Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 11

سورة الفرقان

بَلۡ کَذَّبُوۡا بِالسَّاعَۃِ ۟ وَ اَعۡتَدۡنَا لِمَنۡ کَذَّبَ بِالسَّاعَۃِ سَعِیۡرًا ﴿ۚ۱۱﴾

But they have denied the Hour, and We have prepared for those who deny the Hour a Blaze.

بات یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کو جھوٹ سمجھتے ہیں اور قیامت کے جھٹلانے والوں کے لئے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
بِالسَّاعَۃِ
گھڑی/قیامت کو
وَاَعۡتَدۡنَا
اور تیار کر رکھی ہے ہم نے
لِمَنۡ
اس کے لیے جو
کَذَّبَ
جھٹلائے
بِالسَّاعَۃِ
گھڑی/قیامت کو
سَعِیۡرًا
بھڑکتی آگ
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
کَذَّبُوۡا
اُنہوں نے جھٹلایاہے
بِالسَّاعَۃِ
قیامت کو
وَاَعۡتَدۡنَا
اور تیار کر رکھی ہےہم نے
لِمَنۡ
اُس کے لیے
کَذَّبَ
جس نے جھٹلایا
بِالسَّاعَۃِ
قیامت کو
سَعِیۡرًا
بھڑکتی ہوئی آگ
Translated by

Juna Garhi

But they have denied the Hour, and We have prepared for those who deny the Hour a Blaze.

بات یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کو جھوٹ سمجھتے ہیں اور قیامت کے جھٹلانے والوں کے لئے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لیکن بات یہ نہیں بلکہ یہ لوگ دراصل قیامت تک جھٹلا رہے ہیں اور جو قیامت کو جھٹلائے ہم نے اس کے لئے جہنم تیار کر رکھی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلکہ اُنہوں نے قیامت کو جھٹلا دیا ہے اور جو قیامت کو جھٹلائے اُس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیارکررکھی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But they have disbelieved the Hour (the Day of Judgment) and We have prepared, for those who disbelieve the Hour, a flaming fire.

کچھ نہیں وہ جھٹلاتے ہیں قیامت کو اور ہم نے تیار کی ہے اس کے واسطے کہ جھٹلاتا ہے قیامت کو آگ ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اصل بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے قیامت کو جھٹلا دیا ہے اور جو قیامت کو جھٹلا تا ہے اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ ” اس گھڑی ” 20 کو جھٹلا چکے ہیں 21 ۔ ۔ ۔ ۔ اور جو اس گھڑی کو جھٹلائے اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اصل حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے قیامت کی گھڑی کو جھٹلایا ہوا ہے ، ( ٢ ) اور جو کوئی قیامت کی گھڑی کو جھٹلائے ، اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بات یہ ہے کہ ان کافروں نے قیامت کو جھوٹ سمجھا اور جو کوئی قیامت کو جھٹلائے اس کے لئے ہم 10 نے دوزخ طیار کر رکھی ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ یہ تو قیامت ہی کو جھٹلاتے ہیں اور ہم نے قیامت کو جھٹلانے والے کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اصل بات یہ ہے کہ) یہ لوگ قیامت کو جھٹلاتے ہیں۔ اور ہم نے ایسے لوگوں کے لئے جو قیامت کو جھوٹ سمجھتے ہیں بھڑکتی آگ تیار کررکھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بلکہ یہ تو قیامت ہی کو جھٹلاتے ہیں اور ہم نے قیامت کے جھٹلانے والوں کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aye! they belie the Hour; and We have gotten ready for him who belieth the Hour a Flame.

اصل یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کے منکر ہیں ۔ اور ہم نے اس کے لئے جو قیامت کو جھٹلائے دوزخ تیار کر رکھی ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بلکہ ان لوگوں نے قیامت کو جھٹلا دیا ہے اور ہم نے قیامت کو جھٹلانے والوں کیلئے دوزخ تیار کر رکھی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( نہیں ) بلکہ ان لوگوں نے قیامت کو جھٹلایا اور ہم نے ان کے لیے جو قیامت کو جھٹلاتے ہیں دوزخ ( کی آگ ) تیار رکھی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بلکہ یہ تو قیامت ہی کو جھٹلاتے ہیں اور ہم نے قیامت کو جھٹلانے والوں کے لیے دوزخ تیار کر رکھی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پھر ان لوگوں کا ایسے کہنا بھی کوئی طلب حق کے لیے نہیں بلکہ یہ لوگ تو جھٹلا چکے ہیں قیامت کو پوری ہٹ دھرمی سے اور جو کوئی قیامت کو جھٹلائے گا اس کے لیے ہم نے تیار کر رکھی ہے ایک بڑی ہی ہولناک اور دہکتی بھڑکتی آگ،

Translated by

Noor ul Amin

لیکن بات یہ نہیں بلکہ یہ لوگ دراصل قیامت کو جھٹلا رہے ہیں اورجو قیامت کو جھٹلائے ہم نے اس کے لئے جہنم تیارکررکھی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ یہ تو قیامت کو جھٹلاتے ہیں ، اور جو قیامت کو جھٹلائے ہم نے اس کے لیے تیار کر رکھی ہے بھڑکتی ہوئی آگ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ انہوں نے قیامت کو ( بھی ) جھٹلا دیا ہے ، اور ہم نے ( ہر ) اس شخص کے لئے جو قیامت کو جھٹلاتا ہے ( دوزخ کی ) بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے

Translated by

Hussain Najfi

بلکہ یہ لوگ قیامت کو جھٹلاتے ہیں اور جو لوگ قیامت کو جھٹلاتے ہیں ہم نے ان کیلئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nay they deny the hour (of the judgment to come): but We have prepared a blazing fire for such as deny the hour:

Translated by

Muhammad Sarwar

They deny the Hour of Doom so We have prepared for them a burning fire.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay, they deny the Hour, and for those who deny the Hour, We have prepared a flaming Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But they reject the hour, and We have prepared a burning fire for him who rejects the hour.

Translated by

William Pickthall

Nay, but they deny (the coming of) the Hour, and for those who deny (the coming of) the Hour We have prepared a flame.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नहीं, बल्कि बात यह है कि वे लोग क़ियामत की घड़ी को झुठला चुके हैं। और जो उस घड़ी को झुठला दे, उस के लिए दहकती आग तैयार कर रखी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلکہ یہ لوگ قیامت کو جھوٹ سمجھ رہے ہیں (2) اور (انجام اس کا یہ ہوگا کہ) ہم نے ایسے شخص کے لیے جو قیامت کو جھوٹ سمجھتے دوزخ تیار کر رکھی ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کو جھٹلاتے ہیں جو قیامت کو جھٹلائے اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ (١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ اس گھڑی کو جھٹلا چکے ہیں۔۔۔ اور جو اس گھڑی کو جھٹلائے اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلکہ ان لوگوں نے قیامت کو جھٹلایا اور جو شخص قیامت کو جھٹلائے ہم نے اس کے لیے دھکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کچھ نہیں وہ جھٹلاتے ہیں قیامت کو اور ہم نے تیار کی ہے اس کے واسطے کہ جھٹلایا ہے قیامت کو آگ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اصل با ت یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کے منکر ہیں اور ہم نے ایسے لوگوں کے لئے جو قیامت کو جھوٹ سمجھیں بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے