Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 35

سورة النمل

وَ اِنِّیۡ مُرۡسِلَۃٌ اِلَیۡہِمۡ بِہَدِیَّۃٍ فَنٰظِرَۃٌۢ بِمَ یَرۡجِعُ الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿۳۵﴾

But indeed, I will send to them a gift and see with what [reply] the messengers will return."

میں انہیں ایک ہدیہ بھیجنے والی ہوں پھر دیکھ لوں گی کہ قاصد کیا جواب لے کر لوٹتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنِّیۡ
اور بےشک میں
مُرۡسِلَۃٌ
بھیجنے والی ہوں
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
بِہَدِیَّۃٍ
ایک ہدیہ
فَنٰظِرَۃٌۢ
پھر دیکھنے والی ہوں
بِمَ
ساتھ کس چیز کے
یَرۡجِعُ
لوٹتے ہیں
الۡمُرۡسَلُوۡنَ
بھیجے ہوئے(قاصد)
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنِّیۡ
اور یقیناًمیں
مُرۡسِلَۃٌ
بھیجنا چاہتی ہوں
اِلَیۡہِمۡ
ان کی طرف
بِہَدِیَّۃٍ
ایک ہدیہ
فَنٰظِرَۃٌۢ
پھر انتظار کرنے والی ہوں
بِمَ
کس کے ساتھ
یَرۡجِعُ
لوٹتے ہیں
الۡمُرۡسَلُوۡنَ
سفیر
Translated by

Juna Garhi

But indeed, I will send to them a gift and see with what [reply] the messengers will return."

میں انہیں ایک ہدیہ بھیجنے والی ہوں پھر دیکھ لوں گی کہ قاصد کیا جواب لے کر لوٹتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

میں (تجربہ کے طور پر) ان کی طرف کچھ تحفہ بھیجتی ہوں پھر دیکھوں گی کہ میرے بھیجے ہوئے آدمی کیا جواب لاتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یقینامیں اُن کی خدمت میں ایک ہدیہ بھیجنا چاہتی ہوں۔پھرانتظارکرنے والی ہوں سفیرکس جواب کے ساتھ لوٹتے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And I am going to send a gift to them, then see, what response the envoys will bring back.|"

اور میں بھیجتی ہوں ان کی طرف کچھ تحفہ پھر دیکھتی ہوں کیا جواب لے کر پھرتے ہیں بھیجے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو میں ان کی طرف اپنے ایلچی کچھ تحائف کے ساتھ بھیجتی ہوں پھر دیکھتی ہوں کہ وہ کیا جواب لے کر واپس آتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

میں ان لوگوں کی طرف ایک ہدیہ بھیجتی ہوں ، پھر دیکھتی ہوں کہ میرے ایلچی کیا جواب لے کر پلٹتے ہیں ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور میں ان کے پاس ایک تحفہ بھیجتی ہوں ، پھر دیکھوں گی کہ ایلچی کیا جواب لے کر واپس آتے ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور میں ایسا کرتی ہوں کچھ تحفہ ان کو بھیجی ہوں 2 پھر دیکھتی ہوں وہ جو تحفہ لے کر جاتے ہیں کیا جواب لاتے ہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور میں ان لوگوں کے پاس تحفہ بھیجتی ہوں پھر دیکھتی ہوں کہ قاصد کیا (جواب) لاتے ہیں۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک میں ان کے پاس کچھ ہدیہ بھیجتی ہوں پھر دیکھتی ہوں کہ قاصد کیا جواب لے کر لوٹتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور میں ان کی طرف کچھ تحفہ بھیجتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ قاصد کیا جواب لاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So verily I am going to send a present unto them, and see with what answer the envoys come back.

اور میں ان لوگوں کے پاس ہدیہ بھیجتی ہوں پھر دیکھوں گی کہ ایلچی کیا (جواب) لے کر آتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میں ان کے پاس اپنے سفیر ہدیہ کے ساتھ بھیجتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ سفیر کیا جواب لاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بے شک میں ان کی طرف ایک ہدیہ بھیجتی ہوں پھر دیکھتی ہوں کہ بھیجے ہوئے ( قاصد ) کس رد عمل کے ساتھ لوٹتے ہیں؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور میں ان کی طرف کچھ تحفے بھیجتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ قاصد کیا جواب لاتا ہے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس لیے سردست تو میں ان کے لیے کچھ ہدیہ بھیجتی ہوں پھر دیکھتی ہوں کہ میرے ایلچی کیا جواب لے کر پلٹتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

میں ( تجربے کے طورپر ) ان کی طرف کچھ تحفہ بھیجتی ہوں پھر دیکھوں گی کہ میرے بھیجے ہوئے قاصد کیا جواب لاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور میں ان کی طرف ایک تحفہ بھیجنے والی ہوں پھر دیکھوں گی کہ ایلچی کیا جواب لے کر پلٹے ( ف۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک میں ان کی طرف کچھ تحفہ بھیجنے والی ہوں پھر دیکھتی ہوں قاصد کیا جواب لے کر واپس لوٹتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( لہٰذا جنگ مناسب نہیں البتہ ) میں ان کے پاس ایک ہدیہ بھیجتی ہوں ۔ اور پھر دیکھتی ہوں کہ میرے فرستادے ( قاصد ) کیا جواب لاتے ہیں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But I am going to send him a present, and (wait) to see with what (answer) return (my) ambassadors."

Translated by

Muhammad Sarwar

I will send a gift and we shall see what response the Messengers will bring."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"But verily, I am going to send him a present, and see with what (answer) the messengers return."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And surely I am going to send a present to them, and shall wait to see what (answer) do the apostles bring back.

Translated by

William Pickthall

But lo! I am going to send a present unto them, and to see with what (answer) the messengers return.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मैं उन के पास एक उपहार भेजती हूँ; फिर देखती हूँ कि दूत क्या उत्तर लेकर लौटते हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور میں ان لوگوں کے پاس کچھ ہدیہ بھیجتی ہوں پھر دیکھوں گی کہ وہ فرستاوے (وہاں سے) کیا (جواب) لے کر آتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میں ان لوگوں کی طرف ایک ہدیہ بھیجتی ہوں پھر دیکھتی ہوں کہ میرے سفیر کیا جواب لے کر پلٹتے ہیں۔ “ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں ان لوگوں کی طرف ایک ہد یہ بھیجتی ہوں ، پھر دیکھتی ہوں کہ میرے ایلچی کیا جواب لے کر پلٹتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور میں ان کی طرف ایک ہدیہ بھیجتی ہوں پھر دیکھتی ہوں کہ بھیجے ہوئے لوگ کیا جواب لے کر واپس ہوتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور میں بھیجتی ہوں ان کی طرف کچھ تحفہ پھر دیکھتی ہوں کیا جواب لے کر پھرتے ہیں بھیجے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں سردست ان لوگوں کے پاس کچھ ہدیہ یعنی تحفہ بھیجتی ہوں پھر دیکھتی ہوں کہ وہ میرے فرستادے کیا جواب لیکر پلٹتے ہیں