Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 71

سورة الشعراء

قَالُوۡا نَعۡبُدُ اَصۡنَامًا فَنَظَلُّ لَہَا عٰکِفِیۡنَ ﴿۷۱﴾

They said, "We worship idols and remain to them devoted."

انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
نَعۡبُدُ
ہم عبادت کرتے ہیں
اَصۡنَامًا
بتوں کی
فَنَظَلُّ
تو ہم ہمیشہ رہتے ہیں
لَہَا
ان کے لیے
عٰکِفِیۡنَ
جم کر بیٹحنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
اُنہوں نے کہا
نَعۡبُدُ
ہم عبادت کرتے ہیں
اَصۡنَامًا
بتوں کی
فَنَظَلُّ
پھر ہم بنے رہتے ہیں
لَہَا
انہی کے
عٰکِفِیۡنَ
مجاور
Translated by

Juna Garhi

They said, "We worship idols and remain to them devoted."

انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : ہم بتوں کی پوجا کرتے ہیں اور انھیں کے پاس بیٹھے رہتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا: ’’ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں پس ہم اُنہی کے مجاور بنے رہتے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"We worship idols, and stay devoted to them.|"

وہ بولے ہم پوجتے ہیں مورتوں کو پھر سارے دن انہی کے پاس لگے بیٹھے رہتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے جواب دیا کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور انہی کے سامنے گیان دھیان میں بیٹھے رہتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

انہوں نے جواب دیا ” کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں ۔ ” 52

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا کہ : ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں ، اور انہی کے آگے دھرنا دیے رہتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہوں نے کہا ہم بت پوجتے ہیں انہی کے سامنے پڑے رہتے ہیں یا انہی کی سویا کرتے رہتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگے ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں پھر ان کی عبادت پر قائم ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے کہ یہ کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور ان کے پاس جمے بیٹھے رہتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: we worship idols, and we are unto them ever devoted

وہ بولے ہم تو بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور ہم انہیں پر جمے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے جواب دیا کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور برابر ان کی پوجا پر جمے رہیں گے!

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں ، پس ہم ان ( کی عبادت ) پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بولے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہنے لگے ہم پوجا کرتے ہیں اپنی پسند کے کچھ بتوں کی پھر ہم انہی کے مجاور بنے رہتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کہنے لگے:ہم اصنام ( یعنی بتوں ) کی عبادت کرتے اور انہیں کے پاس بیٹھتے ہیں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر ان کے سامنے آسن مارے رہتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: ہم بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور ہم انہی ( کی عبادت و خدمت ) کے لئے جمے رہنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا کہ ہم تو بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور اس پر قائم ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "We worship idols, and we remain constantly in attendance on them."

Translated by

Muhammad Sarwar

when he asked his father and others, "What do you worship?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "We worship idols, and to them we are ever devoted."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: We worship idols, so we shall be their votaries.

Translated by

William Pickthall

They said: We worship idols, and are ever devoted unto them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा, "हम बुतों की पूजा करते हैं, हम तो उन्हीं की सेवा में लगे रहेंगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انہوں نے کہا کہ ہم بتوں کی عبادت کیا کرتے ہیں اور ہم ان ہی (کی عبادت) پر جمے بیٹھے رہتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے جواب دیا یہ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور ہمیشہ انہی کے سامنے اعتکاف کرتے ہیں۔ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے جواب دیا کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان لوگوں نے کہا کہ ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور ان کے پاس جمع ہوتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ بولے ہم پوجتے ہیں مورتوں کو پھر سارے دن انہی کے پاس لگے بیٹھے رہتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو انہوں نے جوا ب دیا کہ ہم بتوں کی پوجا کرتے ہیں اور ہم انہیں مورتیوں کے مجاور بنے ہوئے ہیں