Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 28

سورة النمل

اِذۡہَبۡ بِّکِتٰبِیۡ ہٰذَا فَاَلۡقِہۡ اِلَیۡہِمۡ ثُمَّ تَوَلَّ عَنۡہُمۡ فَانۡظُرۡ مَا ذَا یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۲۸﴾

Take this letter of mine and deliver it to them. Then leave them and see what [answer] they will return."

میرے اس خط کو لے جاکر انہیں دے دے پھر ان کے پاس سے ہٹ آ اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡہَبۡ
لے جاؤ
بِّکِتٰبِیۡ
خط میرا
ہٰذَا
یہ
فَاَلۡقِہۡ
پھر ڈال دو اسے
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
ثُمَّ
پھر
تَوَلَّ
ہٹ جاؤ
عَنۡہُمۡ
ان سے
فَانۡظُرۡ
پھر دیکھو
مَاذَا
کیا کچھ
یَرۡجِعُوۡنَ
وہ جواب دیتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡہَبۡ
لے جاؤ
بِّکِتٰبِیۡ
میرے خط کو
ہٰذَا
اس
فَاَلۡقِہۡ
پھر پھینک دو اس کو
اِلَیۡہِمۡ
ان کی طرف
ثُمَّ
پھر
تَوَلَّ
لوٹ آنا
عَنۡہُمۡ
ان سے
فَانۡظُرۡ
پھر دیکھو
مَاذَا
کس چیز کی (طرف)
یَرۡجِعُوۡنَ
وہ لوٹتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Take this letter of mine and deliver it to them. Then leave them and see what [answer] they will return."

میرے اس خط کو لے جاکر انہیں دے دے پھر ان کے پاس سے ہٹ آ اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ میرا خط لے جا اور ان کی طرف پھینک دے پھر ان سے ہٹ کر دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

میرا یہ خط لے جاؤ،چنانچہ اسے اُن لوگوں کی طرف پھینک دیناپھراُن سے لوٹ جانا پھر دیکھوکہ وہ کس چیزکی طرف لوٹتے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Go with this letter of mine and deliver it down to them, then turn back from them and see what they return.|"

لے جا میرا یہ خط اور ڈال دے ان کی طرف پھر ان کے پاس سے ہٹ آ پھر دیکھ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

میرا یہ خط لے جاؤ اسے ان کے پاس جا کر ڈال آؤ پھر ان سے الگ ہو کر دیکھتے رہو کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

میرا یہ خط لےجا اور اسے ان لوگوں کی طرف ڈال دے ، پھر الگ ہٹ کر دیکھ کہ وہ کیا رد عمل ظاہر کرتے ہیں ۔ ”36

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میرا یہ خط لے کر جاؤ اور ان کے پاس ڈال دینا ، پھر الگ ہٹ جانا ، اور دیکھنا کہ وہ جواب میں کیا کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

میرا یہ خط لے جا اور ان لوگوں پر ڈال دے پھر وہاں سے ہٹ جا دیکھتا رہ وہ کیا جواب دیتے ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ میرا خط لے جا پھر ان کی طرف ڈال دے پھر ان کے پاس سے واپس آ تو دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میرا یہ خط لے کر جا اور اس کو ان کے آگے ڈا ل دے۔ پھر دور ہٹ کر دیکھنا کہ وہ کیا باتیں کرتیں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ میرا خط لے جا اور اسے ان کی طرف ڈال دے پھر ان کے پاس سے پھر آ اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Go thou with this epistle of mine, and cast it down unto them, and turn aside from them, and see how they return.

(اچھا تو) یہ میرا خط لے جانا اور اسے اس کے پاس ڈال دینا پھر ان کے پاس سے (ذرا) ہٹ جانا پھر دیکھنا آپس میں کیا سوال جواب کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ میرا عہدنامہ لے کر جاؤ اور ان کے پاس ڈال دیجیو اور ہٹ کر دیکھو کہ کیا ردعمل وہ ظاہر کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

میرا یہ خط لے کر ( ان کی طرف ) جا پھر اس کو ان لوگوں کی طرف پھینک دے پھر ان کے پاس سے ( الگ ایک طرف ) ہٹ جا ، پس دیکھ کہ وہ کیا ردِّ عمل ظاہر کرتے ہیں؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ میرا خط لے جا اور اسے ان کی طرف ڈال دے پھر ان کے پاس سے پھر آ اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ میرا خط لے جا کر ان لوگوں کی طرف ڈال دے پھر ان سے ذرہ ہٹ کر دیکھا کہ وہ کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

یہ میراخط لے جااوران کی طرف پھینک دے پھران سے ہٹ کردیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

میرا یہ فرمان لے جان کر ان پر ڈال پھر ان سے الگ ہٹ کر دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں ( ف٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

میرا یہ خط لے جا اور اسے ان کی طرف ڈال دے پھر ان کے پاس سے ہٹ آپھر دیکھ وہ کس بات کی طرف رجوع کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

میرا یہ خط لے جا اور اسے ان کے پاس ڈال دے پھر ان سے ہٹ جا ۔ پھر دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Go thou, with this letter of mine, and deliver it to them: then draw back from them, and (wait to) see what answer they return"...

Translated by

Muhammad Sarwar

Take this letter of mine and deliver it to them, then return and see what their reply will be."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Go you with this letter of mine and deliver it to them, then draw back from them and see what they return."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Take this my letter and hand it over to them, then turn away from them and see what (answer) they return.

Translated by

William Pickthall

Go with this my letter and throw it down unto them; then turn away and see what (answer) they return,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मेरा यह पत्र लेकर जा, और इसे उन लोगों की ओर डाल दे। फिर उन के पास से अलग हटकर देख कि वे क्या प्रतिक्रिया व्यक्त करते हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اچھا) میرا یہ خط لے جا اور اس کو اس کے پاس ڈال دینا پھر (ذرا وہاں سے) ہٹ جانا اور پھر دیکھنا کہ آپس میں کیا سوال و جواب کرتے ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ میرا خط لے جا اور اسے ان لوگوں کی سامنے ڈال دے۔ پھر دور ہو کر دیکھ کہ وہ کیا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ “ (٢٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میرا یہ خط لے جا اور اسے ان لوگوں کی طرف ڈال دے ، پھر الگ ہٹ کر دیکھ کہ وہ کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

میرا یہ خط لیجا اور اسے ان کے پاس ڈال دے پھر ہٹ جانا، پھر دیکھنا کہ وہ کیا بات چیت کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

لے جا میرا یہ خط اور ڈال دے ان کی طرف پھر ان کے پاس سے ہٹ آ پھر دیکھ وہ کیا جواب دیتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جا میرا یہ خط لے جا اور اس خط کو ان کے پاس ڈال دے پھر ان کے پاس سے ہٹ جا اور دیکھتا رہ کہ وہ آپس میں کیا گفتگو کرتے ہیں