Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 53

سورة الفرقان

وَ ہُوَ الَّذِیۡ مَرَجَ الۡبَحۡرَیۡنِ ہٰذَا عَذۡبٌ فُرَاتٌ وَّ ہٰذَا مِلۡحٌ اُجَاجٌ ۚ وَ جَعَلَ بَیۡنَہُمَا بَرۡزَخًا وَّ حِجۡرًا مَّحۡجُوۡرًا ﴿۵۳﴾

And it is He who has released [simultaneously] the two seas, one fresh and sweet and one salty and bitter, and He placed between them a barrier and prohibiting partition.

اور وہی ہے جس نے دو سمندر آپس میں ملا رکھے ہیں یہ ہے میٹھا اور مزیدار اور یہ ہے کھاری کڑوا اور ان دونوں کے درمیان ایک حجاب اور مضبوط اوٹ کردی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
مَرَجَ
ملا دیا
الۡبَحۡرَیۡنِ
دو سمندروں کو
ہٰذَا
یہ
عَذۡبٌ
میٹھا ہے
فُرَاتٌ
خوش مزہ
وَّہٰذَا
اور یہ
مِلۡحٌ
نمکین ہے
اُجَاجٌ
کڑوا
وَجَعَلَ
اور اس نے بنا دیا
بَیۡنَہُمَا
ان دونوں کے درمیان
بَرۡزَخًا
ایک پردہ
وَّحِجۡرًا
اور ایک آڑ
مَّحۡجُوۡرًا
مضبوط
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی
الَّذِیۡ
جس نے
مَرَجَ
ملا دیا
الۡبَحۡرَیۡنِ
دو سمندروں کو
ہٰذَا
یہ
عَذۡبٌ
میٹھا ہے
فُرَاتٌ
پیاس بجھانے والا
وَّہٰذَا
اور یہ
مِلۡحٌ
نمکین
اُجَاجٌ
کڑوا
وَجَعَلَ
اور اس نے کردی
بَیۡنَہُمَا
ان دونوں کے درمیان
بَرۡزَخًا
ایک پردہ
وَّحِجۡرًا
اور آڑ
مَّحۡجُوۡرًا
مضبوط
Translated by

Juna Garhi

And it is He who has released [simultaneously] the two seas, one fresh and sweet and one salty and bitter, and He placed between them a barrier and prohibiting partition.

اور وہی ہے جس نے دو سمندر آپس میں ملا رکھے ہیں یہ ہے میٹھا اور مزیدار اور یہ ہے کھاری کڑوا اور ان دونوں کے درمیان ایک حجاب اور مضبوط اوٹ کردی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہی تو ہے جس نے دو سمندروں کو ملا رکھا ہے جن میں سے ایک کا پانی لذیذ و شیریں ہے اور دوسرے کا کھاری کڑوا۔ پھر ان کے درمیان ایک پردہ اور سخت روک کھڑی کردی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملا دیایہ میٹھا ہے، پیاس بجھانے والاہے اوریہ نمکین، کڑوا ہے اور اُس نے دونوں کے درمیان ایک پردہ اور مضبوط آڑکردی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who joined the two seas - this is sweat, very sweat, and this is bitter, very bitter - and made between them a buffer and a barrier, prohibited (to cross).

اور وہی ہے جس نے ملے ہوئے چلائے دو دریا یہ میٹھا ہے پیاس بجھانے والا اور یہ کھاری ہے کڑوا اور رکھا ان دونوں کے بیچ پردہ اور آڑ روکی ہوئی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے (اللہ) جس نے دو دریا چلا دیے یہ میٹھا ہے نہایت خوش ذائقہ اور یہ کھاری ہے نہایت کڑوا اور ان دونوں کے درمیان اس نے ایک پردہ اور مضبوط آڑ بنا رکھی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And it is He, Who has let loose the two seas, one palatable and sweet, the other bitter and saltish, and there is a partition between them, which is an insurmountable barrier.

اور وہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملا رکھا ہے ۔ ایک لذیذ و شیریں ، دوسرا تلخ و شور ۔ اور دونوں کے درمیان ایک پردہ حائل ہے ۔ ایک رکاوٹ ہے جو انہیں گڈ مڈ ہونے سے روکے ہوئے ہے ۔ 68

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہی ہے جس نے دریاؤں کو اس طرح ملا کر چلایا ہے کہ ایک میٹھا ہے جس سے تسکین ملتی ہے ، اور ایک نمکین ہے ، سخت کڑوا ۔ اور ان دونوں کے درمیان ایک آڑ اور ایسی رکاوٹ حائل کردی ہے جس کو ( دونوں میں سے ) کوئی عبور نہیں کرسکتا ۔ ( ١٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہی خدا ہے جس نے دو دریائوں کو ملا کر بہایا ایک تو میٹھا ہے خوب میٹھا (یا پیاس بجھانے والا) اور دوسرا کھاری بہت کھاری (یا کڑوا) اور دونوں کے بیچ میں (ظاہری یا اپنی قدرت کی) ایک آرزومضبوط روک 1 بتائی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی ذات ہے جس نے دو دریاؤں (کے پانی) کو (صورۃ) ملادیا۔ ایک (کاپانی) میٹھا ہے پیاس بجھانے والا اور ایک (کا) شور (اور) تلخ ہے اور ان دونوں کے درمیان ایک آڑ اور مضبوط اوٹ بنادی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے دو دریائوں کو ملا کر چلایا۔ ان میں سے ایک کا پانی میٹھا ‘ پیاس بجھانے والا اور ایک کھاری کڑوا پانی اور ان دونوں کے درمیان ایک پردہ اور ایک مضبوط آڑ بنادی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جس نے دو دریاؤں کو ملا دیا ایک کا پانی شیریں ہے پیاس بجھانے والا اور دوسرے کا کھاری چھاتی جلانے والا۔ اور دونوں کے درمیان ایک آڑ اور مضبوط اوٹ بنادی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is He who hath mixed the two seas: this, sweet ond thirst quenching; that, saltish ond bitter; and hath placed between the twain a barrier and a great partition complete.

اور وہ ہی (اللہ) ہے جس نے دو دریاؤں کو ملایا ایک شیریں تسکین بخش ہے اور ایک کھاری اور تلخ ہے اور دونوں کے درمیان ایک حجاب اور ایک مانع قوی رکھ دیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے ملایا دو دریاؤں کو ۔ ایک کا پانی شیریں اور خوشگوار اور دوسرے کا نہایت شور وتلخ اور ان کے درمیان اس نے ایک پردہ اور ایک مضبوط بند کھڑا کردیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ وہی تو ہے جس نے دو دریاؤں کو آپس میں ( صورتاً ) ملادیا یہ ( ایک دریا کا پانی ) میٹھا اور تسکین دینے والا ہے اور یہ ( دوسرے دریا کا پانی ) نمکین اور کڑوا ( کھارا ) ہے اور ان کے درمیان ایک ( نظر نہ آنے والی ) آڑ اور ایک مضبوط رکاوٹ بنادی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی تو ہے جس نے دو دریائوں کو ملا دیا ایک کا پانی شیریں ہے پیاس بجھانے والا اور دوسرے کا کھاری چھاتی جلانے والا اور دونوں کے درمیان ایک آڑ اور مضبوط اوٹ بنا دی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہی تو ہے جس نے ملا رکھا ہے دو سمندروں کو اس حیرت انگیز اور پُر حکمت طریقے سے کہ ان میں سے ایک تو نہایت لذیذ و شیریں اور دوسرا انتہائی تلخ و شور اور دونوں کے درمیان اس نے حائل کر رکھا ہے اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے ایک عظیم الشان پردہ اور ایک نہایت ہی مضبوط اور مستحکم آڑ

Translated by

Noor ul Amin

اور وہی توہے جس نے دو سمندروں کو ملا رکھا ہے ایک کاپانی لذیذو شیریں ہے اور دوسرے کا کھاری وکڑوا ، پھر اس نے دونوں کے درمیان ایک پر دہ اور ایک رکاوٹ کھڑی کردی ہےجو ان کو ملنے نہیں دیتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جس نے ملے ہوئے رواں کیے دو سمندر یہ میٹھا ہے نہایت شیریں اور یہ کھاری ہے نہایت تلخ اور ان کے بیچ میں پردہ رکھا اور روکی ہوئی آڑ ( ف۹۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جس نے دو دریاؤں کو ملا دیا ۔ یہ ( ایک ) میٹھا نہایت شیریں ہے اور یہ ( دوسرا ) کھاری نہایت تلخ ہے ۔ اور اس نے ان دونوں کے درمیان ایک پردہ اور مضبوط رکاوٹ بنا دی

Translated by

Hussain Najfi

اور وہی ہے جس نے دو دریاؤں کو ملا دیا ۔ یہ ( ایک ) میٹھا نہایت شیریں ہے اور یہ ( دوسرا ) کھاری نہایت تلخ ہے ۔ اور اس نے ان دونوں کے درمیان ایک پردہ اور مضبوط رکاوٹ بنا دی

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who has let free the two bodies of flowing water: One palatable and sweet, and the other salt and bitter; yet has He made a barrier between them, a partition that is forbidden to be passed.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has joined the two seas; one palatable and sweet, the other bitterly salty and has established a barrier between them as a partition.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And it is He Who has let free the two seas, this is palatable and sweet, and that is salty and bitter; and He has set a barrier and a complete partition between them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who has made two seas to flow freely, the one sweet that subdues thirst by its sweetness, and the other salt that burns by its saltness; and between the two He has made a barrier and inviolable obstruction.

Translated by

William Pickthall

And He it is Who hath given independence to the two seas (though they meet); one palatable, sweet, and the other saltish, bitter; and hath set a bar and a forbidding ban between them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जिस ने दो समुद्रों को मिलाया। यह स्वादिष्ट और मीठा है और यह खारी और कडुआ। और दोनों के बीच उस ने एक परदा डाल दिया है और एक पृथक करने वाली रोक रख दी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(آگے پھر عود ہے دلائل توحید کی طرف سے) اور وہ ایسا ہے جس نے دریاؤں کو ( صورةً ) ملایا جن میں ایک (کا پانی) تو شیریں تسکین بخش ہے اور ایک (کا پانی) شور تلخ ہے اور ان کے درمیان میں اپنی قدرت سے) ایک حجاب اور ایک مانع قوی رکھ دیا۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہی ہے جس نے دوسمندروں کو ملارکھا ہے ایک لذیذ اور میٹھا اور دوسرا تلخ اور کڑوا ہے۔ دونوں کے درمیان ایک پردہ حائل ہے۔ جو انہیں خلط ملط ہونے سے روکے ہوئے ہے۔ “ (٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملا رکھا ہے۔ ایک لذیذ و شیریں ، دوسرا تلخ و شور اور دونوں کے درمیان ایک پردہ حائل ہے۔ ایک رکاوٹ ہے جو انہیں گڈ مڈ سے روکے ہوئے ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ ایسا ہے جس نے دو دریاؤں کو ملایا جن میں یہ میٹھا ہے پیاس بجھانے والا ہے، اور یہ شور ہے کڑوا ہے، ان کے درمیان میں ایک حجاب بنا دیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے جس نے ملے ہوئے چلائے دو دریا یہ میٹھا ہے پیاس بجھانے والا اور یہ کھاری ہے کڑوا اور رکھا ان دونوں کے بیچ پردہ اور آڑ روکی ہوئی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہی ہے جس نے دو دریائوں کو ملا کر چلایا ایک کا پانی ان میں سے شیریں ہے پیاس کو بجھانے والا اور دوسرے کا پانی ان میں سے کھاری ہے سخت کڑوا اور ان دونوں دریائوں کے درمیان ایک پردہ اور ایک مضبوط آڑ کردی