Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 60

سورة الفرقان

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمُ اسۡجُدُوۡا لِلرَّحۡمٰنِ قَالُوۡا وَ مَا الرَّحۡمٰنُ ٭ اَنَسۡجُدُ لِمَا تَاۡمُرُنَا وَ زَادَہُمۡ نُفُوۡرًا ﴿٪ٛ۶۰﴾  3

And when it is said to them, "Prostrate to the Most Merciful," they say, "And what is the Most Merciful? Should we prostrate to that which you order us?" And it increases them in aversion.

ان سے جب بھی کہا جاتا ہے کہ رحمان کو سجدہ کرو تو جواب دیتے ہیں رحمان ہے کیا؟ کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کا تو ہمیں حکم دے رہا ہے اور اس ( تبلیغ ) نے ان کی نفرت میں مزید اضافہ کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ اِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمُ
انہیں
اسۡجُدُوۡا
سجدہ کرو
لِلرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کو
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
وَمَا
اور کیا ہے
الرَّحۡمٰنُ
رحمن
اَنَسۡجُدُ
کیا ہم سجدہ کریں
لِمَا
اسے جو
تَاۡمُرُنَا
تم حکم دیتے ہو ہمیں
وَزَادَہُمۡ
اور اس نے زیادہ کیا انہیں
نُفُوۡرًا
نفرت میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ اِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمُ
اُن کے لیے
اسۡجُدُوۡا
سجدہ کرو
لِلرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کو
قَالُوۡا
تو وہ کہتے ہیں
وَمَا
اور کیا ہے
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن
اَنَسۡجُدُ
کیا ہم سجدہ کریں
لِمَا
جس کے لیے
تَاۡمُرُنَا
تم حکم دیتے ہوہمیں
وَزَادَہُمۡ
اور اس بات نے اضافہ کیا اُن کے
نُفُوۡرًا
بدکنے کو
Translated by

Juna Garhi

And when it is said to them, "Prostrate to the Most Merciful," they say, "And what is the Most Merciful? Should we prostrate to that which you order us?" And it increases them in aversion.

ان سے جب بھی کہا جاتا ہے کہ رحمان کو سجدہ کرو تو جواب دیتے ہیں رحمان ہے کیا؟ کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کا تو ہمیں حکم دے رہا ہے اور اس ( تبلیغ ) نے ان کی نفرت میں مزید اضافہ کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب انھیں کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں کہ رحمن کیا ہوتا ہے ؟ کیا ہم اس کو سجدہ کریں جس کا تو ہمیں حکم دیتا ہے ؟ اور (یہ دعوت) ان کی نفرت میں مزید اضافہ کردیتی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ان سے کہاجاتاہے رحمن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں کہ رحمن کیاہے؟کیاہم اُسے سجدہ کریں جس کے لیے تم ہمیں حکم دیتے ہو؟ اوراس بات نے اُن کے بدکنے میں اوراضافہ کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when it is said to them, &Prostrate to the Rahman (the Most Merciful),|" they say |"What is Rahman? Shall we prostrate to that to which you direct us?|" And it increases nothing in them except aversion.

اور جب کہئے ان سے سجدہ کرو رحمن کو کہیں رحمن کیا ہے کیا سجدہ کرنے لگیں ہم جس کو تو فرمائے اور بڑھ جاتا ہے ان کا بدکنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان سے کہا جاتا ہے سجدہ کرو رحمن کو تو وہ کہتے ہیں کہ رحمن کون ہے کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کے لیے تم ہمیں حکم دے رہے ہو اور اس نے بڑھا دیا انہیں نفرت میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ اس رحمان کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں ” رحمان کیا ہوتا ہے؟ کیا بس جسے تو کہہ دے اسی کو ہم سجدہ کرتے پھریں؟ 73 ” یہ دعوت ان کی نفرت میں الٹا اور اضافہ کر دیتی ہے ۔ 74 ؏ 5 السجدة

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تو یہ کہتے ہیں کہ : رحمن کیا ہوتا ہے؟ کیا جسے بھی تم کہہ دو ، ہم اسے سجدہ کیا کریں؟ ( ٢٠ ) اور اس بات سے وہ اور زیادہ بدکنے لگتے ہیں ۔ ( ٢١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان کافروں سے کہا جاتا ہے رحمٰن (یعنی خدا کو) سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمٰن کون ہے کیا تو جس کو کہے اس کو ہم سجدہ کریں ورنہ جان نہ پچان اور رحمٰن کا نام لینے سے ان کی نفرت اور بڑھ جاتی ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس بڑے مہربان (رحمن) کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں کہ بڑا مہربان (رحمن) کیا چیز ہے۔ کیا ہم اس کو سجدہ کرنے لگیں جس (کو سجدہ کرنے) کو تم ہم کو کہتے ہو۔ اور ان کو اور زیادہ نفرت بڑھتی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تو وہ کہتے ہیں رحمن کیا ہے ؟ کیا ہم اس کو ہی سجدہ کرنے لگیں جس کو تم کہو گے ؟ یہ سجدہ کا حکم ان کی نفرت کو اور بڑھا دیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان (کفار) سے کہا جاتا ہے کہ رحمٰن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمٰن کیا؟ کیا جس کے لئے تم ہم سے کہتے ہو ہم اس کے آگے سجدہ کریں اور اس سے بدکتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it is said unto them: prostrate yourselves unto the Compassionate, they say: and what is the Compassionate? Shall we prostrate ourselves unto that which thou commandest us? And it increaseth in them aversion.

اور ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدائے) رحمن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں کہ رحمن ہے کیا چیز ؟ ۔ کیا ہم اسے سجدہ کرنے لگیں گے جس کے لئے تم ہمیں حکم دو گے اور انہیں اور زیادہ نفرت ہوگئی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ خدائے رحمٰن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں: رحمٰن کیا ہے؟ کیا ہم اس چیز کو سجدہ کریں ، جس کا حکم تم ہمیں دیتے ہو؟ اور یہ چیز ان کی نفرت کو اور بڑھاتی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان ( کفار ) سے کہا جاتا ہے کہ رحمان کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں اور رحمان کیا چیز ہے؟ کیا ہم اس کو سجدہ کریں جس کے لیے تم ہم سے کہتے ہو؟ اور ( یہ بات ) ان کی نفرت ( وبے زاری ) کو بڑھادیتی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب ان کفار سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمن کیا ہے ؟ کیا ہم اس کو سجدہ کرنے لگیں جس کے لیے تو کہے اس پر ان کا بدکنا اور بڑھ جاتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کی بدبختی کا یہ عالم ہے کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ سجدہ ریز ہوجاؤ تم اس خدائے مہربان کے آگے تو یہ پوری ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ رحمان کیا ہوتا ہے ؟ کیا ہم ہر ایسی چیز کے آگے سجدہ ریز ہوجایا کریں جس کا آپ ہمیں حکم دیں اور اس طرح سے ان کی نفرت ہی میں اضافہ ہوتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب انہیں کہاجاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کروتوکہتے ہیں رحمن کیا ہے ؟ کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کاتوہمیں حکم دیتا ہے اور ان کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان سے کہا جائے ( ف۱۰۹ ) رحمن کو سجدہ کرو کہتے ہیں رحمن کیا ہے ، کیا ہم سجدہ کرلیں جسے تم کہو ( ف۱۱۰ ) اور اس حکم نے انھیں اور بدکنا بڑھایا ( ف۱۱۱ ) السجدة ۔ ۷

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم رحمان کو سجدہ کرو تو وہ ( منکرینِ حق ) کہتے ہیں کہ رحمان کیا ( چیز ) ہے؟ کیا ہم اسی کو سجدہ کرنے لگ جائیں جس کا آپ ہمیں حکم دے دیں اور اس ( حکم ) نے انہیں نفرت میں اور بڑھا دیا

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم رحمان کو سجدہ کرو تو وہ ( منکرینِ حق ) کہتے ہیں کہ رحمان کیا ( چیز ) ہے؟ کیا ہم اسی کو سجدہ کرنے لگ جائیں جس کا آپ ہمیں حکم دے دیں اور اس ( حکم ) نے انہیں نفرت میں اور بڑھا دیا

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When it is said to them, "Prostrate to (Allah) Most Gracious!", they say, "And what is (Allah) Most Gracious? Shall we prostrate to that which thou commandest us?" And it increases their flight (from the Truth).

Translated by

Muhammad Sarwar

When they are told to prostrate themselves before the Beneficent God, they say, "Who is the Beneficent God? Why should we prostrate ourselves before the one whom you have commanded us to?" This only increases their rebelliousness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when it is said to them: "Prostrate yourselves to Ar-Rahman!" They say: "And what is Ar-Rahman Shall we fall down in prostration to that which you command us" And it increases in them only aversion.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it is said to them: Prostrate to the Beneficent Allah, they say: And what is the Allah of beneficence? Shall we prostrate to what you bid us? And it adds to their aversion.

Translated by

William Pickthall

And when it is said unto them: Prostrate to the Beneficent! they say: And what is the Beneficent? Are we to prostrate to whatever thou (Muhammad) biddest us? And it increaseth aversion in them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन लोगों से जब कहा जाता है कि "रहमान को सजदा करो" तो वे कहते हैं, "और रहमान क्या होता है? क्या जिसे तू हम से कह दे उसी को हम सजदा करने लगें?" और यह चीज़ उन की घृणा को और बढ़ा देती है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان (کافروں) سے کہا جاتا ہے کہ رحمٰن کو سجدہ کرو تو (بوجہ جہل وعناد کے) کہتے ہیں کہ رحمٰن کیا چیز ہے کیا ہم اس کو سجدہ کرنے لگیں جس کو تم سجدہ کرنے کے لیے ہم کو کہو گے اور اس سے ان کو اور زیادہ نفرت ہوتی ہے۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ اس رحمان کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں الرّحمان کون ہوتا ہے ؟ کیا جسے تو کہہ دے اسی کو ہم سجدہ کرتے پھریں ؟ الرّحمان کی طرف بلایاجائے تو ان کی نفرت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ “ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ اس رحمن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمٰن کیا ہوتا ہے ؟ کیا بس جسے تو کہہ دے اسی کو ہم سجدہ کرتے پھریں ؟ یہ دعوت ان کی نفرت میں آنا اور اضافہ کردیتی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں کہ رحمن کیا ہے کیا ہم اس کو سجدہ کریں جس کو سجدہ کرنے کا تو ہمیں حکم دیتا ہے، اور ان کو اور زیادہ نفرت ہوتی ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہیے ان سے سجدہ کرو رحمان کو کہیں رحمان کیا ہے کیا سجدہ کرنے لگیں ہم جس کو تو فرمائے اور بڑھ جاتا ہے ان کا بدکنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان مشرکوں سے کہاجاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمن کیا چیز ہے کیا تو ہم سے جس کوس جدہ کرنے کو کہے اسی کو ہم سجدہ کرنے لگیں اور یہ سجدے کا حکم انکی نفرت کو اور بڑھاتا ہے۔