Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 21

سورة النمل

لَاُعَذِّبَنَّہٗ عَذَابًا شَدِیۡدًا اَوۡ لَااَذۡبَحَنَّہٗۤ اَوۡ لَیَاۡتِیَنِّیۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۲۱﴾

I will surely punish him with a severe punishment or slaughter him unless he brings me clear authorization."

یقیناً میں اسے سخت سزا دونگا یا اسے ذبح کر ڈالوں گا ، یا میرے سامنے کوئی صریح دلیل بیان کرے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاُعَذِّبَنَّہٗ
البتہ میں ضرور سزا دوں گا اسے
عَذَابًا
سزا
شَدِیۡدًا
شدید
اَوۡ
یا
لَاَاذۡبَحَنَّہٗۤ
البتہ میں ضرور ذبح کروں گا اسے
اَوۡ
یا
لَیَاۡتِیَنِّیۡ
البتہ وہ ضرور لائے میرے پاس
بِسُلۡطٰنٍ
کوئی دلیل
مُّبِیۡنٍ
واضح
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاُعَذِّبَنَّہٗ
میں ضرور عذاب دوں گا اس کو
عَذَابًا
عذاب
شَدِیۡدًا
بہت سخت
اَوۡ
یا
لَاَاذۡبَحَنَّہٗۤ
یقیناً میں ضرور ذبح کر دو ں گا اسے
اَوۡ
یا
لَیَاۡتِیَنِّیۡ
لازماًلائے گا میرے پاس
بِسُلۡطٰنٍ
کوئی دلیل
مُّبِیۡنٍ
واضح
Translated by

Juna Garhi

I will surely punish him with a severe punishment or slaughter him unless he brings me clear authorization."

یقیناً میں اسے سخت سزا دونگا یا اسے ذبح کر ڈالوں گا ، یا میرے سامنے کوئی صریح دلیل بیان کرے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ایسی ہی بات ہوئی) تو میں اسے سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کر ڈالوں گا یا وہ میرے سامنے کوئی معقول وجہ پیش کرے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

میں اُسے ضرور بہت سخت عذاب دوں گایایقینامیں اُسے ضرورذبح کر دوں گایاوہ لازماً کوئی واضح دلیل میرے پاس لائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

I will punish him with a severe punishment or slaughter him unless he brings to me a clear plea.|"

اس کو سزا دوں گا سخت سزا یا ذبح کر ڈالوں گا یا لائے میرے پاس کوئی سند صریح

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

میں اسے بہت سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کر ڈالوں گا یا وہ میرے پاس کوئی واضح دلیل لے کر آئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

میں اسے سخت سزا دوں گا ، یا ذبح کر دوں گا ، ورنہ اسے میرے سامنے معقول وجہ پیش کرنی ہوگی ۔ 28

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میں اسے سخت سزا دوں گا ، یا اسے ذبح کر ڈالوں گا ، الا یہ کہ وہ میرے سامنے کوئی واضح وجہ پیش کرے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

غیر حاضر میں اس کو ضرور سخت سزا دوں گا یا اسے کاٹ ہی ڈالوں گا نہیں تو کوئی معقول وجہ میرے سامنے پیش کرے ( کہ اس وجہ سے غیر حاضر رہا )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

میں ضرور اسے سخت سزادوں گا یا اسے ذبح کرڈالوں گا یا (اپنی بےقصوری کی) میرے سامنے صاف دلیل پیش کرے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

البتہ میں اس کو سخت سزا دوں گا یا میں اسکو ذبح کر ڈالوں گا۔ ورنہ اسے میرے سامنے کوئی معقول وجہ پیش کرنا ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

میں اسے سخت سزا دوں گا یا ذبح کر ڈالوں گا یا میرے سامنے (اپنی بےقصوری کی) دلیل صریح پیش کرے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely I shall torment him with a severe torment, or I shall slaughter him, unless he bringeth unto me a warranty manifest.

میں اسے سخت سزا دے کر رہوں گا یا اسے ذبح کرڈالوں گا یا پھر وہ صاف عذر میرے سامنے پیش کرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

میں اس کو سخت سزا دوں گا یا ذبح کر ڈالوں گا یا پھر کوئی واضح عذر میرے سامنے پیش کرے!

Translated by

Mufti Naeem

میں البتہ ضرور اسے سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح ( ہی ) کرڈالوں گا یا ( یہ کہ ) وہ میرے سامنے ضرور کوئی واضح ( معقول ) دلیل لے کر آئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

میں اسے سخت سزا دوں گا یا ذبح کر ڈالوں گا یا میرے سامنے (اپنے بےقصور ہونے کی) واضح وجہ بیان کرے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر ایسا ہے تو میں اس کو سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کر ڈالوں گا یا وہ پیش کرے میرے سامنے کوئی کھلی سند اور معقول عذر

Translated by

Noor ul Amin

( ایسی بات ہو ) تومیں اسے سخت سزادونگایااسے ذبح کرڈالوں گایاوہ میرے سامنے کوئی معقول وجہ پیش کرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ضرور میں اسے سخت عذاب کروں گا ( ف۳۳ ) یا ذبح کردوں گا یا کوئی روشن سند میرے پاس لائے ( ف۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

میں اسے ( بغیر اجازت غائب ہونے پر ) ضرور سخت سزا دوں گا یا اسے ضرور ذبح کر ڈالوں گا یا وہ میرے پاس ( اپنے بے قصور ہونے کی ) واضح دلیل لائے گا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اگر ایسا ہی ہے ) تو میں اسے سخت سزا دوں گا ۔ یا اسے ذبح کر دوں گا ۔ یا پھر وہ کوئی واضح دلیل ( عذر ) میرے سامنے پیش کرے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"I will certainly punish him with a severe penalty, or execute him, unless he bring me a clear reason (for absence)."

Translated by

Muhammad Sarwar

I shall certainly punish him severely or slaughter him unless he has a good reason for his absence."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"I will surely punish him with a severe torment or slaughter him, unless he brings me a clear reason."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

I will most certainly punish him with a severe punishment, or kill him, or he shall bring to me a clear plea.

Translated by

William Pickthall

I verily will punish him with hard punishment or I verily will slay him, or he verily shall bring me a plain excuse.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मैं उसे कठोर दंड दूँगा या उसे ज़बह ही कर डालूँगा या फिर वह मेरे सामने कोई स्पष्ट कारण प्रस्तुत करे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

میں اس کو (غیر حاضری پر) سخت سزا دوں گا یا اس کو ذبح کر ڈالوں گا یا کوئی صاف حجت ( اور عذر غیر حاضری کا) میرے سامنے پیش کرے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میں اسے سخت سزادوں گا یا اسے ذبح کردوں گا ورنہ اسے میرے سامنے اپنی غیر حاضری کا ٹھوس ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں اسے سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کر دوں گا ، ورنہ اسے میرے سامنے معقول وجہ پیش کرنی ہوگی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

میں اسے ضرور ضرور سخت سزا دوں گا یا ضرور ضرور اسے ذبح کر دوں گا، یا یہ بات ہو کہ وہ میرے سامنے کوئی صریح دلیل لے کر آئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس کو سزا دوں گا سخت سزا یا ذبح کر ڈالوں گایا لائے میرے پاس کوئی سند صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا میں اس کو سخت سزا دوں گا یا اس کو ذبح کر ڈالوں گا یا وہ میرے روبرو کوئی معقول دلیل پیش کردے