Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 56

سورة النمل

فَمَا کَانَ جَوَابَ قَوۡمِہٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡۤا اَخۡرِجُوۡۤا اٰلَ لُوۡطٍ مِّنۡ قَرۡیَتِکُمۡ ۚ اِنَّہُمۡ اُنَاسٌ یَّتَطَہَّرُوۡنَ ﴿۵۶﴾

But the answer of his people was not except that they said, "Expel the family of Lot from your city. Indeed, they are people who keep themselves pure."

قوم کا جواب بجز اس کہنے کے اور کچھ نہ تھا کہ آل لوط کو اپنے شہر سے شہر بدر کر دو یہ تو بڑے پاکباز بن رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَمَا
تو نہ
کَانَ
تھا
جَوَابَ
جواب
قَوۡمِہٖۤ
اس کی قوم کا
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَخۡرِجُوۡۤا
نکال دو
اٰلَ لُوۡطٍ
آل لوط کو
مِّنۡ قَرۡیَتِکُمۡ
اپنی بستی سے
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
اُنَاسٌ
لوگ
یَّتَطَہَّرُوۡنَ
وہ بہت پاک باز بنتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَمَا
تو نہیں
کَانَ
تھا
جَوَابَ
جواب
قَوۡمِہٖۤ
اس کی قوم کا
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَخۡرِجُوۡۤا
نکال دو
اٰلَ لُوۡطٍ
لوط کے گھر والوں کو
مِّنۡ قَرۡیَتِکُمۡ
اپنی بستی سے
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
اُنَاسٌ
لوگ ہیں
یَّتَطَہَّرُوۡنَ
بڑے پاک باز بنتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

But the answer of his people was not except that they said, "Expel the family of Lot from your city. Indeed, they are people who keep themselves pure."

قوم کا جواب بجز اس کہنے کے اور کچھ نہ تھا کہ آل لوط کو اپنے شہر سے شہر بدر کر دو یہ تو بڑے پاکباز بن رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ اس کی قوم کو کوئی جواب بن نہ آیا بجز اس کے کہ انہوں نے یہ کہہ دیا : لوط اور اس کے ساتھیوں کو اپنے شہر سے نکال دو یہ بڑے پاکباز بنتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تواُس کی قوم کاجواب اس کے سواکچھ نہ تھاکہ انہوں نے کہا: ’’اپنی بستی سے لوط کے گھر والوں کونکال دو۔یقیناوہ بڑے پاک باز بنتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, the answer of his people was not but that they said, |"Expel the family of Lut from your town. They are a people who over-indulge in purity.|"

پھر اور کچھ جواب نہ تھا اس کی قوم کا مگر یہی کہ کہتے تھے نکال دو لوط کے گھر کو اپنے شہر سے یہ لوگ ہیں ستھرے رہا چاہتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اس ( علیہ السلام) کی قوم کا کوئی جواب نہیں تھا مگر یہ کہ انہوں نے کہا : نکال باہر کرو لوط کے گھر والوں کو اپنے شہر سے۔ یہ لوگ بڑے پاکباز بنتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

” مگر اس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا ” نکال دو لوط ( علیہ السلام ) کے گھر والوں کو اپنی بستی سے ، یہ بڑے پاکباز بنتے ہیں ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس پر یہ کہنے کے سوا ان کی قوم کا کوئی جواب نہیں تھا کہ : لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال باہر کرو ، یہ بڑے پاکباز بنتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھ راس کی قوم نے کچھ جواب نہ دیا بس یہ کہنے لگے لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال باہر کرو کیونکہ وہ لوگ پاکیزہ اور مقدس بننا چاہتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو ان کی قوم کے پاس کوئی جواب نہ تھا سوائے اس کے کہ کہنے لگے کہ لوط (علیہ السلام) کے لوگوں کو اپنی بستی سے نکال دو کیونکہ یہ بڑے پاک باز لوگ (بنتے) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کی قوم کا جواب یہ تھا کہ لوط (علیہ السلام) اور اس کے ماننے والوں کو اپنی بستی سے نکال باہر کرو کیونکہ یہ بہت پاک باز بنتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان کی قوم کے لوگ (بولے تو) یہ بولے اور اس کے سوا ان کا کچھ جواب نہ تھا کہ لوط کے گھر والوں کو اپنے شہر سے نکال دو۔ یہ لوگ پاک رہنا چاہتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then there was no answer of his people save that they said: drive forth the family of Lut from your City, verily they are a people who would be pure!

سو ان کی قوم کوئی جواب نہ دے سکی بجز اس کے کہ آپس میں یہ کہنے لگے کہ لوط والوں کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ بڑے پاک صاف بنتے ہیں سو ہم نے لوط اور ان کے متعلقین کو نجات دے دی

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اس کی قوم کا جواب صرف یہ تھا کہ انہوں نے کہا کہ لوط کے ساتھیوں کو اپنی بستی سے نکال دو ، یہ لوگ بڑے پارسا بنتے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

پس ان کی قوم کا جواب فقط یہی تھا کہ لوط ( علیہ السلام ) کے گھر والوں ( ماننے والوں ) کو تم اپنی بستی سے نکال دو ، بے شک یہ لوگ بڑے پاک باز ( بنے پھرتے ) ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ان کی قوم کے لوگ بولے تو یہ بولے اس کے سوا ان کا کچھ جواب نہ تھا۔ کہ لوط کے گھر والوں کو اپنے شہر سے نکال دو یہ لوگ پاک بننا چاہتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کی قوم کا جواب اس کے سوا اور کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا کہ نکال دو لوط کے ساتھیوں کو اپنی بستی سے یہ لوگ بڑے پاکباز بنتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ اس کی قوم کو کوئی جواب بن نہ آیاسوائے اس کے کہ انہوں نے یہ کہہ دیاکہ لوط اور اس کے ساتھیوں کو اپنے شہرسے نکال دویہ بڑے پاکبازبنتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس کی قوم کا کچھ جواب نہ تھا مگر یہ کہ بولے لوط کے گھرانے کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ تو ستھر اپن چاہتے ہیں ( ف۹٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو ان کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ وہ کہنے لگے: تم لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال دو یہ بڑے پاک باز بنتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ان کی قوم کا جواب اس کے سوا کوئی نہ تھا کہ لوط کے گھرانے کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ بڑے پاکباز بنتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But his people gave no other answer but this: they said, "Drive out the followers of Lut from your city: these are indeed men who want to be clean and pure!"

Translated by

Muhammad Sarwar

His people had no answer but to say, "Expel Lot and his family from the town for they want to be pure."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There was no other answer given by his people except that they said: "Drive out the family of Lut from your city. Verily, these are men who want to be clean and pure!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But the answer of his people was no other except that they ~s said: Turn out Lut's followers from your town; surely they are a people who would keep pure!

Translated by

William Pickthall

But the answer of his folk was naught save that they said: Expel the household of Lot from your township, for they (forsooth) are folk who would keep clean!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

परन्तु उस की क़ौम के लोगों का उत्तर इस के सिवा कुछ न था कि उन्होंने कहा, "निकाल बाहर करो लूत के घर वालों को अपनी बस्ती से। ये लोग सुथराई को बहुत पसन्द करते हैं!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو (اس تقریر کا) ان کی قوم سے کوئی (معقول) جواب نہ بن پڑا بجز اس کے آپس میں کہنے لگیں کہ لوط (علیہ السلام) کے لوگوں کو تم اپنی بستی سے نکال دو (کیوں کہ) یہ لوگ بڑے پاک صاف بنتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ لوط کے ساتھیوں کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ بڑے پاک باز بنتے ہیں۔ (٥٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر اس کی قوم کا جواب کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا نکال دو لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے یہ بڑے پاکباز بنتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان کی قوم کا جواب یہی تھا کہ آل لوط کو اپنی بستی سے نکال دو بیشک بات یہ ہے کہ یہ لوگ پاک باز بنتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اور کچھ جواب نہ تھا اس کی قوم کا مگر یہی کہ کہتے تھے نکال دو لوط کے گھر کو اپنے شہر سے یہ لوگ ہیں ستھرے رہا چاہتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر اس کی قوم کے پاس سوائے اس کے کوئی جواب نہ تھا کہ آپس میں کہنے لگے لوط (علیہ السلام) کے لوگوں کو اپنی بستی سے نکال دو کیونکہ یہ بہت پاکباز بننا چاہتے ہیں