Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 68

سورة النمل

لَقَدۡ وُعِدۡنَا ہٰذَا نَحۡنُ وَ اٰبَآؤُنَا مِنۡ قَبۡلُ ۙ اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیۡرُ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۶۸﴾

We have been promised this, we and our forefathers, before. This is not but legends of the former peoples."

ہم اور ہمارے باپ دادوں کو بہت پہلے سے یہ وعدے دیئے جاتے رہے ۔ کچھ نہیں یہ تو صرف اگلوں کے افسانے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
وُعِدۡنَا
وعدہ کئے گئے ہم
ہٰذَا
اس کا
نَحۡنُ
ہم
وَاٰبَآؤُنَا
اور آباؤ اجداد ہمارے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے قبل
اِنۡ
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّاۤ
مگر
اَسَاطِیۡرُ
کہانیاں ہیں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلوں کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
وُعِدۡنَا
وعدہ دیا گیا تھا
ہٰذَا
اس کا
نَحۡنُ
ہم سے
وَاٰبَآؤُنَا
اور ہمارے باپ دادا سے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
اِنۡ
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّاۤ
مگر
اَسَاطِیۡرُ
فرضی کہانیاں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے لوگوں کی
Translated by

Juna Garhi

We have been promised this, we and our forefathers, before. This is not but legends of the former peoples."

ہم اور ہمارے باپ دادوں کو بہت پہلے سے یہ وعدے دیئے جاتے رہے ۔ کچھ نہیں یہ تو صرف اگلوں کے افسانے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ بات تو ہمیں اور اس سے پیشتر ہمارے آباء و اجداد کو بھی کہی جاتی رہی ہے۔ یہ تو بس پہلے لوگوں کے افسانے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقیناہمیں اور اس سے پہلے ہمارے باپ داداکوبھی وعدہ دیا گیا تھا،یہ محض پہلے لوگوں کی فرضی کہانیاں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Indeed, it was promised to us and to our fathers before. This is nothing but the tales of the ancients.|"

وعدہ پہنچ چکا ہے اس کا ہم کو اور ہمارے باپ دادوں کو پہلے سے کچھ بھی نہیں یہ نقلیں ہیں اگلوں کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہی وعدہ ہم سے بھی کیا گیا ہے اور اس سے پہلے ہمارے آباء و اَجداد سے بھی کیا گیا تھا یہ کچھ نہیں مگر پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ خبریں ہم کو بھی بہت دی گئی ہیں اور پہلے ہمارے آبا و اجداد کو بھی دی جاتی رہی ہیں ، مگر یہ بس افسانے ہی افسانے ہیں جو اگلے وقتوں سے سنتے چلے آرہے ہیں ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم سے اور ہمارے باپ دادوں سے اس قسم کے وعدے پہلے بھی کیے گئے تھے ، ( لیکن ) ان کی حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ یہ قصہ کہانیاں ہیں جو پرانے زمانے کے لوگوں سے نقل ہوتی چلی آرہی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس سے پہلے بھی ہم سے اور ہمارے باپ دادوں سے ایسے وعدے ہوچکے ہیں یہ کچھ نہیں صرف اگلے لوگوں کی (بٹی ہوئی) باتیں ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس کا تو ہم سے اور ہمارے بڑوں سے پہلے بھی وعدہ ہوتا چلا آیا ہے یہ تو صرف پہلے لوگوں کی بےسند کہانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقیناً ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے اس سے پہلے بھی اسی طرح کے وعدے کئے گئے تھے۔ یہ تو گذرے ہوئے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے (کہاں کا اُٹھنا اور کیسی قیامت) یہ تو صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly we have been promised this aforetime, we and our fathers. Naught is this but fables of the ancients.

اس کا تو وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ داداؤں سے پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے یہ تو بس اگلوں کی بےسند باتیں ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس کی دھمکی ہمیں بھی دی گئی اور اس سے پہلے ہمارے آباء واجداد کو بھی ۔ یہ محض اگلوں کے فسانے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے ( بھی ) پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے ، ( یہ ) کچھ نہیں مگر صرف گزرے ہوئے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ وعدہ ہم سے اور ہم سے پہلے باپ دادا سے ہوتا چلا آیا ہے۔ ( کہاں کا اٹھنا اور کیسی قیامت) یہ تو صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کا وعدہ تو ہم سے اور اس سے پہلے ہمارے باپ دادوں سے بھی ہوتا چلا آیا ہے یہ تو محض کہانیاں ہیں پہلے لوگوں کی

Translated by

Noor ul Amin

یہ بات تو ہمیں اور اس سے قبل ہمارے باپ دادوں کو بھی کہی جاتی رہی ہے یہ توبس پہلے لوگوں کے قصے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اس کا وعدہ دیا گیا ہم کو اور ہم سے پہلے ہمارے باپ داداؤں کو یہ تو نہیں مگر اگلوں کی کہانیاں ، ( ف۱۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

درحقیقت اس کا وعدہ ہم سے ( بھی ) کیا گیا اور اس سے پہلے ہمارے باپ دادا سے ( بھی ) ، یہ اگلے لوگوں کے من گھڑت افسانوں کے سوا کچھ نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اس کا وعدہ ہم سے بھی کیا گیا اور اس سے پہلے ہمارے باپ دادا سے بھی کیا گیا یہ تو محض اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"It is true we were promised this,- we and our fathers before (us): these are nothing but tales of the ancients."

Translated by

Muhammad Sarwar

It was promised to us and to our fathers before us. It is only ancient legends."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Indeed we were promised this -- we and our forefathers before, verily, these are nothing but tales of ancients."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We have certainly been promised this, we and our fathers before; these are naught but stories of the ancients

Translated by

William Pickthall

We were promised this, forsooth, we and our fathers. (All) this is naught but fables of the men of old.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इसका वादा तो इससे पहले भी किया जा चुका है, हम से भी और हमारे बाप-दादा से भी। ये तो बस पहले लोगो की कहानियाँ हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس کا تو ہم سے اور ہمارے بڑوں سے (محمد (علیہ السلام) کے) پہلے سے وعدہ ہوتا چلا آیا ہے یہ بےسند باتیں ہیں جو اگلوں سے نقل ہوتی چلی آئی ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ وعدہ ہمیں اور ہم سے پہلے ہمارے آباؤاجداد کو بھی دئیے جاتے رہے ہیں یہ کہانیوں کے سوا کچھ نہیں مدت سے سنتے آرہے ہیں۔ (٦٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ خبریں ہم کو بھی دی گئی ہیں اور اس سے قبل ہمارے آباؤ اجداد کو بھی دی گئی ہیں لیکن یہ بس افسانے ہی افسانے ہیں جو اگلے وقتوں سے ہم سنتے چلے آ رہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے ہم اور ہمارے باپ دادوں سے اس کا وعدہ کیا گیا ہے یہ پرانے لوگوں کی نقل کی ہوئی باتیں ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وعدہ پہنچ چکا ہے اس کا ہم کو اور ہمارے باپ دادوں کو پہلے سے کچھ بھی نہیں یہ نقلیں ہیں اگلوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ دوبارہ زندہ ہونے کا وعدہ تو پہلے ہی سے ہمارے اور ہمارے باپ دادوں کے ساتھ ہوتا چلا آیا ہے مگر یہ کچھ نہیں محض اگلے لوگوں کی بےسرو پا کہانیاں ہیں