81 That is, they neither spend their nights in fun and merry-making nor in gossips and telling tales, nor in doing wicked deeds, for these are the ways of the ignorant people. The true servants of Allah pass their nights in worshipping and remembering Him as much as they can. This characteristic of theirs has been brought out clearly at several places in the Qur'an, thus: "their backs forsake thei... r beds and they invoke their Lord in fear and in hope." (As-Sajdah: 16). "These people (of Paradise) slept but little at night, and prayed for their forgiveness in the hours of the morning." (Az-Zariyat: 17, 18). And: "Can the end of the one, who is obedient to AIlah, prostrates himself and stands before Him during the hours of the night, fears the Hereafter and places his hope in the mercy of his Lord, be like that of a mushrik;'" (Az-Zumar: 9). Show more
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :81
یعنی وہ ان کے دن کی زندگی تھی اور یہ ان کی راتوں کی زندگی ہے ۔ ان کی راتیں نہ عیاشی میں گزرتی ہیں نہ ناچ گانے میں ، نہ لہو و لعب میں ، نہ گپوں اور افسانہ گوئیوں میں ، اور نہ ڈاکے مارنے اور چوریاں کرنے میں ۔ جاہلیت کے ان معروف مشاغل کے برعکس یہ اس معاشرے کے ... وہ لوگ ہیں جن کی راتیں خدا کے حضور کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے دعا و عبادت کرتے گزرتی ہیں ۔ قرآن مجید میں جگہ جگہ ان کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں کر کے پیش کیا گیا ہے ۔ مثلاً سورہ سجدہ میں فرمایا : تَتَجَافٰی جُنُوْبُہُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّہُمْ خَوْفاً وَّ طَمَعاً ، ان کی پیٹھیں بستروں سے الگ رہتی ہیں ، اپنے رب کو خوف اور طمع کے ساتھ پکارتے رہتے ہیں ( آیت 16 ) ۔ اور سورہ ذاریات میں فرمایا کَانُوْا قَلِیْلاً مِّنَ الَّیْلِ مَایَھْجَعُوْنَ ہ وَ بِالْاَسْحَارِ ھُمْ یَسْتَغْفِرُون ، یہ اہل جنت وہ لوگ تھے جو راتوں کو کم ہی سوتے تھے اور سحر کے اوقات میں مغفرت کی دعائیں مانگا کرتے تھے ( آیات 17 ۔ 18 ) ۔ اور سورہ زمر میں ارشاد ہوا : اَمَّنْ ھُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِداً وَّقَآئِماً یَّحْذَرُ الْاٰخِرَۃَ وَیَرْجُوْا رَحْمَۃ رَبِّہ ، کیا اس شخص کا انجام کسی مشرک جیسا ہو سکتا ہے جو اللہ کا فرماں بردار ہو ، رات کے اوقات میں سجدے کرتا اور کھڑا رہتا ہو ، آخرت سے ڈرتا ہو اور اپنے رب کی رحمت کی آس لگائے ہوئے ہو ؟ ( آیت 9 ) Show more