Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 37

سورة النمل

اِرۡجِعۡ اِلَیۡہِمۡ فَلَنَاۡتِیَنَّہُمۡ بِجُنُوۡدٍ لَّا قِبَلَ لَہُمۡ بِہَا وَ لَنُخۡرِجَنَّہُمۡ مِّنۡہَاۤ اَذِلَّۃً وَّ ہُمۡ صٰغِرُوۡنَ ﴿۳۷﴾

Return to them, for we will surely come to them with soldiers that they will be powerless to encounter, and we will surely expel them therefrom in humiliation, and they will be debased."

جا ان کی طرف واپس لوٹ جا ، ہم ان ( کے مقابلہ ) پر وہ لشکر لائیں گے جن کے سامنے پڑنے کی ان میں طاقت نہیں اور ہم انہیں ذلیل و پست کرکے وہاں سے نکال باہر کریں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِرۡجِعۡ
لوٹ جاؤ
اِلَیۡہِمۡ
ان کی طرف
فَلَنَاۡتِیَنَّہُمۡ
پس البتہ ہم ضرور لائیں گے ان کے پاس
بِجُنُوۡدٍ
ایسے لشکروں کو
لَّاقِبَلَ
نہیں کوئی مقابلہ
لَہُمۡ
ان کے لیے
بِہَا
ان کا
وَلَنُخۡرِجَنَّہُمۡ
اور البتہ ہم ضرور نکال دیں گے انہیں
مِّنۡہَاۤ
اس سے
اَذِلَّۃً
ذلیل کر کے
وَّہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
صٰغِرُوۡنَ
خوار ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِرۡجِعۡ
لوٹ جاؤ
اِلَیۡہِمۡ
اُن کے پاس
فَلَنَاۡتِیَنَّہُمۡ
پھر ہم ضرور آئیں گے ان کے پاس
بِجُنُوۡدٍ
ایسے لشکروں کے ساتھ
لَّاقِبَلَ
نہیں مقابلہ کر سکیں گے
لَہُمۡ
جن کا
بِہَا
ساتھ اس کے
وَلَنُخۡرِجَنَّہُمۡ
اور لازماً ہم ضرور نکالیں گے اُن کو
مِّنۡہَاۤ
اس سے
اَذِلَّۃً
بےعزت کر کے
وَّہُمۡ
اور وہ
صٰغِرُوۡنَ
بہت خوار ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

Return to them, for we will surely come to them with soldiers that they will be powerless to encounter, and we will surely expel them therefrom in humiliation, and they will be debased."

جا ان کی طرف واپس لوٹ جا ، ہم ان ( کے مقابلہ ) پر وہ لشکر لائیں گے جن کے سامنے پڑنے کی ان میں طاقت نہیں اور ہم انہیں ذلیل و پست کرکے وہاں سے نکال باہر کریں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے پاس واپس چلے جاؤ ہم ان پر ایسے لشکروں سے چڑھائی کریں گے جن کا وہ مقابلہ نہ کرسکیں گے اور انھیں ذلیل کرکے وہاں سے نکال دیں گے اور وہ ہمارے سامنے پست ہوں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لوٹ جاؤاُن کے پاس پھرہم ضروراُن پرایسے لشکرلے کر آئیں گے جن کا وہ مقابلہ نہ کرسکیں گے اورہم اُنہیں لازماً وہاں سے بے عزت کرکے نکا لیں گے اوروہ بہت خوار ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Go back to them, and we will bring to them forces they have no power to face, and we will certainly drive them out from there in humiliation while they are disgraced.|"

پھر جا ان کے پاس اب ہم پہنچتے ہیں ان پر ساتھ لشکروں کے جن کا مقابلہ نہ ہو سکے ان سے اور نکال دیں گے ان کو وہاں سے بےعزت کر کر اور وہ خوار ہوں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم لوٹ جاؤ ان کی طرف تو ہم ان پر ایسے لشکروں سے حملہ آور ہوں گے جن کا مقابلہ ان کے لیے ممکن نہیں ہوگا اور ہم نکال باہر کریں گے انہیں اس ملک سے ذلیل کر کے اور وہ خوار ہوجائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿اے سفیر﴾ واپس جا اپنے بھیجنے والوں کی طرف ۔ ہم ان پر ایسے لشکر لے کر آئیں گے 42 جن کا مقابلہ وہ نہ کر سکیں گے اور ہم انہیں ایسی ذلت کے ساتھ وہاں سے نکالیں گے کہ وہ خوار ہو کر رہ جائیں گے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے پاس واپس جاؤ ، کیونکہ اب ہم ان کے پاس ایسے لشکر لے کر پہنچیں گے جن کے مقابلے کی ان میں تاب نہیں ہوگی ، اور انہیں وہاں سے اس طرح نکالیں گے کہ وہ ذلیل ہوں گے ، اور ماتحت بن کر رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اپنے لوگ پاس لوٹ جائو اگر وہ ہمارا کہا نہ مانیں گے تو ہم ضرور ایسا لشکر لیکر ان پر آئیں گے جس کا مقابلہ ان سے نہ ہو سکے گا اور ہم ذلت کے ساتھ ان کو رسوا کر کے ان کو وہاں سے نکال دینگے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے پاس (تحفوں سمیت) لوٹ جاؤ سو ہم ان کے پاس ایسے لشکر لے کر آئیں گے جن کے مقابلے کی ان کو طاقت نہ ہوگی اور ہم ان کو وہاں سے بےعزت کرکے نکال دیں گے اور وہ ذلیل ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو ان کی طرف لوٹ جا۔ اب ہم ان پر ایک ایسا لشکر لے کر آئیں گے جس کا وہ مقابلہ نہ کرسکیں گے اور ہم ان کو وہاں سے بےعزت کر کے نکالیں گے اور وہ ذلیل و خواو ہوجائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کے پاس واپس جاؤ ہم ان پر ایسے لشکر سے حملہ کریں گے جس کے مقابلے کی ان میں طاقت نہ ہوگی اور ان کو وہاں سے بےعزت کرکے نکال دیں گے اور وہ ذلیل ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Go back unto them. Then surely we shall come unto them with hosts which they cannot withstand, and we shall drive them forth therefrom abased and they shall be humbled.

تو لوٹ جا ان لوگوں کے پاس ہم ان پر ایسی فوجیں بھیجتے ہیں کہ ان لوگوں سے ان کا (ذرا بھی) مقابلہ نہ ہو سکے گا اور اہم ان کو وہاں سے ذلیل کرکے نکال دیں گے اور وہ ماتحت ہوجائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے پاس واپس جاؤ! ہم ان پر ایسی فوجوں سے چڑھائی کریں گے کہ وہ ان کے مقابلے کی تاب نہ لاسکیں گے اور ہم ان کو وہاں سے ذلیل کرکے نکال دیں گے اور وہ خوار ہوں گے!

Translated by

Mufti Naeem

ان کے پاس واپس جا ، پس ہم البتہ ضرور ان پر ایسے لشکر لے کر ( حملہ کرنے ) آئیں گے کہ جن کے مقابلے کی ان میں طاقت نہ ہوگی اور ہم البتہ ضرور ان کو وہاں سے ذلیل کرکے نکالیں گے اس حال میں کہ وہ ( ہمارے ) ماتحت ہوں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے پاس واپس جاؤ ہم ان پر ایسے لشکر لے کر حملہ کریں گے جن کے مقابلہ کی انہیں طاقت نہ ہوگی اور ان کو وہاں سے بےعزت کر کے نکال دیں گے اور وہ ذلیل ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم ان کے پاس واپس چلے جاؤ ہم خود ہی ان پر ایسے لشکر لے کر پہنچ رہے ہیں جن کا وہ کسی طرح کوئی مقابلہ نہیں کرسکیں گے اور ہم ان کو وہاں سے ایسا ذلیل کر کے نکالیں گے کہ وہ پست ہو کر رہ جائیں گے۔

Translated by

Noor ul Amin

ان کے پاس واپس چلے جائوہم ان پر ایسے لشکروں سے چڑھائی کرینگے جن کاوہ مقابلہ نہ کرسکیں گے اور انہیں ذلیل کرکے وہاں سے نکالیں گے اور وہ پست ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پلٹ جا ان کی طرف تو ضرور ہم ان پر وہ لشکر لائیں گے جن کی انھیں طاقت نہ ہوگی اور ضرور ہم ان کو اس شہر سے ذلیل کرکے نکال دیں گے یوں کہ وہ پست ہوں گے ( ف۵۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو ان کے پاس ( تحفہ سمیت ) واپس پلٹ جا سو ہم ان پر ایسے لشکروں کے ساتھ ( حملہ کرنے ) آئیں گے جن سے انہیں مقابلہ ( کی طاقت ) نہیں ہوگی اور ہم انہیں وہاں سے بے عزت کر کے اس حال میں نکالیں گے کہ وہ ( قیدی بن کر ) رسوا ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے سفیر ) تو ان لوگوں کے پاس واپس لوٹ جا ( اور ان کو بتا کہ ) ہم ان کے پاس ایسے لشکر لے کر آرہے ہیں جن کے مقابلہ کی ان میں تاب نہ ہوگی اور ہم ان کو وہاں سے اس طرح ذلیل کرکے نکالیں گے کہ وہ خوار ہو چکے ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Go back to them, and be sure we shall come to them with such hosts as they will never be able to meet: We shall expel them from there in disgrace, and they will feel humbled (indeed)."

Translated by

Muhammad Sarwar

Go back to your people and we shall soon come there with an army which they will not be able to face. We shall drive them from their town, humble, and disgraced."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Go back to them. We verily, shall come to them with armies that they cannot resist, and we shall drive them out from there in disgrace, and they will be abased."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Go back to them, so we will most certainly come to them with hosts which they shall have no power to oppose, and we will most certainly expel them therefrom in abasement, and they shall be in a state of ignominy.

Translated by

William Pickthall

Return unto them. We verily shall come unto them with hosts that they cannot resist, and we shall drive them out from thence with shame, and they will be abased.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के पास वापस जाओ। हम उन पर ऐसी सेनाएँ लेकर आएँगे, जिनका मुक़ाबला वे न कर सकेंगे और हम उन्हें अपमानित करके वहाँ से निकाल देंगे कि वे पस्त होकर रहेंगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(سو یہ تحفے ہم نہ لیں گے) تم (ان کو لے کر) ان لوگوں کے پاس لوٹ جاؤ سو ہم ان پر ایسی فوجیں بھیجتے ہیں کہ ان لوگوں سے ان کا ذرا مقابلہ نہ ہو سکے گا ہم ان کو وہاں سے ذلیل کر کے نکال دیں گے اور وہ (ہمیشہ کے لیے) ماتحت ہوجائیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اپنے بھیجنے والوں کی طرف واپس جاؤ ہم ان پر ایسے لشکر لے کر آئیں گے جن کا وہ مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ اور ہم انہیں ایسی ذلّت کے ساتھ وہاں سے نکالیں گے کہ وہ رسوا ہو کر رہ جائیں گے۔ “ (٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے سفیر) واپس جا اپنے بھجینے والوں کی طرف۔ ہم ان پر ایسے لشکر لے کر آئیں گے جن کا مقابلہ وہ نہ کرسکیں گے اور ہم انہیں ایسی ذلت کے ساتھ وہاں سے نکالیں گے کہ وہ خوار ہو کر رہ جائیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تو ان لوگوں کے پاس لوٹ جا ہم ان پر ایسے لشکر بھیجتے ہیں کہ وہ لوگ ان کا مقابلہ نہ کرسکیں گے اور ہم انہیں وہاں سے ذلیل کر کے نکال دیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھرجا ان کے پاس اب ہم پہنچتے ہیں ان پر ساتھ لشکروں کے جن کا مقابلہ نہ ہو سکے ان سے اور نکال دیں گے ان کو وہاں سے بےعزت کر کر اور وہ خوار ہوں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایلچی تو انہی اہل سبا کی طرف واپس جا اب ہم ان پر ایک ایسا لشکر لیکر پہونچتے ہیں کہ جس کا ان سے مقابلہ نہ ہوسکے گا اور ہم ان کو نہر سبا سے بےعزت کرکے نکال دیں گے اور ان کی حالت یہ ہوگی کہ وہ ذلیل و محکوم ہوجائیں گے