Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 60

سورة النمل

اَمَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ اَنۡزَلَ لَکُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً ۚ فَاَنۡۢبَتۡنَا بِہٖ حَدَآئِقَ ذَاتَ بَہۡجَۃٍ ۚ مَا کَانَ لَکُمۡ اَنۡ تُنۡۢبِتُوۡا شَجَرَہَا ؕ ءَ اِلٰہٌ مَّعَ اللّٰہِ ؕ بَلۡ ہُمۡ قَوۡمٌ یَّعۡدِلُوۡنَ ﴿ؕ۶۰﴾

[More precisely], is He [not best] who created the heavens and the earth and sent down for you rain from the sky, causing to grow thereby gardens of joyful beauty which you could not [otherwise] have grown the trees thereof? Is there a deity with Allah ? [No], but they are a people who ascribe equals [to Him].

بھلا بتاؤ تو؟ کہ آسمانوں کو اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ کس نے آسمان سے بارش برسائی؟ پھر اس سے ہرے بھرے بارونق باغات اگا دئیے؟ ان باغوں کے درختوں کو تم ہرگز نہ اگا سکتے ، کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ یہ لوگ ہٹ جاتے ہیں ( سیدھی راہ سے ) ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمَّنۡ
یا کون ہے جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَاَنۡزَلَ
اور اس نے اتارا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَنۡۢبَتۡنَا
پھر اگائے ہم نے
بِہٖ
ساتھ اس کے
حَدَآئِقَ
باغات
ذَاتَ بَہۡجَۃٍ
رونق والے
مَا
نہ
کَانَ
تھا
لَکُمۡ
تمہارے لئے
اَنۡ
کہ
تُنۡۢبِتُوۡا
تم اگا سکو
شَجَرَہَا
درخت ان کے
ءَاِلٰہٌ
کیا کوئی الٰہ ہے
مَّعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ کے
بَلۡ
بلکہ
ہُمۡ
وہ
قَوۡمٌ
ایسے لوگ ہیں
یَّعۡدِلُوۡنَ
جو(اللہ کے)برابر قرار دیتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمَّنۡ
۔ (کیا وہ شریک بہتر ہیں) یا وہ جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اورزمین کو
وَاَنۡزَلَ
اور اتارا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَنۡۢبَتۡنَا
پھراگائے ہم نے
بِہٖ
اُس سے
حَدَآئِقَ
باغات
ذَاتَ بَہۡجَۃٍ
رونق والے
مَا
نہ
کَانَ
تھا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اَنۡ
یہ کہ
تُنۡۢبِتُوۡا
تم اگاتے
شَجَرَہَا
درخت ان کے
ءَاِلٰہٌ
کیا کوئی معبود ہے ؟
مَّعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
بَلۡ
بلکہ
ہُمۡ
وہ
قَوۡمٌ
لوگ ہیں
یَّعۡدِلُوۡنَ
وہ راستے سے ہٹ رہے ہیں
Translated by

Juna Garhi

[More precisely], is He [not best] who created the heavens and the earth and sent down for you rain from the sky, causing to grow thereby gardens of joyful beauty which you could not [otherwise] have grown the trees thereof? Is there a deity with Allah ? [No], but they are a people who ascribe equals [to Him].

بھلا بتاؤ تو؟ کہ آسمانوں کو اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ کس نے آسمان سے بارش برسائی؟ پھر اس سے ہرے بھرے بارونق باغات اگا دئیے؟ ان باغوں کے درختوں کو تم ہرگز نہ اگا سکتے ، کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ یہ لوگ ہٹ جاتے ہیں ( سیدھی راہ سے ) ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا اور آسمان سے تمہارے لئے پانی برسایا جس سے ہم نے پربہار باغات اگائے جن کے درختوں کا اگانا تمہارے بس میں نہ تھا۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا الٰہ بھی ہے ؟ (جو ان کاموں میں اس کا شریک ہو ؟ ) بلکہ یہ لوگ ہیں ہی ناانصافی کرنے والے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا وہ شریک بہتر ہیں)یاوہ جس نے آسمانوں اورزمین کوپیداکیااورتمہارے لیے آسمان سے پانی اُتارا؟پھرہم نے اس سے رونق والے باغات اُگائے،تمہارے بس میں نہ تھاکہ تم اُس کے درختوں کواُگاتے،کیااﷲ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ بلکہ وہ لوگ راستے سے ہٹ رہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or the One who created the heavens and the earth and sent down for you water from the sky? Then We caused to grow with it gardens, full of glamour. It was not within your ability to grow their trees. Is there any god along with Allah? No, but they are a people who equate (others with Allah).

بھلا کس نے بنائے آسمان اور زمین اور اتار دیا تمہارے لئے آسان سے پانی پھر اگائے ہم نے اس سے باغ رونق والے تمہارا کام نہ تھا کہ اگاتے ان کے درخت اب کوئی اور حاکم ہے اللہ کے ساتھ، کوئی نہیں وہ لوگ راہ سے مڑتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بھلا کون ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور آسمان سے تمہارے لیے پانی اتارا پھر اس کے ذریعے سے ہم نے ُ پررونق باغات اگائے تمہارے لیے ممکن نہیں تھا کہ ان کے درختوں کو خود اگا سکتے کیا کوئی اور معبود بھی ہے اللہ کے ساتھ بلکہ یہ ایسے لوگ ہیں جو (حق سے) انحراف کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

بھلا وہ کون ہے جس نےآسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعہ سے وہ خوشنما باغ اگائے جن کے درختوں کا اگانا تمہارے بس میں نہ تھا ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا خدا بھی ﴿ان کاموں میں شریک﴾ ہے؟ 73﴿نہیں﴾ ، بلکہ یہی لوگ راہ راست سے ہٹ کر چلے جا رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، اور تمہارے لیے آسمان سے پانی اتارا؟ پھر ہم نے اس پانی سے بارونق باغ اگائے ، تمہارے بس میں نہیں تھا کہ تم ان کے درختوں کو اگا سکتے ۔ کیا ( پھر بھی تم کہتے ہو کہ ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے؟ ( ٣٠ ) نہیں ! بلکہ ان لوگوں نے راستے سے منہ موڑ رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھلا کس نے آسمان اور زمین بنائے اور آسمان سے تمہارے لئے پانی برسایا ہم ہی نے برسایا پھر ہم ہی نے اس سے رونق دار باغ اگائے تم سے تو اس کے درخت اگانا بھی نہ ہوسکتا کیا اب بھی یہ کہو گے اللہ تعالیٰ کے ساتھ اور بھی کوئی خدا ہے 1 نہیں ہرگز نہیں ہوا یہ ہے کہ یہ لوگ سیدھی راہ 2 سے مڑ جاتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور (کس نے) آسمان سے تمہارے لئے پانی برسایا۔ پس اس کے ذریعے ہم نے سرسبز باغ اگائے تم ان کے درختوں کو اگا نہیں سکتے تھے۔ تو کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے ؟ (ہرگز نہیں) بلکہ یہ لوگ راستے سے الگ ہو رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ؟ اور کس نے تمہارے لئے بلندی (آسمان) سے پانی برسایا۔ پھر ہم نے اس کے ذریعہ حسین منظر باغات اگائے۔ ورنہ یہ تمہارے بس کا نہ تھا کہ تم ان باغات کو اگا سکتے۔ تو کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود ہے ؟ بلکہ یہ لوگ ہیں جو دوسروں کو اللہ کے برابر ٹہراتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور (کس نے) تمہارے لئے آسمان سے پانی برسایا۔ (ہم نے) پھر ہم ہی نے اس سے سرسبز باغ اُگائے۔ تمہارا کام تو نہ تھا کہ تم اُن کے درختوں کو اگاتے۔ تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) بلکہ یہ لوگ رستے سے الگ ہو رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is not he best Who hath created the heavens and the earth, and Who sendeth down water for you from the heaven wherewith We cause beauteous orchards to grow up, whereof it was not possible for you to cause the trees to grow up! Is there any god along with Allah! Nay! but they are a people who equalise.

(یا یہ بت بہتر ہیں) یا وہ ذات جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔ اور تمہارے لئے آسمان سے پانی اتارا اور اس کے ذریعہ سے بارونق باغ اگائے (ورنہ) تم سے تو ممکن نہ تھا کہ ان کے درختوں کو اگاؤ کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور بھی) خدا ہے ؟ مگر ہاں یہ لوگ ہیں ہی حق سے عدول کرنے والے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( کیا تمہارے یہ معبود بہتر ہیں ) یا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لئے جس نے آسمان سے پانی اتارا؟ پس ہم نے اس پانی سے خوش منظر باغ اگائے ۔ تمہارے امکان میں نہ تھا کہ تم ان کے درختوں کو اگا سکتے ۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ بلکہ یہ راہ حق سے انحراف اختیار کرنے والے لوگ ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بھلا کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے اس سے قسماقسم کے سرسبز باغات نکالے تمہارے بس میں تو نہ تھا کہ تم ان ( باغات ) کے درختوں کو اُگاتے تو کیا اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کوئی اور معبود ( بھی ) ہے ، بلکہ یہ لوگ سیدھے راستے سے البتہ ہٹ رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ‘ اور کس نے تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے اس سے سرسبز باغ اگائے۔ تمہارا کام تو نہ تھا کہ تم ان کے درختوں کو اگاتے ‘ تو کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے ؟ ہرگز نہیں بلکہ یہ لوگ ناانصافی کر رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بھلا کون ہے وہ جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کی اس حکمتوں بھری کائنات کو اور اتارا اس نے تمہارے لئے آسمانوں سے پانی پھر اگائے ہم نے اس کے ذریعے طرح طرح کے بارونق باغات تہارے بس میں تو یہ بھی نہ تھا کہ تم ان کے درختوں کو ہی اگا سکو تو کیا ایسی ایسی قدرتوں والے اللہ کے ساتھ دوسرا کوئی معبود و شریک ہوسکتا ہے ؟ کوئی نہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ سیدھے راستے سے ہٹ کر چل رہے ہیں ()

Translated by

Noor ul Amin

بھلاآسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا اورآسمان سے تمہارے لئے پانی برسایاجس سے ہم نے پر بہارباغات اگائے جن کے درختوں کا اگاناتمہارے بس میں نہ تھا کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرامعبودبھی ہے؟ ( جوان کاموں میں اس کاشریک ہو؟ ) بلکہ یہ لوگ ہیں ہی ناانصافی کرنے والے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جس نے آسمان و زمین بنائے ( ف۱۰۳ ) اور تمہارے لیے آسمان سے پانی اتارا تو ہم نے اس سے باغ اگائے رونق والے تمہاری طاقت نہ تھی کہ ان کے پیڑ اگاتے ( ف۱۰٤ ) کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ( ف۱۰۵ ) بلکہ وہ لوگ راہ سے کتراتے ہیں ( ف۱۰٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور تمہارے لئے آسمانی فضا سے پانی اتارا ، پھر ہم نے اس ( پانی ) سے تازہ اور خوش نما باغات اُگائے؟ تمہارے لئے ممکن نہ تھا کہ تم ان ( باغات ) کے درخت اُگا سکتے ۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی ( اور بھی ) معبود ہے؟ بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو ( راہِ حق سے ) پرے ہٹ رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ان مشرکین سے پوچھو ) بھلا وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا؟ اور تمہارے لئے آسمان سے پانی اتارا؟ پھر ہم نے اس ( پانی ) سے خوش منظر ( بارونق ) باغات اگائے ۔ ان درختوں کا اگانا تمہارے بس میں نہیں تھا ۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ ہے؟ بلکہ یہ ( راہِ حق سے ) انحراف کرنے والے لوگ ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or, Who has created the heavens and the earth, and Who sends you down rain from the sky? Yea, with it We cause to grow well-planted orchards full of beauty of delight: it is not in your power to cause the growth of the trees in them. (Can there be another) god besides Allah? Nay, they are a people who swerve from justice.

Translated by

Muhammad Sarwar

"(Are the idols worthier or) the One who has created the heavens and the earth, who has sent water from the sky for you, who has established delightful gardens and you could not even plant one tree? Is there any Lord besides God? In fact, the unbelievers are the ones who deviate from the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is not He Who created the heavens and the earth, and sends down for you water from the sky, whereby We cause to grow wonderful gardens full of beauty and delight It is not in your ability to cause the growth of their trees. Is there any god with Allah Nay, but they are a people who ascribe equals!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay, He Who created the heavens and the earth, and sent down for you water from the cloud; then We cause to grow thereby beautiful gardens; it is not possible for you that you should make the trees thereof to grow. Is there a god with Allah? Nay! they are people who deviate.

Translated by

William Pickthall

Is not He (best) Who created the heavens and the earth, and sendeth down for you water from the sky wherewith We cause to spring forth joyous orchards, whose trees it never hath been yours to cause to grow. Is there any Allah beside Allah? Nay, but they are folk who ascribe equals (unto Him)!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(तुम्हारे पूज्य अच्छे हैं) या वह जिस ने आकाशों और धरती को पैदा किया और तुम्हारे लिए आकाश से पानी बरसाया; उस के द्वारा हम ने रमणीय उद्यान उगाए? तुम्हारे लिए सम्भव न था कि तुम उन के वृक्षों को उगाते। - क्या अल्लाह के साथ कोई और प्रभु-पूज्य है? नहीं, बल्कि वही लोग मार्ग से हटकर चले जा रहे हैं!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا وہ ذات (بہتر ہے) جس نے آسمان اور زمین کو بنایا اور اس نے تمہارے لیے آسمان سے پانی بر سایا پھر اس (پانی) کے ذریعہ سے ہم نے رونق دار باغ اگائے (اور نہ) تم سے ممکن نہ تھا کہ تم ان (باغوں) کے درختوں کو اگا سکو (یہ سن کر بتلاؤ کہ) کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ (عبادت میں شریک ہونے کے لائق) کوئی اور معبود ہے (مگر مشرکین پھر بھی نہیں مانتے) بلکہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ (دوسروں کو) خدا کے برابر ٹھیراتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بھلا وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایا پھر اس نے اس کے ذریعہ سبز و شاداب باغ اگائے جن کا اگانا تمہارے بس میں نہیں تھا کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ ہے ؟ بلکہ یہی لوگ حق سے ہٹ کر پھرنے والے ہیں۔ “ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بھلا وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعہ وہ خوشنما باغ اگائے جن کے درختوں کا اگانا تمہارے بس میں نہ تھا ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا خدا بھی (ان کاموں میں شریک) ہے ؟ (نہیں) بلکہ یہی لوگ راہ راست سے ہٹ کر چلے جا رہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ ذات جس نے آسمانوں کو اور زمینوں کو پیدا فرمایا اور تمہارے لیے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ رونق والے باغیچے لگائے، تم یہ نہیں کرسکتے تھے کہ ان کے درختوں کو اگاؤ، کیا اللہ کے ساتھ کوئی معبود ہے ؟ بلکہ بات یہ ہے کہ یہ لوگ اللہ کے برابر ٹھہراتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا کس نے بنائے آسمان اور زمین اور اتار دیا تمہارے لیے آسمان سے پانی پھر اگائے ہم نے اس سے باغ رونق والے تمہارا کام نہ تھا کہ اگاتے ان کے درخت اب کوئی اور حاکم ہے اللہ کے ساتھ کوئی نہیں وہ لوگ راہ سے مڑتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا کس نے آسمانوں کو اور زمین کو بنایا اور کس نے تمہارے لئے آسمان کی جانب سے پانی نازل کیا پھر اس پانی کے ذریعہ سے ہم نے خوش منظر باغ اگائے ورنہ یہ کام تمہارے بس کا نہ تھا کہ تم ان باغوں کے درخت اگا سکو کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے کوئی نہیں بلکہ یہ ایسے لوگ ہیں جو کج روی اختیار کرتے ہیں