Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 42

سورة النمل

فَلَمَّا جَآءَتۡ قِیۡلَ اَہٰکَذَا عَرۡشُکِ ؕ قَالَتۡ کَاَنَّہٗ ہُوَ ۚ وَ اُوۡتِیۡنَا الۡعِلۡمَ مِنۡ قَبۡلِہَا وَ کُنَّا مُسۡلِمِیۡنَ ﴿۴۲﴾

So when she arrived, it was said [to her], "Is your throne like this?" She said, "[It is] as though it was it." [Solomon said], "And we were given knowledge before her, and we have been Muslims [in submission to Allah ].

پھر جب وہ آگئی تو اس سے کہا ( دریافت کیا ) گیا کہ ایسا ہی تیرا ( بھی ) تخت ہے؟ اس نے جواب دیا کہ یہ گویا وہی ہے ہمیں اس سے پہلے ہی علم دیا گیا تھا اور ہم مسلمان تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
جَآءَتۡ
وہ آگئی
قِیۡلَ
کہا گیا
اَہٰکَذَا
کیا اسی طرح کا ہے
عَرۡشُکِ
تخت تیرا
قَالَتۡ
وہ بولی
کَاَنَّہٗ
گویا کہ وہ
ہُوَ
وہی ہے
وَاُوۡتِیۡنَا
اور دیئے گئے تھے ہم
الۡعِلۡمَ
علم
مِنۡ قَبۡلِہَا
اس سے پہلے ہی
وَکُنَّا
اور تھے ہم
مُسۡلِمِیۡنَ
فرماں بردار
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
جَآءَتۡ
وہ آئی
قِیۡلَ
کہا گیا
اَہٰکَذَا
کیا ایسا ہے
عَرۡشُکِ
تیرا تخت
قَالَتۡ
اُس نے کہا
کَاَنَّہٗ
شاید وہ
ہُوَ
وہی ہے
وَاُوۡتِیۡنَا
اور ہمیں عطا کیا گیا
الۡعِلۡمَ
علم
مِنۡ قَبۡلِہَا
اس سے پہلے
وَکُنَّا
اور تھے ہم
مُسۡلِمِیۡنَ
فرما ں بردار
Translated by

Juna Garhi

So when she arrived, it was said [to her], "Is your throne like this?" She said, "[It is] as though it was it." [Solomon said], "And we were given knowledge before her, and we have been Muslims [in submission to Allah ].

پھر جب وہ آگئی تو اس سے کہا ( دریافت کیا ) گیا کہ ایسا ہی تیرا ( بھی ) تخت ہے؟ اس نے جواب دیا کہ یہ گویا وہی ہے ہمیں اس سے پہلے ہی علم دیا گیا تھا اور ہم مسلمان تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب ملکہ (مطیع ہو کر) آگئی تو سلیمان نے اس سے پوچھا : کیا تمہارا تخت بھی اسی طرح کا ہے ؟ وہ کہنے لگی : یہ تو گویا ہو بہو وہی ہے۔ اور ہمیں اس سے پہلے ہی حقیقت حال معلوم ہوگئی تھی اور ہم فرمانبردار ہوگئے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر جب ملکہ آئی تو کہا گیا: ’’کیا تمہارا تخت ایساہی ہے؟‘‘ اُس نے کہا:’’شاید یہ وہی ہے اور ہمیں تو اس سے پہلے علم عطاکیاگیا تھا۔اورہم فرماں بردار تھے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So when she came, it was said (to her), |"Is your throne like this?|" She said, |"It seems to be the same, and knowledge (of truth) was given to us even before this and we have already submitted.|"

پھر جب وہ آپہنچی کسی نے کہا کیا ایسا ہی ہے تیرا تخت بولی گویا یہ وہی ہے اور ہم کو معلوم ہوچکا پہلے سے اور ہم ہوچکے حکم بردار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب وہ آئی تو (اس سے) کہا گیا کہ کیا اسی طرح کا ہے آپ کا تخت ؟ اس نے کہا یہ تو گویا وہی ہے اور ہمیں اس سے پہلے ہی علم حاصل ہوچکا ہے اور ہم اسلام لا چکے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ملکہ جب حاضر ہوئی تو اس سے کہا گیا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے؟ وہ کہنے لگی ” یہ تو گویا وہی ہے ۔ 52 ہم تو پہلے ہی جان گئے تھے اور ہم نے سر اطاعت جھکا دیا تھا ۔ ( یا ہم مسلم ہو چکے تھے ) ۔ ” 53

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

غرض جب وہ آئی تو اس سے پوچھا گیا : کیا تمہارا تخت ایسا ہی ہے؟ کہنے لگی : ایسا لگتا ہے کہ یہ تو بالکل وہی ہے ۔ ( ١٦ ) ہمیں تو اس سے پہلے ہی ( آپ کی سچائی کا ) علم عطا ہوگیا تھا ، اور ہم سر جھکا چکے تھے ۔ ( ١٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب لقیس سلیمان کے پاس آن پہنچی تو اس سے پوچھا کیا تیرا تخت بھی ایسا ہے وہ بول یہ تو گویا وہی ہے 2 اور ہم کو تو اس سے پہلے ہی معلوم ہوگیا تھا اور 3 اور ہم تو اسی وقت سے تابعدار بن گئے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو جب (ملکہ ان کی خدمت میں) حاضر ہوئی تو (اسے اس کا تخت دکھا کر) فرمایا کیا آپ کا تخت بھی ایسا ہی ہے ؟ اس نے کہا یہ گویا ہوبہو وہی ہے اور ہم کو اس کا پہلے ہی علم ہوچکا تھا (سلیمان (علیہ السلام) کی عظمت اور شان کا) اور ہم فرماں بردار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب (ملکہ بلقیس) حاضر ہوئی تو پوچھا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے ؟ جواب دیا کہ ہاں ! ہے تو کچھ ایسا ہی۔ (اور یہ بھی کہ ) ہمیں تو اس سے پہلے ہی ( آپ کی عظمت کا) اندازہ ہوچکا تھا۔ اور ہم تو فرماں بردار (بن کر ہی) آئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب وہ آ پہنچی تو پوچھا گیا کہ کیا آپ کا تخت بھی اسی طرح کا ہے؟ اس نے کہا کہ یہ تو گویا ہو بہو وہی ہے اور ہم کو اس سے پہلے ہی (سلیمان کی عظمت شان) کا علم ہوگیا تھا اور ہم فرمانبردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when she arrived, it was said: is thy throne like unto? She said: it is as though it were it; and we have been vouchsafed the knowledge before this, and we have been Muslims.

خیر جب وہ آئی تو اس سے کہا گیا کہ کیا تمہارا تخت ایسا ہی ہے ؟ وہ بولی کہ ہاں یہ تو گویا وہی ہے ۔ اور ہم کو حکم (ایمانی) اس کے پیشتر ہی (حاصل) ہوچکا ہے اور ہم مطیع ہوچکے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب وہ آئی تو اس سے سوال کیا گیا کہ تمہارا تخت ایسا ہی ہے؟ اس نے کہا: گویا کہ وہی ہے! اور ہم کو اس سے پہلے علم حاصل ہوچکا تھا اور ہم فرمانبرداروں میں تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب وہ ( ملکہ ) آئی ( تو ) کہا گیا آپ کا تخت ایسا ہے؟ گویا کہ یہ ہوبہو وہی ہے ، اور ہم کو اس پہلے ہی ( آپ کی عظمت کا ) علم دیا گیا تھا ( اندازہ ہوچکا تھا ) اور ہم فرماں بردار ( ہوکر ) حاضر ہوئے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب وہ آپہنچی تو پوچھا گیا ” کیا آپ کا تحت بھی اسی طرح کا ہے “ ؟ اس نے کہا کہ یہ تو گویا ہوبہو وہی ہے اور ہم کو پہلے ہی سلیمان کی عظمت اور شان کا علم ہوگیا تھا اور ہم فرمانبردار ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

چناچہ ایسا ہی کیا گیا پھر جب وہ پہنچ گئی تو اس سے کہا گیا کہ کیا تمہارا تخت بھی ایسا ہی ہے ؟ تو اس نے جواب دیا کہ یہ تو گویا وہی ہے اور یہ معجزہ دکھانے کی بھی کوئی ضرورت نہ تھی کیونکہ ہمیں تو اس سے پہلے ہی اس سب کا علم ہوگیا تھا اور ہم نے سر اطاعت و تسلیم جھکا دیا تھا

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب ملکہ آ گئی توپوچھاگیا کیا تمہاراتخت بھی ایسا ہے وہ کہنے لگی یہ توگویاہوبہووہی ہے اور ہمیں اس سے پہلے ہی حقیقت حال معلوم ہوگئی تھی اور ہم مسلم ہو گئے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب وہ آئی اس سے کہا گیا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے ، بولی گویا یہ وہی ہے ( ف٦۵ ) اور ہم کو اس واقعہ سے پہلے خبر مل چکی ( ف٦٦ ) اور ہم فرمانبردار ہوئے ( ف٦۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب وہ ( ملکہ ) آئی تو اس سے کہا گیا: کیا تمہارا تخت اسی طرح کا ہے ، وہ کہنے لگی: گویا یہ وہی ہے اور ہمیں اس سے پہلے ہی ( نبوتِ سلیمان کے حق ہونے کا ) علم ہو چکا تھا اور ہم مسلمان ہو چکے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

الغرض جب ملکہ آئی تو اس سے کہا گیا کیا تمہارا تخت ایسا ہی ہے؟ اس نے کہا یہ تو گویا وہی ہے اور ہمیں تو پہلے ہی سے حقیقت معلوم ہوگئی تھی ۔ اور ہم تو مسلمان ( مطیع و فرمانبردار ) ہو چکے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So when she arrived, she was asked, "Is this thy throne?" She said, "It was just like this; and knowledge was bestowed on us in advance of this, and we have submitted to Allah (in Islam)."

Translated by

Muhammad Sarwar

When she came she was asked, "Is your throne like this?" She replied, "It seems that this is it. We had received the knowledge before this and were submissive (to Solomon's power)".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So when she came, it was said, "Is your throne like this" She said: "As though it were the very same." And he said, "Knowledge was bestowed on us before her, and we had submitted to Allah (as Muslims)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when she came, it was said: Is your throne like this? She said: It is as it were the same, and we were given the knowledge before it, and we were submissive.

Translated by

William Pickthall

So, when she came, it was said (unto her): Is thy throne like this? She said: (It is) as though it were the very one. And (Solomon said): We were given the knowledge before her and we had surrendered (to Allah).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब वह आई तो कहा गया, "क्या तुम्हारा सिंहासन ऐसा ही है?" उस ने कहा, "यह तो जैसे वही है, और हमें तो इससे पहले ही ज्ञान प्राप्त हो चुका था; और हम आज्ञाकारी हो गए थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب بلقیس آئی تو اس سے کہا گیا کہ تمہارا تخت ایسا ہی ہے وہ کہنے لگی کہ ہاں ہے تو ایسا ہی اور (یہ بھی کہا گیا کہ) ہم لوگوں کو تو اس واقعے سے پہلے ہی (آپ کی نبوت کی) تحقیق ہوچکی ہے اور ہم (اسی وقت سے دل سے) مطیع ہوچکے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ملکہ جب حاضر ہوئی تو اسے کہا گیا کیا یہ آپ کا تخت ہے ؟ وہ کہنے لگی یہ تو وہی ہے ہم تو پہلے ہی جان گئے تھے اور ہم مسلم ہوچکے ہیں۔ (٤٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ملکہ جب حاضر ہوئی تو اس سے کہا گیا کہ تیرا تخت ایسا ہی ہے ؟ وہ کہنے لگی یہ تو گویا وہی ہے۔ ہم تو پہلے ہی جان گئے تھے اور ہم نے سر اطاعت جھکا دیا تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب وہ آگئی تو اس سے کہا گیا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے کہنے لگی گویا یہ تو وہی ہے، اور ہمیں اس سے پہلے علم دیدیا گیا تھا اور ہم فرمانبر دار ہوچکے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب وہ آپہنچی کسی نے کہا کیا ایسا ہی ہے تیرا تخت بولی گویا یہ وہی ہے اور ہم کو معلوم ہوچکا پہلے سے اور ہم ہوچکے حکم بردار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب بلقیس حاضر ہوئی تو کہا گیا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے اس نے جواب دیا گویا ہوبہو وہی ہے اور ہم لوگوں کو تو اس واقعہ سے پیشتر ہی تحقیق ہوچکا ہے یعنی آپ کا حال اور ہم حکم بردار ہوچکے ہیں