The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلطَّوْدُ: بلند پہاڑ۔ قرآن پاک میں ہے: (کَالطَّوۡدِ الۡعَظِیۡمِ) (۲۶:۶۳) کہ گویا بڑا پہاڑ ہے۔ اَلطَّوْدُ کے معنی ہی بڑے بلند پہاڑ کے ہیں۔(1) مگر اس کے باوجود اس کے وصف میں عظیم کہہ کر اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ پانی بلند پہاڑ کی طرح تھا نہ یہ کہ وہ سب پہاڑوں سے بلند تر تھا۔
1 results