Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 39

سورة الفرقان

وَ کُلًّا ضَرَبۡنَا لَہُ الۡاَمۡثَالَ ۫ وَ کُلًّا تَبَّرۡنَا تَتۡبِیۡرًا ﴿۳۹﴾

And for each We presented examples [as warnings], and each We destroyed with [total] destruction.

اور ہم نے ان کے سامنے مثالیں بیان کیں پھر ہر ایک کو بالکل ہی تباہ و برباد کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکُلًّا
اور ہر ایک کو
ضَرَبۡنَا
بیان کیں ہم نے
لَہُ
اس کے لیے
الۡاَمۡثَالَ
مثالیں
وَکُلًّا
اور ہرایک کو
تَبَّرۡنَا
ہلاک کیا ہم نے
تَتۡبِیۡرًا
ہلاک کرنا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکُلًّا
ہر ایک کے لیے
ضَرَبۡنَا
بیان کیں ہم نے
لَہُ
اُن کے لیے
الۡاَمۡثَالَ
مثالیں
وَکُلًّا
اور ہر ایک کو
تَبَّرۡنَا
برباد کردیا ہم نے
تَتۡبِیۡرًا
بُری طرح تباہ وبرباد کرنا
Translated by

Juna Garhi

And for each We presented examples [as warnings], and each We destroyed with [total] destruction.

اور ہم نے ان کے سامنے مثالیں بیان کیں پھر ہر ایک کو بالکل ہی تباہ و برباد کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان میں ہر ایک کے لئے ہم نے (پہلے تباہ شدہ قوموں کی) مثالیں بیان کرکے سمجھایا آخر ان سب کا نام و نشان تک مٹا دیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہرایک کے لیے ہم نے مثالیں بیان کیں اورہرایک کوہم نے بربادکردیابری طرح تباہ و برباد کرنا ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to each (of them) We cited examples, and each of them We brought to utter ruin.

اور سب کو کہہ سنائیں ہم نے مثالیں اور سب کو کھو دیا ہم نے غارت کر کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان سب کے لیے ہم نے مثالیں بیان کیں لیکن (ان کے انکار کی پاداش میں بالآخر) ہم نے ان سب کو غارت کردیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We admonished each one of them by citing the examples (of those who were destroyed before them) and ultimately annihilated all of them.

ان میں سے ہر ایک کو ہم نے ﴿پہلے تباہ ہونے والوں کی﴾ مثالیں دے دے کر سمجھایا اور آخرکار ہر ایک کو غارت کر دیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان میں سے ہر ایک کو سمجھانے کے لیے ہم نے مثالیں دیں ، اور ( جب وہ نہ مانے تو ) ہر ایک کو ہم نے پیس کر رکھ دیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ہر ایک قوم کو مثالیں بیان کر کے سمجھایا (لیکن یہ وہ نہ سمجھے) اور ہم نے سب کو کھپا کر ستیاناس کردیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور سب کو (سمجھانے کے لئے) ہم نے مثالیں بیان فرمائیں اور (نہ ماننے پر) ہم نے سب کو تہس نہس کردیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے ہر ایک کے واسطے طرح طرح کے مضامین بیان کیئے اور ہم نے ( ان کی نافرمانی پر) ہر ایک کو تہس نہس کر ڈالا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور سب کے (سمجھانے کے لئے) ہم نے مثالیں بیان کیں اور (نہ ماننے پر) سب کا تہس نہس کردیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unto each! We propounded similitude thereunto; and each We ruined an utter ruin.

اور ہم نے ہر ایک کے لئے عجیب عجیب مضامین بیان کئے اور ہر ایک کو ہم نے بالکل ہی برباد کردیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان میں سے ہر ایک کیلئے اپنی تعلیماتِ حکمت واضح کیں اور بالآخر ہر ایک کو نیست ونابود کردیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے سب کے ( سمجھانے کے ) لیے مثالیں ( اور عجیب عجیب مضامین وغیرہ ) بیان فرمائیں اور ہم نے ( انجامِ کار ) سب کو بالکل ہی نیست و نابود کرڈالا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور سب کے سمجھانے کے لیے ہم نے مثالیں بیان کیں اور نہ ماننے پر سب کو تہس نہس کردیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان میں سے ہر ایک شخص کو سمجھانے کے لیے پہلے تو ہم نے بڑی موثر اور بلیغ مثالیں بیان کیں اور آخرکار نہ ماننے پر ہم نے ان سب کو تہس نہس کر کے رکھ دیا

Translated by

Noor ul Amin

ان میں سے ہرایک کو ہم نے ( گزشتہ قوموں کی ) مثالیں بیان کرکے سمجھایاآخران سب کانشان تک مٹادیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے سب سے مثالیں بیان فرمائیں ( ف۷۰ ) اور سب کو تباہ کرکے مٹادیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ( ان میں سے ) ہر ایک ( کی نصیحت ) کے لئے مثالیں بیان کیں اور ( جب وہ سرکشی سے باز نہ آئے تو ) ہم نے ان سب کو نیست و نابود کر دیا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ہر ایک کیلئے ( پہلے برباد ہونے والوں ) کی مثالیں بیان کیں اور ( آخرکار ) ہم نے سب کو نیست و نابود کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To each one We set forth Parables and examples; and each one We broke to utter annihilation (for their sins).

Translated by

Muhammad Sarwar

We gave guidance and drove each to destruction.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And for each We put forward examples, and each We brought to utter ruin.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to every one We gave examples and every one did We destroy with utter destruction.

Translated by

William Pickthall

Each (of them) We warned by examples, and each (of them) We brought to utter ruin.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

प्रत्येक के लिए हम ने मिसालें बयान कीं। अन्ततः प्रत्येक को हम ने पूरी तरह विध्वस्त कर दिया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے (مم مذکورہ میں سے) ہر ایک (کی ہدایت) کے واسطے عجیب عجیب (یعنی مؤثر اور بلیغ) مضامین بیان کیے اور (جب نہ مانا تو) ہم نے سب کو بالکل ہی برباد کردیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے مثالیں دے دے کر سمجھایا اور آخرکار ہم نے ان کو ملیا میٹ کردیا۔ “ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان میں سے ہر ایک کو ہم نے (پہلے تباہ ہونے والوں کی) مثالیں دے دے کر سمجھایا اور آخر کار ہر ایک کو غارت کر دیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان میں سے ہر ایک کے لیے ہم نے امثال بیان کیں، اور ہر ایک کو ہم نے پوری طرح ہلاک کردیا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سب کو کہہ سنائیں ہم نے مثالیں اور سب کو کھو دیا ہم نے غارت کر کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان سب کو سمجھانے کے لئے عجیب عجیب مضامین و واقعات بیان کئے ہیں اور ان کے انکار پر آخر کار ان سب کو بالکل ہلاک کرڈالا