Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 64

سورة النور

اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ قَدۡ یَعۡلَمُ مَاۤ اَنۡتُمۡ عَلَیۡہِ ؕ وَ یَوۡمَ یُرۡجَعُوۡنَ اِلَیۡہِ فَیُنَبِّئُہُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا ؕ وَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿٪۶۴﴾  15

Unquestionably, to Allah belongs whatever is in the heavens and earth. Already He knows that upon which you [stand] and [knows] the Day when they will be returned to Him and He will inform them of what they have done. And Allah is Knowing of all things.

آگاہ ہو جاؤ کہ آسمان و زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ تعالٰی ہی کا ہے ۔ جس روش پر تم ہو وہ اسے بخوبی جانتا ہے اور جس دن یہ سب اس کی طرف لوٹائے جائیں گے اس دن ان کو ان کے کئے سے وہ خبردار کر دے گا ۔ اللہ تعالٰی سب کچھ جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَاۤ
خبردار
اِنَّ
بےشک
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
قَدۡ
تحقیق
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَاۤ
وہ جو ہو
اَنۡتُمۡ
تم
عَلَیۡہِ
جس پر
وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُرۡجَعُوۡنَ
وہ لوٹائے جائیں گے
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
فَیُنَبِّئُہُمۡ
تو پھر وہ بتا دے گا انہیں
بِمَا
وہ جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَاۤ
سن لو
اِنَّ
یقیناً
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ ہی کاہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین (میں)
قَدۡ
یقیناً
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَاۤ
جو
اَنۡتُمۡ
تم
عَلَیۡہِ
اس پر ہو
وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُرۡجَعُوۡنَ
واپس لائے جائیں گے
اِلَیۡہِ
طرف اس کی
فَیُنَبِّئُہُمۡ
تو وہ باخبر کر دے گا انہیں
بِمَا
اس سے جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عَلِیۡمٌ
خو ب جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Unquestionably, to Allah belongs whatever is in the heavens and earth. Already He knows that upon which you [stand] and [knows] the Day when they will be returned to Him and He will inform them of what they have done. And Allah is Knowing of all things.

آگاہ ہو جاؤ کہ آسمان و زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ تعالٰی ہی کا ہے ۔ جس روش پر تم ہو وہ اسے بخوبی جانتا ہے اور جس دن یہ سب اس کی طرف لوٹائے جائیں گے اس دن ان کو ان کے کئے سے وہ خبردار کر دے گا ۔ اللہ تعالٰی سب کچھ جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یاد رکھو ! جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ تم جس روش پر بھی ہو اللہ اسے جانتا ہے۔ اور جس دن لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو وہ انھیں بتلا دے گا کہ وہ کیا کرتے رہے۔ اور اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لو!یقیناجوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اﷲ تعالیٰ ہی کاہے،یقیناجس روش پرتم ہو وہ جانتاہے اورجس دن لوگ اس کی طرف واپس لائے جائیں گے وہ انہیں اس سے باخبرکردے گاجوانہوں نے عمل کیے اوراﷲ تعالیٰ ہرچیزکوخوب جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Remember! To Allah belongs all that is there in the-r-nheavens and the earth. He knows the condition you are in; and the Day on which they will be returned to Him, He will tell them what they did. And Allah is fully aware of everything.

سنتے ہو اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں اور زمین میں اس کو معلوم ہے جس حال پر تم ہو اور جس دن پھیرے جائیں گے اس کی طرف تو بتائے گا ان کو جو کچھ انہوں نے کیا، اور اللہ ہر ایک چیز کو جانتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آگاہ ہوجاؤ ! یقیناً اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے۔ وہ خوب جانتا ہے تم جس حال پر ہو اور جس دن یہ لوگ لوٹائے جائیں گے اس کی طرف تو وہ انہیں جتلا دے گا جو کچھ بھی عمل انہوں نے کیے ہوں گے اور اللہ ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Beware! whatever is in the heavens and the earth belongs to Allah. He knows whatever you are doing. On the Day you shall return to Him, He will let you know what you have. done: He has full knowledge of everything.

خبردار رہو ، آسمان و زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے ۔ تم جس روش پر بھی ہو اللہ اس کو جانتا ہے ۔ جس روز لوگ اس کی طرف پلٹیں گے وہ انہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں ۔ وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے ۔ ؏9

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یاد رکھو کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ۔ تم جس حالت پر بھی ہو ، اللہ اسے خوب جانتا ہے ، اور جس دن سب کو اس کے پاس لوٹایا جائے گا ، اس دن وہ ان کو بتادے گا کہ انہوں نے کیا عمل کیا تھا ، اور اللہ کو ہر بات کا پورا پورا علم ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 سن لو اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے تم جس حال میں ہو وہ (خوب) جانتا ہے اور جس دن (قیامت میں) اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو وہ ان کو بتلا دے گا جو وہ (دنیا میں) کرتے تھے (ان کے اعمال کی سزا دیگا) اور اللہ تو سب کچھ جانتا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جان لو ! جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے بیشک سب اللہ ہی کا ہے۔ اور یقینا اللہ اس حالت کو بھی جانتے ہیں جس پر تم (اب) ہو اور جس روز لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو عمل وہ لوگ کرتے رہے وہ (اللہ) ان کو بتادیں گے اور اللہ ہر چیز سے واقف ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سنو ! جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اسی کی ملکیت ہے۔ اللہ تمہاری ہر اس حالت سے واقف ہے جس پر تم ہوتے ہو۔ اور وہ دن جب یہ لوگ اس (اللہ کی) کی طرف لوٹ کرجائیں گے تو وہ انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کیا۔ اور اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دیکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ جس (طریق) پر تم ہو وہ اسے جانتا ہے۔ اور جس روز لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو لوگ عمل کرتے رہے وہ ان کو بتا دے گا۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے۔

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Lo! verily Allah's is whatsoever is in the heavens and the earth; surely He knoweth that which ye are about and the Day whereon they shall be made to return unto Him; then He shall declare unto them that which they worked; and Allah is of everything the Knower.

یاد رکھو اللہ ہی کی ملک ہے جو کچھ بھی آسمانون اور زمین میں ہے ۔ وہ اس کو بھی جانتا ہے جس (حالت) پر تم اب ہو ۔ اور اس دن کو بھی جب (سب) اس کے پاس لوٹائے جائیں گے پھر وہ انہیں جتلادے گا جو کچھ انہوں نے کیا تھا اور اللہ سب ہی کچھ جانتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آگاہ رہو کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، سب اللہ ہی کا ہے! تم جس حال پر ہو ، اللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے اور جس دن یہ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا ، وہ اس سے ان کو باخبر کرے گا اور اللہ ہر چیز سے اچھی طرح واقف ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یاد رکھو! جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے ، تحقیق وہ ( اس حالت کو ) جانتے ہیں جس پر تم ہو اور جس دن وہ لوگ ان کی طرف لوٹائے جاؤگے تو وہ انہیں بتلادیں گے جو ( عمل ) انہوں نے کیے اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز کے جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دیکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے جس طریق پر تم ہو اسے جانتا ہے اور جس روز لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو عمل وہ کرتے رہے وہ ان کو بتا دے گا اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آگاہ رہو کہ بیشک اللہ ہی کا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ پوری طرح جانتا ہے اس حال کو جس پر تم لوگ ہو اور یاد رکھو اس دن کو جس دن کہ ان سب کو اسی کی طرف پھیر لایا جائے گا پھر وہ ان کو وہ سب کچھ ٹھیک ٹھیک بتادے گا جو انہوں نے زندگی بھر کیا کرایا ہوگا اور اللہ ہر چیز کو پوری طرح جانتا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

یاد رکھو! جو کچھ زمین وآسمان میں ہے سب اللہ ہی کا ہے ، تم جس روش پر بھی ہواللہ اسے جانتا ہے ، اور جس دن لوگ اس کی طرف لوٹائے جائینگے وہ انہیں بتلادے گاکہ وہ کیا کرتے رہے ، اور اللہ ہرچیزکوخوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سن لو ! بیشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، بیشک وہ جانتا ہے جس حال پر تم ہو ( ف۱۵۸ ) اور اس دن کو جس میں اس کی طرف پھیرے جائیں گے ( ف۱۵۹ ) تو وہ انھیں بتادے گا جو کچھ انہوں نے کیا ، اور اللہ سب کچھ جانتا ہے ، ( ف۱٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

خبردار! جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ( سب ) اللہ ہی کا ہے ، وہ یقیناً جانتا ہے جس حال پر تم ہو ( ایمان پر ہو یا منافقت پر ) ، اور جس دن لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو وہ انہیں بتا دے گا جو کچھ وہ کیا کرتے تھے اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

خبردار! جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ اللہ ہی کا ہے تم جس حال میں ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے اور اس دن کو بھی جب لوگ اس کی بارگاہ میں لوٹائے جائیں گے تو وہ انہیں بتائے گا جو کچھ وہ کرتے رہے تھے ۔ اور اللہ ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Be quite sure that to Allah doth belong whatever is in the heavens and on earth. Well doth He know what ye are intent upon: and one day they will be brought back to Him, and He will tell them the truth of what they did: for Allah doth know all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

The heavens and the earth, certainly, belong to God. He surely knows all about you in this life. On the day when you return to Him, He will tell you all about whatever you have done. God has the knowledge of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Certainly, to Allah belongs all that is in the heavens and the earth. Indeed, He knows your condition and the Day when they will be brought back to Him, then He will inform them of what they did. And Allah is All-Knower of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Now surely Allah's is whatever is in the heavens and the earth; He knows indeed that to which you are conforming yourselves; and on the day on which they are returned to Him He will inform them of what they did; and Allah is Cognizant of all things.

Translated by

William Pickthall

Lo! verily unto Allah belongeth whatsoever is in the heavens and the earth. He knoweth your condition. And (He knoweth) the Day when they are returned unto Him so that He may inform them of what they did. Allah is Knower of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सुन लो! आकाशों और धरती में जो कुछ भी है, अल्लाह का है। वह जानता है तुम जिस (नीति) पर हो। और जिस दिन वे उस की ओर पलटेंगे, तो जो कुछ उन्होंने किया होगा, वह उन्हें बता देगा। अल्लाह तो हर चीज़ को जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور یہ بھی) یاد رکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں موجود ہے سب خدا ہی کا ہے اللہ تعالیٰ اس حالت کو بھی جانتا ہے جس میں جب اس کے پاس دوبارہ زندہ کر کے لائے جائیں گے پھر وہ ان سب کو جتلاوے گا جو کچھ انہوں نے کیا تھا اور اللہ تعالیٰ (تو) سب کچھ جانتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اچھی طرح جان لو ! آسمان و زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے۔ تم جس روش پر بھی ہو اللہ اس کو جانتا ہے جس دن لوگ اس کی طرف پلٹائے جائیں گے وہ انہیں بتائے گا کہ وہ کیا کچھ کرکے آئے ہیں اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔ “ (٦٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

خبر دار رہو ‘ آسمان و زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے۔ تم جس روش پر بھی ہو اللہ اس کو جانتا ہے۔ جس روز لوگ اس کی طرف پلٹائے جائیں گے وہ انہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں۔ وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے ‘

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

خبر دار بلاشبہ اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے، بلاشبہ وہ جانتا ہے کہ تم کس حال پر ہو، اور جس دن وہ اس کی طرف لوٹائے جائینگے وہ اس دن کو بھی جانتا ہے پھر وہ انہیں بتلا دے گا جو عمل انہوں نے کیے، اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سنتے ہو اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں اور زمین میں اس کو معلوم ہے جس حال پر تم ہو اور جس دن پھیرے جائیں گے اس کی طرف تو بتائے گا ان کو جو کچھ انہوں نے کیا، اور اللہ ہر ایک چیز کو جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آگاہ ہو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے تم جس روش پر ہو اللہ تعالیٰ اس روش کو خوب جانتا ہے اور وہ اس دن کو بھی جانتا ہے جس دن یہ سب لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے اور وہ ان کو ان تمام کارروائیوں سے آگاہ کردے گا جو انہوں نے کی تھیں اور اللہ ہر شئے کو جانتا ہے