Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 17

سورة النمل

وَ حُشِرَ لِسُلَیۡمٰنَ جُنُوۡدُہٗ مِنَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ وَ الطَّیۡرِ فَہُمۡ یُوۡزَعُوۡنَ ﴿۱۷﴾

And gathered for Solomon were his soldiers of the jinn and men and birds, and they were [marching] in rows.

سلیمان کے سامنے ان کے تمام لشکر جنات اور انسان اور پرند میں سے جمع کئے گئے ( ہر ہر قسم ) کی الگ الگ درجہ بندی کردی گئی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَحُشِرَ
اور اکٹھے کیے گئے
لِسُلَیۡمٰنَ
سلیمان کے لیے
جُنُوۡدُہٗ
اس کے لشکر
مِنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
وَ الۡاِنۡسِ
اور انسانوں
وَالطَّیۡرِ
اور پرندوں میں سے
فَہُمۡ
تو وہ
یُوۡزَعُوۡنَ
وہ گروہوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَحُشِرَ
اور جمع کیا گیا
لِسُلَیۡمٰنَ
سلیمان کے لیے
جُنُوۡدُہٗ
اس کا لشکر
مِنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
وَ الۡاِنۡسِ
اور انسانوں میں سے
وَالطَّیۡرِ
اور پرندوں میں سے
فَہُمۡ
تو ان کی
یُوۡزَعُوۡنَ
الگ الگ درجہ بندی کی گئی
Translated by

Juna Garhi

And gathered for Solomon were his soldiers of the jinn and men and birds, and they were [marching] in rows.

سلیمان کے سامنے ان کے تمام لشکر جنات اور انسان اور پرند میں سے جمع کئے گئے ( ہر ہر قسم ) کی الگ الگ درجہ بندی کردی گئی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور سلیمان کے لیے (کسی مہم کے سلسلہ میں) اس کے جنوں، انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کئے گئے اور ان کی جماعت بندی کردی گئی تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورسلیمان کے لیے اُس کالشکرجنوں،انسانوں اورپرندوں میں سے جمع کیاگیاتوان کی الگ الگ درجہ بندی کردی گئی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And mustered for Sulaiman were his forces from among the Jinns and the humans and the birds. So all of them were kept under (his) control,

اور جمع کئے گئے سلیمان کے پاس اس کے لشکر جن اور انسان اور اڑتے جانور پھر ان کی جماعتیں بنائی جاتیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جمع کیے گئے سلیمان کے (معائنہ کے) لیے اس کے تمام لشکر جنوں ّ انسانوں اور پرندوں میں سے اس طرح کہ انہیں جماعتوں میں منظم کیا جاتا تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Hosts of jinn and humans and birds were marshalled for Solomon and were kept under full control.

سلیمان ( علیہ السلام ) کے لیے جن اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کیے گئے تھے 23 اور وہ پورے ضبط میں رکھے جاتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور سلیمان کے لیے ان کے سارے لشکر جمع کردیے گئے تھے جو جنات ، انسانوں اور پرندوں پر مشتمل تھے ، چنانچہ انہیں قابو میں رکھا جاتا تھا ۔ ( ٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور سلیمان کا جتنا لشکر تھا جنوں اور آدمیوں اور پرندوں کا وہ سب اس کے دیکھنے اور داخلہ کے لئے اکٹھا کیا گیا اور ان کی مثلیں لگئی گئیں 1 اس ترتیب اور انتظام سے لشکر چلا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور سلیمان (علیہ السلام) کے لئے جنوں ، انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کئے گئے پس وہ قسم وار کھڑے کئے جاتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور سلیمان (علیہ السلام) کے لئے جنات ‘ انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کئے گئے تھے۔ وہ پورے نظم و ضبط میں رکھے جاتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور سلیمان کے لئے جنوں اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کئے گئے اور قسم وار کئے جاتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there were gathered unto Sulaiman his hosts of jinns and mankind and birds, and they were set in bands.

اور سلیمان کیلئے ان کا لشکر جمع کیا گیا جن بھی اور انسان بھی اور پرندے بھی اور انہیں (صف بندی کیلئے) روکا جاتا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور سلیمان کے جائزے کیلئے ان کا سارا لشکر – جنوں ، انسانوں اور پرندوں میں سے – اکٹھا کیا گیا اور ان کی درجہ بندی کی جارہی تھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( حضرت ) سلیمان ( علیہ السلام ) کے لیے جنوں اور انسانوں اور پرندوں میں سے ان کا لشکر اکٹھا کیا گیا ، اس حال میں کہ وہ پوری ترتیب میں ( رکھے جاتے ) تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور سلیمان کے لیے جنوں ‘ انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کیے گئے اور وہ جماعت وار کیے گئے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہمارے خالق ومالک کی طرف سے اور سلیمان کی عظمت و شان کا یہ عالم تھا کہ ان کے لیے جمع کیے جاتے لشکر جنوں انساں اور پرندوں کے

Translated by

Noor ul Amin

اور سلیمان کے لئے اس کے جنوں ، انسانوں اور پر ندوں کے لشکرجمع کئے گئے اور ان کی جماعت بندی کی گئی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جمع کیے گئے سلیمان کے لیے اس کے لشکر جنوں اور آدمیوں اور پرندوں سے تو وہ روکے جاتے تھے ( ف۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور سلیمان ( علیہ السلام ) کے لئے ان کے لشکر جنّوں اور انسانوں اور پرندوں ( کی تمام جنسوں ) میں سے جمع کئے گئے تھے ، چنانچہ وہ بغرضِ نظم و تربیت ( ان کی خدمت میں ) روکے جاتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور سلیمان کے لئے جنوں ، انسانوں اور پرندوں میں سے لشکر جمع کئے گئے ۔ پس ان کی ترتیب وار صف بندی کی جاتی تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And before Solomon were marshalled his hosts,- of Jinns and men and birds, and they were all kept in order and ranks.

Translated by

Muhammad Sarwar

Soloman's army, consisting of human beings, jinn, and birds were gathered together in his presence in ranks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And there were gathered before Sulayman his hosts of Jinn and men, and birds, and they all were set in battle order (marching forward).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And his hosts of the jinn and the men and the birds were gathered to him, and they were formed into groups.

Translated by

William Pickthall

And there were gathered together unto Solomon his armies of the jinn and humankind, and of the birds, and they were set in battle order;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सुलैमान के लिए जिन्न और मनुष्य और पक्षियों मे से उस की सेनाएँ एकत्र कर गई फिर उन की दर्जाबन्दी की जा रही थी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سلیمان (علیہ السلام) کے لیے (جو) ان کا لشکر جمع کیا گیا (تھا ان میں) جن بھی (تھے) اور انسان بھی اور پرندے بھی (جو کسی بادشاہ کے مسخر نہیں ہوتے) اور ( پھرتے بھی اس کثرت سے تھے) کہ ان کو (چلنے کے وقت) روکا جاتا تھا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” سلیمان کے لیے جنوں، انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کیے جاتے تھے اور ان کی تقسیم کار کی جاتی تھی۔ “ (١٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سلیمان کے لئے جن اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کئے گئے تھے اور وہ پورے ضبط میں رکھے جاتے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور سلیمان کے لیے ان کے لشکر جمع کیے گئے جو جنات میں سے اور انسانوں میں سے اور پرندوں میں سے تھے، پھر انہیں روکا جاتا تھا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جمع کیے گئے سلیمان کے پاس اس کے لشکر جن اور انسان اور اڑتے جانور پھر ان کی جماعتیں بنائی جاتیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور سلیمان (علیہ السلام) کے لئے اس کے لشکر جنات میں سے اور انسانوں میں سے اور پرندوں میں سے جمع کئے گئے اور وہ روکے جاتے تھے یعنی منظم و مرتب کرنے کی غرض سے