Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 22

سورة النمل

فَمَکَثَ غَیۡرَ بَعِیۡدٍ فَقَالَ اَحَطۡتُّ بِمَا لَمۡ تُحِطۡ بِہٖ وَ جِئۡتُکَ مِنۡ سَبَاٍۭ بِنَبَاٍ یَّقِیۡنٍ ﴿۲۲﴾

But the hoopoe stayed not long and said, "I have encompassed [in knowledge] that which you have not encompassed, and I have come to you from Sheba with certain news.

کچھ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ آکر اس نے کہا میں ایک ایسی چیز کی خبر لایا ہوں کہ تجھے اس کی خبر ہی نہیں ، میں سبا کی ایک سچی خبر تیرے پاس لایا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَمَکَثَ
تو وہ ٹھہرا
غَیۡرَ بَعِیۡدٍ
تھوڑی دیر
فَقَالَ
تو کہا(ہدہدنے)
اَحَطۡتُّ
میں نے احاطہ کرلیا
بِمَا
اس کا جو
لَمۡ
نہیں
تُحِطۡ
آپ نے احاطہ کیا
بِہٖ
جس کا
وَجِئۡتُکَ
اور لایا ہوں میں آپ کے پاس
مِنۡ سَبَاٍۭ
سبا سے
بِنَبَاٍ
ایک خبر
یَّقِیۡنٍ
یقینی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَمَکَثَ
تو وہ کچھ دیرٹھہرا
غَیۡرَ بَعِیۡدٍ
نہ زیادہ ہوئی
فَقَالَ
اس نے کہا
اَحَطۡتُّ
میں نے احاطہ کیا ہے
بِمَا
اس کا جو
لَمۡ تُحِطۡ
نہیں احاطہ کیا آپ نے
بِہٖ
اس کا
وَجِئۡتُکَ
اور لایا ہوں میں آپ کے پاس
مِنۡ سَبَاٍۭ
سبا کے بارے میں
بِنَبَاٍ
خبر
یَّقِیۡنٍ
یقینی
Translated by

Juna Garhi

But the hoopoe stayed not long and said, "I have encompassed [in knowledge] that which you have not encompassed, and I have come to you from Sheba with certain news.

کچھ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ آکر اس نے کہا میں ایک ایسی چیز کی خبر لایا ہوں کہ تجھے اس کی خبر ہی نہیں ، میں سبا کی ایک سچی خبر تیرے پاس لایا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ (ہدہد آگیا اور) کہنے لگا : میں نے وہ کچھ معلوم کیا ہے جو ابھی تک آپ کو معلوم نہیں، میں سبا سے متعلق ایک یقینی خبر آپ کے پاس لایا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تووہ کچھ دیرٹھہرا،جوزیادہ نہ تھی،پھرکہا: ’’میں نے احاطہ کیاایک بات کا،جس کاتونے احاطہ نہیں کیا اور میں سباسے ایک یقینی خبر آپ کے پاس لایاہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then the bird did not take long and said (to Sulaiman), |"I have discovered what you did not, and have brought to you a sure information from Saba& (Sheba).

پھر بہت دیر نہ کی کہ آ کر کہا میں لے آیا خبر ایک چیز کی کہ تجھ کو اس کی خبر نہ تھی اور آیا ہوں تیرے پاس سبا سے ایک خبر لیکر تحقیقی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کچھ زیادہ دیر نہیں گزری (کہ ہدہد پہنچ گیا) تو اس نے کہا کہ میں نے وہ کچھ معلوم کیا ہے جو آپ کو معلوم نہیں اور میں آپ ( علیہ السلام) کے پاس قوم سبا سے متعلق یقینی معلومات لے کر آیا ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

” کچھ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ اس نے آکر کہا ” میں نے وہ معلومات حاصل کی ہیں جو آپ کے علم میں نہیں ہیں ۔ میں سبا کے متعلق یقینی اطلاع لے کر آیا ہوں ۔ 29

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہدہد نے زیادہ دیر نہیں لگائی اور ( آکر ) کہا کہ : میں نے ایسی معلومات حاصل کی ہیں جن کا آپ کو علم نہیں ہے ، اور میں ملک سبا سے آپ کے پاس ایک یقینی خبر لے کر آیا ہوں ۔ ( ١٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو بہت دیر نہیں گزری کہ ہد ہد آگیا اور کہنے لگا کہ میں نے وہ بات معلوم کی ہے جو تجھ کو (بھیض معلوم نہیں اور میں شہر بسا سے ایک تحقیق یقینی خبر لے کر آیا ہوں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو تھوڑی ہی دیر میں وہ آگیا اور کہنے لگا ، میں ایسی خبر لایا ہوں جس کے بارے آپ کو علم نہیں اور میں آپ کے پاس (شہر) سبا سے ایک یقینی خبر لایا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

زیادہ دیر نہیں گذری تھی کہ ہدہد نے حاضر ہوکر کہا کہ میں ایک ایسی بات معلوم کرکے آیا ہوں جس کا شاید آپ کو علم نہیں ہے۔ اور میں آپ کے پاس قوم سبا سے ایک یقینی خبر لے کر آیا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ہُدہُد آ موجود ہوا اور کہنے لگا کہ مجھے ایک ایسی چیز معلوم ہوئی ہے جس کی آپ کو خبر نہیں اور میں آپ کے پاس (شہر) سبا سے ایک سچی خبر لے کر آیا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Buthe tarried not far, and he said: I have encompassed that which thou hast- not encompassed, and I come unto thee from Saba with a tidings sure.

سو تھوڑی دیر میں وہ آگیا اور کہنے لگا کہ میں ایسی بات معلوم کرکے آیا ہوں جو آپ کو معلوم نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

زیادہ دیر نہیں گذری کہ وہ آیا اور اس نے کہا کہ میرے علم میں وہ چیز ہے ، جو آپ کے علم میں نہیں ہے اور میں ملک سبا سے ایک سچی خبر لایا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس وہ تھوڑی ہی دیر ٹھہرے تھے کہ اس ( ہدہد ) نے ( آکر ) کہا بلاشبہ مجھے ایک ایسی چیز کا علم ہوا ہے جسے آپ ( بھی ) نہیں جانتے اور میں آپ کی خدمت میں ( قوم ) سبا سے ایک یقینی اطلاع لے کر آیا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ُ ہد ُ ہد آموجود ہوا اور کہنے لگا کہ ” مجھے ایک ایسی چیز معلوم ہوئی ہے جس کی آپ کو خبر نہیں اور میں آپ کے پاس اس شہر سبا سے ایک یقینی خبر لے کر آیا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر کچھ زیادہ دیر نہیں گزری تھی کہ ہدہد نے حاضر ہو کر عرض کیا کہ میں وہ معلومات لایا ہوں جو جناب کے علم میں بھی نہیں ہیں، میں جناب کے پاس سبا کے بارے میں ایک اہم یقینی خبر لایا ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

تھوڑی دیرگزری کہ ( ہدہدآگیا ) اور کہا : ’’میں نے وہ معلوم کیا جوآپکومعلوم نہیں اور میں سبا ( کے شہر ) کے متعلق ایک یقینی خبر آپ کے پاس لایاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہدہد کچھ زیادہ دیر نہ ٹھہرا اور آکر ( ف۳۵ ) عرض کی کہ میں وہ بات دیکھ کر آیا ہوں جو حضور نے نہ دیکھی اور میں شہر سبا سے حضور کے پاس ایک یقینی خبر لایا ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس وہ تھوڑی ہی دیر ( باہر ) ٹھہرا تھا کہ اس نے ( حاضر ہو کر ) عرض کیا: مجھے ایک ایسی بات معلوم ہوئی ہے جس پر ( شاید ) آپ مطلع نہ تھے اور میں آپ کے پاس ( ملکِ ) سبا سے ایک یقینی خبر لایا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

پس کچھ زیادہ دیر نہیں گزری تھی کہ ہد ہد نے آکر کہا کہ میں نے وہ بات معلوم کی ہے جو آپ کو معلوم نہیں ہے ۔ اور میں ( ملک ) سبا سے آپ کے پاس ایک یقینی خبر لایا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But the Hoopoe tarried not far: he (came up and) said: "I have compassed (territory) which thou hast not compassed, and I have come to thee from Saba with tidings true.

Translated by

Muhammad Sarwar

Not long after the hoopoe came forward and said, "I have information which you do not have. I have come from the land of Sheba with a true report.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But (the hoopoe) stayed not long, he said: "I have grasped which you have not grasped and I have come to you from Saba' with true news."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he tarried not long, then said: I comprehend that which you do not comprehend and I have brought to you a sure information from Sheba.

Translated by

William Pickthall

But he was not long in coming, and he said: I have found out (a thing) that thou apprehendest not, and I come unto thee from Sheba with sure tidings.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर कुछ अधिक देर नहीं ठहरा कि उस ने आकर कहा, "मैंने वह जानकारी प्राप्त की है जो आपको मालूम नहीं है। मैं सबा से आपके पास एक विश्वसनीय सूचना लेकर आया हूँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو تھوڑی ہی دیر میں وہ آگیا اور (سلیمان (علیہ السلام) سے) کہنے لگا کہ میں ایسی بات معلوم کر کے آیا ہوں جو آپ کو معلوم نہیں ہوئی اور (اجمالی بیان اسکا یہ ہے کہ) میں آپ کے پاس قبیلہ سبا کی ایک تحقیقی خبر لایا ہوں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تھوڑی دیر گزری تھی کہ ہدہدنے آکرکہا میں ایسی معلومات لایا ہوں جو آپ کے علم میں نہیں ہیں۔ میں سبا کے متعلق قابل یقین معلومات لے کر آیا ہوں۔ (٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ کچھ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ اس نے آ کر کہا میں نے وہ معلومات حاصل کی ہیں جو آپ کے علم میں نہیں ہیں۔ میں سبا کے متعلق یقینی اطلاع لے کر آیا ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ ہدہد نے کہا کہ میں ایسی چیز کی خبر لایا ہوں جو آپ کو معلوم نہیں اور آپ کے پاس ملک سبا سے ایک یقینی خبر لایا ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بہت دیر نہ کی کہ آکر کہا میں لے آیا خبر ایک چیز کی کہ تجھ کو اس کی خبر نہ تھی اور آیا ہوں تیرے پاس سبا سے ایک خبر لے کر تحقیقی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہُد ہُد نے تھوڑی ہی دیر بعد حاضر ہوکر کہا میں ایک ایسی بات معلوم کرکے آیا ہوں کہ آپ کو اس بات کی خبر نہیں اور میں قبیلہ سبا سے ایک تحقیقی خبر لیکر آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں