Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 45

سورة الشعراء

فَاَلۡقٰی مُوۡسٰی عَصَاہُ فَاِذَا ہِیَ تَلۡقَفُ مَا یَاۡفِکُوۡنَ ﴿۴۵﴾ۚ ۖ

Then Moses threw his staff, and at once it devoured what they falsified.

اب ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے بھی اپنی لاٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَلۡقٰی
تو ڈالی
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
عَصَاہُ
لاٹھی اپنی
فَاِذَا
تو اچانک
ہِیَ
وہ
تَلۡقَفُ
نگل رہی تھی
مَا
اس کو جو
یَاۡفِکُوۡنَ
وہ گھڑ رہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَلۡقٰی
پھر پھینکی
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
عَصَاہُ
اپنی لاٹھی
فَاِذَا
تب یکایک
ہِیَ
وہ
تَلۡقَفُ
نگل رہی تھی
مَا
جو
یَاۡفِکُوۡنَ
وہ گھڑتے تھے
Translated by

Juna Garhi

Then Moses threw his staff, and at once it devoured what they falsified.

اب ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے بھی اپنی لاٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر موسیٰ نے اپنا عصا پھینکا تو جو کچھ جادوگروں نے شعبدے بنائے تھے، اس نے انھیں فوراً نگلنا شروع کردیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرموسیٰ نے اپنی لاٹھی پھینکی تب یکایک وہ نگل رہی تھی جو جھوٹ وہ گھڑتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then Musa threw down his staff, and in no time it started swallowing the falsehood they invented.

پھر ڈالا موسیٰ نے اپنا عصا پھر تبھی وہ نگلنے لگا جو سانگ انہوں نے بنایا تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ نگلنے لگا اس فریب کو جو انہوں نے بنایا تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereafter, Moses threw down his rod and behold, it went about swallowing up all the false devices they had contrived.

پھر موسی ( علیہ السلام ) نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب موسیٰ نے اپنا عصا زمین پر ڈالا تو اچانک اس نے ( اژدھا بن کر ) اس تماشے کو نگلنا شروع کردیا جو وہ جھوٹ موٹ بنا رہے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ایک آواز ایکا جادوگروں نے جو سوانگ بنایا تھا اس کو نگلنے لگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا عصا ڈالا تو تبھی وہ ان کے بنے بنائے دھندے کو نگلنے لگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا عصا پھینکا تو اچانک اس نے ان کے بنائے ہوئے (سانپوں کو) نگلنا شروع کردیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ان چیزوں کو جو جادوگروں نے بنائی تھیں یکایک نگلنے لگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then Musa cast down his staff, and lo! it swallowed up that which they had devised.

پھر موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا عصا ڈال دیا سو وہ لگا ان کے بنائے ہوئے گو رکھ دھندے کو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا تو یکایک وہ نگلنے لگا اس سوانگ کو جو وہ رچاتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ اچانک ان چیزوں کو جو کرتب جادوگروں نے گَھڑے تھے ، نگلنے لگی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ان تمام چیزوں کو جو جادو گروں نے بنائی تھیں نگلنے لگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر موسیٰ نے بھی ڈال دیا اپنی لاٹھی کو تو اس نے یکایک نگلنا شروع کردیا اس سارے سوانگ کو جو ان لوگوں نے بڑے طمطراق سے رچایا تھا

Translated by

Noor ul Amin

پھرموسیٰ نے اپنی لاٹھی زمین پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے ان کے پر فریب کرتبوں کو نگلتی چلی گئی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا جبھی وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنا ڈنڈا ڈال دیا تو وہ ( اژدھا بن کر ) فوراً ان چیزوں کو نگلنے لگا جو انہوں نے فریب کاری سے ( اپنی اصل حقیقت سے ) پھیر رکھی تھیں

Translated by

Hussain Najfi

پھر موسیٰ نے اپنا عصا پھینکا تو وہ ایک دم ان کے بنائے ہوئے جھوٹ کو نگلنے لگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then Moses threw his rod, when, behold, it straightway swallows up all the falsehoods which they fake!

Translated by

Muhammad Sarwar

Then Moses cast down his staff and suddenly it swallowed up what they had falsely invented.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then Musa threw his stick, and behold, it swallowed up all that they falsely showed!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then Musa cast down his staff and lo! it swallowed up the lies they told.

Translated by

William Pickthall

Then Moses threw his staff and lo! it swallowed that which they did falsely show.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर मूसा ने अपनी लाठी फेकी तो क्या देखते हैं कि वह उसे स्वाँग को, जो वे रचाते हैं, निगलती जा रही है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا عصا ڈالا سو ڈالنے کے ساتھ ہی اژدھا بن کر ان کے تمام تر بنے بنائے دھندے کو نگلنا شروع کردیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر موسیٰ نے اپنا عصا پھینکا وہ یکایک ان کی رسیوں اور لاٹھیوں کو ہڑپ کرگیا۔ (٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر مسویٰ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا۔ سو اچانک وہ ان لوگوں کے بنائے ہوئے دھندے کو نگلنے لگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ڈالا موسیٰ نے اپنا عصا تبھی وہ نگلنے لگا جو سانگ انہوں نے بنایا تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اس کے بعد موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا عصا ڈالا عصا کا ڈالنا تھا کہ اس نے اسی وقت ان سب جھوٹے بنے بنائے کھیل کو نگلنا شروع کردیا جو وہ بنا رہے تھے