71 This verse (56) was meant to comfort the Holy Prophet and to warn the disbelievers who opposed him and obstructed his work, as if to say, "Your duty is only to convey the Message of good news to the people and to warn them of the consequences of disbelief: you are not responsible as to whether they accept .your Message or reject it, or to reward the Believers and punish the disbelievers."
Such... words occur in the Qur'an at other places also and are obviously directed to the disbelievers, as if to say, "The Message of the Prophet is meant to reform the people without any tinge of selfishness. As he does not force the people to accept his Message, there is no reason why you should feel offended. If you accept the Message, it will be for your own good, and if you reject it, you will be harming yourselves alone. For after conveying the Message, he is relieved of his duty and responsibility; then the matter will be between you and Us."
Although this is a very simple and clear interpretation of verse 56 (and of similar other verses), yet some people erroneously conclude from it that the only duty and responsibility of the Prophet is to convey the Message and nothing else. They forget that the Qur'an has stressed over and over again that the Prophet is not only a giver of good news to the Believers but he is also their teacher, their lawgiver, judge and guide, a purifier of their morals and a model of life for them, and that every word which he utters is law which they have to obey and follow willingly in all walks of life and for all times to come. Show more
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :71
یعنی تمہارا کام نہ کسی ایمان لانے والے کو جزا دینا ہے ، نہ کسی انکار کرنے والے کو سزا دینا ۔ تم کسی کو ایمان کی طرف کھینچ لانے اور انکار سے زبردستی روک دینے پر مامور نہیں کیے گئے ہو ۔ تمہاری ذمہ داری اس سے زیادہ کچھ نہیں کہ جو راہ راست قبول کرے اسے انجام نیک کی... بشارت دے دو ، اور جو اپنی بد راہی پر جما رہے اس کو اللہ کی پکڑ سے ڈرا دو ۔
اس طرح کے ارشادات قرآن مجید میں جہاں بھی آئے ہیں ان کا اصل روئے سخن کفار کی طرف ہے ، اور مقصد دراصل ان کو یہ بتانا ہے کہ نبی ایک بے غرض مصلح ہے جو خلق خدا کی بھلائی کے لیے خدا کا پیغام پہنچاتا ہے اور انہیں ان کے انجام کا نیک و بد بتا دیتا ہے ۔ وہ تمہیں زبردستی تو اس پیغام کے قبول کرنے پر مجور نہیں کرتا کہ تم خواہ مخواہ اس پر بگڑنے اور لڑنے پر تل جاتے ہو ۔ تم مانو گے تو اپنا ہی بھلا کرو گے ، اسے کچھ نہ دے دو گے ۔ نہ مانو گے تو اپنا نقصان کرو گے ، اس کا کچھ نہ بگاڑو گے ۔ وہ پیغام پہنچا کر سبکدوش ہو چکا ، اب تمہارا معاملہ ہم سے ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس بات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بسا اوقات لوگ اس غلط فہمی میں پڑ جاتے ہیں کہ مسلمانوں کے معاملے میں بھی نبی کا کام بس خدا کا پیغام پہنچا دینے اور انجام نیک کا مژدہ سنا دینے تک محدود ہے ۔ حالانکہ قرآن جگہ جگہ اور بار بار تصریح کرتا ہے کہ مسلمانوں کے لیے نبی صرف مبشر ہی نہیں ہے بلکہ معلم اور مزکی اور نمونہ عمل بھی ہے ، حاکم اور قاضی اور امیر مطاع بھی ہے ، اور اس کی زبان سے نکلا ہوا ہر فرمان ان کے حق میں قانون کا حکم رکھتا ہے جس کے آگے ان کو دل کی پوری رضا مندی سے سر تسلیم خم کرنا چاہیے ۔ لہٰذا سخت غلطی کرتا ہے وہ شخص جو : مَا عَلَی الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلَاغ ۔ اور ۔ مَٓا اَرْسَلْنٰکَ اَلَّا مُبَشِّراً وَّ نَذِیْراً ، اور اسی مضمون کی دوسری آیات کو نبی اور اہل ایمان کے باہمی تعلق پر چسپاں کرتا ہے ۔ Show more