Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 145

سورة الشعراء

وَ مَاۤ اَسۡئَلُکُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ اَجۡرٍ ۚ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلٰی رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۴۵﴾ؕ

And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.

میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا ، میری اجرت تو بس پروردگار عالم پر ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَسۡئَلُکُمۡ
میں سوال کرتا تم سے
عَلَیۡہِ
اس پر
مِنۡ اَجۡرٍ
کسی اجر کا
اِنۡ
نہیں
اَجۡرِیَ
اجر میرا
اِلَّا
مگر
عَلٰی
اوپر
رَبِّ
رب
الۡعٰلَمِیۡنَ
العالمین کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَسۡئَلُکُمۡ
مانگتا میں تم سے
عَلَیۡہِ
اس پر
مِنۡ اَجۡرٍ
کوئی اجر
اِنۡ
نہیں ہے
اَجۡرِیَ
اجر میرا
اِلَّا
مگر
عَلٰی
ذمہ ہے
رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں کے رب کے
Translated by

Juna Garhi

And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.

میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا ، میری اجرت تو بس پروردگار عالم پر ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

میں تم سے اس کام کا کوئی صلہ نہیں مانگتا، میرا صلہ تو اللہ رب العالمین کے ذمہ ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمیں اس پرتم سے کوئی اجر نہیں مانگتا۔ میرااجرتوجہانوں کے رب کے ذمے ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And I do not claim from you any reward for it. My reward is with none but with the Lord of the worlds.

اور نہیں مانگتا میں تم سے اس پر کچھ بدلہ میرا بدلہ ہے اسی جہان کے پالنے والے پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور میں تم سے اس پر کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میری اجرت تو تمام جہانوں کے رب ہی کے ذمے ّ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

I ask of you no reward. My reward is with none but the Lord of the Universe.

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں ، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور میں تم سے اس کام پر کسی قسم کی کوئی اجرت نہیں مانگتا ۔ میرا اجر تو صرف اس ذات نے اپنے ذمے لے رکھا ہے جو سارے دنیا جہان کی پرورش کرتی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور میں اس نصیحت کرنے پر تم سے کچھ نیک نہیں چاہتا میرا نیک تو بس اسی پر ہے جو سارے جہان کا مالک ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور میں تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی صلہ نہیں مانگتا میرا صلہ تو جہانوں کے پروردگار کے ذمہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس پر میں تم سے کوئی صلہ نہیں مانگتا ‘ میرا اجر تو اللہ رب العالمین کے ذمے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدا) رب العالمین کے ذمے ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And I ask of you no hire therefor; MY hire is but with the Lord of the worlds.

اور میں تم سے کوئی صلہ اس پر نہیں مانگتا میرا صلہ تو بس پروردگار عالم کے ذمہ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میں اس پر تم سے کسی صلے کا طالب تو ہوں نہیں؟ میرا صلہ تو بس خداوند عالم کے ذمہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور میں اس ( کام ) پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا ، میرا بدلہ تو صرف ( اللہ ) رب العالمین کے ذمے ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ اللہ رب العلمین کے ذمے ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور میں اس کام پر تم سے کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین ہی کے ذمے ہے،

Translated by

Noor ul Amin

میں تم سے اس کام کا کوئی صلہ نہیں مانگتامیراصلہ اللہ رب العالمین کے ذمہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور میں تم سے کچھ اس پر اجرت نہیں مانگتا ، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور میں تم سے اس ( تبلیغِ حق ) پر کچھ معاوضہ طلب نہیں کرتا ، میرا اجر تو صرف سارے جہانوں کے پروردگار کے ذمہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور میں تم سے اس ( تبلیغ رسالت ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا ۔ میری اجرت تو رب العالمین کے ذمہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"No reward do I ask of you for it: my reward is only from the Lord of the Worlds.

Translated by

Muhammad Sarwar

I do not ask for any payment for my preaching. I shall receive my reward from the Lord of the Universe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"No reward do I ask of you for it; my reward is only from the Lord of Al-`Alamin."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And I do not ask you any reward for it; my reward is only with the Lord of the worlds:

Translated by

William Pickthall

And I ask of you no wage therefor; my wage is the concern only of the Lord of the Worlds.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मैं इस काम पर तुम से कोई बदला नहीं माँगता। मेरा बदला तो बस सारे संसार के रब के ज़िम्मे है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور میں تم سے اس پر کچھ صلہ نہیں چاہتا بس میرا صلہ تو رب العالمین کے ذمہ ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں۔ میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے۔ (١٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں ، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

میں تم سے اس پر کسی عوض کا سوال نہیں کرتا، میرا اجر تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہیں مانگتا میں تم سے اس پر کچھ بدلہ میرا بدلہ ہے اسی جہان کے پالنے والے پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں تم سے اس تبلیغ پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا میرا صلہ تو بس رب العالمین ہی کے ذمہ ہے