Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 45

سورة الفرقان

اَلَمۡ تَرَ اِلٰی رَبِّکَ کَیۡفَ مَدَّ الظِّلَّ ۚ وَ لَوۡ شَآءَ لَجَعَلَہٗ سَاکِنًا ۚ ثُمَّ جَعَلۡنَا الشَّمۡسَ عَلَیۡہِ دَلِیۡلًا ﴿ۙ۴۵﴾

Have you not considered your Lord - how He extends the shadow, and if He willed, He could have made it stationary? Then We made the sun for it an indication.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے سائے کو کس طرح پھیلا دیا ہے؟ اگر چاہتا تو اسے ٹھہرا ہوا ہی کر دیتا پھر ہم نے آفتاب کو اس پر دلیل بنایا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلٰی رَبِّکَ
طرف اپنے رب کے
کَیۡفَ
کس طرح
مَدَّ
اس نے پھیلا دیا
الظِّلَّ
سائے کو
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
وہ چاہتا
لَجَعَلَہٗ
البتہ وہ بنا دیتا اسے
سَاکِنًا
ساکن/ٹھہرا ہوا
ثُمَّ
پھر
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
الشَّمۡسَ
سورج کو
عَلَیۡہِ
اس پر
دَلِیۡلًا
دلیل/راہ نما
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلٰی
طرف
رَبِّکَ
اپنے رب کی
کَیۡفَ
کس طرح
مَدَّ
اس نے پھیلا دیا ہے
الظِّلَّ
سائے کو
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
وہ چاہتا
لَجَعَلَہٗ
ضرور کردیتا اُسے
سَاکِنًا
ساکن
ثُمَّ
پھر
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
الشَّمۡسَ
سورج کو
عَلَیۡہِ
اُس پر
دَلِیۡلًا
دلیل
Translated by

Juna Garhi

Have you not considered your Lord - how He extends the shadow, and if He willed, He could have made it stationary? Then We made the sun for it an indication.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے سائے کو کس طرح پھیلا دیا ہے؟ اگر چاہتا تو اسے ٹھہرا ہوا ہی کر دیتا پھر ہم نے آفتاب کو اس پر دلیل بنایا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ دیکھتے نہیں کہ تمہارا پروردگار ! کسی طرح سایہ پھیلا دیتا ہے اگر وہ چاہتا تو اسے وہیں ساکن ہی رہنے دیتا پھر ہم نے سورج کو اس پر رہنمائی کرنے والا بنادیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے اپنے رب کونہیں دیکھاکہ اُس نے سائے کو کس طرح پھیلادیاہے؟ اور اگروہ چاہتاتواُسے ضرورساکن بنادیتاپھرہم نے سورج کواُس پردلیل بنایا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not turned your vision to your Lord, how He prolonged the shadow? And if He so willed, He would have made it stand still. Then We made the sun an indicator for it.

تو نے نہیں دیکھا اپنے رب کی طرف کیسے دراز کیا سایہ کو اور اگر چاہتا تو اس کو ٹھہرا رکھتا پھر ہم نے مقرر کیا سورج کو اس کا راہ بتلانے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے دیکھا نہیں اپنے رب (کی قدرت) کی طرف کہ وہ کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے اور اگر وہ چاہتا تو اس کو مستقل ٹھہرائے رکھتا پھر ہم نے سورج کو اس پر راہنما بنایا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have you not seen how your Lord lengthens out the shadow? Had He willed, He would have made it constant, but We have made the sun its pilot;

تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارا رب کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے؟ اگر وہ چاہتا تو اسے دائمی سایہ بنا دیتا ۔ ہم نے سورج کو اس پر دلیل 58 بنایا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے اپنے پروردگار ( کی قدرت ) کو نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح سائے کو پھیلا تا ہے؟ اور اگر وہ چاہتا تو اسے ایک جگہ ٹھہرا دیتا ۔ پھر ہم نے سورج کو اس کے لیے رہنما بنا دیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کیا تو نے اپنے مالک کی قدرت نہیں دیکھی اس نے سایہ کیونکر پھیلایا اور اگر وہ چاہتا تو سایہ ٹھیرا رکھتا (کبھی دھوپ نہ نکلتی پھر ہم نے سورج کو (نکال کر) سائے کو پہچان کی 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) بھلا تو نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کو نہیں دیکھا کہ وہ سائے کو کیسے پھیلا دیتے ہیں اور اگر وہ چاہتے تو اس کو ایک حالت پر ٹھہرا دیتے پھر ہم نے سورج کو اس (درازی وکوتاہی) پر ملامت مقرر فرمایا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے پروردگار کی (قدرت کی طرف) دیکھا کہ اس نے کس طرح سائے کو پھیلا دیا۔ اگر وہ چاہتا تو سائے کو ایک حالت پر ٹھہرائے رکھتا۔ پھر ہم نے سورج کو اس کا راستہ بتانے والا بنایا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بلکہ تم نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کو نہیں دیکھا کہ وہ سائے کو کس طرح دراز کر (کے پھیلا) دیتا ہے۔ اور اگر وہ چاہتا تو اس کو (بےحرکت) ٹھیرا رکھتا پھر سورج کو اس کا رہنما بنا دیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hast thou not observed thine lord-how He hath stretched out the shadow? And if He had willed He would have made it still. Then We have made the sun for it an indication.

کیا تو نے اپنے پروردگا رپر نظر نہیں کی کہ اس نے سایہ کو کیوں کر پھیلا دیا ہے ۔ اور اگر وہ چاہتا تو اسے ٹھہرایا ہوا رکھتا پھر ہم نے آفتاب کو اس پر ایک علامت مقرر کردیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے اپنے رب کی اس قدرت کی طرف نگاہ نہیں کی کہ کس طرح وہ سایہ کو پھیلا دیتا ہے اور اگر وہ چاہتا تو اس کو اسی طرح ساکن چھوڑ دیتا ۔ پھر ہم سورج کو اس پر ایک دلیل راہ بناتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب ) کیا آپ نے اپنے رب کی ( اس قدرت کی ) طرف نہیں دیکھا کہ اس نے کس طرح سائے کو ( لمبا کرکے ) پھیلا دیا ہے اور اگر وہ چاہتے تو اس کو ( بے حرکت ) ٹھہرائے رکھتے پھر ہم نے سورج کو اس ( سائے ) پر دلیل بنادیا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا تم نے اپنے رب کی قدرت کو نہیں دیکھا کہ وہ سائے کو کس طرح دراز کر کے پھیلا دیتا ہے اور اگر وہ چاہتا تو اس کو بےحرکت ٹھہرا رکھتا پھر سورج کو اس کا رہنما بنا دیتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے کس طرح پھیلا دیا سائے کو ؟ اگر وہ چاہتا تو اسے ہمیشہ ایک ہی حالت پر ٹھہرائے رکھتا پھر ہم نے سورج کو اس پر دلیل بنادیا

Translated by

Noor ul Amin

آپ دیکھتے نہیں کہ تمہارارب کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے اگر وہ چاہتا تو اسے وہیں ساکن رہنے دیتا پھر ہم نے سورج کو اس پر رہنما ئی کرنے والا بنادیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے محبوب! کیا تم نے اپنے رب کو نہ دیکھا ( ف۸۳ ) کہ کیسا پھیلا سایہ ( ف۸٤ ) اور اگر چاہتا تو اسے ٹھہرایا ہوا کردیتا ( ف۸۵ ) پھر ہم نے سورج کو اس پر دلیل کیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے اپنے رب ( کی قدرت ) کی طرف نگاہ نہیں ڈالی کہ وہ کس طرح ( دوپہر تک ) سایہ دراز کرتا ہے اور اگر وہ چاہتا تو اسے ضرور ساکن کر دیتا پھر ہم نے سورج کو اس ( سایہ ) پر دلیل بنایا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے اپنے پروردگار کی ( قدرت کی ) طرف نہیں دیکھا کہ اس نے سایہ کو کیونکر پھیلایا ہے؟ اور اگر وہ چاہتا تو اسے ( ایک جگہ ) ٹھہرا ہوا بنا دیتا ۔ پھر ہم نے سورج کو اس پر دلیل راہ بنایا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Hast thou not turned thy vision to thy Lord?- How He doth prolong the shadow! If He willed, He could make it stationary! then do We make the sun its guide;

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not seen that your Lord increases the shadow. Had He wanted He would have made it stationary], and has made the sun their guide.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have you not seen how your Lord spread the shadow. If He willed, He could have made it still -- but We have made the sun its guide.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you not considered (the work of) your Lord, how He extends the shade? And if He had pleased He would certainly have made it stationary; then We have made the sun an indication of it

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen how thy Lord hath spread the shade - And if He willed He could have made it still - then We have made the sun its pilot;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने अपने रब को नहीं देखा कि कैसे फैलाई छाया? यदि चाहता तो उसे स्थिर रखता। फिर हम ने सूर्य को उस का पता देने वाला बनाया,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے مخاطب) کیا تو نے اپنے پروردگار کی (اس قدرت) پر نظر نہیں کی اس نے سایہ کو کیوں کر (دور تک) پھیلایا ہے اور اگر وہ چاہتا تو اس کو ایک حالت پر ٹھیرایا ہوا رکھتا پھر ہم نے آفتاب کو اس (سایہ کی درازی اور کو تاہی) پر علامت مقرر کیا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” آپ نے دیکھا نہیں کہ آپ کا رب کس طرح سایہ پھیلاتا ہے ؟ اگر وہ چاہتا تو اسے ساکن کردیتا ہم نے سورج کو اس پر دلیل بنایا۔ (٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارا رب کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے ؟ اگر وہ چاہتا تو اسے دائمی سایہ بنا دیتا ۔ ہم نے سورج کو اس پر دلیل بنایا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب کیا تو نے اپنے رب کی طرف نظر نہیں کی کہ اس نے سایہ کو کیسے پھیلایا ہے، اور اگر وہ چاہتا تو اس کو ٹھہرا ہوا رکھتا، پھر ہم نے آفتاب کو اس پر علامت مقرر کیا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نے نہیں دیکھا اپنے رب کی طرف کیسے دراز کیا سایہ کو اور اگر چاہتا تو اس کو ٹھہرا رکھتا پھر ہم نے مقرر کیا سورج کو اس کا راہ بتلانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا اے مخاطب تو نے اپنے پروردگار کی قدرت پر نظر نہیں کی اس نے کس طرح سایہ کو پھیلایا اور دراز کیا اور اگر وہ چاہتا تو اس سایہ کو ایک ہی حالت پر ٹھہرائے رکھتا پھر ہم نے اس سایہ کے لئے آفتاب کو ایک علامت مقرر کیا