Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 57

سورة الفرقان

قُلۡ مَاۤ اَسۡئَلُکُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ اَجۡرٍ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اَنۡ یَّتَّخِذَ اِلٰی رَبِّہٖ سَبِیۡلًا ﴿۵۷﴾

Say, "I do not ask of you for it any payment - only that whoever wills might take to his Lord a way."

کہہ دیجئے کہ میں قرآن کے پہنچانے پر تم سے کوئی بدلہ نہیں چاہتا مگر جو شخص اپنے رب کی طرف راہ پکڑنا چاہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
مَاۤ
نہیں
اَسۡئَلُکُمۡ
میں مانگتا تم سے
عَلَیۡہِ
اس پر
مِنۡ اَجۡرٍ
کوئی اجر
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جو
شَآءَ
چاہے
اَنۡ
کہ
یَّتَّخِذَ
وہ بنا لے
اِلٰی رَبِّہٖ
طرف اپنے رب کے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
مَاۤ اَسۡئَلُکُمۡ
نہیں میں مانگتا تم سے
عَلَیۡہِ
اس پر
مِنۡ اَجۡرٍ
کوئی بدلہ
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جو
شَآءَ
چاہے
اَنۡ
یہ کہ
یَّتَّخِذَ
اختیار کر لے
اِلٰی
طرف
رَبِّہٖ
اپنے رب کی
سَبِیۡلًا
راستہ
Translated by

Juna Garhi

Say, "I do not ask of you for it any payment - only that whoever wills might take to his Lord a way."

کہہ دیجئے کہ میں قرآن کے پہنچانے پر تم سے کوئی بدلہ نہیں چاہتا مگر جو شخص اپنے رب کی طرف راہ پکڑنا چاہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : کہ میں اس (تبلیغ) پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ میری اجرت بس یہی ہے کہ جس کا جی چاہے اپنے پروردگار کا راستہ اختیار کرے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ میں اس کا تم سے کوئی بدلہ نہیں مانگتامگر یہ کہ جوچاہے اپنے رب کی طرف راستہ اختیار کرلے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, &I do not demand from you any fee except that whoever so wills should adopt a way to his Lord.

تو کہہ میں نہیں مانگتا تم سے اس پر کچھ مزدوری مگر جو کوئی چاہئے کہ پکڑ لے اپنے رب کی طرف راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہہ دیجیے کہ میں تم سے اس پر کچھ اجر نہیں مانگتا سوائے اس کے کہ جو چاہے اپنے رب کا راستہ اختیار کرے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان سے کہہ دو کہ ” میں اس کام پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا ، میری اجرت بس یہی ہے کہ جس کا جی چاہے وہ اپنے رب کا راستہ اختیار کر لے ۔ 71الف ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : میں اس کام پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا ہاں جو شخص یہ چاہے کہ اپنے رب تک پہنچنے کا راستہ اختیار کرلے ( تو یہی میری اجرت ہے )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر کہ دے میں تم سے اس خوشخبری سنانے اور ڈرانے پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا کہ جس کا جی چاہے وہ اپنے مالک تک پہنچنے کا رستہ کرے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا ہاں جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف (جانے کا) راستہ اختیار کرے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجیے کہ میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا، (میں تو صرف یہ چاہتا ہوں کہ) جو چاہے اپنے پروردگار تک پہنچنے کا راستہ بنالے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میں تم سے اس (کام) کی اجرت نہیں مانگتا، ہاں جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف جانے کا رستہ اختیار کرے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou. ask of you no hire for this, save that whosoever will may take unto his Lord a way.

آپ کہہ دیجیے کہ میں تم سے کوئی معاوضہ تو مانگتا نہیں ۔ ہاں (یہ البتہ چاہتا ہوں کہ) جو کوئی چاہے اپنے پروردگار تک راستہ اختیار کرلے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم کہہ دو کہ میں تم سے اس کا کوئی صلہ نہیں مانگ رہا ہوں ، بس یہ ہے کہ جس کا جی چاہے وہ اپنے رب تک پہنچانے والی راہ اختیار کرے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ میں تم سے اس ( کارِ تبلیغ ) کا کوئی معاوضہ نہیں مانگتا ، ہاں مگر جو شخص چاہے وہ اپنے رب تک ( پہنچنے کا ) راستہ اختیار کرلے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ میں تم سے اس کام کی اجرت نہیں مانگتا ‘ ہاں جو شخص چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا رستہ اختیار کرے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان سے کہو کہ میں تم سے تبلیغ حق کے اس کام پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا مگر یہ کہ جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کرلے

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہیے کہ میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتامیری اجرت یہی ہے کہ جس کاجی چاہےاپنے رب کا راستہ اختیارکرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ میں اس ( ف۱۰۱ ) پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا مگر جو چاہے کہ اپنے رب کی طرف راہ لے ، ( ف۱۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیجئے کہ میں تم سے اس ( تبلیغ ) پر کچھ بھی معاوضہ نہیں مانگتا مگر جو شخص اپنے رب تک ( پہنچنے کا ) راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے ( کرلے )

Translated by

Hussain Najfi

آپ فرما دیجئے کہ میں تم سے اس ( تبلیغ ) پر کچھ بھی معاوضہ نہیں مانگتا مگر جو شخص اپنے رب تک ( پہنچنے کا ) راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے ( کرلے )

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "No reward do I ask of you for it but this: that each one who will may take a (straight) Path to his Lord."

Translated by

Muhammad Sarwar

Tell them, "I ask no recompense for my preaching to you, except the fact that whoever wants should choose the way of God."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "No reward do I ask of you for this, save that whosoever wills may take a path to his Lord."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: I do not ask you aught in return except that he who will, may take the way to his Lord.

Translated by

William Pickthall

Say: I ask of you no reward for this, save that whoso will may choose a way unto his Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "मैं इस काम पर तुम से कोई बदला नहीं माँगता सिवाय इस के कि जो कोई चाहे अपने रब की ओर ले जाने वाला मार्ग अपना ले।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجیئے کہ میں تم میں سے اس (تبلیغ) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا ہاں جو شخص یوں چاہے کہ اپنے رب تک (پہنچنے کا راستہ) اختیار کرلے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان سے فرما دیں کہ میں اس کام پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ میرا صلہ یہی ہے کہ جس کا جی چاہے وہ اپنے رب کا راستہ اختیار کرلے۔ (٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہہ دو کہ میں اس کام پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا ، میری اجرت بس یہی ہے کہ جس کا جی چاہے اوہ اپنے رب کا راستہ اختیار کر لے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ میں تم سے اس پر کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا ہاں جو شخص یہ چاہے کہ اپنے رب کی طرف راستہ اختیار کرلے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ میں نہیں مانگتا تم سے اس پر کچھ مزدوری مگر جو کوئی چاہے کہ پکڑ لے اپنے رب کی طرف راہ  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ ان لوگوں سے کہہ دیجئے کہ میں اس تبلیغ پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا لیکن ہاں جو چاہے اپنے رب تک پہونچنے کا راستہ اختیار کرے