Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 1

سورة الفرقان

تَبٰرَکَ الَّذِیۡ نَزَّلَ الۡفُرۡقَانَ عَلٰی عَبۡدِہٖ لِیَکُوۡنَ لِلۡعٰلَمِیۡنَ نَذِیۡرَا ۙ﴿۱﴾

Blessed is He who sent down the Criterion upon His Servant that he may be to the worlds a warner -

بہت بابرکت ہے وہ اللہ تعالٰی جس نے اپنے بندے پر فرقان اتارا تاکہ وہ تمام لوگوں کے لئے آگاہ کرنے والا بن جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تَبٰرَکَ
بہت بابرکت ہے
الَّذِیۡ
وہ جس نے
نَزَّلَ
نازل کیا
الۡفُرۡقَانَ
فرقان
عَلٰی عَبۡدِہٖ
اپنے بندے پر
لِیَکُوۡنَ
تاکہ وہ ہوجائے
لِلۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہان والوں کے لیے
نَذِیۡرَا
ڈرانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

تَبٰرَکَ
بہت برکت والاہے
الَّذِیۡ
جس نے
نَزَّلَ
اُتاری
الۡفُرۡقَانَ
فیصلہ کرنے والی کتاب
عَلٰی
اُوپر
عَبۡدِہٖ
اپنے بندے کے
لِیَکُوۡنَ
تاکہ وہ ہو
لِلۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کے لیے
نَذِیۡرَا
ڈرانے والا
Translated by

Juna Garhi

Blessed is He who sent down the Criterion upon His Servant that he may be to the worlds a warner -

بہت بابرکت ہے وہ اللہ تعالٰی جس نے اپنے بندے پر فرقان اتارا تاکہ وہ تمام لوگوں کے لئے آگاہ کرنے والا بن جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

متبرک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان (قرآن) نازل کیا تاکہ وہ کل اہل عالم کے لئے (برے انجام سے) ڈرانے والا بن جائے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بہت برکت والاہے جس نے اپنے بندے پرفرقان اُتاراتاکہ وہ تمام جہانوں کے لیے ڈرانے والاہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Glorious is the One who has revealed the Criterion to His servant, so that he may be a warner to the worlds,

بڑی برکت ہے اس کی جس نے اتاری فیصلہ کی کتاب اپنے بندہ پر تاکہ رہے جہان والوں کے لئے ڈرانے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بڑی بابرکت ہے وہ ہستی جس نے الفرقان نازل فرمایا اپنے بندے پر تاکہ وہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہو تمام جہان والوں کے لیے خبردار کرنے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Highly blessed is He, Who has sent down Al-Furqan, to His servant so that it may be a warner to all mankind:

نہایت متبرک ہے 1 وہ جس نے یہ فرقان 2 اپنے بندے پر نازل کیا 3 تاکہ سارے جہان والوں کے لیے نذیر ہو 4 ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بڑی شان ہے اس ذات کی جس نے اپنے بندے پر حق و باطل کا فیصلہ کردینے والی یہ کتاب نازل کی ، تاکہ وہ دنیا جہان کے لوگوں کو خبردار کردے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بڑی برکت والا ہے وہ خدا جسنے اپنے بندے (حضرت محمد پر قرآن اتارا 4 اس لئے کہ وہ سارے جہان کو ڈرانے والا ہو 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بڑی بابرکت ذات ہے جس نے اپنے (خاص) بندے (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ فیصلہ کرنے والی کتاب (قرآن) نازل فرمائی تاکہ وہ تمام دنیا جہان والوں کو (انجام بد سے) ڈرانے والے ہوں۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بڑی برکت والا ہے وہ جس نے اپنے بندے (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر فیصلہ کرنے والی کتاب نازل فرمائی تاکہ وہ تمام اہل جہان کو ڈر سنانے والے ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ (خدائے غزوجل) بہت ہی بابرکت ہے جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل فرمایا تاکہ اہل حال کو ہدایت کرے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Blest be He who hath revealed the Criterion unto His bondman thathe may be unto the worlds a warner.

بڑی عالی ذات ہے وہ جس نے یہ فیصلہ (کی کتاب) اپنے بندۂ (خاص) پر اتاری تاکہ وہ (بندہ) سارے دنیا جہان والوں کے لئے ڈرانے والا ہو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بڑی ہی بابرکت ہے وہ ذات ، جس نے اپنے بندے پر حق وباطل کے درمیان امتیاز کردینے والی کتاب اتاری ، تاکہ وہ اہلِ عالم کیلئے ہوشیار کردینے والا بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

برکت والی ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے ( حضرت محمد ﷺ ) پر ( حق و باطل میں ) فرق کرنے والی ( کتاب یعنی قرآن مجید ) نازل فرمائی ، تاکہ وہ دنیا والوں کے لیے ( عذابِ الٰہی ) سے ڈرانے والی ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بڑی برکت والا ہے جس نے اپنے بندے پر فرقان (قرآن) نازل فرمایا تاکہ اہل دنیا کو ڈرائے (ہدایت کرے) ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بڑی ہی برکت والی ہے وہ ذات جس نے نازل فرمایا اپنے کرم بےپایاں سے اس فیصلہ کن کتاب کو اپنے بندہ خاص پر تاکہ وہ خبردار کرنے والا ہو دنیا جہاں کے لوگوں کے لیے۔

Translated by

Noor ul Amin

متبرک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان ( حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والا یعنی قران کریم ) نازل کیا تاکہ وہ اہل عالم کے لئے ڈرانے والابن جائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بڑی برکت والا ہے وہ کہ جس نے اتارا قرآن اپنے بندہ پر ( ف۲ ) جو سارے جہان کو ڈر سنانے والا ہو ( ف۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( وہ اللہ ) بڑی برکت والا ہے جس نے ( حق و باطل میں فرق اور ) فیصلہ کرنے والا ( قرآن ) اپنے ( محبوب و مقرّب ) بندہ پر نازل فرمایا تاکہ وہ تمام جہانوں کے لئے ڈر سنانے والا ہو جائے

Translated by

Hussain Najfi

بابرکت ہے وہ خدا جس نے اپنے ( خاص ) بندہ پر فرقان نازل کیا ہے تاکہ وہ تمام جہانوں کیلئے ڈرانے والا بن جائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Blessed is He who sent down the criterion to His servant, that it may be an admonition to all creatures;-

Translated by

Muhammad Sarwar

Blessed is He who has revealed the criteria (for discerning truth from falsehood) to His servant so that He could warn mankind.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Blessed be He Who sent down (Nazzala) the criterion to His servant that he may be a warner to all nations.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Blessed is He Who sent down the Furqan upon His servant that he may be a warner to the nations;

Translated by

William Pickthall

Blessed is He Who hath revealed unto His slave the Criterion (of right and wrong), that he may be a warner to the peoples.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बड़ी बरकत वाला है वह जिस ने यह फ़ुरक़ान अपने बन्दे पर अवतरित किया, ताकि वह सारे संसार के लिए सावधान करने वाला हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بڑی عالیشان ذات ہے جس نے یہ فیصلہ کی کتاب (یعنی قرآن) اپنے بندہٴ خاص (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل فرمائی تاکہ وہ بندہ تمام دنیا جہان والوں کے لیے ڈرانے والاہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” نہایت بابرکت ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل کیا تاکہ تمام جہان والوں کو خبردار کرے۔ “ (١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نہایت متبرک ہے وہ جس نے یہ فرقان اپنے بندے پر نازل کیا تاکہ سارے جہان والوں کے لیے خبردار کردینے والاہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ ذات بابرکت ہے جس نے اپنے بندہ پر فیصلہ کرنے والی کتاب نازل فرمائی تاکہ وہ جہانوں کا ڈرانے والا ہوجائے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بڑی برکت ہے اس کی جس نے اتاری فیصلہ کی کتاب اپنے بندہ پر تاکہ رہے جہان والوں کے لیے ڈرانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بڑی عالیشان و بابرکت ذات ہے اسکی جس نے اپنے خاص بندے پر فیصلہ کرنیوالی کتاب یعنی قرآن کریم کو نازل کیا تاکہ وہ تمام اہل عالم کے لئے ڈرانے والا ہو