Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 61

سورة النمل

اَمَّنۡ جَعَلَ الۡاَرۡضَ قَرَارًا وَّ جَعَلَ خِلٰلَہَاۤ اَنۡہٰرًا وَّ جَعَلَ لَہَا رَوَاسِیَ وَ جَعَلَ بَیۡنَ الۡبَحۡرَیۡنِ حَاجِزًا ؕ ءَ اِلٰہٌ مَّعَ اللّٰہِ ؕ بَلۡ اَکۡثَرُہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿ؕ۶۱﴾

Is He [not best] who made the earth a stable ground and placed within it rivers and made for it firmly set mountains and placed between the two seas a barrier? Is there a deity with Allah ? [No], but most of them do not know.

کیا وہ جس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس کے درمیان نہریں جاری کر دیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان روک بنا دی کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر کچھ جانتے ہی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمَّنۡ
یا کون ہے جس نے
جَعَلَ
بنایا
الۡاَرۡضَ
زمین کو
قَرَارًا
جائے قرار
وَّجَعَلَ
اور اس نے بنایا
خِلٰلَہَاۤ
درمیان اس کے
اَنۡہٰرًا
نہروں کو
وَّجَعَلَ
اور اس نے بنایا
لَہَا
اس کے لیے
رَوَاسِیَ
پہاڑوں کو
وَجَعَلَ
اور اس نے بنایا
بَیۡنَ
درمیان
الۡبَحۡرَیۡنِ
دو سمندروں کے
حَاجِزًا
ایک پردہ
ءَاِلٰہٌ
کیا کوئی الٰہ ہے
مَّعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ کے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَا یَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمَّنۡ
یا وہ جس نے
جَعَلَ
بنایا
الۡاَرۡضَ
زمین کو
قَرَارًا
ٹھہرنے کی جگہ
وَّجَعَلَ
اور بنائے
خِلٰلَہَاۤ
اس کے درمیان
اَنۡہٰرًا
دریا
وَّجَعَلَ
اور بنائے
لَہَا
اس کے لیے
رَوَاسِیَ
پہاڑ
وَجَعَلَ
اور بنائی
بَیۡنَ
درمیان
الۡبَحۡرَیۡنِ
دو سمندروں کے
حَاجِزًا
ایک آڑ
ءَاِلٰہٌ
کیا کوئی معبود ہے ؟
مَّعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ تعالی کے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان میں سے
لَا یَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے
Translated by

Juna Garhi

Is He [not best] who made the earth a stable ground and placed within it rivers and made for it firmly set mountains and placed between the two seas a barrier? Is there a deity with Allah ? [No], but most of them do not know.

کیا وہ جس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس کے درمیان نہریں جاری کر دیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان روک بنا دی کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر کچھ جانتے ہی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا کس نے کو زمین جائے قرار بنایا اور اس کے اندر نہریں بنائیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے (تاکہ ہچکو لے نہ کھائے) اور دو سمندروں کے درمیان ایک پردہ (حد فاصل) بنادیا ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ ہے ؟ بلکہ ان میں سے اکثر لوگ علم نہیں رکھتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا وہ جس نے زمین کوٹھہرنے کی جگہ بنایا؟ اوراس کے درمیان دریابنائے اوراُس کے لیے پہاڑ بنائے اوردوسمندروں کے درمیان ایک آڑبنائی؟کیااﷲ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اورمعبود ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or the One who made the earth a place to settle and made rivers amidst it and made mountains for (making) it (firm), and made a barrier between two seas. Is there any god along with Allah? No, but most of them do not have knowledge.

بھلا کس نے بنایا زمین کو ٹھہرنے کے لائق اور بنائیں اس کے بیچ میں ندیاں اور رکھے اس کے ٹھہرانے کو بوجھ اور رکھا دو دریا میں پردہ اب کوئی اور حاکم ہے اللہ کے ساتھ کوئی نہیں بہتوں کو ان میں سمجھ نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بھلا کس نے بنایا زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور رواں کردیے اس کے اندر دریا (اور ندیاں) اور بنائے اس کے لیے لنگر (پہاڑ) اور بنایا دو دریاؤں کے درمیان پردہ کیا کوئی اور معبود بھی ہے اللہ کے ساتھ بلکہ ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who is it Who has made the earth a place of resort, and has caused rivers to flow in its midst, and has placed upon it firm mountains, and has placed a barrier between two masses of water? Is there any god associated with Allah (in these tasks)? Nay; but most of them do not know.

اور وہ کون ہے جس نے زمین کو جائے قرار 74 بنایا اور اس کے اندر دریا رواں کیے اور اس میں ﴿پہاڑوں کی﴾ میخیں گاڑ دیں اور پانی کے دو ذخیروں کے درمیان پردے حائل کر دیے؟ 75 کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی ﴿ان کاموں میں شریک﴾ ہے؟ نہیں ، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نادان ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا وہ کون ہے جس نے زمین کو قرار کی جگہ بنایا ، اور اس کے بیچ بیچ میں دریا پیدا کیے ، اور اس ( کو ٹھہرانے ) کے لیے ( پہاڑوں کی ) میخیں گاڑ دیں ، اور دو سمندروں کے درمیان ایک آڑ رکھ دی؟ ( ٣١ ) کیا ( پھر بھی تم کہتے ہو کہ ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے؟ نہیں ! بلکہ ان میں سے اکثر لوگ حقیقت سے ناواقف ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھلا کس نے زمین کو آدمیوں اور جانوروں کے رہنے کے 3 لائق بنایا اور اس کے بیچ میں ندی اور نالے بنائے اور اس کو دوران کرنے کے لئے اس میں 4 پہاڑ پیدا کئے اور دو دریائوں میں آڑ رکھی ایک میٹھا ایک کھاری) کیا 5 ایسی قدرتیں دیکھ کر اب بھی یہی کہو گے اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی ہے انہیں ہرگز نہیں بات یہ ہے کہ ان میں اکثر لوگ نادان ہیں ایسی موٹی بات بھی نہیں سمجھتے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا کس نے زمین کو (مخلوق کے لئے) قرار گاہ بنایا اور اس کے درمیان نہریں (دریا) بنائیں اور اس کے ٹھہرانے کے لئے پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان حد فاصل بنائی۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے ؟ بلکہ ان میں زیادہ تو (اچھی طرح) سمجھتے بھی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کون ہے جس نے زمین کو قرار گاہ بنایا ؟ اور اس کے درمیان نہریں بہادیں اور اس (کا تو ازن قائم رکھنے) کے لئے بوجھ (پہاڑ) بنائے۔ اور دودریائوں کے درمیان روک بنائی۔ کیا اللہ کے سوا کوئی معبود ہے ؟ بلکہ اکثر لوگ وہ ہیں جو سمجھتے نہیں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا کس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس کے بیچ نہریں بنائیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور (کس نے) دو دریاؤں کے بیچ اوٹ بنائی (یہ سب کچھ خدا نے بنایا) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں) بلکہ ان میں اکثر دانش نہیں رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is not he best Who hath made the earth a fixed abode and placed rivers in the midst thereof and placed Firm mountains thereon, and hath set a barrier between the two seas? IS there any god along with Allah? Nay! but most of them know not.

یہ بت بہتر ہیں) یا وہ ذات جس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس کے درمیان در میان ندیاں بنائیں اور زمین کی خاطر پہاڑ بوجھل بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان حد فاصل بنائی کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور بھی) خدا ہے ؟ مگر ہاں ان میں سے اکثر تو سمجھتے ہی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( کیا تمہارے یہ اصنام سزاوار شکر ہیں ) یا وہ جس نے زمین کو ٹھکانا بنایا اور جس نے اس کے درمیان نہریں جاری کیں اور اس کیلئے اس نے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان جس نے پردہ ڈال دیا؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ بلکہ ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بھلا کون ہے جس نے زمین کو رہنے بسنے کی جگہ بنایا اور اس کے بیچ میں نہریں بنائیں اور اس کے لیے پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان آڑ بنائی ، تو کیا اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کوئی اور معبود ( بھی ) ہے ، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا کس نے زمین کو قرار گاہ بنایا ؟ اور اس کے اندر نہریں بنائیں اور اس کے لیے پہاڑ بنائے ‘ اور کس نے دو دریائوں کے درمیان اوٹ بنائی ؟ یہ سب کچھ اللہ نے بنایا تو کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے ؟ (ہرگز نہیں) بلکہ ان میں اکثر نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کی قدرت کے دلائل مزید سنو بھلا کون ہے وہ جس نے اس زمین کو جائے قرار بنایا اس کے اندر دریا رواں کردیے اس کیلئے پہاڑوں کے عظیم الشان لنگر بنا دئیے اور (میٹھے و کھاری) پانی کے ان دونوں عظیم الشان ذخیروں کے درمیان آڑ بنادی () کیا ایسی عظیم و بےمثال قدرتوں والے اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود شریک ہوسکتا ہے ؟ بات دراصل یہ ہے کہ اکثر لوگ علم نہیں رکھتے (حق اور حقیقت کا)

Translated by

Noor ul Amin

بھلاکس نے زمین کو رہنے کی جگہ بنائی ہے اور اس کے اندرنہریں بنائیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے ( تاکہ ہچکولے نہ لے ) اور دو سمندروں کے درمیان ایک پر دہ بنایا؟ کیا اللہ کے ساتھ کسی اور معبودنے بھی یہ کام کیا ہے؟بلکہ ان میں سے اکثرعلم نہیں رکھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا وہ جس نے زمین بسنے کو بنائی اور اس کے بیچ میں نہریں نکالیں اور اس کے لیے لنگر بنائے ( ف۱۰۷ ) اور دونوں سمندروں میں آڑ رکھی ( ف۱۰۸ ) کیا اللہ کے ساتھ اور خدا ہے ، بلکہ ان میں اکثر جاہل ہیں ( ف۱۰۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ وہ کون ہے جس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس کے درمیان نہریں بنائیں اور اس کے لئے بھاری پہاڑ بنائے ۔ اور ( کھاری اور شیریں ) دو سمندروں کے درمیان آڑ بنائی؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی ( اور بھی ) معبود ہے؟ بلکہ ان ( کفار ) میں سے اکثر لوگ بے علم ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بھلا وہ کون ہے جس نے زمین کو قرارگاہ بنایا؟ اور اس کے درمیان نہریں ( ندیاں ) جاری کیں اور اس کیلئے بھاری پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان پردہ حائل کر دیا ۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الہ ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or, Who has made the earth firm to live in; made rivers in its midst; set thereon mountains immovable; and made a separating bar between the two bodies of flowing water? (can there be another) god besides Allah? Nay, most of them know not.

Translated by

Muhammad Sarwar

"(Are the idols worthier or) the One who has made the earth a resting place, the rivers flow from its valleys, the mountains as anchors and a barrier between the two seas? Is there any lord besides God? In fact, most people do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is not He Who has made the earth as a fixed abode, and has placed rivers in its midst, and has placed firm mountains therein, and has set a barrier between the two seas (of salt and sweet water) Is there any ilah (god) with Allah Nay, but most of them know not!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or, Who made the earth a restingplace, and made in it rivers, and raised on it mountains and placed between the two seas a barrier. Is there a god with Allah? Nay! most of them do not know!

Translated by

William Pickthall

Is not He (best) Who made the earth a fixed abode, and placed rivers in the folds thereof, and placed firm hills therein, and hath set a barrier between the two seas? Is there any Allah beside Allah? Nay, but most of them know not!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या वह जिस ने धरती को ठहरने का स्थान बनाया और उस के बीच-बीच में नदियाँ बहाई और उस के लिए मज़बूत पहाड़ बनाए और दो समुद्रों के बीच एक रोक लगा दी। क्या अल्लाह के साथ कोई और प्रभु पूज्य है? नहीं, उन में से अधिकतर लोग जानते ही नही!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا وہ ذات جس نے زمین کو (مخلوق کا) قرار گاہ بنایا ہے اور اس کے درمیان نہریں بنائیں اور اس (زمین) کے ٹھیرانے کے لیے پہاڑ بنائے اور دریاؤں کے درمیان ایک حد فاصل بنائی کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے (مگر مشرکین نہیں مانتے) بلکہ ان میں زیادہ تو (اچھی طرح) سمجھتے بھی نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہ کون ہے جس نے زمین کو جائے قرار بنایا اور اس میں دریا چلائے اور اس میں پہاڑوں کی میخیں گاڑ دیں اور دو دریاؤں کے درمیان پردہ حائل کردیا۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ ہے ؟ ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔ “ (٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ کون ہے جس نے زمین کو جائے قرار بنایا اور اس کے اندر دریا رواں کیے اور اس میں (پہاڑوں کی) میخیں گاڑ دیں اور پانی کے دو زخیروں کے درمیان پردے حائل کر دئیے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (ان کاموں میں شریک) ہے ؟ نہیں ، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نادان ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا جس ذات نے زمین کو ٹھہرا ہوا بنایا اور اس کے درمیان نہریں بنائیں اور اس کے لیے پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان آڑ بنا دی کیا اللہ کے ساتھ کوئی معبود ہے ؟ بلکہ ان میں سے اکثر وہ لوگ ہیں جو نہیں سمجھتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا کس نے بنایا زمین کو ٹھہرنے کے لائق اور بنائیں اس کے بیچ میں ندیاں اور رکھے اس کے ٹھہرانے کو بوجھ اور رکھا دو دریا میں پردہ اب کوئی اور حاکم ہے اللہ کے ساتھ کوئی نہیں بہتوں کو ان میں سمجھ نہیں 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا کس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس زمین کے درمیان ندیاں بنائیں اور اس زمین کے لئے بھاری بھاری پہاڑ بنائے اور دو دریائوں کے مابین روک بنائی کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے ہرگز نہیں بلکہ ان میں سے اکثر تو اس بات کو جانتے بھی نہیں