Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 49

سورة الفرقان

لِّنُحۡیِۦَ بِہٖ بَلۡدَۃً مَّیۡتًا وَّ نُسۡقِیَہٗ مِمَّا خَلَقۡنَاۤ اَنۡعَامًا وَّ اَنَاسِیَّ کَثِیۡرًا ﴿۴۹﴾

That We may bring to life thereby a dead land and give it as drink to those We created of numerous livestock and men.

تاکہ اس کے ذریعے سے مردہ شہر کو زندہ کر دیں اور اسے ہم اپنی مخلوقات میں سے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو پلاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِّنُحۡیِۦَ
تاکہ ہم زندہ کریں
بِہٖ
ساتھ اس کے
بَلۡدَۃً
شہر
مَّیۡتًا
مردہ کو
وَّنُسۡقِیَہٗ
اور ہم پلائیں
مِمَّا
ان میں سے جو
خَلَقۡنَاۤ
پیدا کیے ہم نے
اَنۡعَامًا
مویشی
وَّاَنَاسِیَّ
اور انسان
کَثِیۡرًا
بہت سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِّنُحۡیِۦَ
تاکہ ہم زندہ کریں
بِہٖ
اس کے ذریعے
بَلۡدَۃً
شہر کو
مَّیۡتًا
مردہ
وَّنُسۡقِیَہٗ
اور ہم پلائیں اُس کو
مِمَّا
اس میں سے جو
خَلَقۡنَاۤ
پیدا کیا ہم نے
اَنۡعَامًا
چوپایوں کو
وَّاَنَاسِیَّ
اور انسانوں کو
کَثِیۡرًا
بہت سے
Translated by

Juna Garhi

That We may bring to life thereby a dead land and give it as drink to those We created of numerous livestock and men.

تاکہ اس کے ذریعے سے مردہ شہر کو زندہ کر دیں اور اسے ہم اپنی مخلوقات میں سے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو پلاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ ہم اس پانی سے مردہ علاقے کو زندہ کردیں اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے جانوروں کو انسانوں کو سیراب کریں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ اُس کے ذریعے ہم مردہ شہرکوزندہ کریں اور اس میں سے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو پانی پلائیں جن کو ہم نے پیدا کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that We revive a dead land therewith and give drink to the many cattle and humans We have created.

کہ زندہ کردیں اس سے مرے ہوئے دیس کو اور پلائیں اس کو اپنے پیدا کئے ہوئے بہت سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ ہم زندہ کریں اس کے ذریعہ سے ُ مردہ زمین کو اور اس سے ہم سیراب کرتے ہیں اپنی مخلوق میں سے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

so that He may revive the dead land, and quench the thirst of many of His creatures from among beasts and men.

تاکہ ایک مردہ علاقے کو اس کے ذریعے زندگی بخشے اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے جانوروں اور انسانوں کو سیراب کرے ۔ 63

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تاکہ ہم اس کے ذریعے مردہ زمین کو زندگی بخشیں ، اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے مویشیوں اور انسانوں کو اس سے سیراب کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس لئے کہ ہم 11 اس کی وجہ سے مری ہوئی بستی کو زندہ کریں (وہاں کی زمین ترو تازہ ہوجاویض اور اپنی خلقت میں سے بہت سے جانوروں اور آدمیوں کو پلائیں سیراب 12 کریں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ ہم اس سے مردہ زمین میں جان ڈال دیں اور اپنی مخلوقات میں سے چارپایوں اور بہت سے آدمیوں کو سیراب کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ اس کے ذریعہ سے مردہ زمین میں جان ڈال دیں اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے چوپایوں اور بہت سے آدمیوں کو اس سے سیراب کریں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ اس سے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ کردیں اور پھر اسے بہت سے چوپایوں اور آدمیوں کو جو ہم نے پیدا کئے ہیں پلاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That We may quicken thereby a dead land, and We give drink thereof to that which We have created of cattle and human beings many.

تاکہ ہم اس کے ذریعہ سے مرادہ پستی میں جان ڈال دیں اور اپنے پیدا کئے ہوؤں میں سے بکثرت مویشیوں اور انسانوں کو سیراب کردیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہ اس سے مردہ زمین کو از سر نو زندہ کریں اور اس کو پلائیں اپنی مخلوقات میں سے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ اس کے ذریعے سے مردہ زمین میں جان ڈال دیں اور پھر ہم یہ ( بارش کا پانی ) اپنی مخلوقات میں سے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو پلا ( کر سیراب کر ) تے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تاکہ اس سے مردہ زمین کو زندہ کردیں اور پھر ہم اسے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو جو ہم نے پیدا کیے ہیں پلاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ زندہ کردیں ہم اس کے ذریعے کسی مردہ پڑی ہوئی زمین کو اور تاکہ اس طرح ہم سیرابی کا بندوبست کریں اپنی مخلوق میں سے بہت سے جانوروں اور انسانوں کے لیے

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ ہم اس پانی سے مردہ علاقے کو زندہ کردیں اور انہی مخلوق میں سے بہت سے جانوروں اور انسانوں کو سیراب کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ ہم اس سے زندہ کریں کسی مردہ شہر کو ( ف۸۹ ) اور اسے پلائیں اپنے بنائے ہوئے بہت سے چوپائے اور آدمیوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ اس کے ذریعے ہم ( کسی بھی ) مُردہ شہر کو زندگی بخشیں اور ( مزید یہ کہ ) ہم یہ ( پانی ) اپنے پیدا کئے ہوئے بہت سے چوپایوں اور ( بادیہ نشین ) انسانوں کو پلائیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم اس ( پانی ) کو طرح طرح سے لوگوں کے درمیان تقسیم کرتے ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں مگر اکثر لوگوں نے ناشکری کے سوا ہر بات سے انکار کر دیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That with it We may give life to a dead land, and slake the thirst of things We have created,- cattle and men in great numbers.

Translated by

Muhammad Sarwar

to revive the barren land and provide water for many creatures, cattle, and people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That We may give life thereby to a dead land, and We give to drink thereof many of the cattle and men that We have created.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That We may give life thereby to a dead land and give it for drink, out of what We have created, to cattle and many people.

Translated by

William Pickthall

That We may give life thereby to a dead land, and We give many beasts and men that We have created to drink thereof.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि हम उस के द्वारा निर्जीव भू-भाग को जीवन प्रदान करें और उसे अपने पैदा किए हुए बहुत-से चौपायों और मनुष्यों को पिलाएँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس کے ذریعہ سے مردہ زمین میں جان ڈال دیں اور اپنی مخلوقات میں سے بہت سے چارپایوں اور بہت سے آدمیوں کو سیراب کردیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ ہم اس پانی سے مردہ علاقے کو زندہ کریں اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے جانوروں اور انسانوں کو سیراب کریں اس سلسلہ کو ہم باربار ان کے سامنے لاتے ہیں۔ (٤٩ )

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تاکہ ایک مردہ علاقے کو اس کے ذریعے زندگی بخشے اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے جانوروں اور انسانوں کو سیراب کرے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ ہم اس کے ذریعے مردہ زمین میں جان ڈال دیں، اور تاکہ یہ پانی ہم اپنی مخلوق میں سے چار پایوں کو اور بہت سے انسانوں کو پلا دیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہ زندہ کردیں اس سے مرے ہوئے دیس کو اور پلائیں اس کو اپنے پیدا کیے ہوئے بہت سے چوپایوں اور آدمیوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تاکہ اس کے ذریعہ سے مری ہوئی زمین میں جان ڈال دیں اور اپنی مخلقات میں سے بہت سے چوپائوں اور بہت سے آدمیوں کو اس پانی سے سیراب کریں