Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 71

سورة الفرقان

وَ مَنۡ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّہٗ یَتُوۡبُ اِلَی اللّٰہِ مَتَابًا ﴿۷۱﴾

And he who repents and does righteousness does indeed turn to Allah with [accepted] repentance.

اور جو شخص توبہ کرے اور نیک عمل کرے وہ تو ( حقیقتًا ) اللہ تعالٰی کی طرف سچا رجوع کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
تَابَ
توبہ کرے
وَعَمِلَ
اور وہ عمل کرے
صَالِحًا
نیک
فَاِنَّہٗ
تو بے شک وہ
یَتُوۡبُ
وہ پلٹ آتا ہے
اِلَی اللّٰہِ
اللہ کی طرف
مَتَابًا
پلٹنا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جس شخص نے
تَابَ
توبہ کی
وَعَمِلَ
اور عمل کیے
صَالِحًا
نیک
فَاِنَّہٗ
تو یقیناً وہ
یَتُوۡبُ
رجوع کرتا ہے
اِلَی
طرف
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
مَتَابًا
سچا رجوع کرنا
Translated by

Juna Garhi

And he who repents and does righteousness does indeed turn to Allah with [accepted] repentance.

اور جو شخص توبہ کرے اور نیک عمل کرے وہ تو ( حقیقتًا ) اللہ تعالٰی کی طرف سچا رجوع کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص توبہ کرے اور نیک عمل کرے تو وہ گویا اللہ کی طرف یوں رجوع کرتا ہے جیسا کہ رجوع کرنے کا حق ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس شخص نے توبہ کی اورنیک عمل کیے تویقیناًوہ رجوع کرتا ہے اللہ تعالیٰ کی طرف،سچارجوع کرنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever repents and does righteous deeds turns to Allah truly

اور جو کوئی توبہ کرے اور کرے کام نیک سو وہ پھر آتا ہے اللہ کی طرف پھر آنے کی جگہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس نے توبہ کی اور نیک اعمال کیے تو ایسا شخص توبہ کرتا ہے اللہ کی جناب میں جیسا کہ توبہ کرنے کا حق

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

In fact, the one who repents and does righteous deeds, returns to Allah as one ightly should. -

جو شخص توبہ کر کے نیک عملی اختیار کرتا ہے وہ تو اللہ کی طرف پلٹ آتا ہے جیسا کہ پلٹنے کا حق ہے 88

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو کوئی توبہ کرتا اور نیک عمل کرتا ہے ، تو وہ درحقیقت اللہ کی طرف ٹھیک ٹھیک لوٹ آتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو کوئی گناہ سے توبہ کرے اور نیک کام کرے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف پورا پھر آتا ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو توبہ کرتا ہے اور نیک عمل کرتا ہے تو بیشک وہ خاص طور پر اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو شخص توبہ کرتا ہے اور عمل صالح کرتا ہے تو بیشک وہ اللہ کی طرف پوری طرح لوٹ آٹا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو توبہ کرتا اور عمل نیک کرتا ہے تو بےشک وہ خدا کی طرف رجوع کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever repenteth and worketh righteously, then verily he repenteth toward Allah with a true repentance.

اور جو کوئی توبہ کرتا ہے اور نیک کام کرتا ہے تو وہ بھی اللہ کی طرف خاص طور پر رجوع کررہا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو توبہ کرتا ہے اور عمل صالح اختیار کرتا ہے ، وہ درحقیقت اللہ کی طرف لوٹتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو شخص توبہ کرتا اور نیک عمل کرتا ہے تو بلاشبہ وہ ( خاص طور پر ) اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف رجوع کرتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو توبہ کرتا ہے اور نیک عمل کرتا ہے تو بیشک وہ اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کوئی سچی توبہ کرلے اور وہ کام بھی نیک کرے تو یقینا وہ صحیح معنوں میں پلٹ آئے گا اپنے رب کی رحمت و عنایت کی طرف

Translated by

Noor ul Amin

اور جو توبہ کرے اور نیک عمل کرے تووہ گویا اللہ کی طرف پورے طورپرلوٹ آتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو توبہ کرے اور اچھا کام کرے تو وہ اللہ کی طرف رجوع لایا جیسی چاہیے تھی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس نے توبہ کر لی اور نیک عمل کیا تو اس نے اللہ کی طرف ( وہ ) رجوع کیا جو رجوع کا حق تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور جس نے توبہ کر لی اور نیک عمل کیا تو اس نے اللہ کی طرف ( وہ ) رجوع کیا جو رجوع کا حق تھا

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And whoever repents and does good has truly turned to Allah with an (acceptable) conversion;-

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who repent and act righteously have truly returned to God,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whosoever repents and does righteous good deeds; then indeed he has repented to Allah Mataba.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever repents and does good, he surely turns to Allah a (goodly) turning.

Translated by

William Pickthall

And whosoever repenteth and doeth good, he verily repenteth toward Allah with true repentance -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिस ने तौबा की और अच्छा कर्म किया, तो निश्चय ही वह अल्लाह की ओर पलटता है, जैसा कि पलटने का हक़ है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص (جس معصیت سے) توبہ کرتا ہے اور نیک کام کرتا ہے تو وہ (بھی عذاب سے بچا رہے گا کیوں کہ وہ) اللہ تعالیٰ کی طرف خاص طور پر رجوع کر رہا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو شخص توبہ اور نیک عمل اختیار کرتا ہے وہ تو اللہ کی طرف پلٹ کر آتا ہے جیسا کہ پلٹنے کا حق ہے۔ “ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو شخص توبہ کر کے نیک عمل اختیار کرتا ہے وہ تو اللہ کی طرف پلٹ آتا ہے جیسا کہ پلٹنے کا حق ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو شخص توبہ کرے اور نیک کام کرے سو وہ اللہ کی طرف خاص طور پر رجوع ہوتا ہے، اور وہ لوگ ہیں جو جھوٹ کے کاموں میں حاضر نہیں ہوتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی توبہ کرے اور کرے کام نیک سو وہ پھر آتا ہے اللہ کی طرف پھر آنے کی جگہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص توبہ کرتا ہے اور نیک عمل کرنے لگتا ہے تو وہی حقیقت میں خدائے تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے