہ کسی فتنے میں گرفتار نہ ہوجائیں یا ان پر دردناک عذاب نہ آجائے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم اپنے درمیان رسول اللہ کے بلانے کو ایسا مت سمجھو جیسے تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو بیشک اللہ ان کو جانتا ہے جو تم میں سے آڑ میں ہو کر کھسک جاتے ہیں۔ سو جو لوگ رسول کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں وہ اس بات سے ڈریں کہ ان پر کوئی مصیبت آپڑے یا انہیں کوئی درد ناک عذاب پہنچ جائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مت کرلو بلانا رسول کا اپنے اندر برابر اس کے جو بلاتا ہے تم میں ایک دوسرے کو اللہ جانتا ہے ان لوگوں کو تم میں سے جو سٹک جاتے ہیں آنکھ بچا کر   سو ڈرتے رہیں وہ لوگ جو خلاف کرتے ہیں اس کے حکم کا اس سے کہ آپڑے ان پر کچھ خرابی یا پہنچے ان کو عذاب دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم لوگ رسول کے بلانے کو ایسا معمولی بلانا نہ سمجھو جیسا کہ تم آپس میں ایک دوسرے کو بلالیا کرتے ہو۔ بیشک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جانتا ہے جو تم میں سے کسی کی آڑ میں ہوکر چپکے سے بلااجازت کھسک جایا کرتے ہیں لہٰذا وہ لوگ جو اس کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو اس بات سے ڈرنا چاہئے کہ ان پر کوئی آفت آپڑے یا ان پر کوئی دردناک عذاب نازل ہوجائے