Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 64

سورة النمل

اَمَّنۡ یَّبۡدَؤُا الۡخَلۡقَ ثُمَّ یُعِیۡدُہٗ وَ مَنۡ یَّرۡزُقُکُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ ءَ اِلٰہٌ مَّعَ اللّٰہِ ؕ قُلۡ ہَاتُوۡا بُرۡہَانَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۶۴﴾

Is He [not best] who begins creation and then repeats it and who provides for you from the heaven and earth? Is there a deity with Allah ? Say, "Produce your proof, if you should be truthful."

کیا وہ جو مخلوق کی اول دفعہ پیدائش کرتا ہے پھر اسے لوٹائے گا اور جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزیاں دے رہا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے کہہ دیجئے کہ اگر سچے ہو تو اپنی دلیل لاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمَّنۡ
یا کون ہے جو
یَّبۡدَؤُا
ابتدا کرتا ہے
الۡخَلۡقَ
تخلیق کی
ثُمَّ
پھر
یُعِیۡدُہٗ
وہ اعادہ کرے گا اس کا
وَمَنۡ
اور کون ہے جو
یَّرۡزُقُکُمۡ
رزق دیتا ہے تمہیں
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے
ءَاِلٰہٌ
کیا ہے کوئی الٰہ
مَّعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ کے
قُلۡ
کہہ دیجئے
ہَاتُوۡا
لاؤ
بُرۡہَانَکُمۡ
دلیل اپنی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمَّنۡ
یا وہ جو
یَّبۡدَؤُا
ابتداءکرتا ہے
الۡخَلۡقَ
تخلیق کی
ثُمَّ
پھر
یُعِیۡدُہٗ
وہ اعادہ کر تا ہے اس کا
وَمَنۡ
اور وہ جو
یَّرۡزُقُکُمۡ
رزق دیتا ہے تمہیں
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے
ءَاِلٰہٌ
کیا کوئی معبود ہے ؟
مَّعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ تعالی کے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہَاتُوۡا
لاؤ
بُرۡہَانَکُمۡ
دلیل اپنی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

Is He [not best] who begins creation and then repeats it and who provides for you from the heaven and earth? Is there a deity with Allah ? Say, "Produce your proof, if you should be truthful."

کیا وہ جو مخلوق کی اول دفعہ پیدائش کرتا ہے پھر اسے لوٹائے گا اور جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزیاں دے رہا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے کہہ دیجئے کہ اگر سچے ہو تو اپنی دلیل لاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا کون ہے ؟ جو خلقت کی ابتدا کرتا ہے پھر اس کا اعادہ کرے گا ؟ اور کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ ہے ؟ آپ ان سے کہئے کہ اگر تم سچے ہو تو اپنی کوئی دلیل لاؤ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاوہ جوتخلیق کی ابتداء کرتا ہے، پھراُس کااعادہ کرتا ہے؟ اوروہ جو تمہیں آسمان اورزمین سے رزق دیتا ہے؟ کیا اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اورمعبودہے؟آپ کہہ دیں لاؤاپنی دلیل،اگرتم سچے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or the One who originated creation, then will reproduce it, and who gives you provision from the sky and the earth? Is there any god along with Allah? Say, &Bring your proof if you are true.|"

بھلا کون سرے سے بناتا ہے پھر اس کو دہرائے گا اور کون روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے اب کوئی حاکم ہے اللہ کے ساتھ تو کہہ لاؤ اپنی سند اگر تم سچے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بھلا کون ہے جو ابتدا میں پیدا کرتا ہے مخلوق کو پھر اس کا اعادہ کرتا ہے ؟ اور کون ہے جو تم لوگوں کو رزق دتیا ہے آسمانوں اور زمین سے کیا کوئی اور معبود بھی ہے اللہ کے ساتھ ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ لاؤ اپنی دلیل اگر تم سچے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور وہ کون ہے جو خلق کی ابتدا کرتا اور پھر اس کا اعادہ کرتا ہے؟ 80 اور کون تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے؟ 81 کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی ﴿ان کاموں میں حصہ دار﴾ ہے؟ کہو کہ لاؤ اپنی دلیل اگر تم سچے ہو ۔ 82

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا وہ کون ہے جس نے ساری مخلوق کو پہلی بار پیدا کیا ، پھر وہ اس کو دوبارہ پیدا کرے گا ، اور جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق فراہم کرتا ہے؟ کیا ( پھر بھی تم کہتے ہو کہ ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے؟ کہو : لاؤ اپنی کوئی دلیل ، اگر تم سچے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھلا کون ہے جو تمام چیزوں کو سرے سے بناتا ہے پھر ان کو دہراتا ہے مار کر جلاتا ہے اور کون ہے جو آسمان اور زمین سے تم کو روزی 9 دیتا ہے کیا اب بھی یوں کہو گے اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا خدا بھی ہے (نہیں ہرگز نہیں اے پیغمبر کہہ دے اگر تم سچے ہو تو اپنی دلیل لائو 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا کون مخلوق کو پہلی بار پیدا فرماتا ہے پھر اس کو دوبارہ زندہ فرمائے گا اور آسمان سے (پانی برسا کر) اور زمین سے (کھیتیاں اور پھل اگا کر) تم کو کون رزق عطا فرماتا ہے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے ؟ فرمادیجئے کہ (مشرکو ! ) اگر تم سچے ہو تو اپنی دلیل پیش کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بھلا وہ کون ہے جس نے مخلوق کو پہلی مرتبہ پیدا کیا ہے۔ پھر وہی اس کو دوبارہ زندہ کرے گا۔ اور کون ہے جو آسمانوں اور زمین سے تمہیں رزق دیتا ہے ؟ کیا اللہ کے سوا کوئی اور معبود ہے ؟ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم سچے ہو تو کوئی (مضبوط ) دلیل لے کر آئو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا کون خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا۔ پھر اس کو بار بار پیدا کرتا رہتا ہے اور (کون) تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں) کہہ دو کہ (مشرکو) اگر تم سچے ہو تو دلیل پیش کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is not he best Who originateth creation, and shall thereafter restoreth it, and Who provideth for you from the heaven and the earth? IS there any godl along with Allah? Say thou: bring your proof, if ye are truth-tellers.

) یہ بت بہتر ہیں) یا وہ جو مخلوق کو اول بار پیدا کرتا ہے پھر اس کو دوبارہ پیدا کرے گا اور جو تمہیں رزق دیتا ہے آسمان اور زمین سے کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور بھی) خدا ہے ؟ آپ کہیے تم اپنے (دعوے پر) دلیل پیش کرو اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( کیا تمہارے مزعومہ شفعاء لائقِ بندگی ہیں ) یا وہ جو خلق کا آغاز کرتا ہے ، پھر اس کا اعادہ کرے گا اور جو تم کو آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ کہو کہ تم اپنی دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

بھلا کون ہے جو مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر اس کو دوبارہ لوٹائے گا اور تم کو آسمان اور زمین سے روزی عطا فرماتا ہے ، تو کیا اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کوئی اور معبود ( بھی ) ہے ، آپ ﷺ فرمادیجیے کہ دلیل پیش کرو اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا کون خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے۔ پھر اس کو لو ٹائے گا ‘ اور کون تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے ؟ (یہ سب کچھ اللہ کرتا ہے) ۔ تو کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے ؟ (ہرگز نہیں) فرمادیں ( کہ مشرکو ! ) اگر تم سچے ہو تو دلیل پیش کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بھلا کون ہے وہ جو مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے ؟ پھر وہ اس کو دوبارہ پیدا کر دے گا اور کون ہے جو تمہیں روزی دیتا ہے آسمان اور زمین سے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ایسا ہوسکتا ہے ؟ ان سے کہو کہ لاؤ تم لوگ اپنی دلیل اگر تم سچے ہو

Translated by

Noor ul Amin

بھلاکون مخلوق کو پہلی بارپیداکرتا ہے پھر اسے ( موت کے بعد ) دوبارہ زندہ کرے گا؟ اور کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے ؟ کیا اللہ کے سوا کوئی اور معبودبھی یہ کام کرتا ہے؟ آپ ان سے کہہ دیجئے کہ:اگرتم سچے ہوتو اپنی کوئی دلیل لائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا وہ جو خلق کی ابتداء فرماتا ہے پھر اسے دوبارہ بنائے گا ( ف۱۱۵ ) اور وہ جو تمہیں آسمانوں اور زمین سے روزی دیتا ہے ( ف۱۱٦ ) کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ، تم فرماؤ کہ اپنی دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو ( ف۱۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ وہ کون ہے جو مخلوق کو پہلی بار پیدا فرماتا ہے پھر اسی ( عملِ تخلیق ) کو دہرائے گا اور جو تمہیں آسمان و زمین سے رزق عطا فرماتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی ( اور بھی ) معبود ہے؟ فرما دیجئے: ( اے مشرکو! ) اپنی دلیل پیش کرو اگر تم سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

وہ کون ہے جو خلقت کی ابتداء کرتا ہے اور پھر اسے دوبارہ پیدا کرے گا اور کون ہے جو تمہیں آسمان و زمین سے روزی دیتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الہ ہے؟ کہہ دیجئے کہ اگر تم سچے ہو تو اپنی دلیل لاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or, Who originates creation, then repeats it, and who gives you sustenance from heaven and earth? (Can there be another) god besides Allah? Say, "Bring forth your argument, if ye are telling the truth!"

Translated by

Muhammad Sarwar

"(Are the idols worthier or) the One who began the creation and who will turn it back, who gives you sustenance from the heavens and the earth? Is there any lord besides God? Say, "Bring your proof if what you say is true."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is not He Who originates creation, and shall thereafter repeat it, and Who provides for you from heaven and earth Is there any god with Allah Say: "Bring forth your proofs, if you are truthful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or, Who originates the creation, then reproduces it and Who gives you sustenance from the heaven and the earth. Is there a god With Allah? Say: Bring your proof if you are truthful.

Translated by

William Pickthall

Is not He (best) Who produceth creation, then reproduceth it, and Who provideth for you from the heaven and the earth? Is there any Allah beside Allah? Say: Bring your proof, if ye are truthful!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या वह जो सृष्टि का आरम्भ करता है, फिर उस की पुनरावृत्ति भी करता है, और जो तुम को आकाश और धरती से रोज़ी देता है? क्या अल्लाह के साथ कोई और प्रभ पूज्य है? कहो, "लाओ अपना प्रमाण, यदि तुम सच्चे हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا وہ ذات جو مخلوقات کو اول بار پیدا کرتا ہے (جو کہ مسلم ہے) پھر اس کو دوبارہ زندہ کرے گا اور جو کہ آسمان (سے) پانی بر سا کر اور زمین سے (نباتات نکال) کر تم کو رزق دیتا ہے (یہ سن کر اب بتلاؤ کہ) کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے آپ کہیے (اچھا) تم (ان کے استحقاق عبادت پر) اپنی دلیل پیش کرو اگر تم (اس دعوے میں) سچے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہ کون ہے جس نے مخلوق کی ابتدا کی اور پھر اسے لوٹائے گا اور کون تمہیں کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ ہے ؟ فرمایں کہ لاؤ اگر تم سچے ہو۔ “ (٦٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ کون ہے جو خلق کی ابتدا کرتا اور پھر اس کا اعادہ کرتا ہے ؟ اور کون تم کو آسمانوں اور زمین سے رزق دیتا ہے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (ان کاموں میں حصہ دار ) ہے ؟ کہو کہ لاؤ اپنی دلیل اگر تم سچے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ جو مخلوق کو اول بار پیدا فرماتا ہے پھر اسے دو بارہ پیدا فرمائیگا اور جو تمہیں آسمان سے اور زمین سے رزق دیتا ہے، کیا اللہ کے ساتھ کوئی معبود ہے ؟ آپ فرما دیجیے کہ تم اپنی دلیل پیش کرو اگر تم سچے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا کون سرے سے بناتا ہے پھر اس کو دہرائے گا اور کون روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے اب کوئی حاکم ہے اللہ کے ساتھ تو کہہ لاؤ اپنی سند اگر تم سچے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا کون ہے جو مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر اس کو دوبارہ پیدا کرے گا اور کون ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے آپ ان سے کہئے اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہو تو اپنی دلیل پیش کرو