20 The word As-Sa'at, meaning the Time or the Hour, has been used in the Qur'an as a term for the promised Hour of Resurrection, when all human beings of all ages will be raised from the dead and gathered together before AIIah Almighty to account for their beliefs and deeds, right or wrong, and rewarded or punished accordingly. '
21 That is, "The objections they are raising are not due to the reason that they doubt the authenticity of the Qur'an on some rational ground, or that they do not believe in you for the reason that you eat food and walk about in the streets like the common people, or that they did not accept your Message of Truth only because you were not escorted by an angel, or were not given a treasure. But the real reason why they are putting forward alI sorts of absurd arguments to reject your Message, is that they do not believe in the life-after-death, and this denial has made them free from alI moral obligations. For when one denies the life-afterdeath, there remains no need for him to consider and decide what is true or false, or what is right or wrong, etc. Their argument is like this: 'There is going to be no life after this one on the earth when we will be called to account for our deeds before God. Death will be the end of everything, and it will therefore make no difference whether one was a worshipper of God or a disbeliever or a mushrik or an atheist When the ultimate end is to become one with the dust, there is no need of judging what is right and what is wrong except by the criterion of "success" and "failure" in this life'. Those who deny the Hereafter also see that worldly success or failure does not entirely depend upon one's faith or conduct; nay, they very often see that the righteous and the wicked persons meet with the same end irrespective of their faith for which there is no ordained punishment or reward in this life; one righteous person may be living a life of hardship while another enjoying all the good things of life; one wicked person may be suffering for his misdeeds while the other enjoying a life of pleasure and plenty. As such, as far as the worldly consequences of adopting a particular moral attitude are concerned, the disbelievers in the Hereafter cannot be satisfied whether it is right or wrong. In view of this, those who deny the Hereafter, do not see any need to consider an invitation to faith and morality even if it is presented in a most forceful way."
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :20
اصل میں لفظ السّاعۃ استعمال ہوا ہے ۔ ساعت کے معنی گھڑی اور وقت کے ہیں اور ال اس پر عہد کا ہے ، یعنی وہ مخصوص گھڑی جو آنے والی ہے ، جس کے متعلق ہم پہلے تم کو خبر دے چکے ہیں ۔ قرآن مجید میں جگہ جگہ یہ لفظ ایک اصطلاح کے طور پر اس وقت خاص کے لیے بولا گیا ہے جبکہ قیامت قائم ہو گی ، تمام اولین و آخرین از سرنو زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے ، سب کو اکٹھا کر کے اللہ تعالیٰ حساب لے گا ، اور ہر ایک کو اس کے عقیدہ و عمل کے لحاظ سے جزا یا سزا دے گا ۔
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :21
یعنی جو باتیں یہ کر رہے ہیں ان کی وجہ یہ نہیں ہے کہ ان کو واقعی کسی قابل لحاظ بنیاد پر قرآن کے جعلی کلام ہونے کا شبہ ہے ، یا ان کو درحقیقت یہ گمان ہے کہ جن آزاد کردہ غلاموں کے یہ نام لیتے ہیں وہی تم کو سکھاتے پڑھاتے ہیں ، یا انہیں تمہاری رسالت پر ایمان لانے سے بس اس چیز نے روک رکھا ہے کہ تم کھانا کھاتے اور بازاروں میں چلتے پھرتے ہو ، یا وہ تمہاری تعلیم حق کو مان لینے کے لیے تیار تھے مگر صرف اس لیے رک گئے کہ نہ کوئی فرشتہ تمہاری اردلی میں تھا اور نہ تمہارے لیے کوئی خزانہ اتارا گیا تھا ۔ اصل وجہ ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے بلکہ آخرت کا انکار ہے جس نے ان کو حق اور باطل کے معاملے میں بالکل غیر سنجیدہ بنا دیا ہے ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ سرے سے کسی غور و فکر اور تحقیق و جستجو کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے ، اور تمہاری معقول دعوت کو رد کرنے کے لیے ایسی ایسی مضحکہ انگیز حجتیں پیش کرنے لگتے ہیں ۔ ان کے ذہن اس تخیل سے خالی ہیں کہ اس زندگی کے بعد کوئی اور زندگی بھی ہے جس میں انہیں خدا کے سامنے جا کر اپنے اعمال کا حساب دینا ہو گا ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اس چار دن کی زندگی کے بعد مر کر سب کو مٹی ہو جانا ہے ۔ بت پرست بھی مٹی ہو جائے گا اور خدا پرست بھی اور منکر خدا بھی ۔ نتیجہ کسی چیز کا بھی کچھ نہیں نکلنا ہے ۔ پھر کیا فرق پڑ جاتا ہے ۔ مشرک ہو کر مرنے اور موحد یا ملحد ہو کر مرنے میں ۔ صحیح اور غلط کے امتیاز کی اگر ان کے نزدیک کوئی ضرورت ہے تو اس دنیا کی کامیابی و ناکامی کے لحاظ سے ہے ۔ اور یہاں وہ دیکھتے ہیں کہ کسی عقیدے یا اخلاقی اصول کا بھی کوئی متعین نتیجہ نہیں ہے جو پوری یکسانی کے ساتھ ہر شخص اور ہر رویے کے معاملے میں نکلتا ہو ۔ دہریے آتش پرست ، عیسائی ، موسائی ، ستارہ پرست ، بت پرست ، سب اچھے اور برے دونوں ہی طرح کے حالات سے دوچار ہوتے ہیں ۔ کوئی ایک عقیدہ نہیں جس کے متعلق تجربہ بتاتا ہو کہ اسے اختیار کرنے والا ، یا رد کر دینے والا اس دنیا میں لازماً خوش حال یا لازماً بد حال رہتا ہو ۔ بد کار اور نیکو کار بھی یہاں ہمیشہ اپنے اعمال کا ایک ہی مقرر نتیجہ نہیں دیکھتے ۔ ایک بد کار مزے کر رہا ہے اور دوسرا سزا پا رہا ہے ۔ ایک نیکو کار مصیبت جھیل رہا ہے تو دوسرا معزز و محترم بنا ہوا ہے ۔ لہٰذا دنیوی نتائج کے اعتبار سے کسی مخصوص اخلاقی رویے کے متعلق بھی منکرین آخرت اس بات پر مطمئن نہیں ہو سکتے کہ وہ خیر ہے یا شر ہے ۔ اس صورت حال میں جب کوئی شخص ان کو ایک عقیدے اور ایک اخلاقی ضابطے کی طرف دعوت دیتا ہے تو خواہ وہ کیسے ہی سنجیدہ اور معقول دلائل کے ساتھ اپنی دعوت پیش کرے ، ایک منکر آخرت کبھی سنجیدگی کے ساتھ اس پر غور نہیں کرے گا بلکہ طفلانہ اعتراضات کر کے اسے ٹال دے گا ۔