81 This answer to Prophet Noah's message of Truth was given by the chiefs, elders and nobles of his people as mentioned in Hud: 27: "In answer to this, those chiefs of his people, who had rejected his message, said, 'We see that you are no more than a mere man like ourselves, and we also see that only the meanest from among us have become your followers without due consideration, and we find nothing in you that might give you superiority over us'." This shows that those who believed in Prophet Noah were mostly the poor people, and ordinary workmen, or some youth who enjoyed no position in society. As for the influential and rich people, they had become his bitter opponents, and were trying by every trick and allurement to keep the common man behind them. One of the arguments they advanced against Prophet Noah was this: "Had there been some weight and substance in Noah's message, the rich people, scholars, religious divines, nobles and wise people of the community should have accepted it, but none of them has believed in him; the only people to follow him are the foolish people belonging to the lowest stratum of society, who have no common-sense. Now how can the noble and high ranking people like us join the company of the common people?" Precisely the same thing was being said by the unbelieving Quraish about the Holy Prophet and his followers. Abu Sufyan in reply to the questions asked by Heraclius had said: "Muhammad (Allah"s peace be upon him) has been followed by the poor and weak of our people." What they seemed to be thinking was that Truth was that which was considered as Truth by the chiefs and elders of the community, for only they had the necessary common-sense and power of judgment. As for the common people, their being common was a proof that they lacked sense and judgment. As such, if a thing was accepted by them but rejected by the chiefs, it meant that the thing itself was without worth and value. The disbelievers of Makkah even went further. They argued that a Prophet could not be a common man: if God had to appoint a Prophet, He would have appointed a great chief to be a Prophet: "They say: why has not the Qur'an been sent down to a prominent man of our two cities (Makkah and Ta'if)?" (Az-Zukhruf: 31).
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :81
یہ لوگ جنہوں نے حضرت نوح کو دعوت حق کا یہ جواب دیا ، ان کی قوم کے سردار ، شیوخ اور اشراف تھے ، جیسا کہ دوسرے مقام پر اسی قصے کے سلسلے میں بیان ہوا ہے : فَقَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ قَوْمِہ مَا نَرٰکَ اِلَّا بَشَراً مِّثْلَنَا وَمَا نَرٰکَ اتَّبَعَکَ اِلَّا الَّذِیْنَ ھُمْ اَرَاذِلُنَا بَادِیَ الرَّأیِ ، وَمَا نَریٰ لَکُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍ ( ہود ، آیت 27 ) ۔ اس کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا ہمیں تو تم اس کے سوا کچھ نظر نہیں آتے کہ بس ایک انسان ہو ہم جیسے ، اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ تمہاری پیروی صرف ان لوگوں نے بے سمجھے بوجھے اختیار کر لی ہے جو ہمارے ہاں کے اراذل ہیں ، اور ہم کوئی چیز بھی ایسی نہیں پاتے جس میں تم لوگ ہم سے بڑھے ہوئے ہو ۔ اس سے معلوم ہوا کہ حضرت نوح پر ایمان لانے والے زیادہ تر غریب لوگ ، چھوٹے چھوٹے پیشہ ور لوگ ، یا ایسے نوجوان تھے جن کی قوم میں کوئی حیثیت نہ تھی ۔ رہے اونچے طبقہ کے با اثر اور خوش حال لوگ ، تو وہ ان کی مخالفت پر کمر بستہ تھے اور وہی اپنی قوم کے عوام کو طرح طرح کے فریب دے دے کر اپنے پیچھے لگائے رکھنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ اس سلسلے میں جو دلائل وہ حضرت نوح علیہ السلام کے خلاف پیش کرتے تھے ان میں سے ایک استدلال یہ تھا کہ اگر نوح کی دعوت میں کوئی وزن ہوتا تو قوم کے امراء علماء ، مذہبی پیشوا ، معززین اور سمجھ دار لوگ اسے قبول کرتے ۔ لیکن ان میں سے تو کوئی بھی اس شخص پر ایمان نہیں لایا ہے ۔ اس کے پیچھے لگے ہیں ادنیٰ طبقوں کے چند نادان لوگ جو کوئی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے ۔ اب کیا ہم جیسے بلند پایہ لوگ ان بے شعور اور کمین لوگوں کے زمرے میں شامل ہو جائیں ؟
بعینہ یہی بات قریش کے کفار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہتے تھے کہ ان کے پیرو یا تو غلام اور غریب لوگ ہیں یا چند نادان لڑکے ، قوم کے اکابر اور معززین میں سے کوئی بھی ان کے ساتھ نہیں ہے ۔ ابوسفیان نے ہرقل کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بھی یہی کہا تھا کہ : تَبِعَہ مِنا الضعفآء والمَسَاکین ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہمارے غریب اور کمزور لوگوں نے قبول کی ہے ) گویا ان لوگوں کا طرز فکر یہ تھا کہ حق صرف وہ ہے جسے قوم کے بڑے لوگ حق مانیں کیونکہ وہی عقل اور سمجھ بوجھ رکھتے ہیں ، رہے چھوٹے لوگ ، تو ان کا چھوٹا ہونا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بے عقل اور ضعیف الرائے ہیں ، اس لیے ان کا کسی بات کو مان لینا اور بڑے لوگوں کا رد کر دینا صاف طور پر یہ معنی رکھتا ہے کہ وہ ایک بے وزن بات ہے ۔ بلکہ کفار مکہ تو اس سے بھی آگے بڑھ کر یہ دلیل لاتے تھے کہ پیغمبر بھی کوئی معمولی آدمی نہیں ہو سکتا ، خدا کو اگر واقعی کوئی پیغمبر بھیجنا منظور ہوتا تو کسی بڑے رئیس کو بناتا ، وَقَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ ھٰذَا الْقُرْاٰنُ عَلیٰ رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْیَتَیْنِ عَظِیْمٍ ( الزخرف ، آیت 3 ) وہ کہتے ہیں کہ یہ قرآن ہمارے دونوں شہروں ( مکہ اور طائف ) کے کسی بڑے آدمی پر کیوں نہ نازل کیا گیا ۔