Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 75

سورة النمل

وَ مَا مِنۡ غَآئِبَۃٍ فِی السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ اِلَّا فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۷۵﴾

And there is nothing concealed within the heaven and the earth except that it is in a clear Register.

آسمان اور زمین کی کوئی پوشیدہ چیز بھی ایسی نہیں جو روشن اور کھلی کتاب میں نہ ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
مِنۡ غَآئِبَۃٍ
کوئی غائب ہونے والی
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
اِلَّا
مگر
فِیۡ کِتٰبٍ
ایک کتاب میں ہے
مُّبِیۡنٍ
واضح
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
مِنۡ غَآئِبَۃٍ
کوئی غائب چیز
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
اِلَّا
مگر وہ
فِیۡ کِتٰبٍ
کتاب میں ہے
مُّبِیۡنٍ
واضح
Translated by

Juna Garhi

And there is nothing concealed within the heaven and the earth except that it is in a clear Register.

آسمان اور زمین کی کوئی پوشیدہ چیز بھی ایسی نہیں جو روشن اور کھلی کتاب میں نہ ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور زمین و آسمان کی کوئی پوشیدہ چیز ایسی نہیں جو کتاب مبین (لوح محفوظ) میں لکھی ہوئی نہ ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآسمان اورزمین میں کوئی غائب چیزنہیں مگروہ ایک واضح کتاب میں ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there is nothing hidden in the heavens and the earth that is not (recorded) in a manifest book.

اور کوئی چیز نہیں جو غائب ہو آسمان اور زمین میں مگر موجود ہے کھلی کتاب میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں ہے کوئی پوشیدہ چیز آسمان اور زمین میں مگر وہ ایک روشن کتاب میں موجود ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is nothing that is hidden - be it in the heaven or the earth - but is recorded in a Clear Book.

آسمان و زمین کی کوئی پوشیدہ چیز ایسی نہیں ہے جو ایک واضح کتاب میں لکھی ہوئی موجود نہ ہو ۔ 92

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آسمان اور زمین کی کوئی پوشیدہ چیزایسی نہیں ہے جو ایک واضح کتاب میں درج نہ ہو ۔ ( ٣٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور آسمان اور زمین بھر میں کوئی چھپی بات ایسی نہیں جو لوحظ محفوظ میں نہ لکھی ہو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آسمان اور زمین میں کوئی ایسی پوشیدہ چیز (بھی) نہیں ہے جو واضح کتاب میں (لوح محفوظ میں لکھی ہوئی) نہ ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(یاد رکھو) زمین اور آسمانوں میں جو کچھ پوشیدہ ہے وہ ایک روشن کتاب (لوح محفوظ) میں موجود ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور آسمانوں اور زمین میں کوئی پوشیدہ چیز نہیں ہے مگر (وہ) کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And naught there is hidden in the heaven or the earth but it is in a Manifest Book.

) اس کو) اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں (اس کو) اور کوئی چیز مخفی آسمان اور زمین میں ایسی نہیں جو کتاب مبین میں درج نہ ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور آسمان وزمین میں کوئی ایسی مخفی چیز نہیں ہے ، جو ایک واضہ رجسٹر میں درج نہ ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آسمانوں اور زمین میں جو بھی چھپی ہوئی چیز ہے وہ روشن کتاب ( لوحِ محفوظ ) میں ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آسمانوں اور زمین میں کوئی پوشیدہ چیز نہیں ہے مگر وہ کتاب روشن میں لکھی ہوئی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کوئی چھپی بات ایسی نہیں آسمان اور زمین میں جو ثبت اور مندرج نہ ہو ایک عظیم الشان کھلی کتاب میں

Translated by

Noor ul Amin

اور زمین و آسمان میںجو چیز بھی پوشیدہ ہے وہ ایک ایسی کتاب مبین میں لکھی ہوئی ہےجو ہربات کو بیان کرتی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جتنے غیب ہیں آسمانوں اور زمین کے سب ایک بتانے والی کتاب میں ہیں ( ف۱۳۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آسمان اور زمین میں کوئی ( بھی ) پوشیدہ چیز نہیں ہے مگر ( وہ ) روشن کتاب ( لوح ِمحفوظ ) میں ( درج ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور آسمانوں و زمین میں کوئی ایسی پوشیدہ چیز نہیں ہے ۔ جو ایک واضح کتاب میں موجود نہ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor is there aught of the unseen, in heaven or earth, but is (recorded) in a clear record.

Translated by

Muhammad Sarwar

All the secrets in heavens and earth are recorded in the illustrious Book.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And there is nothing hidden in the heaven and the earth but it is in a Clear Book.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there is nothing concealed in the heaven and the earth but it is in a clear book.

Translated by

William Pickthall

And there is nothing hidden in the heaven or the earth but it is in a clear Record.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आकाश और धरती में छिपी कोई भी चीज़ ऐसी नहीं जो एक स्पष्ट किताब में मौजूद न हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آسمان اور زمین میں ایسی کوئی چیز مخفی نہیں جو لوح محفوظ میں نہ ہو۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آسمان و زمین کی کوئی ایسی چیز پوشیدہ نہیں جو ایک واضح کتاب میں لکھی ہوئی موجود نہ ہو۔ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آسمان اور زمین کی کوئی پوشیدہ چیز ایسی نہیں ہے جو ایک واضح کتاب میں لکھی ہوئی نہ ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آسمان اور زمین میں کوئی پوشیدہ چیز ایسی نہیں ہے جو کتاب مبین میں نہ ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کوئی چیز نہیں جو غائب ہو آسمان اور زمین میں مگر موجود ہے کھلی کتاب میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آسمان و زمین میں کوئی ایسی پوشیدہ چیز نہیں ہے جو کتاب مبین یعنی لوح محفوظ میں نہ ہو