Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 33

سورة النمل

قَالُوۡا نَحۡنُ اُولُوۡا قُوَّۃٍ وَّ اُولُوۡا بَاۡسٍ شَدِیۡدٍ ۬ ۙ وَّ الۡاَمۡرُ اِلَیۡکِ فَانۡظُرِیۡ مَاذَا تَاۡمُرِیۡنَ ﴿۳۳﴾

They said, "We are men of strength and of great military might, but the command is yours, so see what you will command."

ان سب نے جواب دیا کہ ہم طاقت اور قوت والے سخت لڑنے بھڑنے والے ہیں آگے آپ کو اختیار ہے آپ خود ہی سوچ لیجئے کہ ہمیں آپ کیا کچھ حکم فرماتی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
نَحۡنُ
ہم
اُولُوۡا قُوَّۃٍ
قوت والے ہیں
وَّاُولُوۡا بَاۡسٍ
اور جنگجو ہیں
شَدِیۡدٍ
سخت
وَّالۡاَمۡرُ
اور فیصلہ
اِلَیۡکِ
تمہاری طرف ہے
فَانۡظُرِیۡ
تو دیکھ لو/غور کر لو
مَاذَا
کیا
تَاۡمُرِیۡنَ
تم حکم دیتی ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
اُنہوں نے کہا
نَحۡنُ
ہم
اُولُوۡا قُوَّۃٍ
قوت والے ہیں
وَّاُولُوۡا بَاۡسٍ
اور جنگجو ہیں
شَدِیۡدٍ
سخت قسم کے
وَّالۡاَمۡرُ
اور فیصلہ
اِلَیۡکِ
آپ کے ہاتھ میں ہے
فَانۡظُرِیۡ
سو آپ دیکھ لیں
مَاذَا
کیا کچھ
تَاۡمُرِیۡنَ
آپ حکم کرتی ہیں
Translated by

Juna Garhi

They said, "We are men of strength and of great military might, but the command is yours, so see what you will command."

ان سب نے جواب دیا کہ ہم طاقت اور قوت والے سخت لڑنے بھڑنے والے ہیں آگے آپ کو اختیار ہے آپ خود ہی سوچ لیجئے کہ ہمیں آپ کیا کچھ حکم فرماتی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(درباری) کہنے لگے ہم بڑے طاقتور اور سخت جنگ جو ہیں مگر معاملہ کا اختیار تو آپ ہی کو ہے۔ آپ خود ہی غور کریں کہ آپ ہمیں کیا حکم دیتی ہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نہوں نے کہا: ’’ہم لوگ طاقت وراورسخت جنگجوہیں، اور فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے،سو آپ دیکھ لیں کہ آپ کیاحکم دیتی ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"We are powerful and tough fighters, and the decision lies with you; so consider what command you should give.|"

وہ بولے ہم لوگ زور آور ہیں اور سخت لڑائی والے اور کام تیرے اختیار میں ہے سو تو دیکھ لے جو حکم کرے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : ہم طاقتور بھی ہیں اور زبردست جنگی صلاحیت والے بھی اور فیصلے کا اختیار تو آپ ہی کے پاس ہے چناچہ آپ خود دیکھ لیں کہ کیا حکم دیتی ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

” انہوں نے جواب دیا ” ہم طاقت ور اور لڑنے والے لوگ ہیں ۔ آگے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے ۔ آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کو کیا حکم دینا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : ہم طاقتور اور ڈٹ کر لڑنے والے لوگ ہیں ، آگے معاملہ آپ کے سپرد ہے ، اب آپ دیکھ لیں کہ کیا حکم دیتی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اپنی اپنی رائے نہ بیان کرو انہوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ زور دار ہیں اور بڑے لڑنے والے ہیں پھر تیرا اختیار ہے جو چاہے سمجھ کر حکم دے ہم بہ سرور چشم تعمیل کرنے کو حاضر ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ بولے ہم بڑے زور آور اور سخت جنگجو ہیں۔ سو اختیار آپ کے پاس ہے ، سو آپ ہی (مصلحت) دیکھ لیں جو حکم دینا ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے کہا۔ ہم بڑی قوت و طاقت والے اور سخت جنگ کرنیوالے ہیں۔ فیصلہ تمہارے اختیار میں ہے تم خود دیکھو کہ تمہیں کیا حکم دینا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ بولے کہ ہم بڑے زورآور اور سخت جنگجو ہیں اور حکم آپ کے اختیار ہے تو جو حکم دیجیئے گا (اس کے مآل پر) نظر کرلیجیئے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: we are owners of power and owners of great violence, but the command is with thee; see then whatsoever thou shalt command.

وہ لوگ بولے ہم بڑے طاقتور اور بڑے لڑنے والے ہیں لیکن اختیار آپ ہی کو ہے آپ ہی دیکھ لیجئے آپ کو کیا حکم دینا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے جواب دیا کہ ہم طاقت اور اعلیٰ جنگی صلاحیت رکھنے والے لوگ ہیں ۔ فیصلہ آپ کے اختیار میں ہے تو غور فرمالیجیے کہ کیا حکم دیتی ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا ہم طاقت والے اور سخت لڑائی ( کا فن جاننے ) والے ہیں اور فیصلہ آپ کے اختیار میں ہے پس دیکھ لیجیے کہ آپ ( ہمیں ) کیا حکم دیتی ہیں؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بولے کہ ہم بڑے زور آور اور جنگجو ہیں اور حکم آپ کے اختیار میں ہے جو حکم آپ دیں اس کے انجام پر آپ غور کرلیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے جواب دیا کہ ہم تو بڑے طاقتور سخت لڑنے والے لوگ ہیں اس لیے خوف کی تو کوئی بات نہیں آگے آپ کی مرضی آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کو کیا حکم دینا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

درباری کہنے لگے’’ہم بڑے طاقتور اور سخت جنگ جو ہیں مگر فیصلے کا اختیارتوآپکوہے آپ خودغورکریں کہ آپ ہمیں کیا حکم دیناچاہتی ہیں ؟‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ بولے ہم زور والے اور بڑی سخت لڑائی والے ہیں ( ف٤۸ ) اور اختیار تیرا ہے تو نظر کر کہ کیا حکم دیتی ہے ( ف٤۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: ہم طاقتور اور سخت جنگ جُو ہیں مگر حکم آپ کے اختیار میں ہے سو آپ ( خود ہی ) غور کر لیں کہ آپ کیا حکم دیتی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا ہم طاقتور اور سخت لڑنے والے ہیں لیکن اختیار آپ کو ہی ہے ۔ آپ دیکھ لیں ( غور کریں ) کہ کیا حکم دیتی ہیں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "We are endued with strength, and given to vehement war: but the command is with thee; so consider what thou wilt command."

Translated by

Muhammad Sarwar

They replied, "We have great power and valor. You are the commander, so decide as you like".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "We have great strength, and great ability for war, but it is for you to command; so think over what you will command."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: We are possessors of strength and possessors of mighty prowess, and the command is yours, therefore see what you will command.

Translated by

William Pickthall

They said: We are lords of might and lords of great prowess, but it is for thee to command; so consider what thou wilt command.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा, "हम शक्तिशाली हैं और हमें बड़ी युद्ध-क्षमता प्राप्त है। आगे मामले का अधिकार आपको है, अतः आप देख लें कि आपको क्या आदेश देना है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ کہنے لگے کہ ہم بڑے طاقتور اور بڑے لڑنے والے ہیں اور (آئندہ) اختیار تم کو ہے سو تم ہی (مصلحت) دیکھ لو جو کچھ (تجویز کر کے) حکم دینا ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وزیروں نے جواب دیا ہم طاقت ور اور جنگ جو لوگ ہیں تاہم فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے آپ دیکھ لیں کہ آپ کو کیا حکم دینا چاہیے۔ (٣٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے جواب دیا ہم طاقت ور اور لڑنے والے لوگ ہیں۔ آگے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کو کیا حکم دینا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگے کہ ہم طاقت والے ہیں اور سخت لڑائی والے ہیں اور تمہیں اختیار ہے سو تم دیکھ لو کیا حکم کرتی ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ بولے ہم لوگ زور آور ہیں اور سخت لڑائی والے اور کام تیرے اختیار میں ہے سو تو دیکھ لے جو حکم کرے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اہل دربار نے کہا ہم پورے طاقتور اور سخت جنگ کرنے والے ہیں اور حکم کا اختیار آپ کو حاصل ہے سو اب آپ دیکھ لیں جو حکم ہم کو دینا ہو